پچھلے 60 سالوں میں اس قوم کو عقل اور شعور سے اس قدر دور کر دیا گیا ہے کہ یہ اب سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیتوں سے محروم محض ایک ہجوم بن کر رہ گئے ہیں. آنکھ کان اور زبان ہونے کے باوجود یہ لوگ اندھے, بہرے اور گونگے ہو گئے ہیں
1
. اول تو کسی میں جرات نہیں کہ حق کو حق اور باطل کو باطل بول سکے اور اگر کوئی یہ جرات کر گزرتا ہے تو پورا ہجوم اس کے خلاف ہو جاتاہے کیونکہ سچ سننا اور ماننا اس ہجوم کے لیئے اب ممکن نہیں رہا.

2
آج جب اس ملک کی بہترویں سالگرہ منائی جا رہی ہے تو چلیں آج آپ کو چند واضع حقائق بتاتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ آپ کس حد تک سچ برداشت کرنے کے اہل ہیں.

بہتر سالوں میں سے نصف یعنی چھتیس سال ااس ملک پر فوج نے براہ راست حکومت کی ہے.
3
ان چھتیس سالوں میں چار جرنیل ملک کے اقتدار پر قابض رہے اور ہر ایک نے اَوسطاً نو سال ملک کی تمام پالیسیاں مکمل آزادی سے ترتیب دیں. ان جرنیلوں سے نہ کسی عدالت نے سوال جواب کیئے اور نہ کسی طاہرالقادری یا خادم حسین رضوی نے ان کی پالیسیوں کے خلاف دھرنے دیئے
4
. بس مزے سے ملکی پالیسیوں کو تبدیل کیا, ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا, امریکہ سے دونوں ہاتھوں سے ڈالر بٹورے اور اقتدار چھورنے کے بعد ملک بھی چھوڑ دیا. ان سب جرنیلوں کی اولادیں آج ارب پتی ہیں اور عیاشی سے رہ رہی ہیں لیکن عوام سب کچھ جان کر بھی انجان بنی ہوئی ہے.

5
دوسری طرف اقتدار چھتیس سال سویلین حکومت کے پاس رہا جس دوران اٹھارہ وزرا اعظم جبکہ تین قائم مقام وزرا اعظم اقتدار میں رہے. اس حساب سے اٹھارہ وزرا اعظم کے اقتدار کا اَوسطاً دورانیہ تقریباً دیڑھ سال فی وزیر اعظم رہا
6
اور ان ڈیڑھ سالوں میں کسی بھی وزیر اعظم کو مکمل آزادی سے پالیسیاں بنانے یا ان ہر عمل درامد کروانے کا موقع نہیں دیا گیا. ان اٹھارہ کے اٹھارہ وزرا اعظم میں جو ایک بات مشترک ہے وہ یہ ہے کہ ان میں سے کوئی بھی اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر پایا.
7
کوئی پھانسی چڑھ گیا کوئی دھماکے میں مارا گیا تو کوئی نااہل ہو گیا. اس کے علاوہ کرپشن کا الزام کم و بیش تمام وزرا اعظم پر لگا.

حقائق پر مبنی اس تفصیل کو دیکھنے کے بعد آپ اپنے دل پرہاتھ رکھ کر بتائیں کہ ملک کے ترقی نہ کرنے یا مسلسل تنزلی کی طرف جانے کے ذمہ دار سیاستدان کیسے ہیں8
اور نو نو سال حکومت کرنے کے دوران بلا روک ٹوک پالیسیاں بنانتے جرنیل کیوں نہیں?

اب جب کہ بات چل ہی نکلی ہے تو یہ بھی ایمانداری سے بتا دیجیئے کہ فوج کا کام جنگ لڑنا ہے یا ملک کے اقتدار پر قبضہ کر کے خارجی پالیسیاں ترتیب دینا?
9
اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کیا ملک کا آئین فوج کو اقتدار پر قبضہ کرنے یا سیاست کرنے سے منع کرتا ہے? اگر ہاں تو ملکی آئین کی اس کھلی خلاف ورزی کے باوجود آپ لوگ کس منہ سے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہیں?

10
دنیا کے کسی بھی مہذب اور ترقی یافتہ ملک میں فوج اقتدار پر قبضہ نہیں کرتی اور جن مملک میں فوج اقتدار پر قابض رہی ہے انکی مثال آپکے سامنے ہے
11
. زرا بتائیے کہ عراق, شام, سوڈان, لیبیا, شمالی کوریا, کیوبا وغیرہ نے فوجی اقتدار کے دوران کتنی ترقی کی اور آپ کیوں ان ممالک کی فہرست میں رہنے پر خوش ہیں?

آج ہم جس سیاسی, معاشی اور سفارتی بحران سے گزر رہے ہیں اس کی وجہ محض یہ ہے کہ دنیا ہم پر اعتبار نہیں کرتی
12
اور اس بے اعتباری کی وجہ یہ ہے کہ بحیثیت ریاست ہم نے شدت پسندوں کو اپنی زمین پر ٹھکانے فراہم کیئے اور ان کو پڑوسی ممالک کے خلاف پراکسی جنگوں میں استعمال کیا. ایک طرف ایف اے ٹی ایف معاشی پابندیاں لگانے کو تیار کھڑا ہے تو دوسری طرف سفارتی محاز پر ہم بالکل تنہا کھڑے ہیں.
13
بھارت ڈنکے کی چوٹ پر کشمیر لے گیا اور ساٹھ سال کشمیر کے نام پر پالیسیاں بنانے والی فوج آج بغلیں جھانک رہی ہے. پچھلی کئی دھائیوں سے پراکسی جنگیں کرنے والی ریاست کے موقف کی تائید کرنے والا آج کوئی نہیں.
14
اگر دیکھا جایے تو یہ تمام پالیسیاں جن کی وجہ سے پوری قوم آج بحران میں مبتلا ہے جرنیلوں کی بنائی ہوئی ہیں. اس میں کوئی شک نہیں کہ فوجی جرنیل اگر خارجی پالیسیاں بنائے گا تو وہ جنگی طرز پر ہی بنایے گا کیونکہ اس کی سوچ میں وہ لچک نہیں ہوتی جو سیاست کے لیئے چاہیئے ہوتی ہے
15
. افسوس کہ بحیثیت مجموعی ہم نے اس حقیقت کا ادراک نہیں کیا اور ہمیشہ فوجی جرنیلوں کو خوش آمدید کہا. اس قوم نے کبھی سوچنے کی زحمت ہی گوارہ نہیں کی کہ ساری زندگی جنگ و جدل کی تربیت لینے والے جرنیل سیاسی, سفارتی اور معاشی پالیسیاں کیسے بنا سکتے ہیں
16
Missing some Tweet in this thread?
You can try to force a refresh.

Like this thread? Get email updates or save it to PDF!

Subscribe to Shafiq Ur Rehman پتلی گر
Profile picture

Get real-time email alerts when new unrolls are available from this author!

This content may be removed anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!