My Authors
Read all threads
تھریڈ
لڑکپن میں گرمیوں کی چھٹیوں میں ننھیالی گاؤں جانا ہوتا تو دلچسپی کی دیگر سرگرمیوں کے علاوہ گاؤں کے قریب واقعہ بابا حیدر شاہ کی خانقاہ پر میلہ دلچسپی کا خصوصی مرکز ہوتا۔ آس پاس کے دیہات خانقاہ سے خصوصی عقیدت رکھتےاور یوں سال بھر جاری صدقے کی نذر نیاز کےعلاوہ یہ میلہ علاقے میں
چند دن کیلئیے خصوصی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ٹھہرتا۔ ہمارے لیئے بچپن میں میلے میں جو چیز سب سے زیادہ دلچسپی کا باعث بنتی وہ ایک عدد موت کا کنواں تھا جس میں بیک وقت دو کاریں کنویں کی دیواروں پر دوڑتیں۔ سالہا سال شو دیکھتے رہنے اور فطری تجسس کے ہاتھوں مجبور ہماری توجہ شو انجوائے کرنے
کی بجائے زیادہ تر انکے روز مرہ معاملات اور انتظامی امور پر رہتی کہ اس سارے گورکھ دھندے کو آخر چلایا کیسے جاتا ہے؟ اور اس کاروبار میں کس کا کیا کردار ہے؟ تو صاحب مذکورہ موت کے کنویں میں دونوں کاریں چلانے والے ڈرائیورز کو چیمپئین یا استاد کہا جاتا اور یہ دونوں حضرات سب سے زیادہ
قابلِ احترام ٹھہرتے انکی چال میں ایک مخصوص شان اور اندازِ گفتگو میں ہلکی سی رعونت ہوتی۔ دونوں ڈرائیور حضرات کا نام باہر 'لاؤڈ سپیکر میڈیا' پر بار بار دہرایا جاتا اور انکی میلے میں آمد کو اہالیانِ علاقہ کی خوش قسمتی گردانا جاتا۔ شو کے مالک کو ماسٹر جی کہا جاتا جو باہر ٹینٹ میں
بیٹھ کر حقہ پیتے اور 'ہم پیشہ معززین' سے ملاقاتیں فرماتے۔ ماسٹر جی اور چیمپیئنز کے علاوہ موت کے کنویں کی سب سے قابلِ ذکر ہستیاں وہ ڈانسر کھسرے ہوتے جن کا کام گھسے پٹے فلمی گانوں پر بھدا ڈانس کر کے تماشائیوں کا دل لبھانا ہوتا۔ ان ڈانسروں میں ایک ڈانسر ایسا ہوتا جو نسبتاً دوسروں
سے ہینڈسم ہوتا (یا پنجابی میں جسے منہ متھے لگنا کہتےہیں) موت کے کنویں کے اس پورے شو کا اصل کماؤ یہی ڈانسر ہوتا جسںکا کام کسی ایک تماشائی کو تاڑ کر اس کی جیب خالی کروانا ہوتا۔ جب مطلوبہ تماشائی ٹرانس میں آ جاتا اور دھڑا پیسے لٹانے شروع کر دیتا تو اسکی دیکھا دیکھی دیگر دیہاتی بھی
مقابلے میں پیسے پھینکنا شروع ہو جاتے۔ یوں اکثر دو یا تین پارٹیوں میں اس ہینڈسم کھسرے کی توجہ حاصل کرنے کے چکر میں پیسے لٹانے کا مقابلہ شروع ہو جاتا اور یوں سادہ لوح دیہاتی جیبیں خالی کر کے اگلے دن پھر پیسے لٹانے آ پہنچتے۔ یوں اس ہینڈسم کا واحد کام ڈانس کرنا اور پیسے نکلوانا ہوتا۔
کوئی بڑا نوٹ گرتےدیکھ کر ڈانسر مخصوص ادائے دلبرائی سے زلف لہراتا تو شو کا 'اینکرپرسن' لاؤڈ سپیکر پر کہتا 'فنکارہ کا شکریہ قبول کیجئیے' اور جسکو شکریہ کہا گیا ہوتا وہ چند لمحات کیلئیے کرہِ ارض کا ٹھیکیدار بن جاتا۔ ٹارگٹ پورا ہوتےہی شو کا 'اینکرپرسن' زور سے پائپ کھٹکھٹاتا اور تمام
ڈانسرز کو مخصوص انداز میں کہتا کہ 'تمام فنکارائیں باہر آ جائیں شو شروع ہوا چاہتا ہے۔ ایسے میں دونوں چیمپئینز ناپ تول کر قدم اٹھاتے آتے اور شیرڈ ہیچ بیک کاریں (جسکو شو کا اینکر پرسن ٹوٹا کار (ٹیوٹاکار) بتا کر ڈس انفارمیشن پھیلا رہا ہوتا) سٹارٹ کرتے اور یوں شو شروع ہوتا اور چند
لمحوں کی کرتب بازی کے بعد شو اختتام پذیر ہوتا اس دوران جب تک شو جاری رہتا دیگر ڈانسرز بھدے میک اپ کئیے باہر پلیث فارم پر جا کر ناچتے رہتے شو ختم ہوتے ہی تمام ڈانسرز اپنے مخصوص کردار نبھانے گھسی پٹی تالوں پر ناچنے پھر اندر پہنچ جاتے۔
صاحبو،حالیہ دنوں میں وزارتِ اطلاعات میں ایک
مخصوص تقرری کا جان کر نہ جانے کیوں ذہن میں وہی 'دو ٹوٹا کار والا
موت کا کنواں' آ گیا یوں لگا کہ شو کے اصل چیمپئین اور ہیں، ہینڈسم ڈانسر کا کام صرف پیسہ نکلوانا ہے، شو میں میڈیا کا کردار بھی تقریباً وہی ہے کہ کان پڑی آواز سنائی نہ دے، اینکرپرسنز حسبِ عادت ڈس انفارمیشن پھیلانے میں
مصروف ہیں، اور ڈانسرز گھنٹی بجتے ہی باہر جا کر پلیٹ فارم پر ناچنا شروع کر دیتےہیں اور شو کے اختتام پر اندر تشریف لےآتےہیں۔ لیکن موت کےکنویں اور ملکی صورتحال میں بہرحال ایک فرق ضرور ہے۔۔
وہ یہ کہ موت کے کنویں میں چیمپئینز کی زندگی داؤ پر لگی ہوئی ہوتی ہے، مگر یہاں عوام کی لگی ہے!
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with ® درویش

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!