My Authors
Read all threads
لاکھوں کی مچھلی

وہ مچھلی جو کرنسی کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے

سب سے پہلے آپ لوگوں کا شکریہ جو میرے تھریڈز کو وقت نکال کر پڑھتے ہیں۔ یقین جانیں جب آپ اس پر اظہار کرتے ہیں تو مجھے اپنی محنت کی قیمت وصول ہو جاتی ہے ۔ بھیڑیا اور پینگوئن کے بعد پیشِ خدمت ہے " سوا مچھلی " 👇
اللہ نے اپنے جہان میں انسانوں کے لیے بے پناہ وسائل رکھے ہیں اور ساتھ میں رزق کا وعدہ بھی کر رکھا ہے لیکن اللہ ساتھ میں یہ بھی فرماتا ہے کہ اسکے لیے کوشش کرو اب گھر بیٹھے اگر آپ رزق کی آس لگاو گے تو اللہ وہ بھی کہیں سے وسیلہ بنا ہی دے گا آپ کے لیے مگر اس میں آپ کی کیا کوشش ہوگی؟👇
اس لیے کوشش کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑیں ۔ خیر تمہید کافی لمبی ہو گئی آپ یقیناً سوا مچھلی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور میں آپ کو لیکچر دینے لگ گیا جس کے لیے معذرت تو شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے ☝

سوا مچھلی ہے کیا اور یہ اتنی مہنگی کیوں ہے ؟

سوا کروکر نسل سے تعلق رکھتی ہے 👇
اسکو سندھی میں سوا اور بلوچی میں کر کہا جاتا ہے ۔ اسکا سائز ڈیڑھ میٹر تک ہوتا ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق اسکا وزن تیس سے چالیس کلو ہوتا ہے ۔ یہ پورا سال ہی پکڑی جاتی ہے مگر نومبر سے مارچ تک اسکی دستیابی آسان ہوتی ہے کیونکہ یہ بریڈنگ کا سیزن ہوتا ہے ۔ یہ گہرے سمندر میں ہوتی ہے 👇
یہاں سے ہمارے ماہی گیر اس کو پکڑتے ہیں اور یہ ہانگ کانگ ایکسپورٹ کرتےہیں جہاں اسکی مالیت دو لاکھ ہانگ کانگ ڈالر ہے ۔ ہانگ کانگ میں اس مچھلی سے ایک خاص قسم کا دھاگہ نکالا جاتا ہے جو آپریشن میں ٹانکے لگانے کے کام آتا ہے ۔ اسکے مہنگے ہونے کی وجہ اس کے ائیر بلیڈر ہیں 👇
ویسے تو ائیر بلیڈر ہر مچھلی کے ساتھ ہوتےہیں مگر سوا کے ائیر بلیڈر بڑے اور توانا ہوتے ہیں ۔ چین میں اسکے ائیر بلیڈر بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں اور چینی اسکو پوٹا بولتے ہیں ۔ چینی پوٹے کو خوش قسمتی کی علامت سمجھتے ہیں۔ پوٹے کو چینی روایتی کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے 👇
اور خشک پوٹے کو اپنے گھروں میں رکھا جاتا ہے جیسے ہم مشکل کے وقت سونا رکھتے ہیں تاکہ ایمرجینسی کے طور پر اس کو فروخت کر سکیں ویسے ہی چینی پوٹے کو بوقت ضرورت سنبھال کر رکھتے ہیں ۔ اسی وجہ سے اس کی قیمت زیادہ ہو جاتی ہے ۔ جس کے پاس سوا مچھلی ہو اور اس نے کسی کا قرض ادا کرنا ہے 👇
تو وہ اس مچھلی کو بطور کرنسی استعمال کر کے اپنا قرض باآسانی اتار سکتا ہے ۔ ہانک کانگ کی منڈیوں میں یہ باقاعدہ کرنسی استعمال ہوتی ہے ۔ پاکستان میں یہ مچھلی سندھ اور بلوچستان کی سمندر حدود میں پائی جاتی ہے ۔ ساحلی علاقے کھاڑیاں اور سمندر اسکی آما جگاہ ہیں ۔ایک اور علاقہ بھی ہے👇
جس کا نام کاجھر کریک ہے لیکن یاد رہے یہ علاقہ پاکستان اور بھارت کا متنازعہ علاقہ ہے اسی علاقے سے زیادہ ماہی گیر پکڑے جاتے ہیں اور دونوں ملکوں کے قیدی بنتے ہیں ۔ لیکن سوا پائی بھی زیادہ وہاں ہی جاتی ہے ۔ سوا مچھلی چھوٹی مچھلیاں کھاتی ہے اور یہ غول کی شکل میں رہتی ہے 👇
سوا مچھلی کے سبز مائل ائیر بلیڈر بڑی رازداری سے چین اور ہانگ کانگ بھجوائے جاتے ہیں ۔ جس کو آج تک کھوجا نہیں جا سکا ہے ناں ہی کمپنیاں اپنا یہ راز کسی کو بتاتی ہیں ۔ چین میں یہ اسلیے بھی مہنگی ہے کہ اس سے جوڑوں کے درد اور جنسی کمزوریوں کی دوا بھی تیار ہوتی ہے 👇
حال ہی میں دو سندھی ماہی گیروں نے دو تعداد میں سوا مچھلیاں پکڑی تھی جن کو دس لاکھ روپے میں بیچا گیا تھا اور اسکی خبر بی بی سی نے چلائی تھی ۔ میں نے کوشش تو کی تھی وہ ویڈیو ڈھونڈ سکوں لیکن کاپی رائٹ کا ایشو سامنے آرہا تھا اسلیے اتنی ہی معلومات پر اکتفا کریں 👇
اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کریں۔ اگر آپ مچھلیوں کے شوقین ہیں تو سوا مچھلی کی تصویریں اور اسکی اقسام کے بارے میں انٹرنیٹ ہر سرچ کر سکتے ہیں کیا معلوم کبھی آپکے ہاتھ بھی لگ جائے اور آپ بھی مالا مال ہو جائیں والسلام 😎
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with شیر کا شکاری ®™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!