My Authors
Read all threads
*معزز ملک دشمن*

آجکل ایم کیو ایم کے کچھ سرکردہ رھنماؤں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی را کیساتھ اپنے تعلاقت کا اعتراف کیا ھے اور تسلیم کیا ھے کہ لسانی سیاست پہ پھلنے پھولنے والی جماعت ایم کیو ایم بھارت سے ناصرف بھاری رقم وصول کرتی تھی بلکہ ہدایات بھی لیتی تھی۔۔۔👇🏻
اس اعتراف کیساتھ ھی فوج سے بُغض رکھنے والے دانش-وڑ اپنی زبانوں کی قینچی کو تیز کرنے میں مصروف ھیں کہ ایم کیو ایم بنائی کس نے تھی، اُسکو کون پس پردہ پروان چڑھاتا رہا؟؟ وغیرہ وغیرہ
ان اعتراضات میں کسی حد تک صداقت بھی ھے مگر کچھ سوالات بھی کہ اگر جنرل ضیا نے ایم کیو ایم بننے میں👇🏻
کردار ادا کیا اور پرویز مشرف نے اُسکو تقویت دی تو جو محب وطن سیاسی جماعتیں تھیں اور یکے بعد دیگرے اقتدار کے مزے بھی لوٹتے رھے، کیوں نا فوجی حکومتوں کے اس ناسور کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا؟ کیوں سیاسی حمایت کیلئیے نا صرف نائن زیرو جا کر سجدہ ریز ھوتے رھے👇🏻
بلکہ ایک نفسیاتی مریض الطاف حسین کی ذھنی تسکین کیلئے لندن یاترا بھی ھوتی رھی(اس معاملے بینظیر بھٹو کی استثنی ھے) ہر بُرائی کا الزام فوج پہ دھرنے والے منافق سیاستدان، فوجی آمروں کے ان کاموں کو آج تک سینے سے لگائے ھوئے ھیں جن سے خود کو ذاتی فائدہ ھوتا ھو👇🏻
مجھے یاد ھے ایم کیو ایم کے عروج کے زمانے میں تمام سیاستدان، سول سوسائٹی، نام نہاد دانشور، میڈیا اور ریاستی نمائیندے ہاتھ باندھ کر شراب کے نشے میں دھُت، ہزاروں انسانوں کے قاتل الطاف حسین کے سامنے کورنش بجا لاتے تھے البتہ اس ناسور کو بالآخر ختم بھی فوج کو ھی کرنا پڑا👇🏻
پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی ملک دشمن قوتوں کیساتھ ملکر سازشوں میں ملوث ہونے کی تاریخ بہت دلچسپ ہے، مگر بدقسمتی یہ ہے کہ تنزلی کے شکار عدالتی نظام سے کبھی ان ملک دشمن عناصر کو سزا نہیں ہوئی بلکہ بکاو تجزیہ نگاروں اور لفافے پہ پلتے ہوئے صحافیوں نے یہ پھبتی کسی👇🏻
کہ"غداری کے سرٹیفیکیٹ دینے بند کرو" اور اسطریقے سے غداری اور ملک دشمنی کو ناصرف تحفظ فراہم کیا بلکہ پروان چڑھایا- آئیں اسکا ایک اجمالی جائزہ لیتے ہیں---- 'شائید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات'

1968میں شیخ مجیب الرحمن اور انکے چونتیس ساتھیوں پہ ایوب خان کی حکومت نے '👇🏻
اگرتلہ سازش' کے مقدمے کا آغاز کیا۔ تفصیلات کیمطابق مغربی بنگال کے شہر اگرتلہ میں عوامی لیگ اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے ملکر پاکستان کو توڑنے کا منصوبہ بنایا(جسکی عملی شکل بعد میں منظرعام پہ بھی آئی) ۔ شیخ مجیب کو گرفتار کر لیا گیا مگر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہو👇🏻
کر ایوب خان سے شیخ مجیب کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ایوب خان کیخلاف اپوزیشن جماعتیں ایک تحریک کا اعلان کر چکی تھیں اور حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کے جواب میں شیخ مجیب کی رہائی سے مذاکرات کو مشروط کر دیا گیا۔ ایوب خان کی مطالبہ منظور کرنا پڑا اور باقی تاریخ ہے۔👇🏻
2011 میں بنگلہ دیش کی پارلیمان کے سپیکر سخاوت علی نے اپنی پارلیمان کے سامنے اگرتلہ سازش کا ناصرف اقرار کیا بلکہ بتایا کہ شیخ مجیب اور علی رضا نے اگرتلہ جا کر بھارت کی مدد کی درخواست کی تھی

