, 11 tweets, 5 min read Read on Twitter
تھریڈ...
PKLI کو ناکام کرنے کی پیچھے کونسی قوتیں ہیں۔  پاکستان کی عوام کو حقائق بتانا نہایت ضروری ہے۔ لیکن اس سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ گردے اور جگر کی پیوند کاری کا ہسپتال بنایا کیوں گیا اور ڈاکٹر سعید کون ہیں۔
#SavePKLI
ڈاکٹر سعید اختر 2000 میں امریکہ میں لاکھوں ڈالر کی آمدن والی نوکری چھوڑ کر پاکستان آئے کیونکہ پاکستان میں گردوں کی پیوند کاری کسی ہسپتال میں نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے شفا ہسپتال اسلام آباد میں اپنا سیٹ اپ(پاکستان کڈنی انسٹیٹیوٹ PKI )لگایا.
#SavePKLI
اورچند مہینوں میں سینکڑوں غریب مریضوں کااتنےمہنگے ہسپتال میں مفت علاج شروع کیا۔شفا ہسپتال سےانہیں کوئی مالی معاونت نہیں ملتی تھی۔غریبوں کےعلاج کےلیےوہ سال میں2ماہ امریکہ جاتےاپنی پریکٹس اورچندےکی مد میں ہر سال 6 سے7 لاکھ ڈالر پاکستان لاتےاور غریبوں کےعلاج پر خرچ کرتے۔
#SavePKLI
ایک واقعے نے انکو PKLI بنانے پر مجبور کیا. ایک 25 سال کا نوجوان انکے پاس علاج کے لیے آیا جس کے گردے میں کینسر تھا۔ ڈاکٹر سعید نے کہا انکا آپریشن کر کے علاج ممکن ہے۔ لیکن اسکے بعد وہ نوجوان مڑ کر نہ آیا۔ تین سال بعد جب وہ دوبارہ ڈاکٹر سعید کے پاس آیا تو قریب المرگ تھا.
#SavePKLI
اور کینسر اسکے جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل چکا تھا۔ ڈاکٹر سعید نے اسے ڈانٹا کہ کہاں تھا وہ پچھلے تین سال تو اس نوجوان نے بتایا کہ وہ جیسے ہی انکے کمرے سے نکل کر ہسپتال کے استقبالیہ پر گیا تو ہسپتال والوں نے بتایا کہ اتنے لاکھ لگیں گے انکے آپریشن پر۔
#SavePKLI
بس یہ سن کر وہ واپس نہیں آیا اور اب جب قریب المرگ ہے تو سوچا شاید ڈاکٹر صاحب بچا لیں۔اس واقعے نے ڈاکٹر سعید کو مجبور کیا کہ پاکستان میں کوئی ایسا سیٹ اپ ہو جہاں غریبوں کو عزت کے ساتھ گردے اور جگر جیسی بیماری کا مہنگا علاج مفت ہو سکے۔
#SavePKLI
واضع رہے ڈاکٹر سعید Yale اور ہارورڈ  جیسی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہاں جیسا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر قائم کریں۔یہ آئیڈیا لے کر وہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں صدر آصف زرداری کے پاس گئےلیکن انہوں نے کوئی لفٹ نہیں کرائی۔لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔
#SavePKLI
پھر وہ نواز شریف کے پاس گئے لیکن انہوں نے بھی کوئی خاص توجہ نہ دی۔بالآخر وہ شہباز شریف کےپاس گئےاورجب انہیں PKLI بارے بریفنگ دی تو انہوں نے مدد کی حامی بھر لی۔اب آتے ہیں کہ اس سارے آئیڈیا اور پراجیکٹ کے خلاف کون ہے۔سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں میڈیکل ایک صنعت بن چکی ہی۔
#SavePKLI
لاکھوں روپے لےکر گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کی جا رہی۔جبکہ جگر کی پیوند کاری جس کے لیے پاکستانی مریضوں کو انڈیا اور چائنہ بھیجا جاتا ہےلاکھوں روپےکمیشن وصول کی جاتی ہے۔ گویا یہ اربوں ڈالر کی ایک انڈسٹری ہے۔اگر پاکستان کے غریب لوگوں کو مفت میں گردے اور جگرجیسے مرض کے
#SavePKLI
مہنگے علاج مفت میسر ہوں تو اربوں روپے کی اس انڈسٹری کا نقصان ہی نقصان ہے۔اس غیرقانونی پیوند کاری اورکمیشن مافیا نے پہلےسابق چیف جسٹس کےذریعے اس نیک کام میں روڑے اٹکائے اور اب موجودہ حکومت  کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔تاکہ انکے اربوں کے غیر قانونی دھندے کو نقصان نہ پہنچے
#SavePKLI
وزیر اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ جسطرح شوکت خانم جیسے ایک نیک کام میں انہوں نے اپنی ساری توانائیاں خرچ کر کے غریب مریضوں کی دعائیں لی۔اس نیک کام میں بھی اسی طرح کمیشن مافیا کو شکست دے کر غریبوں کی دعائیں لیں۔تمام پاکستانیوں کو اس نیک کام کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔
#SavePKLI
Missing some Tweet in this thread?
You can try to force a refresh.

Like this thread? Get email updates or save it to PDF!

Subscribe to Fakhar Durrani
Profile picture

Get real-time email alerts when new unrolls are available from this author!

This content may be removed anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Trending hashtags

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!