My Authors
Read all threads
نوے کی دہائی میں کالج فنکشنز کیلئیے امان اللہ صاحب کو شو کیلئیے بُک کرنے کا سلسلہ شروع کیا تو ان سے گہرا تعلق پیدا ہوا۔ انکے بیٹے امانت نے پہلی بار گانا میرے فنکشن پر ہی گایا۔ خدا غریقِ رحمت کرے، امان اللہ صاحب بڑے انسان تھے۔ امان اللہ کی کمی پوری نہ ہو پائے گی۔
#RipKinfOfComedy
ایک دفعہ ایمبیسڈر ہوٹل کی روف ٹاپ پر شو تھا، حاضرینِ محفل کو امان اللہ صاحب کی پرفارمنس اتنی پسند آئی کہ 30منٹ کی پرفارمنس کے بعد بھی امان صاحب کو جانے کی اجازت نہ دی، اس دن پہلی بار امان صاحب کا ڈرامہ ایک گھنٹہ لیٹ شروع ہوا۔ آخر امان صاحب نے وعدہ کیا کہ ڈرامے کے بعد پھر آئیں گے
اور انہوں نے اپنے وعدے کا پاس کیا، ڈرامہ ختم کر کے فوراً میرے فنکشن پر واپس آ گئے اور مجھ سے کبھی اضافی پیمنٹ کا تقاضا نہیں کیا۔ لیکن بعد ازاں مجھ سے انکا ڈرامہ لیٹ کروانے کا گلہ ضرور کرتے۔ امان صاحب کو سویمنگ کا بہت شوق تھا، ماہر تیراک تھے۔۔
#RipKingOfComedy
پی سی ہوٹل کے پول میں باقاعدگی سے سوئمنگ کرتے، ہوٹل مینیجمنٹ غفلت کے باعث پول کی صفائی کیلئیے استعمال ہونے والی کلورین کی مقدار اکثر زیادہ استعمال کر دیتے جس سے امان صاحب کی جلد متاثر ہوتی اور وہ اس دور کے اکثر ڈراموں میں خود کو کھجاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
#RipKingOfComedy
بہت خدا ترس آدمی تھے، انکے ایک بردارِ نسبتی کا نام بھی امانت تھا، اس سے میری کافی دوستی تھی، تین شادیاں کی تھیں اس میں سے دو انہوں نے خدا ترسی اور تحفظ کی غرض سے کیں۔ انکے ساتھ ہر وقت دس پندرہ شاگرد ہوتے جو مگر بعد ازاں ان شاگردوں نے امان صاحب کی نام پر پیسے کھانے شروع کر دئیے
تو امان صاحب نے کئیوں کو فارغ کر دیا۔ نوے کی دہائی میں بھی یہ بات مشہور تھی کہ وہ واحد ایکٹر ہیں جو اپنا پورا ٹیکس خود جا کر دیتے ہیں حالانکہ ٹیکس افسران انہیں باہر و باہر ڈیل کی آفر کیا کرتے۔ امان صاحب بلا کا مشاہدہ رکھتے تھے، ۔معاشرے کی نبض پر ہاتھ تھا۔
#RipKingOfComedy
امان صاحب نے تنہا پاکستان سٹیج کا رخ تبدیل کیا، بعد ازاں اس سفر کے دوران بہت سے نایاب ہیرے دریافت ہوئے جنہوں نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا لیکن میں نے ان سب کو امان صاحب کو بلاشرکت غیرے شہنشاہِ ظرافت تسلیم کرتے دیکھا۔ امانت چن ڈرامے سے پہلے امان صاحب کے گھٹنے چھوا کرتے تھے
ببو برال مرحوم، مستانہ مرحوم طارق جاوید، تو اکثر سٹیج پر پرفارمنس کے دوران ہی سکرپٹ سے ہٹ کر کہہ دیتے کہ تم بادشاہ ہو، سہیل احمد اور خالد عباس ڈار امان صاحب کے بہت قریب تھے۔ میں سمجھتا ہوں جیسے نصرت نے قوالی اور موسیقی کو نئی جہت عطا کی ویسے ہی امان صاحب نے سٹیج کی دنیا میں روح
پھونکی۔ انکے فن کا اثر آئیندہ کئی دہائیوں قائم رہے گا۔ اللہ کریم امان اللہ صاحب کے چھوٹے بڑے گناہوں کی مغفرت فرمائے اور انکو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
#RipKingOfComedy
اسی مزکورہ فنکشن کی امان صاحب کی ایک تصویر۔ ۔پس منظر میں اس وقت پی ٹی وی کے معروف کمپیر شکیل بخاری نمایاں ہیں۔ ابرارالحق بھی پرفارمرز میں شامل تھے۔امان اللہ صاحب اپنے کیرئیر کے عروج پر تھے، مگر تکبر نام کو نہ تھا۔ اللہ غریقِ رحمت کرے۔
You will be missed King..

#RipKingOfComedy
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with ® درویش

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!