Lutf Profile picture
Oct 31, 2019 23 tweets 6 min read Read on X
اگرچہ مولانا فضل الرحمن کی موجودہ تحریک کا نام آزادی مارچ رکھا گیا ہے لیکن اس مارچ کو سیاسی سے مذہبی رنگ چڑھنے میں چند لمحے ہی لگیں گے۔
حلف نامے میں ردوبدل کے نام پر جو دھرنا دیا گیا تھا اور اس سے قبل ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت آرمی کے سربراہ کے دینی رحجانات پر دبے لفظوں جو اشارے کنائے کئے جا رہے تھے انہی ختم نبوت کے نعروں کو بلند کرنے سے مولانا ہر گز نہیں چوکیں گے۔ #Azadi_March
مزے کی بات یہ ہے کہ ختم نبوت کا نعرہ ایسا ہمہ جہت نعرہ ہے جس کی لپیٹ میں سارے غیر مولوی بڑے آرام سے آ جاتےہیں۔ نواز شریف کے خلاف بھی یہ الزام تھا کہ آپ قادیانی نواز ہیں۔ ایک دفعہ ‘احمدی ہمارے بھائی ہیں‘ کہہ کر پھنس گئے تھے.
وہ تو بھلا ہو ان کے صحیح العقیدہ داماد کا، انہیوں نے پارلیمنٹ میں ایک دھواں دار تقریر کر کے اپنی پارٹی کو ختم نبوت کا صحیح محافظ قرار دیا۔

