My Authors
Read all threads
یہ سرکاری ٹی وی مُغلیہ نیوز ہے آج سے پورے ہندوستان میں سرھند سے سرحد تک اور کشمیر سے کشمور تک کے علاقے کو ❞پنجاب❝ کہا جائے گا،

تمام صوبوں کے گورنروں کو نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، ڈی سی اوز، ایم این ایز، اسمبلی، سینٹ، گورنروں اور ڈی پی اوز کو آئیندہ دفتری استعمال میں
لفظ پنجاب استعمال کرنے کا پابند کیا جاتا ہے،

صوبے کو نئے نام سے نا پکارنے والوں کا بُرا جیا منہ اتار دیا جائے گا، شہنشاہ اکبر نے شیمپئین کا پیگ لگاتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ میں ہندوستان میں کسی علاقے کا نیا نام نہیں رکھ رہا لیکن میری دلی خواہش ہے کہ پنجاب کا نام میں رکھوں
حالانکہ پانچ ہزار سال پرانی کتاب رِگ وید میں اس دیس کو ❞پنج ندا❝ اور یہاں کے لوگوں کو ❞پنچالا❝ کہا گیا ہے اور اس سے بھی پہلے اسے ❞سپت سندھو❝ یعنی ❞سات پانی دیس❝ کہا گیا ہے چاہے سکندر کے دور کے یونانیوں نے اسے "پینٹو پوٹامیا" یعنی ❞پانچ دریائی دیس❝ لکھا ہے لیکن میں اسکا
نام پنجاب رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ ❞آب❝ پانی کو کہتے ہیں باقی ❞پنج❝ پنجابی میں ہی رہنے دیا ہے ،

گو کہ بادشاہ اکبر کی زبان فارسی نہیں لیکن پھر بھی انکی دلی خواہش ہے کہ نام فارسی میں ہی ہو، ابوالفضل نے یہ پشین گوئی بھی کی ہے کہ آج سے صدیوں بعد اسی پنجاب کے علاقے کی سرحد کا نام
ایک سندھی بلوچ زرداری خیبر پختونخواہ رکھے گا ،

اور دنیا جسے ہزاروں سال سے ❞فارس❝ نام سے پارسی مذہب پر ہونے کی وجہ سے جانتی تھی اسے صدیوں بعد جدید دنیا آریہ نسل کے نام پر ❞ایران❝ کے نام سے جانے گی،

وہ حجازِ مقدس جو ہزاروں سال حجازِ مقدس رہا اسے عبدالوہاب نجدی اور آل سعود
کے قبضے میں جانے کے بعد اٹھارویں صدی میں ❞سعودی عرب❝ کہا جائے گا،

پنجاب کے جنوب کا علاقہ جہاں ایک اکیلا سندھو دریا بہتا ہے اسکا نام صدیوں بعد ❞آل انگریزیہ❝ کے لوگ "سندھ" رکھیں گے ،

کچھ صدیاں قبل برصغیر میں بلوچوں کا وجود تک نا تھا لیکن صدیوں بعد انگریز آکر براہوی علاقے
کا نام بلوچستان رکھ دیں گے،

ابوالفضل نے یہ پشین گوئی بھی کی ہے کہ آج سے تین چار سو سال بعد ازبکستان، قازقستان، آذربائجان، نام کے ملک بھی ایجاد ہوں گے،

اکبر بادشاہ نے اسی اثناء میں رشمی قمیض کے اوپر سے اپنے ٹِڈ پر کُھرک کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہے دہلی آگرے لکھنؤ بنارس میں
رہتا ہوں لیکن اس علاقے کا کوئی نام میں نہیں رکھنا چاہتا ،

حالانکہ یہاں دو بڑے دریا گنگا جمنا بہتے ہیں لیکن انکے نام پر دہلی سے بہار تک کے علاقے کا کوئی نام رکھنا میں نے گوراہ نہیں کیا ہے اس علاقے کا نام بھی صدیوں بعد انگریز آکر ❞یونائٹڈ پروینسز❝ اور تقسیم ہند کے بعد
کانگریس ❞اُتر پردیش❝ رکھے گی،

لیکن میں نے پنجاب کا نام ضرور رکھنا ہے، ابوالفضل نے ایک اور بات بھی فرمائی ہے کہ پنجابی ڈگّے کل کو بالکل نہیں سوچیں گے کہ ❞پنجاب❝ ، ❞پنجند❝ کی ہی تبدیل شدہ شکل ہے اور ❞پنجابی❝ ❞پنچالا❝ کی ہی تبدیل شدہ شکل ہے، جیسےلاہور اور قصور ہزاروں
سال قبل ہو گُزرے شری رام کے بیٹے لُوپور اور قصوپور سے تبدیل ہوکر لاہور اور قصور ہوگئے

