My Authors
Read all threads
جماعت ھو چکی تھی اور امام مسجد بابا مہر علی اپنی روٹین کے مطابق درس دینے کے لئے تیار تھے۔ سارے نمازی اپنی آنکھوں کے ساتھ ساتھ اپنے کان بھی ان کی طرف لگا چکے تھے
ان کے درس میں یہ خصوصیت پائی جاتی تھی کہ کوئی بندہ انکی طرف سے اپنی توجہ ادھر ادھر نہیں کر پاتا تھا
بچے، بوڑھے…
…اور ھم نوجوان طبقہ، سب ھی ان کی طرف ہمہ تن گوش ھو چکے تھے
سب کو سکتے کی سی حالت میں دیکھ کے بابا جی سمجھ گئے کہ اب عوام ان کی توقع کے عین مطابق تیار ھو چکی ھے تو سب سے گویا ھوئے
"شیطان بھلا کب تک انسان کو دھوکا دیتا رھتا ھے؟"
سب ان کے اس سوال پہ چونک پڑے اور انکی طرف…
…سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگے.
سب کو چپ دیکھ کے کہنے لگے
"شیطان انسان کے آخری سانس تک اسی کوشش میں ھوتا ھے کہ اسکا ایمان سلب ھو جائے اور یہ جہنم میں چلا جائے، یعنی شیطان انسان کے آخری سانس تک اسکو دھوکا دیتا رھتا ھے کہ کہیں اسکی بخشش نہ ھو جائے اور میں رب کریم سے کیے گئے…
…چیلنج میں ناکام نہ جاؤں۔ پر جب بندہ فوت ھو جاتا ھے تو شیطان اس سے ہٹ جاتا ھے کہ اب اس مرے ھوئے سے کیا دھوکا کرنا
اسکے بعد پتہ ھے بندے کے ساتھ کون دھوکا اور دغا کرتا ھے؟"
انکا یہ سوال بھی ھمارے لئے انوکھا تھا، لہذا سب ھی انکے منہ کی طرف دیکھ رھے تھےکہ آپ خود ھی بتائیں
وہ…
…کہنے لگے
"شیطان کے بعد مرے ھوئے بندے سے ھم لوگ دھوکا کرتے ھیں"
ھم لوگ دھوکا کرتے ھیں، یہ کیسے ممکن ھے؟ ھم شیطان سے زیادہ دھوکے باز کیسے ھو سکتے ھیں؟
سب کے چہروں سے یہ سوال واضح طور پہ پڑھا جاسکتا تھا
سب کے چہروں کو سوالیہ نشان بنا دیکھ کےکہنے لگے
"جب بندہ مر جاتا ھے…
…تو اسکے بعدہم لوگ ھی اسکے ساتھ دھوکا کرتے ھیں
جنازے میں بہت سے لوگ وہ کھڑے ھوتے ھیں جن کو نمازِ جنازہ پڑھنا نہیں آتا، پر کھڑے ھوتے ھیں کہ اب کیسے بھلا اپنے ماموں کے جنازے میں کھڑا نہ ھوں؟
لوگ کیا کہیں گے کہ سگے ماموں کا جنازہ نہیں پڑھا اس نے؟
کزن کا جنازہ نہیں پڑھا اس…
…نے؟
لوگوں کی باتوں اور طنز سے بچنے کے لیۓ ھم لوگ مرے ھوئے سے بھی دھوکا کرنےسےباز نہیں آتے
جس سٹیج پہ آکے شیطان بھی پیچھے ہٹ جاتا ھے اس سٹیج پہ ھم آ کے کھڑے ھو جاتے ھیں، کہ ھم ھیں ناں تمہارا مشن پورا کرنے والے
ہم کیسے مسلمان ھیں کہ انگریزی کے بڑےبڑےمضمون یاد کر لیتےھیں،…
…فلموں کےگانےپل بھر میں یاد کر کے گنگنانا شروع کر دیتے ھیں، دوھڑے ماہیے،شاعروں کی لمبی لمبی غزلیں یاد کر لیتےھیں جو نہیں یاد کر پاتےتو قرآن کی چند آیات نہیں یاد کر پاتے
جنازے کی تکبیروں کا وہ تحفہ جو اپنے مرے ھوئے پیاروں کو دینا ھوتا ھے ھم وہ نہیں دےپاتے، اور بےشرموں کی طرح…
…ان کےجنازوں میں جاکےکھڑےھوجاتےھیں"
بابا مہر علی بولتےجارھےتھےاور ھم سب کےچہرے شرم کےمارےجھکےجا رھےتھے
آخر میں التجا کرتے ھوئے بولے
"خدارا، آج سےھی وہ لوگ عہد کر لیں جن کو نمازِ جنازہ نہیں آتا کہ نمازِ جنازہ ضرور سیکھنے اور یاد کرنےکی کوشش کریں گےتاکہ میت کو دھوکا دینے…
…کی بجائےدعاؤں کا تحفہ دیں سکیں ورنہ ہو سکتا ہےکہ مکافاتِ عمل کے طور پر آپکے جنازے میں بھی لوگ چُپ چاپ ہاتھ باندھے کھڑے رہیں اور جنازے کے بعد اجتماعی دعا کا اصرار کرنےلگیں، اور اس میں بھی فقط آمین پر اکتفا کریں،حالانکہ اصل دعا تو جنازہ ہی ہے"
درس ختم ھو چکا تھا، سب دعا مانگ…
…کے مسجد سےنکل رھے تھے، لیکن سب کےچہرے یہ گواھی دیتےجا رھے تھےکہ ھم نمازِ جنازہ ضرور یاد کریں گے
ھم شیطان سےبڑےدھوکےباز نہیں بنیں گے
ھاں ھم شیطان سےبڑےدھوکےباز نہیں بنیں گے
آپکا کیاخیال ھےکہ میت کو تحفہ دینا ھےیا پھر دھوکہ؟🙏
منقول
#پیرکامل
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!