تقریر کس کے خلاف تھی۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ اصل اشارہ آرمی چیف باجوہ صاحب کی طرف تھا.
#Azadi_March_Updates
خیر حلف نامے پر اٹھائے گئے اس طوفان بدتمیزی سے جان چھوٹی۔ عمران خان صاحب نے بھی اس کو خوب اچھالا۔ گولڑہ شریف کے جلسے میں جا کر خم نبوت کی قسمیں اٹھائیں۔ احمدیوں کے خلاف بیان دئیے اور الیکشن میں کامیاب ہوگئے ( کرا دئیے گئے)۔
عاطف میاں کے تقرر پر پھر شور اٹھا۔ خان صاحب نے فورا فیصلہ واپس لیا اور ثابت کیا کہ ان کی حکومت ختم نبوت کے نعرے سے پچھاڑی جا سکتی ہے۔
#آزادی_مارچ
نواز لیگ میں ایک اور نام پرویز رشید صاحب کا ہے۔ یہ بھی پڑھے لکھے، منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔ ان کو حال ہی میں مولانا کے ساتھ ایک میٹنگ میں براجمان دیکھا۔ پرویز رشید صاحب بھی کسی دور میں سکہ بند قادیانی کہلائے جاتے تھے۔ مولانا کے ساتھ بیٹھے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اب مسلمان ہیں
تاحال معلوم نہیں کہ خواجہ آصف ہنوز مشکوک العقیدہ ہیں یا ان کی قسموں کا اعتبار کر لیا گیا ہے۔
اب رہا سوال دیگرسیاستدانوں کا۔ چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی صاحب بھی نموندار ہوئے ہیں۔ مولانا کے ساتھ دوستانہ روابط ہیں۔ عرصہ قبل مولانا کو دل کا دورہ پڑا۔ پرویز الٰہی صاحب نے اپنے ایک دوست معالج سے مولانا کی اینجیوپلاسٹی کروائی۔ #آزادی_مارچ_سویلین_راج
یہ دوست بیرون ملک ایک ماہر کارڈیالوجسٹ ہیں۔ مولانا کو معلوم بعد میں ہوا کہ وہ بدبخت تو قادیانی تھا۔ وہ بھی اصلی والا۔ اس پر آپ متاسف ہوئے اور اپنے مذہبی جرائد میں اس بات کا تکرار سے تذکرہ کروایا کہ قادیانی ڈاکٹر سے علاج لا علمی میں ہوا۔ اللہ مولانا کو صحت و سلامتی سے رکھے۔
مولانا خود اس مذہبی تحریک کی ایک شاخ کے سر براہ ہیں جس نے پاکستان کے قیام میں کوئی حصہ نہیں لیا، لیکن ملک عزیز میں دیوبندی مسلک کی ترویج میں آپ کا اور آپ کے والد کا بڑا حصہ ہے
احمدیت ًمخالف تحاریک میں دیوبندی سیاسی اور مذہبی طبقات نے خوب بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا ہے۔ مفتی محمود کی قیادت اور مولانا عبدالحق اور یوسف بنوری وغیرہ کی راہنمائی میں دوسری آئین ترمیم کے بعد احمدی غیر مسلم قرار پائے۔ لیکن یاد رہے کہ اس آئینی قدم سے ‘ختم نبوت‘ کی حفاظت غرض نہ تھی
اگر ہوتی تو اس سارے عمل کی کاروائی کا ریکارڈ، جو اب دستیاب ہے، میں کہیں ختم نبوت کا مسئلہ تفصیل سے درج ہوتا۔ مولانا کے اکابر جو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احمدیوں کے خلاف تقاریر کرتے تھکتے نہ تھے، ان سوالوں کے جواب نہ لا سکے جو جماعت احمدیہ کی طرف سے ختم نبوت پر رکھے گئے تھے۔
مثلا، جماعت احمدیہ کے محضر نامہ میں دیوبند مسلک کے بانی مولانا قاسم نانوتوی کی مشہور تحریر تحذیر الناس کا اقتباس پیش کیا گیا تھا جس میں ختم نبوت کی وہ تشریح درج ہے جس کی بنیاد پر غیر دیوبندی مولوی مولانا اور ان کے ہم مسلک لوگوں کو ختم نبوت کا منکر کہتے ہیں۔
خیر یہ تو علمی بات ہے۔ اس کو آزادی مارچ میں کس نے پوچھنا ہے۔
یہ بھی کون پوچھے گا کہ دیوبند کے کئی نامی گرامی علماء نے احمدیوں کی تکفیر سے اجتناب کیا اور کسی موقع پر انہیں ختم نبوت کی حفاظت کی فکر نہ ہوئی؟ یہ وہ علماء ہیں جن کی نظروں کے سامنے احمدی تحریک نے برصغیر میں زور پکڑا تھا
ندوہ کے علماء بالکل خاموش ہی رہے اور صرف احراری کانگرسی طبقہ کے دیوبندی مولویوں نے سیاسی مقاصد کے لئے جماعت احمدیہ کے خلاف کھلم کھلا ایجی ٹیشن کی بنیاد ڈالی۔ #AzadiMarch_UpDates
یہی احراری طریق قیام پاکستان کے بعد حکومت وقت کو گرانے کے لئے ١٩٥٣ میں آزمایا گیا۔ اور پھر ١٩٧٤ میں، اور آج کل تو ایسی باقاعدگی سے اس تکنیک کو استعمال کیا جاتا ہے کہ ایسا گمان ہوتا ہے کہ ختم نبوت یعنی وہ مہر جو اللہ نے خود لگائی اس کو ہر وقت ٹوٹنے کا خطرہ لا حق ہے۔ #AzadiMarch
مولانا کو حلیفوں کی تلاش ہے۔ انہیں معلوم ہے کہ مدرسے کے طلباء کے بل پر دھرنے یا ریلیاں چند دن بعد جیب پر بھاری پڑ جاتی ہیں۔ یہ تحریک انصاف یا عوامی تحریک تو نہیں کہ انہیں عسکری بجٹ سے قرض حسنہ ملے گا۔ ضروری ہے کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی اور اے این پی ان کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں۔
لیکن ان میں سے ہر پارٹی میں عقیدے کی کجی ان کو نظر آنی چاہیئے۔ وہی کجی جو ان کو عمران خان میں دکھائی دے رہی ہے انہیں شریف برادران میں کیوں نظر نہیں آتی؟ نواز شریف احمدیوں کے بھائی ہوے تو شہباز شریف کے بارے میں بھی سنا ہے کہ جہاں اعتبار کا افسر بھیجنا پڑتا، کوئی احمدی ہی بھیجتے.
پھر پیپلز پارٹی، جو خود کو دوسری آئینی ترمیم کا موجد مانتی ہے اس کی صفوں میں بھی آپ کے ساتھیوں کو مشکوک العقیدہ لوگ کثرت سے ملتے ہیں۔ ویسے بھی آپ مذہب کے ٹھیکے داروں کے نزدیک تو ہر لبرل قادیانی ہی ہے۔ #AzadiMarch_UpDates
مولانا کو اس مارچ سے جو کچھ درکار ہے شائد مل بھی جائے۔ حکومت میں حصہ نہ سہی، اگلی بار کچھ عزت افزائی کا وعدہ ہو یا دکھاوے کا کوئی معاہدہ ہو جس میں ان کو ختم نبوت کے معاملے پر یقین دھانی کروائی جائے. (وعدہ کرنے والے بھی جانتے ہیں کہ یہ نورا کشتی جاری رہے گی)۔
وہ یقین دھانی جو ہر آنے والی حکومت کو ایک اسٹامپ پیپر پر چھپوا کر بوقت ضرورت شائع کر دینی چاہئے کہ ‘ حکومت ھٰذا ختم نبوت کی حفاظت میں ہر دم تیار ہے اور ان تمام مطالبات کو منظور کرتی ہے جن کے بعد ختم نبوت پر مسلط خطرہ چند ماہ کے لئے ٹل سکتا ہے'۔
مولانا فضل الرحمان کے والد کے بارے میں کچھ معلومات

