My Authors
Read all threads
افغانیوں کے قبائل پنجابیوں کی گوتوں کی طرح آہستہ آہستہ فارم نہیں ہوتے ہفتالی سے ابدالی اس سے سڈوزئی، پوپلزئی، ترین اور درانی ایک مختصر عرصے میں بنے افغانی مختلف علاقوں میں مختلف پہچان بنا لیتے ہیں جیسے ابدالی کی اولاد میں سے ایک بندے سوڈو خان کی اولاد مشہور ہوئی تو باقی
ابدالی قبیلہ بھی جو پنجاب میں تھا اس کی اکثریت نے بھی ابدالی کی بجائے سڈوزئی یعنی سوڈو خان کی اولاد کہلوانا شروع کردیا اسی طرح پوپلزئی بھی ابدالی قبیلے کی ہی شاخ ہے ترین بھی سڈوزئیوں کی ہی ایک مزید شاخ ہے افغانیوں کے قبائل عیسیٰ خیل (عیسیٰ خان کی اولاد)
موسیٰ خیل (موسیٰ خان کی اولاد) یوسف زئی (یوسف خان کی اولاد) کوئی بنی اسرائیلی قبائل کا تسلسل نہیں بلکہ خراسان میں اسلام پہنچنے کے بعد جب وہاں کے پشتون مسلمان ہوئے تو انہوں نے اپنے اپنے نامور لوگوں کے نام پر اپنی شناخت بنا لی،

عیسیٰ خیل، موسیٰ خیل، یوسف زئی نام کے قبائل کا
آپکو کہیں بھی ذکر اسلام سے قبل نہیں ملتا، خیل اور زئی پشتو لاحقے ہیں جن کا مطلب اولاد ہے ، خراسانی یا افغانی لوگ اسلام سے قبل ہندو ،بدھ مت اور پارسی مذہب کو مانتے تھے موجودہ افغانستان کا کابل و قندھار تک کا علاقہ پنجابی ہندو شاہی کے قبضے میں تھا اور یہاں ہندو ازم عام تھا یہاں
ہندوؤں کے چاروں طبقے پائے جاتے تھے یعنی برہمن، چھتّریہ، ویش اور شودر بھی اسی طرح موجود تھے جیسے باقی ہندوستان میں تھے افغانستان کا فارسی علاقہ فارسی سلطنت کے قبضے میں تھا یہ لوگ پارسی مذہب اور فارسی بولنے والے تھے ان کا لائف سٹائل پشتونوں یا کابلیوں قندھاریوں سے مختلف تھا یہ
زرتشت کی تعلیمات پر عمل پیرا تھے شمال کے کئی علاقے بدھ مت مذہب کو ماننے والے تھے اس وقت تک تاجک ، ازبک، قازق،منگول، اور تُرک پہچانیں بھی ابھی فارم نہیں ہوئیں تھیں اور نا ابھی یہ قومیں خراسان میں آ دھمکی تھیں،

افغانستان اصل میں ہندوستان اور فارس کے ہاتھوں نکل جانے والے علاقوں
پر احمد شاہ ابدالی نے مغلیہ سلطنت کے زوال اور فارسی بادشاہ نادر شاہ کے مرنے کے بعد اس علاقے کا نام رکھا تھا جو ماضی میں کبھی ہندوؤں، کبھی فارسیوں کبھی ازبکوں کبھی ترکوں کبھی منگولوں تو کبھی مغلوں کے قبضے میں رہا تھا جس کا نظارہ آپ آج بھی افغانستان میں دیکھ سکتے ہیں جہاں
روسی قوموں سے لے کر ترکی فارسی ازبک قازق ترکمان تاجک پشتون منگول قومیں آباد ہیں آپ کو افغانستان میں وہ قومیں بھی ملیں گی جو برصغیر میں بھی نہیں ملتیں کیونکہ افغانستان پر ہر اُس قوم نے بھی حکومت کی ہے جس نے برصغیر پر حکومت نہیں کی، جیسے آپکو برصغیر میں قازق ، تاجک، منگول دیکھنے
کو نہیں ملتے لیکن افغانستان میں یہ تینوں قومیں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں افغانی پشتونوں نے خاص طور پر اسی طرح اپنا نسب بدلا ہے جس طرح پاکستان میں اکثر پنجابی اور سندھی قبیلے خود کو عربوں، قریشیوں، عباسیوں، ایرانیوں کی اولاد کہہ کر اپنا نسب بدل چُکے ہیں
بلکہ نسب بدلنے کا مرض پنجابیوں اور سندھیوں کو بھی پشتونوں سے ہی لگا ہے ، قیس عبدالرشید نام کا کوئی بندہ تاریخ میں نہیں ملتا نا ہی اس نام کے کسی بندے کی حضورﷺ سے ملاقات اور حضرت خالد بن ولیدؓ کی بیٹی سے شادی کا کوئی واقعہ احادیث یا اسلامی مقدس کتابوں میں نہیں ملتا ہے جبکہ
بابا رتن ہند جو کہ برصغیر سے تھے انکا حضورﷺ کے ہاتھ پر نا صرف اسلام قبول کرنا بلکہ واپس آکر برصغیر میں تبلیغ کرنے حضورﷺ کی طرف سے لمبی عمر کی دعا ملنے کا واقعہ آحادیث کی کتابوں میں تفصیل سے ملتا ہے یعنی ہندوستان میں جنوبی ہند میں ریاست کیرالا کے راجہ کے قبول اسلام اور
شمالی ہند میں بابا رتن ہندی کے قبول اسلام سے اسلام حضورﷺ کے دور میں ہی پہنچ چکا تھا یہ سب کچھ الیوژن ہے جو آپکو بتائی جاتی ہے جیسے لودھیوں کو افغانی کہنا افغانیوں کی حکومتوں کا دعویٰ وغیرہ وغیرہ

