My Authors
Read all threads
میں 30 سال وردی میں ڈاکٹر رہا ہوں انڈیا کیساتھ جنگ کی تیاریاں بھی دیکھی ہیں سیاچین پر ڈیوٹی بھی کی ھے ایران عراق وار سے لیکر بوسنیا صومالیہ وار کو بہت قریب سے دیکھا ھے کوئی آرمی اسوقت تک جنگ نہیں لڑتی جب تک اسکے سپاہیوں کو یقین نہ ھو کہ زخمی ھوئے تو انکے ڈاکٹر مدد کو موجود ھونگے1
کوئی بھی جنگ میڈیکل پلان کے بغیر شروع نہیں ھوتی اور فوج کا کمانڈر انچیف اپنی میڈکل ٹیم کو انکی ضرورت سے مکمل لیس کرنے کے بعد فوج کو میدان میں اتارتا ھےجب ہم جنگ میں جاتے ہیں تو پتہ ہوتا ھے گھر والے محفوظ ہیں اگر جنگ میں جان گئی توبچوں کو رہنے کو گھر بھی ملے گا اور فیملی پنشن بھی2
یہ بھی ہوسکتا ھے کہ کوئی تمغہ جرات یا تمغہ شجاعت بھی مل جائے اور اسکے ساتھ فیملی کو چار بیگھے زمین بھی

آج ڈاکٹروں کی فوج جنگ لڑ رہی ہے ۔ اس جنگ میں دشمن نظر نہیں آرھا ۔ کہاں سے کس کس پر حملہ کرے گا کچھ پتہ نہیں ۔ اس فوج کا کوئی کمانڈر انچیف نہیں جو انکے اسلحے کا بندونست کرے
3
انکے کوئی اسلحے کے ڈپو نہیں ۔ یہ فوج اسٹیتھوسکوپ کے زور پر اپنا بجٹ نہیں لے سکتی اور اسکے پیچھے تو لاوڈاسپیکر سے آواز بھی نہیں آرھی کہ میریا ڈھول سپاہیا تینوں رب دیاں رکھاں۔

فوجی صرف خود زخمی ھوتا ھے یا جان سے جاتا ھے
4
مگر اس جنگ کا جو سپاہی خود زخمی ھوگا وہ اپنی فیملی بھی زخمی کردیگا جان سے گیا تو نہ کوئی تمغہ نہ گھر نہ 120 گز کا کوئی پلاٹ اور اگر بیوی بچے بچ گئے تو شاید پنشن بھی رشوت دیکر منظور کروانی پڑےہر وہ ڈاکٹر جو کرونا سے لڑتے مریض کو بچا رہا ھے خود کرونا کے حملے سے زخمی ہو رہا ھے
5
میں کل بہت سے ایسے ڈاکٹروں سے ملا جنہوں نے اپنے بیوی بچے سسرال یا میکے بھیج دئیے ہیں ۔ میں بہت سی ایسی لیڈی ڈاکٹرز سے ملا جن کے بچے دو سال سے بھی کم عمر ہیں اور وہ ان سے الگ رہ رہی ہیں کہ اگر وہ اس جنگ میں جان سے گئیں تو کم از کم اپنے بچے کو تو بچالیں
6
فوج میں جنگی محاذ پر یونٹ کا کمانڈر لیڈ کرتا ھے مگر اس نہتی فوج کے سینئرز گھروں میں دبکے بیٹھے ہیں اور جونئیرز کو گھر سے کنٹرول کر رہے ہیں ۔ میڈیا کو چاہئے کہ معلوم کریں کتنے سینیر ڈاکٹرز ڈیوٹی پرآرہے ہیں ۔ بس اگر کوئی نظر آتا ھے تو ٹی وی پر ماہرانہ رائے دیتے ھوئے
7
کاش اس فوج کا کوئی کمانڈر انچیف ھوتا اور اسے ضرورت کے اسلحے سے لیس کرتا
کاش اس فوج کا کوئی وزیراعظم ہوتا اور اعلان کرتا کہ ہم انکی ضروت کو پورا کرنے کو ہم بھوکوں جی لیں گے

میرے ہموطنوں یاد رکھو اگر آپکی یہ فوج ہار گئی تو ہم اپنے محل نما گھروں کے اندر بغیر علاج کے مر جائیں گے
8
کیونکہ کرونا اسٹیٹس دیکھے بغیر حملہ آور ھوتا ھے۔صاحب اختیار لوگ کچھ نہیں کر رہے سوائے ٹی وی پر باتیں کرنے کے

9
خدارا صاحب حیثیت لوگ باہر نکلیں اور مدد کریں ان ڈاکٹروں کی فوج کے حفاظتی سامان کیلئے عطیات کی بہت ضروت ھے
کاش کوئی ایک دفعہ انکے لئے بھی نغمہ گا ئے
”میریا ڈھول سپاہیا تینوں رب دیاں رکھاں“
ایک واقف حال ملٹری سے ریٹائر ڈاکٹر
(منقول)
10
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Shafiq Ur Rehman پتلی گر

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!