ہماراایٹمی پروگرام امریکی ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہےاور محفوظ ہے،ہماری افواج نمبر ون ہے،ہمارا ایک فوجی دس امریکی فوجیوں پر بھاری ہے اور سو انڈین پہ بھاری ہے۔
ہمارے ملک میں جو خرابی ہے وہ انڈیااسرائیل امریکہ کی وجہ سےہے۔
اگرفوج سیاست میں مداخلت ناکرے توسیاستدان ملک بیچ کرکھاجائیں، پرمسلسل خسارےمیں جانےوالاملک خریدےگاکون یہ کوئی نہیں بتاتا۔
انڈین سیاستدان اپنےملک کےساتھ مخلص ہیں اورہمارےسیاستدان پاکستان کےبجائےانڈیاکےساتھ مخلص ہیں۔
اسرائیل کاقیام پاکستان کوختم کرنے کے لیے کیا گیا،100 طاقتور یہودی امریکا اور یورپ کوچلاتےہیں دوارب عیسائی اور ڈیڑھ ارب مسلمان بیوقوف ہیں۔
١٩٧٩ میں جب خانہ کعبہ پہ حملہ ہوا تھا تو پاکستانی کمانڈوز نے جا کے ایکشن کیا تھا۔
سائنس دان جو بھی دریافت کرتے ہیں وہ ہماری کتابوں میں پہلے سے لکھا ہوتا ہے،لیکن یہ بھی ہے کہ سائنس کی کوئی بات یقینی نہیں ہوتی۔
مطالعہ پاکستان میں جو بھی لکھا ہے وہی سچ ہے جو اسے نا مانے وہ غدار ہے ۔اور اسلام سے خارج ہے اسے انڈیا چلے جانا چاہئیے۔
زیادہ پڑھنے لکھنےسےدماغ خراب ہو جاتا ہے۔
مڈل ایسٹ والے پاکستانی مردوں کو شدید ترین غلط فہمی ہوتی ہے کہ فلپینو ان پر مرتی ہیں،اور امیرعرب عورتیں پاکستانی ڈرائیوروں پر فریفتہ ہیں۔
یہ اور بات ہےکہ وہی سبز پوش بابے اکہترکی جنگ میں پتانہیں کہاں غائب تھے.
کاپیڈ
آپ بھی کچھ مزید قومی غلط فہمیاں شئیر کرسکتے ہیں۔