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Lutf

Lutf Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Lutfislam

Sep 22, 2020
ابوالاعلیٰ مودودی  نے برصغیر پاک وہند کے مڈل کلاس مسلمان طبقہ پر دوررس اثرات چھوڑے ہیں۔ آپ چاھے لبرل ہوں یا قدامت پسند، فوج کے افسر ہوں یا افسر شاہی کے رکن، پرائیویٹ کمپنی میں ماھوار کے ملازم ہوں یا پھر مقامی ادارہ جات کے سرکاری و نیم سرکاری افسر

#سیدمودودی_امام_انقلاب
اگر آپ مرد ہیں، سنی ا لعقیدہ مسلمان ہیں اور کالج یونیورسٹی کے دور سے بوجہ اپنی مڈل کلاسیت گزرے ہوں تو مودودی صاحب کی جماعت اسلامی یا ان کے اثرزدہ لٹریچرنے آپ کی دینی اور سیاسی سوچ پر ضرور اثر ڈالا ہے۔

#سید_ابوالاعلی_مودودی
آپ نے اس کو کتنا قبول کیا، یہ تو آپ کوہی معلوم ہوگا۔ ان اثرات سے صرف وہی بچتے ہیں جو بوجہ دینی عقیدہ (شیعہ احمدی وغیرہ)، لادینی عقیدہ ، سیاسی وابستگی یا نسلی و لسانی وجوہات کی وجہ سے مودودی پراپیگینڈہ اور اسکے ہمخیالوں سے دور دور رہتے ہیں۔
Read 34 tweets
Sep 22, 2020
Pakistani Shia Muslims and their Harakiri pact with the Sunnis.

#ShiaTargetKilling

A short lesson in history.
Harakiri is a form of Japanese ritual suicide by disembowelment. Nasty stuff!

The famous Attorney General of Pakistan, the Oxford educated liberal, ZAB's confidant, Yahya Bakhtiar made an interesting reference to this practice in the parliament.
It was the infamous in-camera session of Pakistan's national assembly,

Date 6th of Aug, 1974.

