My Authors
Read all threads
~تھریڈ~
دو تین سال پہلے صبح صبح جاب پر جانے کیلئیے گھر سے نکلا، ہائی وے401 جنوب وسطی اونٹاریو سے شرقاً غرباً گزرتی ہے اور نارتھ امریکا کی سب سے مصروف ہائی ویز میں سے ایک تصور ہوتی ہے۔ ہائی وے401 پر مسی ساگا سے گزرتے ہوئے ایک حصہ ایسا آتا ہے جہاں صبح کے وقت مشرق کی جانب سفر کرتے
ہوئے سورج آنکھوں کے بالکل سامنے آ جاتا ہے، روزانہ سفر کرنے والے کیمیوٹرز اس صورتحال سے بخوبی واقف ہیں لہٰذا اس حصے پر گاڑیاں احتیاط سے چلاتے ہیں، لیکن اگر کوئی نیا ڈرائیور ہو یا اس امر سے ناواقف ہو تو یہ اسکے لئیے مشکلات کے باعث بنتی ہے۔ اس دن میرے ساتھ کچھ یہی ہوا کہ میں چونکہ
روزانہ سفر کرنے والا تھا لہٰذا میں تو واقف تھا لیکن میرے پیچھے والی کار کا ڈرائیور شاید مشکلات کا شکار تھا اور وہی ہوا کہ اسے میری گاڑی نظر نہ آئی اور میری گاڑی کا پچھلا بمپر اس نے ہٹ کر ڈالا۔ ہم دونوں نے گاڑی فوراً لین سے باہر نکال کر پارک کی اور اپنی گاڑیوں سے باہر نکل آئے،
وہ پچپن ساٹھ سال کے پیٹے میں ایک خاتون تھیں جو کہ واضح طور پر صورتحال سے نروس تھیں۔ واضح لرزتے قدموں اور کانپتی آواز میں مجھ سے پوچھا کہ 'آر یو اوکے؟'
نارتھ امریکا کے ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی اگر پیچھے سے ہٹ ہو جائے تو قصور پچھلی کار والے کا ہوتا ہے، نقصان کی شرح کے مطابق ٹکٹ
ایشو ہوتا ہے نقد جرمانے، ڈرائیونگ لائیسنس سے پوائینٹس منہا ہونے کے علاوہ ٹکٹ انشونس ریکارڈ پر بھی آ جاتا ہے جس سے آپکا ماہانہ انشورنس پریمئیم تین سے چار سال سال کیلئیے ہائی ہو جاتا ہے۔ یوں ایک معمولی سی غلطی کا خمیازہ تین چار سال تک بھگتنا پڑتا ہے۔ نقصان پانچ سو ڈالر سے زیادہ ہو
تو لازماً پولیس رپورٹ بنتی ہے اور اگر ہٹ کرنے والی کار کے ڈرائیور کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہو تو اکثر پولیس آفیسرز ڈرائیور کا لائسینس سسپینڈ کر کے ڈاکٹر کے پاس میڈیکل ایگزیم کیلئیے بھیج دیتے ہیں جسکے بعد اگر ڈاکٹر کو محسوس ہو کہ مذکورہ فرد کی ڈرائیونگ کی صلاحیت متاثر ہو چکی ہے
تو ڈرائیونگ لائسینس مستقل بنیادوں پر کینسل ہو جاتا ہے۔ یہ تھی وہ صورتحال جسکا میری گاڑی ہٹ کرنے والی خاتون ڈرائیور کو سامنا تھا۔
ایسی صورتحال میں ہٹ ہونے والی متاثرہ گاڑی کے ڈرائیورز انشورنس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتےہیں جو کہ مالی فائدے کے علاوہ طبی سہولیات جیسے
مفت مساج یا فزیو تھراپی حاصل کرنا عام بات ہے۔ معمولی سا کمر درد یا گردن کو جھٹکا لگنے کا دعویٰ آپکو نا صرف انشورنس کمپنی کے خرچ پر کام سے چھٹی اور مساج تھراپی جیسی فوائد دلانا کوئی بڑا مسئلہ نہیں سمجھا جاتا۔ مجھے اسی صورتحال کا سامنا تھا۔ میں نے اپنے ٹویوٹا ہائی لینڈر کے پچھلے
بمپر کا جائزہ لیا تو درحقیقت مجھے اس میں کوئی خاص نقص نظر نہ آیا، کہ بمپر کے درمیانی حصے پر سخت پلاسٹک یا ربڑ کی حفاظتی تہہ چڑھی ہوئی تھی لہٰذا ربڑ نے امپیکٹ کا جھٹکا سہار لیا تھا۔ خاتون کے سامنے والے بمپر پر بہرحال سکریچز بھی تھے اور نمبر پلیٹ بھی مڑ چکی تھی۔ خاتون ہاتھ میں
اب انشورنس ڈاکیومنٹ پکڑے میرا منہ تک رہی تھیں۔
میں نے جواب دیا کہ ' یس آئی ایم فائن'
خاتون بولیں، کہ پلیز آپ پولیس کو رپورٹ نہ کریں آپکی گاڑی کا جو بھی نقصان ہوا ہے میں پورا کر دیتی ہوں۔
میں نے ایک بار پھر گاڑی کا جائزہ لیا، چاہنے کے باوجود مجھے کچھ نہ ملا تو میں نے کہا کہ
'نو اٹس آلرائٹ، یو کین گو'
یہ صورتحال خاتون کیلئیے غیر متوقع تھی۔ ایک خواشگوار حیرت سے دیکھا اور میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بولیں 'تھینک یو سی مچ، یو مسٹ بی آ جینٹل مین'.
