My Authors
Read all threads
علامہ انورشاہ کشمیریؒ سے منقول ایک جملہ کی تفصیل
مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدشفیع رحمہ اللہ کی تقریر سے

''ایک اہم واقعہ بھی آپ کے گوش گزار کروں جو اہم بھی ہے اور عبرت خیز بھی۔ قادیان میں ہر سال ہمارا جلسہ ہوا کرتا تھا اور سیّدی حضرت مولانا سید محمد انور شاہ صاحب ؒبھی 👇
اس میں شرکت فرمایا کرتے تھے۔ ایک سال اسی جلسہ پر تشریف لائے،میں بھی آپ کے ساتھ تھا۔ ایک صبح نماز فجر کے وقت اندھیرے میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ حضرت سر پکڑے ہوئے بہت مغموم بیٹھے ہیں۔ میں نے پوچھا: حضرت کیسا مزاج ہے؟ کہا ہاں! ٹھیک ہی ہے ،میاں مزاج کیا پوچھتے ہو، عمر ضائع کر دی۔👇
میں نے عرض کیا: حضرت! آپ کی ساری عمر علم کی خدمت میں، دین کی اشاعت میں گزری ہے۔ ہزاروں آپ کے شاگرد علماء ہیں، مشاہیر ہیں،جو آپ سے مستفید ہوئے اور خدمت ِ دین میں لگے ہوئے ہیں، آپ کی عمر اگر ضائع ہوئی تو پھر کس کی عمر کام میں لگی؟ فرمایا: میں تمہیں صحیح کہتاہوں: عمر ضائع کر دی!👇
میں نے عرض کیا: حضرت بات کیا ہے؟ فرمایا: ہماری عمر کا‘ ہماری تقریروں کا‘ ہماری ساری کدوکاوش کا خلاصہ یہ رہا ہے کہ دوسرے مسلکوں پر حنفیت کی ترجیح قائم کر دیں‘ امام ابو حنیفہؒ کے مسائل کے دلائل تلاش کریں۔ یہ رہا ہے محور ہماری کوششوں کا‘ تقریروں کا اور علمی زندگی کا! 👇
اب غورکرتاہوں تو دیکھتا ہوں کہ کس چیز میں عمر برباد کی ؟ ابوحنیفہؒ ہماری ترجیح کے محتاج ہیں کہ ہم ان پر کوئی احسان کریں؟ ان کو اﷲ تعالیٰ نے جو مقام دیا ہے وہ مقام لوگوں سے خود اپنا لوہا منوائے گا‘ وہ تو ہمارے محتاج نہیں۔ اور امام شافعیؒ ‘امام مالکؒ اور احمد بن حنبلؒ اور👇
دوسرے مسالک کے فقہاء جن کے مقابلے میں ہم یہ ترجیح قائم کرتے آئے ہیں‘ کیا حاصل ہے اس کا؟ اس کے سوا کچھ نہیں کہ ہم زیادہ سے زیادہ اپنے مسلک کو ’’صواب محتمل الخطا (درست مسلک جس میں خطا کا احتمال موجود ہے) ثابت کر دیں اور دوسرے کے مسلک کو ’’خطا محتمل الصواب‘‘ 👇
(غلط مسلک جس کے حق ہونے کا احتمال موجود ہے) کہیں۔ اس سے آگے کوئی نتیجہ نہیں ان تمام بحثوں‘ تدقیقات اور تحقیقات کا ‘جن میں ہم مصروف ہیں۔ پھر فرمایا:ارے میاں! اس کا تو کہیں حشرمیں بھی راز نہیں کھلے گا کہ کون سا مسلک صواب تھا اور کون سا خطا۔ اجتہادی مسائل صرف یہی نہیں کہ 👇
دنیا میں ان کا فیصلہ نہیں ہو سکتا‘ دنیا میں بھی ہم تمام تر تحقیق و کاوش کے بعد یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ بھی صحیح‘ یا یہ کہ یہ صحیح ہے لیکن احتمال موجود ہے کہ یہ خطا ہو ‘اور وہ خطا ہے اس احتمال کے ساتھ کہ صواب ہو۔ دنیا میں تو یہ ہے ہی 👇
‘قبر میں بھی منکر نکیر نہیں پوچھیں گے کہ رفع یدین حق تھا یا ترکِ رفع یدین حق تھا؟ آمین بالجہر حق تھی یا بالسر حق تھی؟ برزخ میں بھی اس کے متعلق سوال نہیں کیا جائے گا اور قبر میں بھی یہ سوال نہیں ہوگا۔ 👇
حضرت شاہ صاحب رحمہ اﷲ کے الفاظ یہ تھے: اﷲ تعالیٰ شافعی کو رسوا کرے گا نہ ابو حنیفہ کو نہ مالک کو نہ احمد بن حنبل کو‘ جن کو اﷲ تعالیٰ نے اپنے دین کے علم کا انعام دیا ہے ‘جن کے ساتھ اپنی مخلوق کے بہت بڑے حصے کو لگا دیا ہے ‘جنہوں نے نورِ ہدایت چار سو پھیلایا ہے ‘👇
جن کی زندگیاں سنت کا نور پھیلانے میں گزریں‘ اﷲ تعالیٰ ان میں سے کسی کو رسوا نہیں کرے گا کہ وہاں میدانِ محشر میں کھڑا کر کے یہ معلوم کرے کہ ابو حنیفہ نے صحیح کہا تھا ‘یا شافعی نے غلط کہا تھا ‘یا اس کے برعکس ‘یہ نہیں ہوگا! تو جس چیز کو نہ دنیا میں کہیں نکھرنا ہے ‘👇
نہ برزخ میں اور نہ محشر میں‘ اسی کے پیچھے پڑ کر ہم نے اپنی عمر ضائع کر دی ‘اپنی قوت صرف کر دی اور جو صحیح اسلام کی دعوت تھی‘ مجمع‘علیہ اور سبھی کے مابین جو مسائل متفقہ تھے‘ اور دین کی جو ضروریات سبھی کے نزدیک اہم تھیں‘ جن کی دعوت انبیاء کرام ؑلے کر آئے تھے‘ 👇
جن کی دعوت کو عام کرنے کا ہمیں حکم دیا گیا تھا ‘اور وہ منکرات جن کو مٹانے کی کوشش ہم پر فرض کی گئی‘ آج یہ دعوت تو نہیں دی جا رہی۔ یہ ضروریاتِ دین تو لوگوں کی نگاہوں سے اوجھل ہو رہی ہیں اور اپنے و اغیار ان کے چہرے کو مسخ کر رہے ہیں ۔👇
اور وہ منکرات جن کو مٹانے میں ہمیں لگے ہونا چاہیے تھا‘ وہ پھیل رہے ہیں‘ گمراہی پھیل رہی ہے‘ الحاد آ رہا ہے ‘شرک و بت پرستی چلی آ رہی ہے‘ حرام و حلال کاامتیاز اٹھ رہا ہے‘ لیکن ہم لگے ہوئے ہیں ان فرعی و فروعی بحثوں میں!👇
حضرت شاہ صاحب نے فرمایا: یوں غمگین بیٹھا ہوں اورمحسوس کر رہا ہوں کہ عمر ضائع کر دی''۔(وحدت امت،ط:دارالاشاعت کراچی)
@threadreaderapp pl compile
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Muddassar Rashid

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!