My Authors
Read all threads
کسی سربراہ مملکت کی اب تک کی سب سے خوبصورت تقریر جو کورونا کے حوالے سے کی گئی ہے ۔

یہ یوگنڈا کے صدر کی حالیہ تقریر کا ترجمہ ہے جو انہوں نے اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کرونا وائرس کے سلسلے میں ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے پہ تنبیہہ کرتے ہوئے کی ؛
"خدا کو بہت سے کام کرنے ہوتے ہیں۔ اسے پوری دنیا کا نظام دیکھنا ہوتا ہے۔ اس کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ صرف یہاں یوگنڈا میں بیٹھ کر احمقوں کی نگہداشت کرے"
جنگ کے زمانے میں کوئی کسی سے نہیں کہتا کہ گھروں میں بند ہوجائیں۔ آپ برضا و رغبت نہ صرف گھروں میں مقید ہوجاتے ہیں بلکہ اگر آپ کے پاس بیسمنٹ ہو تو آپ حالات بہتر ہونے تک خود کو وہیں تک محدود کرلیتے ہیں۔
جنگ کے دنوں میں آپ آزادی کا مطالبہ نہیں کرتے۔ آپ اپنی زندگی کی خاطر اپنی آزادی قربان کر دیتے ہیں۔ دوران جنگ آپ "بھوک" کا شکوہ نہیں کرتے۔ آپ اس امید پہ بھوکا رہنا گوارہ کرتے ہیں کہ زندگی رہی تو پھر باہر نکل کر کھا لیں گے ۔
جنگ کےدوران آپ اپنا کاروبار کھولنے کا مطالبہ نہیں کرتے۔آپ اپنی دوکانیں بند کردیتے ہیں۔ اگر اس کا بھی وقت ملے تو اور یہ دعا کرتے ہیں کہ جنگ سے بچ جائیں اور واپس آ کر کاروبار دوبارہ شروع کرلیں گے بشرطیکہ اس دوران میں دوکان لوٹ نہ لی گئی ہو یا مارٹر کے گولوں سے تباہ نہ ہو گئی ہو۔
دوران جنگ آپ ہر نئے دن پہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ایک اور دن آپ کو زندہ رکھا۔ دوران جنگ آپ اس بات پہ قطعاً پریشان نہیں ہوتے کہ آپ کے بچے اسکول نہیں جا رہے، آپ یہ دعا مانگتے ہیں کہ حکومت ان کی جبری بھرتی کر کے اسی اسکول کی حدود میں جو اب
فوجی ڈپو بنا دیا گیا ہے عسکری تربیت کے لیے نہ بلالے۔

دنیا اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ ایسی جنگ جو بندوقوں اور گولیوں کے بغیر لڑی جارہی ہے۔ ایسی جنگ جس میں جنگی سپاہی نہیں ہیں، ایسی جنگ جس کی کوئی سرحد نہیں، ایسی جنگ جس میں کسی جنگ بندی کے معاہدے کی کوئی امید نہیں،
ایسی جنگ جس میں جنگی منصوبہ بندی کے لیے کوئی "وار روم" نہیں ہے۔۔

اس جنگ میں لڑنے والی فوج بے رحم ہے۔ اس میں انسانی ہمدردی کا کوئی عنصر قطعاً نہیں پایا جاتا۔ اس کے دل میں بچوں، عورتوں یا عبادت گاہوں کی کوئی وقعت نہیں۔ یہ فوج جنگ کی تباہ کاریوں سے لاتعلق ہے۔ اسے
حکومت یا نظام حکومت بدلنے سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اسے زیر زمیں دستیاب معدنی وسائل سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ اسے مذہب ، فرقے یا کسی خاص نظریاتی تسلط سے قطعاً کوئی دلچسپی نہیں۔ کسی خاص نسل کی برتری اس کا مقصد نہیں۔ یہ نادیدہ اور ظالمانہ حد تک موثر فوج ہے۔۔
اس کا مقصد صرف اور صرف "موت" ہے۔۔ اس کی شکم سیری ساری دنیا کو موت کا میدان بنانے سے ہی ہوگی اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اس کی صلاحیت شک و شبہ سے بالا ہے۔ زمین پہ کسی خاص جگہ پہ بنیاد یا کسی جاسوسی کےنظام کے بغیر یہ دنیا کے تقریباً ہر ملک میں موجود ہے۔ اس کی نقل و حرکت کسی
جنگی قواعد کے ماتحت نہیں۔ مختصراً یہ اپنی ذات میں خود "قانون" ہے۔۔اسے COVID-19 بھی کہا جاتا ہے۔۔کیونکہ اس نے اپنی تباہ کاریوں کا آغاز 2019 میں کیا ہے۔

اللہ کا شکر ہے کہ اس فوج کی کچھ کمزوریاں بھی ہیں اور اسے شکست دی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے ہمارے اجتماعی اقدامات ، تنظیم اور
روادری کی ضرورت ہے۔ COVID-19 سماجی فاصلوں میں زندہ نہیں رہ سکتا۔ یہ صرف اسی صورت میں پنپ سکتا ہے اگر آپ اس سے رابطے میں آئیں اور اس سے محاذآرائی کریں۔ یہ محاذ آرائی کو پسند کرتا ہے۔ یہ اجتماعی طور پہ سماجی اور جسمانی دوری کی صورت میں ہتھیار ڈال دیتا ہے۔ یہ حفظان صحت کے
اصولوں کے سامنے سرنگوں رہتا ہے۔ یہ بالکل معذور ہوجاتا ہے۔ جب آپ اپنی قسمت اپنے ہاتھوں میں لے لیتے ہیں اور انہیں حتی الامکان "سینیٹائز" کرتے رہتے ہیں۔

یہ ضدی بچوں کی طرح روٹی مکھن کے لیے رونے پیٹنے کا وقت نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ مقدس کتاب میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ
انسان صرف روٹی پہ ہی زندہ نہیں رہ سکتا۔
تو آئیے۔ ہم اطاعت گذار بنیں اور خالق کی ہدایات پہ عمل پیرا ہوں۔آئیے کہ ہم COVID-19 کی قوس کو چپٹا کریں۔ صبر کا مظاہرہ کریں۔ بہت جلد ہم اپنی آزادی، سماجی و کاروباری زندگی دوبارہ حاصل کرلیں گے۔ ایمرجنسی کے دوران ہم دوسروں کی خدمت اور
دوسروں سے محبت کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اس پہ عمل پیرا ہوتے ہیں۔
اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔۔

کرونا وائرس کے بارے میں اتنی جامع اور دانشورانہ تقریر ابھی تک کسی نے نہیں کی۔ اس عظیم لیڈر کو سلام۔...
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with رانا علی

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!