اور پنجابی ڈگّے یہ بھی نہیں سوچیں گے کہ پنجابی تو صدیوں سے دو دریاؤں کےبیچ کے علاقے کو بھی ❞دو آبہ❝ کہتے ہیں جبکہ پنجاب کے دوآبوں کے یہ نام کسی مغل نے نہیں رکھے،

ابوالفضل نے یہ بھی کہا
ہے کہ بادشاہ سلامت خیبر سے ہیرات تک کے علاقے کا بھی کوئی نام نہیں رکھ رہے اسکا نام بھی صدیوں بعد ایک ابدالی لونڈا احمد شاہ آکر ❞افغانستان❝ رکھے گا،

ابوالفضل مزید فرماتے ہیں کہ اکبر کے دادا کا آبائی وطن بھی اسوقت بے نام ہے اسکا نام ازبکستان بھی صدیوں بعد روس امریکہ سرد جنگ کے
بعد روس سے ٹوٹنے کے بعد رکھا جائے گا،

اور ابوالفضل نے یہ پشینگوئی بھی فرمائی ہے کہ شہنشاہ اکبر کا پوتا شاہجہاں دہلی کا نام بدل کر ❞شاہجہاناباد❝ رکھے گا لیکن کوئی بھی اس شہر کا یہ نام نہیں مانے گا اور دوبارہ وہی پرانا نام دہلی ہی مستعمل ہوجائے گا،

ابوالفضل نے فرمایا ہے کہ
چاہے صوبہ سندھ، صوبہ پختونخواہ، صوبہ بلوچستان، مُلک افغانستان، مُلک ایران، مُلک ازبکستان، قازقستان، آذربائیجان، مُلک سعودی عرب، مُلک عرب امارات، مُلک قطر، مُلک کویت کا نام آج سے صدیوں بعد رکھے جائیں گے لیکن پھر بھی جب سندھی، بلوچی، پخ پخے موسیٰؑ و ابراہیمؑ سے بھی قبل کی
تہذیب ❞پنج ند❝ اور ❞پنچالا❝ کہلانے والے پنجابیوں کو جب طعنہ ماریں گے کہ پنجاب کا نام تو مغلوں نے رکھا تو یہ پنجابی سُنگڑ سے جائیں گے اور کوئی جواب نا دے پائیں گے،

کیونکہ پنجابی اتنے پُھدّو ہیں کہ صدیوں سے حقہ تو پی رہے ہیں لیکن جب صدیوں بعد دو ہزار دس میں اسی حقے کو عرب و
یورپ میں ❞شیشہ❝ نام رکھ کر متعارف کروایا جائے گا تو پنجابی ڈگّے کہیں گے ❞واؤ دِس شیشہ از ویری فینٹھیسٹھک❝ کوئی پنجابی ڈگّہ اپنے دادے کا حقہ ڈھونڈھ کر اسکی چِلم میں فلیورڈ تمباکو ڈال کر پینے کی بجائے شیشے کو ہی ❞سویگ❝ سمجھے گا

