My Authors
Read all threads
کورونا وائرس، اصل خطرہ کیا ہے؟
فوجی گاڑیوں کی یہ قطار کسی ملک میں فوجی انقلاب کی نوید نہیں ہے بلکہ یہ ترقی یافتہ یورپ کا مڈل کلاس ملک اٹلی ہے،جہاں کورونا اپنے پنجے گاڑ چکاہے۔اٹلی میں اموات کی تعداد چین سے زیادہ ہوچکی ہے۔اب وہاں یہ حال ہےکہ میتیں اٹھانے کے لیے گاڑیاں نہیں ہیں۔+
سو فوجی ٹرکوں میں میتیں بھر کر بغیر کسی آخری رسومات کے دفن کی جارہی ہیں،
ایران میں ہر دس منٹ میں کورونا سے ایک موت ہورہی ہے۔ وہ دوائیں خریدنے کے لیے ساری دنیا سے بھیک مانگ رہا ہے کہ بس پابندیاں ہٹالو۔۔
اب آتے ہیں پاکستان میں جہاں پوری قوم کو یہ سب کھیل تماشا لگ رہا ہے۔۔۔+
کچھ چیخ رہے ہیں کہ یہ سب بند کیوں کیا گیا ہے تو کچھ شہر بند ہونے کی خوشی میں دعوتیں کررہے ہیں۔۔
میں آپ کو بتاؤں اصل خطرہ کیا ہے؟ اصل خطرہ یہ ہے مرض جب بگڑتا ہے تو سوائے وینٹی لیٹر کے کوئی چارہ باقی نہیں رہتا اور وینٹی لیٹر نہ ملنے کا مطلب موت ہے۔دستیاب اعداد وشمار کے مطابق۔۔+
پورے ملک میں کل ملا کر جو وینٹی لیٹر ہیں وہ ڈھائی ہزار سے زیادہ نہیں ہیں۔
پنجاب میں سرکاری اور غیرسرکاری ملا کر کل 1700 سو وینٹی لیٹر ہیں، بلوچستان میں کل 49 ، کے پی میں 150.. سندھ میں یہ تعداد آٹھ سو کے لگ بھگ ہے۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں جہاں ہزاروں پرائیویٹ اسپتال ہیں۔۔+
ان اسپتالوں کے پاس وینٹی لیٹرز کی کل تعداد 175 ہے
اب اگر یہ وبا پھیلتی ہے،جو کہ پھیل رہی ہے،رات گئے تک مریضوں کی تعداد پانچ سوکےقریب ہوچکی تھی،تو ان میں سے ایک خاطر خواہ تعدادکو وینٹی لیٹردرکارہوں گے۔یہ ڈھائی تین ہزاروینٹی لیٹرتواس ملک کی اشرافیہ کی ضرورت کےلیےبھی ناکافی ہیں۔۔+
کجایہ کہ عام آدمی کومل جائیں۔
ایک لاکھ پچھترہزاروینٹی لیٹرامریکا کےپاس ہیں۔اوروہ خوف سےلرزرہاہے۔بھارت جوہم سےبہت آگےہے،وہ اتوار سےکرفیو نافذکررہاہے۔آسٹریلیانےاپنے ملک میں داخلہ آج سےبندکردیاہے۔ چین جیسےٹیکنالوجی کےسپرپاورنے اس جنگ میں فتح محض لاک ڈاؤن پر عمل کرکےہی حاصل کی ہے۔۔+
جنوبی کوریانےلاک ڈاؤن کرکےہی خود کوبچایاہے۔اس لیےاسکول،کالج یونیورسٹی اورمارکیٹیں بند کردیںگئی ہیں۔
اب بھی اگرعوام نےسنجیدگی اختیار نہیں کی توحکومت کرفیولگانےکا سوچ رہی ہے۔
بلاشبہ کہ معاشی نقصان بہت شدید ہوگایہاں آجر سفاک ہے،دوکانداراپنے ملازم کوبغیرکام کےتنخواہ نہیں دے گا۔۔۔+
دہاڑی دارمزدورکاچولہا پہلے ہی بند پڑا ہے۔
لیکن اگریہ نہیں کریں گے،تو تصویرکا دوسرارخ بھیانک ہے،یاد کریں ہیٹ اسٹروک کو،وہ صرف ایک شہرکراچی کی رودادتھی،چاردن میں حشریہ تھا کہ نہ کفن تھانہ دفن کرنےوالےتھے، مردہ خانےبھرچکےتھے،نمائش چورنگی پرجےڈی سی ٹینٹ لگاکرمیتیں رکھے بیٹھاتھا۔۔+
مزدور اور دہاڑی دار طبقے کے لیے مڈل کلاس اٹھے، اور اپنے ساتھ کم از کم ایک خاندان کو ایک وقت کا راشن دلوادے۔۔ لیکن یہ جو ہدایات ہیں کہ ہاتھ نہ ملائیں، اجتماعات نہ کریں،گھروں میں نمازیں اور جمعہ آدا کریں گھروں میں رہیں۔ بلا سبب گھر سے باہر نہ آئیں، ان پر خدارا عمل کریں۔۔+
یہ سب مذاق نہیں ہے،ساری دنیاپاگل نہیں جواپنےکاروبار سمیٹ کربیٹھ گئی ہے،آپ اللہ توکل کریں لیکن اپنےانتظامات کرنےکےبعد۔یہ وقت ایک قوم بنکراس بحران سےنبٹنےکاہے۔یہ وباہے،یہ تیسری عالمی جنگ کے درجےکی ایمرجنسی ہےاسےسمجھیں اوراپناکھلنڈراپن ایک طرف رکھ کر پوری قوم سنجیدگی کامظاہرہ کرے۔+
اگر آپ خود گھر میں نہیں بیٹھیں گے تو فوج آپ کو ڈنڈے مارکر گھروں میں رکھے گی۔
تنگی تو یقیناً ہوگی، غذائی قلت اس وقت سب سے بڑا خطرہ بن کر سامنے کھڑی ہے۔۔ایسے حالات میں ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہمیں خوراک کے معاملے میں محتاط ہونا ہے،فضول ضیاع کو روکیں۔فالتو کی دعوتیں بند کردیں۔۔+
باہر نہیں جاسکتے تو یہ مطلب نہیں کہ ڈیلیوری بوائے سے کھانا منگوا کر کھایا جائے۔وینٹی لیٹر کے بعد فوڈ کا بحران اس وقت دوسرا بڑا چیلنج ہے ۔ یاد رکھیں حکومت تنہا اس معاملے سے نہیں نبٹ پائے گی ۔آپ سب کو مل کر ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
باقی آپ سب کی مرضی ۔۔
منقول
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Zahida Rahim

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!