My Authors
Read all threads
ابّــــــا بــــــدلــــــو تـــــحــــریـــــک کــــے مـــحـــرکـــات
ˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉˉـ

ہندوؤں میں کھرل، تھہیم، سہو ،دھریجے،ہراج،وٹو نہیں ہیں اور بھی کئی قبائل نہیں ہیں کیونکہ یہ راجپوت، جٹ، کھتّریوں کی وہ گوتیں تھیں جو کثرت سے مسلمان ہوگئیں بعض پوری
پوری گوت مسلمان ہوگئیں بعض گوتیں راجپوتوں، جٹوں، کھتّریوں، برہمنوں کی گوتوں کی وہ سب کاسٹ تھیں جو مسلمان ہونے والے جد کے نام پر مشہور ہوگئیں جیسے وٹو اصل میں راجپوت بھٹیوں کی سب کاسٹ تھی لیکن بھٹی کی بجائے وٹّو نام سے مشہور ہوئی کلیار بھٹی راجپوتوں میں سے مسلمان ہوجانے والے شخص
کی اولاد کے نام پر مشہور ہوگئی جو کہ بابا فریدؒ کے دور میں مسلمان ہوئے تھے ایسے ہی نون ٹوانوں کی سب کاسٹ تھی ساری مسلمان تھی ایسے ہی سیالوں کا بڑا پورشن مسلمان تھا اور آدھے جٹ اور آدھے راجپوت کہلواتے تھے رانجھا گوت زیادہ تر مسلمان تھی اسی طرح سمیجہ، دھریجہ، کوریجہ ہندو کراڑوں کی
اروڑا برادری کی سب کاسٹیں تھیں جو زیادہ تر مسلمان تھیں

اب مسئلہ یہ ہے کہ جو سب کاسٹیں مسلمان تھیں اور ہندوؤں میں اس نام کی کوئی گوت نا تھی ان گوتوں نے پنجاب میں زیادہ تر اپنی پہچان تبدیل کرلی جیسے تھہیموں کے مطابق وہ بنو تمیم سے ہیں لیکن حقیقت میں یہ مقامی زمیندار برادری سے ہی
ہیں ہندوؤں میں گوتوں کا منظم نظام تھا شجرے لکھانے کا بھی منظم نظام تھا لیکن مسلمانوں نے اسے ہندوؤانہ رسم سمجھ کر ترک کردیا اور گوتوں کی بجائے الّ کا رواج پڑ گیا جیسے کسی وٹو خاندان میں کوئی مشہور بندہ "بابا" نام سے مشہور تھا تو اسکی پوری اولاد کی الّ بابیکا بن گئی اسی طرح مانیکا
بھی کوئی گوت نہیں بلکہ وٹّوؤں کے ایک خاندان کی الّ ہے جو اب گوت نما شکل اختیار کرچکی ہے مانیکا الّ چالیس پچاس سال پہلے ہی وجود میں آئی، ہمارے دیہاتوں میں الّ پڑنا کوئی بڑی بات نہیں جیسے اگر کسی گاؤں میں کوئی خاندان کا بندہ زیادہ دودھ پینے کا شوقین ہو تو اسکی الّ دُدھ پینے پڑ جاتی
ہے دوسری تیسری جنریشن میں انکے خاندان کا نام ہی دُدھپینا پڑ جاتا ہے ایسے ہی کوئی کھیر کھانے کا شوقین ہے تو اسے کھیرکھانے ہمارے قریبی گاؤں میں بہت عرصہ قبل ایک خاندان مکئی نکالنے کی مشین خرید لائے گاؤں میں ایک ہی مشین کی وجہ سے انکے خاندان کا نام مشینئے پڑ گیا ، اسی گاؤں میں میں
ایک خاندان میں دو تین بندے وکیل تھے تو انکا نام وکیلاں دے پڑ گیا قصہ مختصر الّ اور گوت میں یہ فرق ہوتا ہے گوت میں سب کاسٹ الّ پڑنے سے ہی بنتی ہے، پنجاب میں بہت سی ایسی گوتیں ہیں جو ہیں تو برہمن، راجپوت، جٹ، کھتری، گجر، برادری سے ہی لیکن مختلف نام پڑ جانے کی وجہ سے میجر گوتوں سے
الگ نام پڑ چُکے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر کسی پنجابی گوت کا نام ہندوؤں میں رائج نہیں تو وہ گوت ہندو نسلوں سے ہے ہی نہیں کیونکہ پنجاب میں اسلام ستّر سال پہلے نہیں آیا بلکہ صدیوں سے موجود ہے،

دوسرا بڑا مسئلہ شجرہ نسب اور شجرہ سلسلہ تصوف کی وجہ سے بنا پنجابی مسلمان اپنے
شجرے لکھنے سے تو ہٹ گئے تھے لیکن سلسلہ تصوف میں جہاں جہاں کوئی بیعت ہوتا تھا اسکا نام شجرہ تصوف میں شامل ہوجاتا تھا مثلاً کوئی چشتی سلسلے میں بیعت ہوگیا تو اور اس سلسلے کی خلافت بھی مل گئی تو اس سلسلے کے شجرے میں اسکا نام شامل ہوجاتا ہے مطلب یہ خونی شجرہ نہیں ہوتا بلکہ بیعت کا
شجرہ ہوتا ہے اب وہ شخص وفات پا گیا اسکی جگہ پر اسکی اولاد آبیٹھی جس کو تھوڑا بہت علم ہوگا کہ شجرہ نسب اور شجرہ سلسلہ تصوف میں کیا فرق ہے لیکن تین چار نسل بعد اس خاندان میں کوئی ایسا پیدا ہوا جس نے اپنی جہالت میں اس شجرہ سلسلہ تصوف کو شجرہ نسب بنا لیا اور پہلے سے موجود عقیدت مند
مریدوں کی نظر میں خود کے عربی النسل ہونے کو مشہور کردیا دیکھتے دیکھتے اسکے دس بارہ پندرہ سبھی گھرانے اسی پہچان میں ضم ہوگئے، اس طرح بہت سی مقامی برادریاں جن میں گدّی چلتی تھی اپنا نسب بدل چُکے ہیں کوئی قریشی بنا کوئی عباسی، صرف یہی وجہ نہیں بلکہ اسکے علاوہ بھی درجنوں وجوہات ہیں
کسی غیر زمیندار برادری کا برادری بدلنا تو اس طرح سمجھ میں آجاتا ہے کہ زمیندار برادریاں اسے اپنی جہالت میں کمّی کمین کہہ کر حقارت کا نشانہ بناتی ہیں لیکن کوئی زمیندار برادری اپنی برادری بدلتی ہے تو اسکے پیچھے بڑی وجہ اس علاقے میں عربی ،ترکی، ایرانی، نسل والوں کے ایلیٹ کلاس ہونے
کی وجہ سے ہوتا ہے جب یہ زمیندار برادریاں یہ دیکھتی ہیں کہ جو سویگ ان عربی فارسی افغانی نسلوں والوں کا ہے ہمارا وہ سویگ کیوں نہیں؟ پھر کنورژن شروع ہوتی ہے،اور باپ بدل کر مطالعہ پاکستان کی پلید ہندوستانی نسلوں سے مقدس عربی فارسی افغانی نسلوں میں گُھسا جاتا ہے،
﹏✎ عͣــلᷠــͣــᷢی
@threader_app compile please
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with رانا علی

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!