My Authors
Read all threads
منٹو بنام مولانا طارق جمیل

از عالم بالا

ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔ کئی بار میرے پاس یہ کہنے آئیں کہ ان کی طرف سے آپ کو خط لکھوں۔ بے چاری عربی کے علاوہ کوئی زبان نہیں لکھ سکتیں۔
1
آپ جس طرح سے ان معصوم سی مخلوقوں کا ذکر کرتے ہیں، یہ شرم سے پانی پانی ہو جاتی ہیں۔ جب سے حوروں والے بیان عالم بالا میں وائرل ہوئے ہیں، فرشتے بھی حوروں کو گھورنے لگے ہیں۔ حوریں اپنی ہراسگی سے سخت پریشان ہیں۔

2
میرے خط لکھنے کی وجہ البتہ ایک اور بھی ہے۔ ستر سال سے حکمران طبقوں کی جانب سے مجھے فحش نگار بنا کر پیش کیا جا رہا ہے (انہیں ہر سچی بات یا فحش لگتی ہے یا ملک دشمن)۔ یہ سچ ہے کہ میں نے جنسیات کو آ ٓرٹ کے ایک موضوع کے طور پر اردو ادب میں متعارف کرایا
3
لیکن نوائے وقت والوں نے تو ’کھول دو ‘ اور ’ٹھنڈا گوشت‘ میں بھی جنسیات ڈھونڈ نکالی۔ اگر آرٹ اجتماعی ریپ پر چیخ اٹھے تو فحاشی؟ اسی لئے تو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں‘ میں نے کہا تھا ”اپڑ دی گڑ گڑ دی دھیانے دی مونگ دی دال آف دی پاکستان انڈ ہندوستان آف دی در فٹے منہ“۔

4
مولانا! آپ لیکن کمال ہیں۔ جو اینگل پورنوگرافی لکھنے والوں (ہمارے زمانے میں لکھی جاتی تھی) نے بھی نہ سوچے ہوں گے، آپ کے پارسا ذہن نے وہ بھی ڈھونڈھ نکالے ہیں اور مجال ہے کبھی نوائے وقت یا اوریا مقبول جان نے آپ پر فحاشی کا الزام لگایا ہو۔

5
مجھے آپ اس لئے بھی اچھے لگتے ہیں کہ آپ فاحشہ عورتوں سے نفرت نہیں کرتے۔ میری ساری زندگی بھی ان مظلوم عورتوں کے استحصال پر احتجاج کرتے گزر گئی۔ ہمارے بیچ میں ایک بہت بڑا فرق البتہ یہ ہے کہ آپ انہیں گناہوں سے روکنا چاہتے ہیں۔ میرا مسئلہ گناہ کبھی بھی نہیں رہا۔
6
میرا مسئلہ وہ گھٹیا اور منافق سماج ہے جسے فاحشہ عورتوں کے بازار چلانے پڑتے ہیں۔ میرا مسئلہ وہ شرفا ہیں جو اپنی خفیہ بیوی کے لئے کوٹھی بھی بنواتے ہیں اور حرام کے پیسے سے مسجد بھی تعمیر کرواتے ہیں۔ مجھے تو ڈر ہے ایسے دوغلے لوگ آپ کی تبلیغی جماعت کو بھی چندے نہ دیتے ہوں۔
7
آپ کو چاہئے ٹیلی وژن پر کسی دن کھل کر اعلان کریں کہ تبلیغی جماعت حرام اور استحصال سے پیسہ کمانے والوں کی آمدن سے ایک پائی کا چندہ بھی قبول نہیں کرے گی بلکہ آپ بھی کبھی ملک ریاض جیسے فراڈ انسان کی بنائی ہوئی مسجد میں نماز نہیں پڑھائیں گے۔
8
ٹیلی وژن سے یاد آیا میڈیا خوامخواہ ہی آپ کے پیچھے پڑ گیا۔ بولا تو آپ نے سچ تھا۔ ۔ ۔ مگر ادھورا سچ۔ جو قوتیں ان سے جھوٹ بلواتی ہیں ان کا ذکر آپ گول کر گئے۔

9
ایک بات تو پوچھنا بھول ہی گیا: کافروں نے اگر کرونا کی ویکسین تیار کر لی تو کیا آپ ویکسین لیں گے یا توبہ استغفار پر ہی قناعت جاری رکیں گے؟ میری مانئے تو حسبِ معمول دونوں کا فائدہ اٹھائیے گا۔ حوروں کا بیان اپنی جگہ عالم بالا میں آنے کی جلدی نہ کیجئے گا۔
10
خاص کر اپنے مقتدیوں کو نصیحت کیجئے کہ کرونا سے اجتناب بہتر ہے۔
11
ویسے عمران خان کے ٹیلی تھون میں آپ کی دعا سن کر تو مجھے یہی سمجھ آیا کہ کرونا کی اصل وجہ پاکستان کا جھوٹا میڈیا، ظالم عدالتیں اور بے حیا عورتیں ہیں۔ ٹرمپ کو دیکھئے خوامخواہ ہمارے دوست چین کو بدنام کر رہا ہے۔

فقط

سعادت حسن منٹو مرحوم
منقول دردانہ نجم
12
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Shafiq Ur Rehman پتلی گر

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!