اور نہیں سوچے گا کہ شیشہ کلب اونتری ماں کے
بچوں یورپیوں یا عربوں کی دین نہیں بلکہ ہمارے پنجابی بابے صدیوں سے ❞حُقہ کلب❝ کی شکل میں ڈیلی حُقہ پارٹیاں صدیوں سے کرتے آرہے ہیں اور جسطرح یہ شیشہ اصل میں حقے کا ❞اربن❝ ورژن ہے اسی طرح ❞پنجاب❝ اور ❞پنجابی❝ بھی ❞پنج ند❝ و ❞پنچالا❝ کی ہی سمپلیفائیڈ شکل ہے،
اور فارسی لوگ پنجابیوں کے ہم نسل اور صدیوں سے پڑوسی ہونے کی وجہ سے فارسی زبان اور پنجابی زبان ایک ہی لسانی خاندان سے ہونے کی وجہ سے سندھو کی جگہ ندی اور ندی کی جگہ آب ہونا کوئی اچنبے کی بات نہیں اس پورے برصغیر کو ہزاروں سال قبل ❞آریہ ورت❝ بھی کہا جاتا تھا جس کا مطلب وہی ہے جو
ایران کا مطلب ہے یعنی آریہ نسل کی سرزمین، پارسیوں کی ہزاروں سال پرانی مذہبی کتاب ویند اوستا میں پنجاب کا اس طرح ذکر ہے کہ ❞میں آہورامزدہ نے پندرہ بہترین سرزمینوں میں سے ایک سرزمین وہ بنائی جہاں سات دریا بہتے ہیں❝ یہ ظہور دھریجہ اور وادئی وادئی سندھ کا الاپ کرکے پنجاب کو صوبہ
سندھ کے کھاتے میں ڈالنے والوں کے منہ پر بھی تمانچہ ہے کہ اگر ہندوؤں کی تہذیب کا آغاز صوبہ سندھ سے ہوا ہوتا تو رِگ وید میں فقط سندھو کا ذکر ہوتا جبکہ رِگ وید اور ویند اوستا دونوں میں سات دریاؤں کی سرزمین کہہ کر پکارنا یہ پکی دلیل ہے کہ ہندوؤں کی تہذیب کا آغاز ان سات دریاؤں کے
کناروں سے ہوا اور وہ اس سبھی علاقے کو اسی وقت ایکسپلور کرچکے تھے جب ابھی ہڑپہ اور موہنجوداڑو سیلابی ریلوں میں ڈوبے نہیں تھے، پنجابیوں کو بے وقوف بنانا بند کریں پنجاب اور فارس کا رشتہ اتنی ہی پرانا ہے جتنا کشمیر و پنجاب کا یا پنجاب و راجستھان کا رشتہ پرانا ہے، پنجابی اور فارسی
زبان کی قرابت اور مشترک جڑ کا اندازہ اس سے لگائیں کہ فارسی کا "یکم" اور پنجابی کا "ایکم" ایک ہی جڑ سے ہیں لیکن پاکستان کے اردو دان اپنی جہالت میں اور پنجابی زبان سے بغض میں "یکم" اور "ایک" تو قبول کرلیں گے لیکن "ایکم" قبول نا کریں گے حالانکہ یکم کی شارٹ فارم "یک" اور ایکم کی
شارٹ فارم "ایک" ہے، محمد غزنوی کے دور میں پنجاب میں جو کلمہ محمود غزنوی کے سرکاری سکّوں پر لکھا ہوا تھا وہ اسطرح تھا ، ❞اویتکم ایکتا، محمدؐ اوتار، محمود راجہ❝ ترجمہ: جو نظر نہیں آتا وہ ایک ہے محمد ﷹﷲﷷﷸ اوتار ہیں اور محمود راجہ ہے، یہ سکّے آج بھی پاکستانی و بھارتی و برطانوی
میوزموں میں محفوظ ہیں،۔

خیر تحریر کا خلاصہ یہ ہے
۱۔ پنجاب کا نام کسی نے نہیں رکھا یہ نام پنج ند اور پنچالا سے وقت کے ساتھ ساتھ ارتقاء کا طرف گیا پنجابی اور فارسی ایک ہی نسل سے ہونے اور انکی قدیم زبانیں ایک ہی ہونے کی وجہ سے یہ کہنا ہی بکواس پر مبنی ہے کہ پنجاب کا نام فارسی میں
ہے کیونکہ قدیم فارسی اور قدیم سنسکرت بنیادی طور پر ایک ہی قوم کی ایک ہی زبان کے دو نام ہیں

۲۔ جو مغل دہلی کا نام شاہجہان آباد نا منوا سکے انہوں نے کس ٹی وی چینل پر اعلان کرکے پورے ہند سے پنجاب کا نام پنجاب منوا لیا ؟ جبکہ ساری حکومت کے دوران کسی بھی صوبے کا نام مغلوں نےنہیں رکھا
۳۔ سندھ، پختونخواہ، بلوچستان، افغانستان، ایران، سعودی عرب، یہ سب ابھی ایک صدی پہلے ایجاد ہوئے نام ہیں پنجاب ان سب سے صدیوں قبل ہی نہیں ہزاروں سال قبل بھی پنج ند اور پنجابی لوگ پنچال یا پنچالا کے نام سے جانے جاتے تھے

۴۔ جس علاقے کا نام دنیا کے دو بڑے مذاہب کی ہزاروں سال پرانی
کتابوں میں ذکر ہوا ہو اسے ابھی ڈیڑھ صدی قبل برصغیر آ بسنے والے یہ کہہ کر اگر یہ طعنہ ماریں کہ تمہارا تو نام ہی مغلوں نے رکھا تھا تو وہ لوگ یقیناً لعنت کے حقدار ہیں جو کہ بغض پنجاب میں رِنّے ہوئے ہیں

۵۔ دنیا منگولوں کو جانتی ہے لیکن منگولوں سے مغل کیسے بنے یہ بات خود
مغل بھی نہیں جانتے کہ اگر مغل منگولوں سے مغل میں صرف دو صدیوں میں بدل گئے تو پنجاب ہزاروں سال میں سپت سندھو سے پنج ند اور پنج ند سے پنجاب ہوگیا تو یہ تو کوئی بڑی بات نہیں البتہ کوئی مائی کا لال مؤرخ یہ بتانے سے گریزاں ہے کہ اگر مغلوں نے پنجاب کا نام رکھا تھا تو کیا انہوں نے
خوشاب اور چناب کا بھی نام رکھا تھا؟ کیونکہ ان میں بھی لفظ آب استعمال ہوتا ہے،

