ہم بینظیر بھٹو کو برا بھلا کہتے ہیں لیکن آپ انکا کمال بھی دیکھیے، بینظیر بھٹو 1988میں راجیو گاندھی کو پاکستان لے آئی تھیں میاں نواز شریف بھی برے ہیں اور یہ اسوقت جیل میں ہیں لیکن یہبھی فروری 1999میں بی جے پی جیسی کٹر ہندو تنظیم کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو لاہور لے آئے تھے18
اور انھیں مینار پاکستان کے نیچے کھڑا کر کے دو قومی نظریہ ماننے پر مجبور کر دیا تھا، کارگل کی جنگ بھی کھلی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی۔

میاں نواز شریف نے صدر بل کلنٹن کو درمیان میں ڈالا اور یہ جنگ ٹل گئی
19
، جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھی دو بار جنگی صورت حال پیدا ہوئی، فوجیں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی ہو گئیں بس ایک گولی چلنے کی دیر تھی اور پورا خطہ جنگ کے دوزخ میں جا گرتا لیکن جنرل پرویز مشرف نے افغان کارڈ استعمال کیا اور امریکا نے انڈین آرمی کو بیرکس میں پہنچا دیا،
20
آصف علی زرداری بھی اس وقت نیب کی حراست میں ہیں، یہ 2008میں صدر تھے، ممبئی اٹیکس ہوئے، اجمل قصاب نے 160 لوگ بھی مار دیے اور انڈیا کی اکانومی کا بھرکس بھی نکال دیا، بھارت اپنی فوجیں سرحدوں پر لے آیا لیکن زرداری صاحب نے دو لوگوں کو درمیان میں ڈالا اور پوری آگ ٹھنڈی کر دی
21
اور میاں نواز شریف 25 دسمبر 2015 کو نریندر مودی کو پاکستان بھی لے آئے اور بھارت کے ساتھ "کمپوزٹ ڈائیلاگ" بھی شروع کرا دیے۔یہ تمام لوگ برے ہو سکتے ہیں، یہ کرپٹ اور جمہوریت دشمن بھی ہو سکتے ہیں
22
لیکن ان کے دور میں بھارت کو پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک، مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج داخل کرنے اور آرٹیکل 370 ختم کرنے کی جرأت نہیں ہوئی، یہ تمام لوگ بزدل بھی ہوں گے لیکن انڈیا کو ان کی بزدلی کے باوجود مقبوضہ کشمیر پر یلغار کی ہمت نہیں ہوئی، یہ پاکستان کو آنکھیں نہیں دکھا سکا
23
، یہ لوگ شاید الٹے لٹک جاتے ہوں گے لیکن یہ بھارت کو بھی انگیج رکھتے تھے اور یہ جیسے تیسے امریکا، چین اور سعودی عرب کو بھی اپنے ساتھ کھڑا کر لیتے تھے مگر آج کیا ہو رہا ہے؟
24
پاکستان آج بہادر لوگوں کے ہاتھ میں ہے لیکن قائدین کی تمام تر بہادری کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو بھی لگا دیا
ایک لاکھ 80 ہزار فوج بھی بڑھا دی، آرٹیکل 370 اور 35 اے بھی اڑا دیا اور یہ اب آزاد کشمیر کیطرف بھی بڑھ رہا ہے، کشمیر میں کسی بھی وقت کھلی جنگ شروع ہو سکتی ہے25
بھارت تیس چالیس لاکھ کشمیریوں کو آزاد کشمیر کی طرف دھکیلنے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے اور کشمیر اب مقبوضہ فلسطین بھی بن رہا ہے مگر ابتلا کی اس گھڑی میں دنیا کا کوئی ملک ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہو رہا،
26
امریکا، چین، روس اور سعودی عرب کسی نے کھل کر ہمارے کندھے کے ساتھ کندھا نہیں جوڑا، ہم نے یو این کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا ہے۔

27
خدانخواستہ اگر اس اجلاس میں لوگ نہیں آتے یا پھر کوئی مستقل ممبر ویٹو کر دیتا ہے تو پھر ہم اپنا مقدمہ بغیر لڑے ہار جائیں گے، کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ ہم کتنے بہادر ہیں یہ چند ہفتے بعد دنیا دیکھ لے گی لیکن ہم کتنے عقل مند ہیں دنیا یہ روز دیکھ رہی ہے
28
، ہمیں آج نہیں تو کل سہی لیکن یہ ماننا ہو گا جنگیں لڑنا کمال نہیں ہوتا، جنگوں سے بچنا اور دشمنوں کو حملے سے باز رکھنا کمال ہوتا ہے مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے ہماری بہادر قیادت یہ کمال نہیں کر سکی، ہمیں اس نے دنیا میں بھی تنہا کر دیا، مقبوضہ کشمیر بھی ضایع کر دیا
29
اور یہ ہمیں اب جنگ تک بھی لے آئی ہے، ہم اگر اس حکمت عملی کو بہادری سمجھتے ہیں تو پھر چھ ماہ بعد جی ہاں صرف چھ ماہ بعد پوری قوم مل کر اپنے بہادر قائدین کو سلام پیش کر رہی ہو گی،
30
ہمارے وزیراعظم ایک اور ورلڈ کپ لے کرپاکستان تشریف لا رہے ہوں گے، آپ بس انتظار کیجیے، چھ ماہ بعد آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی۔
آصف نذیر کا صورتحال پر تجزیہ
Missing some Tweet in this thread?
You can try to force a refresh.

Like this thread? Get email updates or save it to PDF!

Subscribe to Shafiq Ur Rehman پتلی گر
Profile picture

Get real-time email alerts when new unrolls are available from this author!

This content may be removed anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!