My Authors
Read all threads
#تھریڈ

کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر اکثر کسی سکول، کالج، یونیورسٹی یا کسی گھریلو تقریب کی ایسی ویڈیوز شئیر کی جا رہی ہوتی ہیں جن میں بچوں بچیوں یا لڑکے لڑکیوں کامیوزک گانوں پر ڈانس یاکچھ الٹی سیدھی حرکتیں کرنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے کے رخ پر حیرت کا اظہار کیا
جاتا ہے.

1
مزید برآں کسی راہ چلتے جوڑے کی حرکات کی ویڈیوز بھی لگائی جاتی ہیں اور ان پر بھی تبرا بھیجنے میں فخر محسوس کیا جاتا ہے.
یہ تمام حرکات غلط ہوں گی مگر یہ کہنا کہ آج ہمارا معاشرہ کس رخ پر جا رہا ہے؟ غلط اپروچ ہے.

2
مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میرے پرائمری سرکاری سکول میں مینا بازار اور فیشن شو کے نام پر ڈانس، سنگنگ، فیشن شو اور لڈی بھنگڑا سب کچھ ہی ہوتا تھا.
پھر وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت ہائی سکول میں بھی ایسی کسی تقریب اور ناچ گانے پر کوئی پابندی نہیں تھی بلکہ ٹیچرز خود پریکٹس کرواتی تھیں.

3
کالج میں تو علاقائی ڈانس، فلمی ڈانس، پاپ میوزک پر ڈانس اور کلاسیکل رقص کے باقاعدہ کمپیٹیشن ہوا کرتے تھے. سٹیج پر کیا پریزنٹ ہوتا اس سے قطع نظر تیاری کے دوران جو جو کیا جاتا وہ ایک الگ کہانی ہے.
اسی طرح یونیورسٹی کے فنکشنز میں یہ سب کچھ ایسا معیوب کبھی نہیں رہا.

4
پھر مختلف پرائیوٹ اداروں میں درس و تدریس کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے بھی ایسے بہت سے فنکشن اٹینڈ کئے. بلکہ کو ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس میں کو فنکشنز میں بھی ایسی تقریبات کو اکثر آبزرو کیا.

5
پھر آتے ہیں اے پلس کلاس پرائیوٹ انسٹیٹیوٹ وہاں کا ماحول سرکاری، نیم سرکاری، دوسرے درجے کے پرائیویٹ اداروں سے زیادہ آزاد خیال ہمیشہ رہا ہے.
میں اس بحث میں نہیں جاؤں گی کہ یہ صحیح ہے یا غلط.

6
میری تحریر کا مقصد یہ بتانا ہے کہ جب آپ یہ کہتے ہیں نا کہ آج ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ تو مجھے ہنسی آتی ہے، ہم ہمیشہ سے اسی طرف جا رہے تھے. ہمارے تعلیمی اداروں میں ان سرگرمیوں کی ہمیشہ کسی حد تک حوصلہ افزائی کی جاتی رہی ہے. ہماری تقریبات ہمیشہ ہی ڈانس گانوں سے مزین رہی ہیں.

7
شادی بیاہ کے دوران مہندی کے فنکشنز میں ڈانس گانا ہمیشہ رسمِ دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے سمجھا گیا. سکول کالج یونیورسٹی کے مینا بازار میں ہمیشہ ہی اساتذہ نے ان سب کی حوصلہ افزائی کی بلکہ ٹیچرز ہمیشہ کہتے تھے کہ مینا بازار یا فنکشن آئے گا تو اپنے سب شوق پورے کرنا.

8
مجھے آپ سب پر حیرت ہوتی ہے آخر آپ نے کونسے تعلیمی اداروں میں پڑھا؟ جہاں یہ سب نہیں ہوتا تھا؟ آپ معاشرے کی کونسی فیملیز کا حصہ ہیں جہاں شادی بیاہ کی تقریبات میں یہ سب ہمیشہ ہی نہیں ہوتا رہا؟
یہ سب ہمیشہ سے ایسا ہی تھا.

9
کچھ لوگ انجوائے کرتے، کچھ لوگ ناپسند کرتے، کچھ بظاہر ناپسند کرتے مگر دیکھتے شوق سے، کچھ اس کے خلاف احتجاج کرتے اور کچھ حصہ بھی لیتے اور اسے ناپسند بھی نہیں کرتے کیونکہ اسلام نہ سہی ثقافت کا تو حصہ ہے(یہ بھی تو ہمیں پڑھایا جاتا ہے نا)
اب بدلا کیا ہے؟

10
پہلے یہ سب صرف لائیو انٹرٹینمنٹ تھی لیکن اب ہر ہاتھ میں سمارٹ سیل ہے. آپ کسی بھی موقع پر، کسی بھی جگہ، کسی سے پوچھے، اجازت بغیر، کسی بھی ایونٹ کی ویڈیو تصویر یا لائیو سٹریمنگ سے شئیرنگ کر سکتے ہیں.
ایک لمحے میں آپ کی پسند ناپسند اچھے برے کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں.

11
آپ کو پتہ ہے کہ کس کمنٹ پر ریٹنگ ملے گی اور کس پر زیادہ لائیک اور ری ٹویٹس. اور کیونکہ ہم نظر بظاہر ایک اسلامی معاشرے میں رہتے ہیں تو ظاہر ہے ایسی کوئی بھی ویڈیو حیرت، غصے اور دکھ کے اظہار کے ساتھ پیش کی جائے تو زیادہ پسند کی جاتی ہے.

12
مجھے ان تمام ایکٹیویٹیز میں حصہ لینےوالوں سے زیادہ قابلِ رحم آپ لگتےہیں جو کہتے ہیں "یہ ہم کس طرف جارہے ہیں؟"

ہم جس طرف بھی جا رہے ہیں ہمیں اسی طرف جانا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں ہمیشہ اسی کو رواج دیا گیا ہے.حتکہ ایسی ویڈیوز کو وائرل کر کے بھی اسی چیز کو رواج دیا جا رہا ہے.

13
اگر آپ یا کوئی اس سب کو ختم کرنا چاہتا ہے یا مزید پھیلنے سے روکنا چاہتا ہے تو اس کا یہ طریقہ نہیں جو آپ نے اختیار کر رکھا ہے، یہ صرف لائیکس اور فالورز کی دوڑ ہے.
اس کے لیے سنجیدہ کوشش کی ضرورت ہے.
اپنے موبائل کا مثبت استعمال کرتے ہوئے کسی کی بظاہر قابلِ اعتراض ویڈیونہ بنائیں.

14
حکومتی سطح اور کمیونٹی سوسائٹیز میں اویرنس مہم اور سکول، کالج، یونیورسٹی لیولز کے ساتھ ساتھ اپنے گھریلو فنکشنز میں ایسے پروگرامز کی حوصلہ شکنی کریں. میڈیا، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر اویرنس مہم چلائیں.
مگر کسی کی ویڈیو لگا کر حیرت، دکھ اور غصے کے اظہار پر مجھے "اعتراض" ہے.

15
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with ندّیا اطہر

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!