جبکہ لودھی ہندو چھتّریہ ہی تھے جو کابل و قندھار کے علاقے میں رہتے تھے جن میں سے
کچھ ترکوں کے حملوں کے دور میں بھارت بھاگ آئے اور کچھ جو وہیں رہے بعد میں مسلمان ہوگئے ہندوستان میں آج بھی لاکھوں ہندو لودھی رہتے ہیں تجربے کے لیے ابھی فیسبوک کی سرچ بار میں "سنگھ لودھی" یا "رام لودھی" لکھ کر سرچ کرلیں ہزاروں ہندو لودھیوں کی پروفائلیں آپکے سامنے ہوں گی، اور اس
سے بھی بڑھ کر حقیقت یہ ہے کہ اُس وقت افغانستان نام کا کوئی ملک تک بھی نا تھا یہ نام احمد شاہ ابدالی کے دور میں دیا گیا یعنی یہ ابھی کل کی بات ہے کہ دنیا میں کوئی افغانستان نام کا ملک ایجاد ہوا، پھر سوال اُٹھتا ہے کہ پشتون پانچ ہزار سال سے کس ملک کے باسی تھے؟ فارس کے ؟ انڈیا کے؟
یا پھر فلسطین یا یروشلم کے؟ تو عرض ہے کہ افغانی فارسی بان جو قازق، ازبک، منگول یا ترک نہیں ہیں وہ فارس کے شہری تھے جبکہ پشتون برصغیر یا ہندو شاہی سلطنت کے شہری تھے، مہابھارت میں جس گندھاری کا ذکر ہے موجودہ افغانی شہر قندھار اسی کے نام پر ہے گندھاری قندھار کے چھتّریہ حکمران کی
بیٹی تھی جو کہ ہستناپور کے چندربنسی پانڈوؤں سے نسبتاً کمزور راجہ تھا

اس لیے پانڈوؤں کے باپ نے گندھاری کے باپ کو مجبور کرکے اپنے بیٹے کے لیے اسکا رشتہ لیا تھا یہ سب تفصیل مہابھارت کے ضمن میں آپکو مل جائے گی ، اس حساب سے کابل و قندھار تک کا علاقہ جے پال ہی نہیں بلکہ مہابھارت یعنی
عیسیٰؑ و ابراہیمؑ سے بھی پہلے کے دور میں بھی برصغیر کا حصہ تھا اور یہ پانچ ہزار سال پرانی قوم ہونے کے دعوے دار پشتون اگر پانچ ہزار سال سے اسی علاقے میں مقیم ہیں تو پھر یہ بنی اسرائیلی کیسے ہوئے؟ کیونکہ بنی اسرائیل تو یروشلم سے بہت بعد میں بخت نصر کے دور میں بے گھر کیے گئے اور یہ
پانچ ہزار سال پہلے کی نہیں بلکہ موسیٰؑ اور داؤد و سلیمانؑ کے بعد کی باتیں ہیں حضرت عیسیٰؑ کے ظہور کو دو ہزار سال ہوچکے ہیں یعنی اگر پشتون بنی اسرائیل ہیں تو کابل و قندھار انکا کبھی تھا ہی نہیں اور یہ یہاں آکر پناہ گزین ہوئے اگر یہ دعویٰ مان لیا جائے تو پشتون پہلے فارس میں
قیام پذیر ہوئے تو پھر یہ ہندوؤں کی ہزاروں سال پرانی مذہبی کتاب مہابھارت کے ہندو علاقے قندھار میں کیسے آئے؟

اور کب آئے اگر یہ بنی اسرائیل نہیں ہیں تو پھر یہ کون ہیں؟ آریہ النسل یا ہان النسل ؟ ہان النسل تو یہ ہونہیں سکتے دوسرا آپشن آریہ النسل ہونا ہے، اس سے ایک ضمنی سوال
نکلتا ہے کہ اگر پشتون آریہ النسل ہیں تو کس شاخ سے ہیں ہندوستانی شاخ سے یا فارسی شاخ سے تو یہ ایسا ہے کہ پشتونوں کی زبان میں ڈ، ٹ، گ، چ، کا جتنا زیادہ استعمال ہوتا ہے اتنا استعمال فارسی زبانوں میں نہیں ہوتا بلکہ ڈ، ٹ، گ، چ والے الفاظ کا بہت زیادہ استعمال برصغیر کی زبانوں میں
ہوتا ہے اس حساب سے پشتون اصل میں وہ ہندو ہیں جو پہاڑوں پر رہنے کی وجہ سے کشمیری ہندوؤں اور پٹھوہاری ہندوؤں کی طرح گورے تھے اور اسلام قبول کرنے کے بعد بے شمار باہری قوموں سے اخلاط کی وجہ سے اپنی پہچان بدل چُکے ہیں انکا بنی اسرائیل سے وہی رشتہ ہے جو ارائیوں کا شامیوں سے، کہوٹوں کا
قریش سے، جنجوعوں کا عمیص بن اسحاق سے، تھہیموں کا بنی تمیم سے، اور گجروں کا مہارانا پرتاب، کھانڈے راؤ اور پرتھوی راج سے ہے یعنی کوئی نہیں،۔۔۔۔

﹏﹏✎ عͣــلᷠــͣــᷢی
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with رانا علی

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!