میں اس کے بعد آفس آگیا اور دو تین دن بعد خود بھی واقعہ بھول گیا۔ شاید چوتھے دن شام کو کام سے واپس آ رہا تھا
ہائی وے ( موٹروے) سے ایگزٹ لیکر گاڑی کو باہر نکالا کہ میرے سامنے والی گاڑی سے آگے اور ساتھ والی لین سے ایک گاڑی نے بغیر انڈیکیٹر دئیے اچانک لین بدلی اور میرے سامنے والی گاڑی کے آگے آگیا۔ اب میرے سامنے والی گاڑی نے بریک لگائی تو مجھے بھی اچانک بریک لگانی پڑی، میری گاڑی کی
رفتار تو مناسب تھی لیکن بدقسمتی سے سڑک کے اس حصے پر جہاں میری گاڑی موجود تھی وہ اس وقت گیلا تھا، یوں بریک لگتےلگتے بھی میری گاڑی سامنے والی گاڑی کے بمپر سے جا ٹکرائی۔ مجھے نہ صرف اسکے بمپر پر واضح ڈیمیج نظر آ رہاتھا بلکہ اپنے لئیےایک عدد ٹکٹ، تین ڈی میرٹ پوائینٹس اور اگلے تین سال
کیلئیے انشورنس پریمئیم ہائی بھی نظر آ رہا تھا۔ اگر یہ کہوں کہ میری حالت اس خاتون سے زیادہ مختلف نہ تھی تو غلط نہ ہوگا۔ بہرحال ہم دونوں گاڑی سے باہر نکلے، میں نے اگلے ڈرائیور سے معذرت کی اور بتایا کہ سڑک گیلی تھی اور بریک لگتے لگتے بھی گاڑی بمپر کو جا لگی اور یہ کہ میں اسکا نقصان
بھرنےکو تیار ہوں مزید یہ کہ اگر وہ چاہے تو میرا فون استعمال کرکے پولیس کال کر سکتا ہے۔حیرت انگیز طور پر اگلی گاڑی کےڈرائیور نے پوچھا کہ چھوڑو یہ بتاؤ کہ تم ٹھیک ہونا کوئی چوٹ تو نہیں آئی؟ مجھے حیرانی ہوئی اور میں نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں لیکن تمھاری گاڑی کا کم از کم ہزار ڈالر کا
نقصان ہوا ہے قانونی طور پر ہمیں پولیس کو بتانا ہوگا لہٰذا میں خود ہی کال کر دیتا ہوں۔ اگلی گاڑی کا ڈرائیور جلدی سے بولا، ارے نہیں نہیں فکر کی بات نہیں، سب ٹھیک ہے۔ بس تم جاؤ۔۔یہ کوئی بڑا نقصان نہیں۔
میرا دل احساس ِ تشکر سے بھر گیا، میں نے شکریہ ادا کیا اور گاڑی لیکر نکل آیا۔ جب
نکل رہا رہا تھا تو میں نے بیک ویو مرر سے پیچھے دیکھا تو ڈرائیور کے ساتھ ایک جنکی سی خاتون بیٹھی سگریٹ پہ رہی تھی اور اسکی گاڑی کے دونوں کھڑکیوں سے سگریٹ کا بےشمار دھواں نکل رہا تھا۔ غالباً دونوں غیر قانونی طور پر میریوانا سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔
پولیس بلانے کی صورت غالباً انکے
لئیے مشکلات بڑھ جاتیں لہٰذا انہوں نے مجھے نقصان کے باوجود جانے دیا اور یوں غلطی کے باوجود میری بھی بچت ہو گئی۔
گاڑی میں دونوں کی مصروفیت سے قطع نظر، مجھے بہرحال اس دن صدقہء جاریہ کا تصور بخوبی سمجھ آ گیا۔
ختم شد
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with ® درویش

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!