سقوط ڈھاکہ کے بعد بھٹو کی حکومت کے دوران قوم پرست پشتون اور بلوچ سیاسی جماعتوں کی👇🏻
بھارت،افغانستان اور سوویت یونین کی مشترکہ امداد سے چلنے والی ایک ملک دشمن سازش منظرعام پہ آئی جو 'حیدرآباد سازش کیس' کے نام سے جانی جاتی ہے۔ تفصیلات کیمطابق52سرکردہ سیاسی رہنماوں بشمول ولی خان،خوش بخش بزنجو،عطا اللہ مینگل، خیر بخش مری اور نجم سیٹھی وغیرہ اس میں ملوث پائے گئے👇🏻
اور1975میں حیدرآباد جیل میں اس مقدمے کا آغاز ہوا۔ باغیوں م
کے ایک ساتھی جمعہ خان صوفی نے اپنی کتاب'فریب ناتمام'میں پاکستانی سیاستدانوں اور ملک دشمن ایجنسیوں کی ریشہ دوانیوں کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔ بدقسمتی سے یہ مقدمہ بھی اپنے منطقی انجام تک نا پہنچا اور ملک دشمن👇🏻
سیاستدان آج بھی ناصرف معتبر ہیں، اقتدار کے مزے بھی لوٹ رہے ہیں بلکہ اپنی ریشہ دوانیوں کیلئیے آزاد ہیں

جنرل ضیا کے مارشل لا کے دوران، را نے اپنے مہرے تبدیل کئیے اور سندھی قوم پرست سیاستدانوں اور ایم کیو ایم کو آگے بڑھا کر پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے ایجنڈے👇🏻
پہ عمل پیرا ہوئے۔ بنیادی سکرپٹ عوامی لیگ اور مکتی باہنی والا ہی ہے صرف کرادر بدل دئیے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ زوالفقار علی بھٹو کے دونوں فرزند شاہنواز اور مرتضی بھٹو نے دہشتگرد تنظیم'الذولفقار' بنا کر دشمن قوتوں کے آلہ کار کے طور پہ ریاست پاکستان کو ہدف بناتے رہے👇🏻
جس میں اہم سیاسی اور حکومتی عمائدین کا قتل، طیاروں کے اغوا وغیرہ جیسے مذموم جرائم شامل تھے۔ مصطفی کھر کا یہ دعوی کہ "بھارتی ٹینکوں پہ بیٹھ کر پاکستان آئیں گے" تاریخ کا حصہ ہے۔ مگر بدقسمتی سے یہ تمام 'معتبرین' بھی قوم کے 'محسن' ہیں👇🏻
نوے کی دہائی میں ایم کیو ایم کا جناح پور سازش کیس منظرعام پہ آیا مگر تمام سیاسی رہنماوں نے، ماسوائے بینظیر بھٹو کے، اس سے چشم پوشی کی

جنرل مشرف کے دور حکومت میں پاکستان ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کی صورت میں بین الاقوامی سازش کا شکار ہوا مگر ہمارے 'محب وطن'👇🏻
سیاستدان اور میڈیا میں بیٹھے انکے کاسہ لیس دہشتگردوں کو 'ناراض بھائی' ثابت رہے

ایک زردای سب پہ بھاری کے دور حکومت میں ایکطرف تو بدنام زمانہ تنظیم بلیک واٹر کو ملک کے اندر گھسا دیا گیا بلکہ قوم کو یہ بھی خوشخبری دی گئی کہ "ہر پاکستانی کے دل میں ایک بھارتی بستا ہے"۔👇🏻
عزیربلوچ جیسے دہشتگرد جس نے ملک دشمن ایجنسیوں کیساتھ ملکر عوام اور وفاق پاکستان کو نقصان پہنچایا(اسی لئیے سندہ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود عزیربلوچ کی جے آئی ٹی کی رپورٹ منظرعام پہ نہیں لائی جاتی)۔ بلوچستان میں صدیوں پرانے فرسودہ سرداری نظام اور👇🏻
ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بلوچ سرداروں کو تقویت دینے کیلئے جنرل مشرف کی انتظامی اصلاحات کو ختم کردیا جس سے ایکدفعہ پھر صوبے کو دشمنوں کی آماجگاہ بنا دیا گیا۔ ان تمام باتوں کی کچھ تفصیلات کلبھوشن یادو کے توسط سے سامنے آ چکی ہیں👇🏻
شیرپنجاب نوازشریف عرف گاڈفادر کی مودی اور بھارت کیساتھ قربت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ باو جی کے دوبیان انکی اندرونی کیفیت کو آشکار کرتے ہیں۔۔۔۔۔ کارگل پہ بیان دیتے ہوئے موصوف نے فرمایا کہ "پاک فوج نے واجپائی کی کمر میں چھرا گھونپا" اور "بھارتی فوج نے کشمیریوں پہ اتنے ظلم نہیں👇🏻
کئیے جتنے پاک فوج نے کئیے ہیں"😱

زیر نظر تاریخ کے تناظر میں کیا یہ کہنے میں حق بجانب نہیں کہ چلو بھائی نہیں دیتے غداری کے سرٹیفییکیٹ ان 'محب وطنوں' کو مگر یہ تو سمجھا دو کہ 'غداری' کس چڑیا کا نام ہے 👇🏻
مورخ نے اگر لفافہ نا پکڑ لیا تو وہ ضرور لکھے گا کہ یہاں ایک قوم ایسی بستی تھی جو ملک کیلئے جان قربان کرنے والوں پہ زہر اگلتی تھی جبکہ اپنے وقت کے میرجعفروں کی گاڑیوں پہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے بعد ترک ڈرامہ 'ارطغرل' بہت شوق سے دیکھنے بیٹھ جاتی تھی👇🏻
پاکستان زندہ باد
پاک آرمی زندہ باد

#Merriment

#قلمکار
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with HUMAIRA RAJPUT

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!