My Authors
Read all threads
ملک کے سرکاری نصابِ تعلیم کے حوالے سے مبینہ تبدیلیوں پر بحث و تمحیص اور آغا خان فاؤنڈیشن کا حوالہ اس میں بار بار سامنے اتا ہے۔ بہت سے دوست سوال کر رہے ہیں کہ ملک کے ریاستی نصاب تعلیم کے ساتھ آغا خان فاؤنڈیشن کا کیا تعلق ہے اور👇
ملک کے بہت سے تعلیمی حلقوں کو آغا خان فاؤنڈیشن سے کیا شکایت ہے کہ وہ اس سلسلہ میں تشویش و اضطراب کا اظہار کر رہے ہیں؟
آغا خان تعلیمی بورڈ

ملک میں تعلیمی نظام کو آغا خان تعلیمی بورڈ کے ساتھ منسلک کرنے کے سرکاری اقدامات2004 سے جاری ہے
آغا خان بورڈ نے امریکی سفیر کے ساتھ ایک معاہدہ کے تحت پاکستان کے تعلیمی نظام کی اصلاح کی ذمہ داری قبول کی ہے اس لیے 👇
اس کے اہداف و مقاصد کے بارے میں اشتباہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ آغا خان بورڈ پاکستان کے تعلیمی نصاب و نظام کو امریکی خواہشات کے مطابق ڈھالنے کے لیے وجود میں آیا ہے جو ملک کے غیور عوام کے لیے کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔
👇
اصل مسئلہ تو ملک کے ریاستی اور سرکاری نصاب کی ’’اوورہالنگ‘‘ کا ہے کہ ہمارے مغربی آقا سیاسی اور عسکری تسلط کے بعد اب تعلیمی اور ثقافتی معاملات کو بھی اپنے کنٹرول میں لینا چاہتے ہیں اور ان کا پروگرام یہ ہے کہ 👇
پاکستان کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نصاب تعلیم کو مغربی نظام تعلیم سے ہم آہنگ کیا جائے جس کے لیے ضروری ہے کہ نصاب تعلیم سے وہ تمام مواد نکال دیا جائے جو مسلمانوں کے اسلامی تشخص کو اجاگر کرتا ہے یا پاکستان کے نظریاتی و تہذیبی امتیاز کی نشاندہی کرتا ہے۔👇
اس کے لیے ہوم ورک مکمل ہے، پیپرورک کی حد تک کام ہو چکا ہے اور اب مسئلہ اسے روبہ عمل لانے کا ہے جس کے لیے مغرب کو پاکستان کے موجودہ روایتی حلقوں میں سے کسی پر اعتماد نہیں ہے۔ مغرب یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کے سرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں میں ایسے افراد بہت کم ہیں 👇
جو اس ایجنڈے میں مغرب کے ہم نوا ہیں اور اگر کچھ افراد موجود ہیں تو ان میں اتنی جرأت، حوصلہ اور صلاحیت نہیں ہے کہ وہ اس طرف کوئی عملی پیش رفت کر سکیں اور وہ مغرب کی حمایت میں زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ بھی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
اگیے چل کر
#مولانا ذاہد الراشدی صاحب
2004 👇
لکھتے ہیں
مغرب نے اس حوالہ سے مختلف افراد اور طبقات پر بہت کام کیا ہے اور بڑے پیسے خرچ کیے ہیں۔ بہت سی مراعات کی صورت میں اور متعدد این جی اوز کے ذریعے اپنے مطلب کے افراد کو بہت نوازا ہے لیکن کوئی عملی نتیجہ اسے حاصل نہیں ہوا۔ اس لیے👇
مغرب نے ملک کی اکثریت پر اعتماد کرنے کی بجائے یا اس میں سے افراد منتخب کر کے ان پر مزید پیسے ضائع کرنے کی بجائے ایک اقلیت کا انتخاب کیا ہے جو اقلیت ہونے کے باوجود تعلیمی محاذ پر منظم نیٹ ورک رکھتی ہے، اس کا بین الاقوامی تعلیمی نیٹ ورک سے تعلق ہے، اس کے پاس👇
ایک معیاری تعلیمی نظام کو چلانے کی صلاحیت اور وسائل دونوں موجود ہیں اور اس نے اس سلسلہ میں اچھا خاصا کام پہلے سے کر رکھا ہے۔ اس کے لیے پاکستان میں امریکہ کی سفیر محترمہ نینسی پاؤل اور آغا خان فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب شمس الحق لاکھانی کے درمیان 👇
ایک باقاعدہ تحریری معاہدہ کی خبریں آچکی ہیں جس کے تحت آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان کے تعلیمی نظام و نصاب کو عالمی تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کرے گی اور امریکہ اسے اس کے لیے ساڑھے چار سو لاکھ ڈالر دے گا۔ جبکہ👇
حکومت پاکستان نے اس کے ساتھ اپنی رضامندی اور تعلق کا اس طرح اظہار کر دیا ہے کہ شمس الحق لاکھانی اور نینسی پاؤل کے اس مبینہ تحریری معاہدہ پر وفاقی وزیرتعلیم محترمہ زبیدہ جلال اور سندھ کے وزیرتعلیم عرفان مروت نے بھی دستخط کیے ہیں۔ 👇
اس معاہدہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آغا خان فاؤنڈیشن کے قائم کردہ تعلیمی بورڈ کو سرکاری سطح پر تسلیم کر لیا گیا ہے اور رپورٹ یہ ہے کہ اس بورڈ کو امتحانی یونیورسٹی کا درجہ دے کر ملک کے تمام سرکاری تعلیمی بورڈز کو اس کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ 👇
جبکہ وفاقی وزیرتعلیم محترمہ زبیدہ جلال ایک اخباری بیان میں بتا چکی ہیں کہ آغا خان ایجوکیشنل بورڈ ۲۰۰۶ء سے امتحان لینے کا سلسلہ شروع کر دے گا۔
جاری ہے
اسماعیلیوں کے مختلف گروہ مختلف ادوار میں گزرے ہیں، ان میں قرامطہ بھی ہیں جو باطنی سلسلہ کا معروف گروہ ہے، ان میں فاطمی بھی ہیں جن کی ایک عرصہ تک مصر پر حکومت رہی ہے، ان میں تاریخ کا معروف کردار حسن بن صباح بھی ہے جس نے باطنی سلطنت قائم کر رکھی تھی اور👇
زمین پر خود ساختہ جنت بنا رکھی تھی، ان میں بوھرے بھی ہیں جن کا ہیڈ کوارٹر بمبئی میں ہے اور ایک گروہ اسماعیلیوں میں ایسا بھی ہے جو ساتویں امام محمد بن اسماعیل کو امام غائب مانتا ہے اور اس کے بعد امامت کے تسلسل کا قائل نہیں ہے۔ ان کے معتقدات مذکورہ کتاب میں اس طرح درج ہیں کہ وہ:👇
ایک معصوم امام کی موجودگی کو ضروری مانتے ہیں۔

