My Authors
Read all threads
اچھا برصغیر کے مسلمانوں کو چودہ سو سال بعد یاد آیا کہ بابوں نے یہاں صحیح اسلام نہیں پھیلایا تو عرض ہے کہ میدان کُھلا ہے انڈیا میں اپنے فرقوں کو کہیں کہ ہندوؤں کو صحیح مسلمان کریں اور ایک ہندو کو مسلمان کرکے کہیں ❞دیکھ بھائی تُو نے تقلید نہیں کرنی تحقیق کرنی ہے یہ لے بخاری
شریف یہ لے مسلم و ترمزی یہ لے قرآن شریف اس پر تحقیق کر اور جو سمجھ میں آئے ویسے کر❝ آپ اتنے سادے ہیں کہ چودہ سو سال میں آپ سے مکمل حدیثیں ترجمہ نا ہوپائیں پھر ہند کی درجنوں زبانوں میں یہ اسلامی مذہبی لٹریچر آج تک ترجمہ نا ہو پایا اور اگر ہو بھی جاتا تو بھی کوئی بھی کسی بھی مذہب
کا انسان کتاب پڑھ کر اپنا مذہب تبدیل نہیں کرتا یہ بات جان لیں انگریزوں نے اٹھارہ سو انچاس سے بھی پہلے انجیل مقدس اور بائبل مقدس اردو، ہندی، پنجابی، میں ترجمہ کرلی تھی لیکن ہند کے کتنے لوگوں نے جوق در جوق عیسائیت قبول کی سبھی جانتے ہیں حالانکہ انگریز حکمران بھی تھا یہاں آپ کا یہ
دعویٰ بھی نِل ہوجاتا ہے کہ ہند میں اسلام اس لیے پھیلا کیونکہ یہاں مسلمان حکمران تھے لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ مسلمانوں کا تخت جس جگہ تھا وہاں تو آج بھی مسلمان اکثریت میں نہیں؟ بہار یوپی سی پی یہاں کہاں تھے مسلمان اکثریت میں؟ آپ کے عظیم مسلمان عربوں کی آبادی کتنی ہے؟ کُل ملا کر
بھی انڈو نیشیاء جتنے مسلمان نہیں ہیں عرب میں انڈونیشیاء سے یاد آیا وہاں تو کوئی مسلم حملہ آور بھی نا تھا انکو کیا آن پڑی تھی کہ وہ مسلمان ہوئے اور پھر ویسے ہیی مسلمان ہوئے جیسے ہند کے مسلمان ہیں انکے عقائد اور ہند کے مسلمانوں کے عقائد ایک جیسے کیوں ہیں؟ تمہارا یہ دعویٰ کہ ان
بابوں نے کہانیاں سنا کر عوام کو پُھدو بنا کر مسلمان کیا بھی سمجھ سے باہر ہے سوائے سعودی عرب کے سوا دو کروڑ مسلمانوں اور عرب امارات کے دو کروڑ مسلمان عربوں کے کٹر وہابی پنتی کو ماننے والا کونسا ملک ہے مسلمانوں کے پاس؟ سوڈان؟ یمن؟ اومان؟ شام؟ ازبک، قازق، تاجک، ترکمان؟ یا پھر
تُرک، البانی، انڈو نیشی، ملائیشی؟ یہ سارا عالم اسلام کٹر وہابی اسلام میں داخل ہونے کی بجائے معتدل اسلامی نظریات کا حامل کیوں ہے؟ کیا یہ سب سازش کے تحت ہوا؟ عالمی اعداد و شمار میں وہابیت کا مسلمانوں میں کتنے فیصد شئیر ہے؟ کیاانڈونیشی، ملائیشاء کو بھی چشتیؒ، یا صابرؒ، یا غوثِ اعظمؒ
نے مسلمان کیا تھا؟ کیا وہ لوگ مرزا انجینئر جیسے مسلمان تھے جنکے لاجک سے متاثر ہوکر لوگ جوق در جوق اپنا مذہب اپنا سماج چھوڑ کر اسلام میں داخل ہوتے تھے؟ کیا ان سب کو ترکوں نے صوفی کردیا؟ پر ترکوں کی حکومت تو عالم اسلام کے تیسرے حصے پر تھی باقی دو حصے معتدل اسلام کو کیونکر
