, 13 tweets, 7 min read
برطانیہ، قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے تھریڈ

برطانیہ میں ایک بار پھر عام انتخابات کی آمد آمد ہے۔
اسی سال 12 دسمبر کو قبل از وقت انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا اور عوام اپنا رائے حق دہی استعمال کرے گی.

#GeneralElection19 #brexitriots #Urdu @BBCUrdu
برطانیہ میں انتخابات ہر پانچ سال بعد منعقد کئے جاتے ہیں لیکن آنے والے انتخابات، تقریبا چار سال میں تیسرے انتخابات ہوں گے۔
ان انتخابات میں ووٹرز 650 حلقوں سے ممبرز
آف پارلیمنٹ کا چنائو کریں گے۔

#BrexitDay
#GeneralElection19 #urdu
حالیہ انتخابات میں بریگزیٹ ایشو کو سب سے اہم تصور کیا جارہا ہے اور بظاہر ووٹرز اپنا حق رائے دہی بریگزیٹ کے بارے میں ہی سیاسی جماعتوں کے موقف کو دیکھتے ہوئے استعمال کریں گے۔
لیکن کچھ حلقے نیشنل ہیلتھ سروس سے متعلق معاملات کو بھی اہم تصور کررہے ہیں۔

#GeneralElection19 #Urdu
سن 2016 میں ایک ریفرنڈم کے ذریعے برطانوی عوام کی اکثریت نے یہ فیصلہ کیا کہ اسے اب اپنی راہیں یورپی یونین سے جدا کرنی ہیں۔
اس فیصلہ کے ساڑھے تین سال بعد بھی برطانیہ اور یورپی یونین میں "طلاق" نہیں ہوسکی اور یہی قبل از وقت انتخابات منعقد ہونے کی بھی بنیادی وجہ ہے۔

#BrexitDay
سیاسی جماعتیں، ان کے نمائندے اور خود عوام بھی بریگزیٹ معاملہ پر واضح تفریق کا شکار ہیں۔ کچھ چاہتے ہیں کہ برطانیہ، نتائج کی پرواہ نہ کرتے ہوئے یورپی پونین سے فی الفور نکل جائے۔ کچھ بریگزیٹ اور اس کے نتائج کو ہی سرے سے نہیں مانتے اور اسے کالعدم قرار دلوانا چاہتے ہیں

#BrexitDay
موجودہ وزیر اعظم بورس جانسن، پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ہونے کے باعث کوشش اپنی مرضی کے قوانین پاس نہ کروا سکے جو کہ بریگزیٹ میں تاخیر کا سبب بنا۔ اب ان کا خیال ہے نئے الیکشن کے ذریعے وہ اپنی پارٹی کی پارلیمنٹ میں پوزیشن بہتر کرسکیں گے تاکہ بریگزیٹ کو منطقی انجام تک پہنچا سکیں۔
اصولی طور پر اگلے الیکشن کا انعقاد 2022 میں ہونا تھا لیکن بورس جانسن کچھ وقت سے کوشش کررہے تھے کہ پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کو نئے الیکشن کیلئے راضی کریں۔ ان کو امید ہے کہ اس ذریعے سے وہ اپنے ممبران کی تعداد میں اضافہ کرکے ایک مستحکم حکومت بنا لیں گے

#Election2019
اپوزیشن پارٹیز اس کوشش میں ہیں کہ کنزرویٹو پارٹی کی عددی برتری کو کم سے کم کیا جائے۔
برطانیہ میں اس وقت رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تقریبا چار کروڑ پچاس لاکھ ہے۔ جو کہ پورے ملک میں 650 انتخابی حلقوں میں نمائندگان کو منتخب کریں گے۔
ووٹنگ والے دن برطانیہ میں عام تعطیل نہیں ہوتی اور لوگ اپنی نوکری یا کاروبار سے ہی وقت نکال کر ووٹ کا فریضہ ادا کرنے جاتے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز عموما اسکولوں، گرجا گھروں یا دیگر عمارات میں بنائے جاتے ہیں اور پولنگ کا وقت صبح سات بجے سے رات دس بجے تک ہوتا ہے۔
@BBCUrdu @ShafiNaqiJamie
انتخابات کے نتائج، پولنگ مکمل ہونے کے بعد آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ جو پارٹی سادہ اکثریت حاصل کرلے یعنی 326 سیٹیں جیت جائے وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آجاتی ہے۔ سادہ اکثریت نہ ملنے پر دیگر جماعتوں کو ساتھ ملا کر اتحادی حکومت بنانا پڑتی ہے

#GeneralElection19
@indyurdu
جیسے کہ گزشتہ انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی 318 سیٹیں حاصل کرسکی اور پھر اسے ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کو ساتھ ملانا پڑا جس کی پارلیمنٹ میں 10 نشستیں تھیں۔

#Election2019 #Urdu @UrduNewsCom
برطانیہ کی دو بڑی سیاسی جماعتیں یعنی کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی نے آج سے باقاعدہ طور پر اپنی الیکشن کمپین کا آغاز کردیا ہے اور اب وہ کوشش کرہے ہیں کہ 12 دسمبر سے پہلے پہلے اپنے منشور کو اچھے انداز سے ووٹرز تک پہنچا کر ان کی ذہن سازی کی جائے۔

#GeneralElection19
@threadreaderapp please unroll
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Ahmad Shaheen

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!