We are into the 2nd day of the cross-examination by Mr. Bakhtiar of Hazrat Mirza Nasir Ahmad, the supreme head of the #Ahmadiyya Muslim Community.
Read 11 tweets
Aug 3, 2020
مولانا وحید الدین خان اور جاوید احمد غامدی صاحب کی مثال اس ٹیکسی ڈرائیور کی سی ہے جو مسافر کو منزل کے پاس لا کر چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ آگے خود ڈھونڈ لیں گے۔

ان مسافروں سے گذارش ہے کہ ان دو علماء کو سیٹلائٹ نیویگیٹر پر اعتقاد نہیں۔ اس لئے تکے لگا کر منزل کے آس پاس بھٹک گئے ہیں ۔
جاوید احمد غامدی صاحب کے مطابق یاجوج ماجوج حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے یافث کی نسل سے ہیں۔ ان کی اولاد یورپ اور روس کے علاقوں میں آباد ہوئی۔ ایک مجلس میں غامدی صاحب نے یہ اعتراف بھی کیا کہ سورہ کہف کی تفسیر جو حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد نے کی، اس سے انہیں اتفاق ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سورہ کہف کی تفسیر میں حضرت مصلح موعود ذوالقرنین کی تشخیص بادشاہ خورس سے کی ہے۔ اس سے قبل تقریبا تمام مفسرین اس کو سکندر اعظم ہی سمجھتے تھے ۔ خورس نے جو دیوار کھڑی کی تھی وہ روس کی طرف سے حملہ آور یاجوج ماجوج سے بچاو کے لئے تھی۔
Read 8 tweets
Apr 30, 2020
پارلیمنٹری سیکرٹری اعظم سواتی نے اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کا اعلان فروری میں کیا۔ اس کمیشن کے معمولات میں وقف املاک کی فروخت، اقلیتوں کے خلاف تشدد کے واقعات کی جانچ پڑتال اور نفرت آمیز مواد کا قلع قمع شامل ہیں۔ اور ہر مہذب ملک میں ایسے اداروں کا وجود ہونا لازم ہے۔
پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کی ایک فہرست موجود ہے۔ جمہوری معاشروں میں اقلیتوں کی نشاندھی کا مقصد ان کی بہبود اور ترقی کے علاوہ کچھ نہیں۔ دنیا کے اکثر ممالک میں اقلیتوں کو کوٹا سسٹم کے تحت تعلیم، روزگار اور اداروں میں نمائندگی کے امتیازی مواقع دئیے جاتے ہیںتاکہ ان کااستحصال نہ ہو
پس کسی مہذب معاشرے میں اقلیت قرار دیا جانا ایک مستحسن بات ہے اور اس امر کا ثبوت ہے کہ اس ملک کا نظام اپنے تمام شہریوں کو مساوی حقوق دینے پر پابند ہے اور جہاں ضرورت ہو، اقلیتوں سے امتیازی سلوک صرف ان کی معاشی اور سماجی بہتری کے لئے کیا جاتا ہے۔
Read 22 tweets
Mar 13, 2020
On possible treatments of #Covid_19

An overview of clinical trials/case reports so far.

Note: Data is limited, based on small clinical trials, some case reports (meaning individual patients who were treated without a comparison with placebo or no treatment)
Chloroquine, a commonly used antimalarial drug may be

'superior to the control treatment in inhibiting the exacerbation of pneumonia, improving lung imaging findings, promoting a virus negative conversion, and shortening the disease course'

sciencedirect.com/science/articl…
The Lancet reports an AI based search of the possible use of JAK inhibitors, commonly used to treat rheumatoid arthritis. JAKi's more specifically baricitinib are 'likely to be effective against the consequences of the elevated levels of cytokines observed in COVID-19..'
Read 10 tweets
Feb 1, 2020
Just came across a paper by @mikati_rana on Mubahila. Historical accounts of mubahilla (prayer duels) and curses are abundant in the Islamic history. I am surprised to see that a Sufi lost a Mubahila to someone on the question that Ibne Arabi had gone astray.
Also ISIS leader has won a Mubahila challenge against a fellow terrrorist on calling the other a khawarij.

But these are anecdotal accounts.

Mubahila has been mentioned frequently to support of the truthfulness of Hazrat Mirza Ghulam Ahmad in Ahmadiyya literature
But the author treats this very contemporary issue with little research. The details are incorrect and conclusions ill-informed. Image
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(