ماننے لگے؟ کیا یہ ایرانی شروع سے شیعہ اسلام میں داخل ہوئے تھے یا چند صدیوں پہلے صفویوں نے انکو صوفی اسلام سے شیعت میں کنورٹ کیا؟ ہاں بالکل یہ پہلے صوفی مسلم تھے ، مجھے آج کے دن تک تقلید و غیر مقلد لاجک کی سمجھ نہیں آئی غیر مقلد کیا ہوتا ہے ؟ جو اپنی تحقیق کرے یا جو اپنے
مولویوں کی تقلید کرے یہ تقلید ہے کیا کسے کہتے ہیں ؟ اور تقلید نا کرنا کسے کہتے ہیں؟ کیا ایک نیا مسلمان جس کی زبان عربی نہیں وہ بنا تقلید کے اسلام میں داخل ہوسکتا ہے؟ کیا وہ تحقیق کرسکتا ہے؟ کونسی تحقیق؟ وہی جو پہلے غیر مقلدوں نے کی؟ تو جب حدیثیں جمع نہیں ہوئی تھی ان صدیوں میں
لوگ کیا کرتے تھے؟ مجھے کوئی بھی بھائی براہ کرم غیر مقلد کا معنی و مطلب سمجھا دے کیونکہ یہ مطلب مجھے درجنوں غیر مقلد علماء کی کتب و بیانات سننے کے بعد بھی سمجھ نہیں آیا، کیونکہ اگر غیر مقلد کا مطلب تقلید نا کرنے والا ہے تو اس مسلک کے عقائد ایک جیسے ہی کیسے رہ سکتے ہیں ؟ ہر سال
ایک نئی تحقیق ہو اور مسلک کے کچھ لوگوں کا عقیدہ کچھ اور کچھ کا کچھ ہوجائے ؟ جب تقلید کرنی ہی کسی کی نہیں تو اس مسلک میں کسی بھی مولوی کا حوالہ دیا ہی کیونکر جا سکتا ہے؟ کوئی بھی مولوی اپنی کتاب کیونکر لکھ سکتا ہے؟ چاہے اسنے اپنی دانست میں قرآن و حدیث سے ایک نتیجہ اخذ کرکے کتاب
لکھی لیکن وہ سب کچھ اسکی ذہانت و پوائنٹ آف ویو کے حساب سے اسکا گویڑ ہی تو ہے؟ کیا ہر مسلمان مولوی بن سکتا ہے؟ کیا اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو مولوی دیکھنا چاہتا ہے؟ یہ اور ایسے درجنوں سوال ہیں جنکی مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی ، آج آپ جس معاشرے میں جی رہے ہیں ہزاروں چھاپہ خانوں پر
کروڑوں کتابیں چھپتی ہیں ایک موبائل میں پوری لائبریری آجاتی ہے دنیا سمٹ چُکی ہے لیکن یہ اُس وقت بھی ایسے ہی تھا جب غوث اعظمؒ یا چشتیؒ یا فریدؒ کا دور تھا؟ کیا آپ کے پاکستان میں دو فیصد لوگوں کو بھی آج بھی عربی آتی ہے؟ کیا آپ کے ہر پاکستانی کے پاس بخاری و مسلم موجود ہے؟ کیا آپ کا
ہر مسلمان تحقیق کرسکتا ہے؟ بالکل نہیں ہرگز نہیں، جب دین مکمل ہوچکا تو تحقیق کس بات پر کرنی ہے؟ کیا اسلام کے کچھ پہلو چودہ سو سال گزرنے کے بعد بھی ہم سے پوشیدہ ہیں؟ کیا آج بھی اسلام کا کوئی حصہ ہماری نظر میں نہیں؟

﹏﹏✎ عͣــلᷠــͣــᷢی
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with رانا علی

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!