۶۔ کسی کی قدامت کا انکار کرنے اور اسکی گریس اور اُسے چھوٹا دکھانے کے لیے اسکی تاریخ کے قدیم ہونے کا انکار کرکے اسکی بنیاد کو ہلا دیا جاتا ہے جیسے کچھ ناہنجار یہ کہتے بھی نظر آتے ہیں کہ "فلاں برادری تو
بارہویں صدی میں بنی تھی" مقصد اسکی قدامت کا انکار کرکے اسے خود سے چھوٹا دکھانا ہوتا ہے

۷۔ پنجابی لوگ کسی بھی نظریے یا چیز کے مشترکات کی بجائے اسکے فرق پر فوکس رکھ کر اسے الگ الگ قرار دے دیتے ہیں جبکہ اگر مشترکات زیادہ ہوں تو تھوڑا بہت فرق معنی نہیں رکھتا لیکن یہ کبھی شیشے کو
حقّہ اس لیے نہیں کہیں گے کیونکہ ساری دنیا اسے شیشہ ہی کہتی ہے اور پنجابی ایکسلینٹ فالور ہیں،

۹۔ فارسی اور سنسکرت ایک ہی زبان کے دو نام ہیں جو الگ الگ خطوں میں الگ الگ طرح سمپلیفائی ہوئیں فارسی اور پنجابی میں مماثلت اس قدر زیادہ ہے کہ بیشتر فارسی اور پنجابی الفاظ کی بنیادی
ساخت ایک ہی ہے

۱۰۔ محمود غزنوی کے دور میں پنجاب میں پنجابیوں کو اسلام کا یہ تاثر دیا گیا کہ اسلام اصل میں ہندوازم کی ہی طرح کا مذہب ہے بس اس میں مورتی پوجا نہیں نہیں تقدیر، سات چکر، ورتھ روزہ، اشنان غسل، یمراج ازرائیل، آتما روح، پرماتما خالق حقیقی، دان خیرات، اوتار اور نبی ایک
ہی طرح کے نظریات ہیں یہی نہیں تیرتھ اور حج کو بھی ایک ہی طرح کی عبادتیں قرار دیا گیا کیونکہ ہندو بھی دو چادریں باندھ کر دور دراز ہندوستانی علاقوں میں مقدس مقامات کی دھام یاترا یا تیرتھ یاترا کرنے جاتے تھے ، اس لیے پنجابیوں کو اسلام ہندوازم جیسا ہی لگا بس اس میں مورتی پوجن کا
تصور نہیں تھا،پنجاب میں اکثریت چھتریہ ورنا کی تھی جن پر گوشت حلال کیا گیا تھا یہ ایک مزید مماثلت اسلام کے ساتھ پنجابیوں کی تھی، اسلام کے پنجابیوں میں اترپردیشیوں سے زیادہ پھیلنے کی ان کے علاوہ بھی بہت سی وجوہات ہیں لیکن بنیادی وجوہات یہ ہیں کہ پنجابی ہندو اترپردیشی ہندوؤں سے بہت
الگ مذاج و عقائد کے حامل تھے ان میں مورتی پوجن بھی اُس درجے کا نا تھا جس درجے کا اترپردیشیوں میں تھا پنجابی جوگی پورے برصغیر میں مشہور تھے جن میں ٹلّا جوگیاں سب سے بڑا مقام تھا اور یہ سب جوگی مورتی پوجن کے خلاف اور یکتا پرست موحد ہندو تھے ہاں پنجاب میں دسہرا ضرور منایا جاتا تھا
کیونکہ دسہرا چھتّریہ ہندوؤں کا تہوار تھا لیکن ہُولی کا پنجاب میں کوئی رواج نا تھا کہ یہ بے پردگی والا اور غیر سنجیدہ تہوار تھا خیر اسلام پنجاب میں اسی لیے زیادہ پھیلا کہ ہندوازم کے بے پناہ نظریات اسلام سے ملتے جُلتے تھے اور پنجاب میں خاص طور سنتوں، سادھؤں جوگیوں کو ماننے کا پہلے
ہی رواج تھا برہمن پنجاب میں کبھی بھی طاقتور نا تھا بس یہ شادی بیاہ اور مرگ کی رسومات اداکرتے اور علم محفوظ رکھتے تھے جبکہ پنجاب میں گُرو چیلے کا ہی کانسیپٹ آگے چل کر مُرشد مرید اور پھر گُرو سکھ کے
کانسیپٹ میں بدلا،۔۔۔

۔𝄀𝄁𝄂𝄂𝄀𝄁𝄂𝄂𝄀𝄂𝄂𝄀𝄀𝄂𝄁𝄀𝄀𝄂𝄂𝄀𝄀𝄂𝄂𝄀𝄀۔
﹏﹏✎ عͣــلᷠــͣــᷢی
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with رانا علی

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!