My Authors
Read all threads
واضح رہے کہ  صحیح  احادیث صرف وہی نہیں ہیں جو امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ نے ذکر کی ہیں، بلکہ امام بخاری اور امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی شرائط کے مطابق صحیح احادیث میں سے انتخاب کرکے اپنی کتابوں میں ان کو ذکر کیا ہے،  صحیح بخاری میں سات ہزار  اور کچھ احادیث ہیں👇
جس کے بارے میں  خود  امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ان کو  چھ لاکھ احادیث میں سے انتخاب کرکے لیا ہے،  ابراہیم بن معقل رحمہ اللہ ان سے روایت کرتے ہیں  امام بخاری  رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی کتاب "صحیح بخاری" میں صرف وہی احادیث ذکر کی ہیں 👇
جو صحیح ہوں اور بہت سی  صحیح  احادیث کو طوالت کی وجہ سے ذکر نہیں کیا ہے،   نیز خود امام بخاری رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ جو صحیح احادیث میں نے ذکر نہیں کیں وہ ان سے زیادہ ہیں جن کو میں نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے، اسی طرح 👇
امام مسلم رحمہ اللہ نے تیس لاکھ احادیث میں سے انتخاب کرکے  چار ہزار کے لگ بھگ احادیث اپنی "صحیح مسلم " میں ذکر کی ہیں، لہذا صحیح حدیث کا مدار یہ نہیں ہے کہ وہ صحیح  بخاری یا  صحیح مسلم میں موجود ہو، ہاں ان دونوں اماموں نے اپنی سخت شرائط کے ساتھ👇
اپنے اصول اور اپنے مزاج کے مطابق صحیح احادیث میں سے منتخب کرکے  ان میں سے مذکورہ مقدار کا انتخاب کیا ہے۔

دوسری بات یہ بھی ذہن نشین رہنی چاہیے  کہ احادیث کی صرف دو ہی قسمیں صحیح اورضعیف نہیں؛ بلکہ اس کی متعدد اقسام ،مثلاً: 👇
صحیح ،صحیح لغیرہ ؛حسن ،حسن لغیرہ ، ضعیف، موضوع وغیرہ وغیرہ ، پھر ضعیف کی بھی مختلف اقسام ہیں۔ اور عمل اور استدلال کے اعتبار سے بھی ان میں فرق مراتب  ہوتا  ہے، مثلاً حدیث صحیح کی پانچ شرطیں ہیں: ۱:․․․سند کا اتصال۲:․․․راویوں کی عدالت۳:․․․ضبط ۴:․․․شذوذ ۵:․
👇
امام بخاری اور امام مسلم نے چوں کہ التزام کررکھا ہے کہ وہ اپنی کتاب میں صرف انہی راوایات کو جگہ دیں گے ؛ جوان قسموں میں سے اول درجے کی ہوں گی۔ بقیہ قسمیں بخاری اورمسلم میں جگہ نہیں پاسکیں۔  جب کہ بعض مسائل میں👇
ان حضرات نے اپنے مقرر کردہ معیار کے مطابق اول درجے کی روایات ہونے کے باوجود بھی چھوڑ دی ہیں، مثلاً: امام مسلم رحمہ اللہ نے قراءت خلف الامام کی ممانعت والی روایت ذکر نہیں کی، باوجود یہ کہ👇
"امام مسلم رحمہ اللہ نے خود فرمایا کہ یہ روایت میرے نزدیک صحیح ہے، لیکن وہ ہر حدیث جو میرے نزدیک صحیح ہو میں نے اسے "صحیح مسلم" میں شامل نہیں کیا۔👇
خلاصہ یہ کہ صحیحین کی روایات صحیح ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ جو حدیثیں شیخین نے چھوڑ دیں وہ منکرہیں، بلکہ  محدثین کو جو روایات پہنچیں؛ان کو انہوں نے جانچا ،ان کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان جتنے لوگ اس روایت کو نقل کرنے میں واسطہ بنتے ؛ 👇
ان کے احوال زندگی،ان کے قوت حفظ ،مہارت ،ضبط اور عدالت وغیرہ کو جانچنے کے بعد اس حدیث پر صحیح ،حسن ،صحیح لغیرہ یا حسن لغیرہ اورضعیف وغیرہ کا حکم لگادیا ۔اگر روایت سب سے اعلی درجہ کی ہوتی ہے ؛تو اس کو صحیح کہہ دیتے، اگر کہیں کوئی کمی کوتاہی نظر آتی تو اس کو حسن وغیرہ کہہ دیتے،👇
بعض مرتبہ تمام شرائط پائی جاتیں؛مگر اس کو محض اپنے خاص ذوق(علۃ خفیہ)کی وجہ سے چھوڑ دیتے۔ہاں! اگر اس روایت کے بارے میں معلوم ہوجاتاکہ وہ جھوٹی ہے تو اس کو منکراور موضوع قرار دیتے اوراسے اپنی کتابوں میں نقل ہی نہ کرتے ۔ موضوعا ت کی کتابیں الگ سے لکھی گئی ہیں؛👇
تاکہ کسی موضوع روایت کے بارے میں تحقیق کرنی ہوتو اس کتاب میں اس کی تفصیل مل جائے گی۔
@threadreaderapp pl compile
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Muddassar Rashid

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!