امام کو خدا کا نمائندہ سمجھتے ہیں۔

امام کو اپنی آمدنی کا پانچواں حصہ خمس ادا کرتے ہیں۔

امام پر ایمان کو نجات کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔

تناسخ کے قائل ہیں۔

امام کو تمام انبیاء کرامؑ کا وارث قرار دیتے ہیں۔

👇
اللہ تعالیٰ کی صفات کا انکار کرتے ہیں۔

تقیہ یعنی ضرورت کے وقت عقیدہ کو چھپانے کو ضروری خیال کرتے ہیں۔
👇
کراچی کو آغا خان کمیونٹی کی سرگرمیوں میں مرکزی حیثیت حال ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات یعنی گلگت، بلتستان، سکردو اور ہنزہ وغیرہ میں آغا خانیوں کی خاصی تعداد آباد ہے اور اسی وجہ سے آغا خان کی توجہات کا یہ علاقہ مرکز بنا ہوا ہے۔👇
شمالی علاقہ جات میں مغرب بالخصوص امریکہ کی دلچسپی ظاہر ہے کہ اس خطہ میں دنیا کا سب سے اونچا میدان ’’دیوسائی‘‘ ہے جہاں ٖبیٹھ کر چین، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کو فضائی طور پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے اس لیے یہ میدان امریکہ کی ضرورت بن چکا ہے، 👇
اس حوالہ سے شمالی علاقہ جات کوالگ طور پر ایک ریاست بنانے یا کم از کم پاکستان کے اندر الگ صوبے کی حیثیت دینے کی کوشش بھی مسلسل جاری رہتی ہے۔
اس پس منظر میں آغا خان فاؤنڈیشن کے ساتھ امریکی سفیر کے معاہدہ کو دیکھا جائے اور آغا خان فاؤنڈیشن کے ساتھ پاکستان کے تعلیمی نظام کو منسلک کرنے کے منطقی نتائج کا جائزہ لیا جائے تو مستقبل کے خوفناک نقشہ کو سمجھنا کچھ زیادہ مشکل نہیں ہے مگر👇
اس کے لیے ضروری ہے کہ ارباب فہم و دانش سنجیدگی کے ساتھ اس طرف توجہ دیں اور عوام کو اس سلسلہ میں صحیح معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں بتائیں کہ عالمی نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے نام پر ان کے ساتھ کیا ڈرامہ کھیلا جا رہا ہے۔👇
تعلیمی نصاب میں تبدیلی اور آغا خان فاؤنڈیشن

یہ2004 کا ایک مضمون سے ہے
@threadreaderapp pl unroll
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Muddassar Rashid

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!