My Authors
Read all threads
1/ حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ "دجال" نامی ایک شخص خروج کرے گا۔
علم لغت کے ماہرین کی نظر میں ہر جھوٹ بولنے والے اور هر مکر و فریب کرنے والے کو دجال کہا جاتا هے۔

روایات میں اس شخص کے بارے میں بہت زیاده اور عجیب قسم کی صفات بیان کی گئی ہیں
2/ جیسے کہ:

- ربوبیت کا دعویٰ کرنا
(سنن ابن ماجه، ج 2، ص 1360)

- بہت لمبی عمر رکھنا
(صحیح مسلم، ج 8، ص 205)

- آگ اور پانی کا اس کےساتھ هونا
(صحیح بخاری، ج 8، 103)

- اندھے اور برص کی بیماری میں مبتلا افراد کو شفا دینا
(مسند احمد، ج 5، ص 13)

حقیقت میں دجال کون هے؟
اس کے
3/ بارے میں فی الحال کوئی قطعی بات کرنا مشکل هے لیکن اجمالی طور پر اس بارے میں جو احتمالات بتائے گئے ہیں، ان کو یہاں ذکر کرتے هیں:

الف: دجال، ایک انسان هو گا جو جادو اور سحر کے ذریعے کچھ خارق العاده کام سرانجام دے گا، وه آخری زمانے میں خروج کرے گا اور انسانیت کے لئے ایک عظیم
4/ فتنه کی سربراهی کرے گا۔

جس طرح دجال کے لغوی معنیٰ سے معلوم هوتا هے، وه جادوگر اور دھوکہ باز هو گا اور اس کے پاس مادی امکانات کی کمی نہیں هو گی. بعض روایات میں اس کو "گمراهی کا مسیحا" کا نام دیا گیا هے جو "هدایت کے مسیحا" یعنی حضرت عیسی (علیہ السلام) کے مد مقابل هو گا.

وه
5/ حضرت امام مہدی (ع) کے ظهور کے وقت، آپ کے خلاف کام کرے گا یعنی کہ مخالفت کا علم اٹھائے گا وه ایسے افراد میں سے هو گا جن کی عمر بہت لمبی هو گی اور وه اب بھی موجود هے اور خروج کرنے کے وقت تک زنده رهے گا، وه مکہ اور مدینہ کے علاوه پوری دنیا پر قابض هو جائےگا.
(منتخب الاثر، لطف
6/ الله صافی، ب 3، ص 532، ح 8)

ب: دجال، وهی ابلیس هے.

ج: دجال، وهی سفیانی هے.

د: دجال، کسی خاص آدمی کا نام نہیں، بلکہ ایک نمونہ اور نشانی کے طور پر ان صفات کےحامل افراد کو دجال کہا گیا هے، یعنی مثالی اور رمزی حیثیت ہے.

حضرت علی ع نے خطاب فرماتے هوئے تین مرتبہ فرمایا:
"اس
7/ سے پہلے کہ میں آپ کے درمیان سے اٹھ جاٶں، جو بھی پوچھنا چاهتے ہو، پوچھ لو"
نیک سیرت صحابیوں میں سے ایک صحابی جن کا نام صعصعة بن صوحان تھا اپنی جگہ سے اٹھ کھڑے هوئےاور عرض کی:
"یا امیرالمٶمنین! دجال کون ہے؟"

آپ نے جواب دیتے هوئے فرمایا:
"یاد رکھو کہ دجال کا نام صائد بن
8/ صائد هو گا اس کی تائید اور تصدیق کرنے والا شخص بہت بدبخت هو گا اور اس کو جھٹلا دینے والا شخص خوش بخت هو گا۔

وه ایسے علاقے سے ظہور کرے گا جس کا نام "اصبہان" هو گا، ایسے محلہ سے جو یہودیوں کا محلہ هو گا۔ اس کی داهنی آنکھ کی جگہ صاف هو گی اور اس میں کوئی آنکھ نہیں هو گی
9/ (ممسوح هو گی)۔

اس کی دوسری آنکھ اس کے ماتھے پر هو گی اور اتنی چمکدار هو گی جیسے ستاره صبح چمک رها هو۔ اس کی آنکھ میں خون سے لت پت گوشت کا ایک لوتھڑا هو گا اور اس کے ماتھے پر اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان والی جگہ لکھا هوا هو گا "کافر"، جس کو تمام افراد حتی کہ ان پڑھ لوگ
10/ بھی پڑھ سکیں گے۔

دریاٶں کو پار کرے گا اور سورج اس کے ساتھ ساتھ چلے گا۔ اس کےسامنے دھویں کا ایک پہاڑ هو گا اور اس کے پیچھے بھی ایک سفید پہاڑی هو گی جس کو دوسرے لوگ سمجھیں گے کہ یہ کھانے کا پہاڑ هے۔ وه سخت قحط سالی کے وقت خروج کرے گا۔ اس کی سواری ایک ہرے یا کالے رنگ کا گدھا
11/ هو گا۔ اس کی سواری کا هر قدم ایک میل کے برابر هو گا۔ پوری زمین پر بہت جلدی فاصلوں کو طے کر سکے گا۔ اگر کسی ندی یا چشمہ سے گزرے گا تو وه پانی ہمیشہ کے لئے خشک هو جائے گا۔

وه بہت ہی اونچی آواز میں ایسا کہ پورے مشرق و مغرب کے لوگ سن سکیں، پکارے گا:
اے میرے دوستو اور اے میرے
12/ اولیاء، میری طرف آ جاٶ! میں (ایسا خدا هوں جس) نے پیدا کیا هے اور ان چیزوں کو میں نے صورت بخشی هے اور میں نے لوگوں کی تقدیریں بنائی هیں اور آپ کی راهنمائی کرنے کے لئے آیا هوں

وه جھوٹ بول رها هو گا!
وه تو الله تعالی کا دشمن هو گا اور آخر میں ایسے شخص کے ہاتھوں مارا جائے گا
13/ جس کے پیچھے حضرت عیسی (علیہ السلام) نماز پڑھیں گے. (یعنی حضرت مہدی ع)"
(الفقیه، ج 2، ص 564، باب تحریم المدینه و فضلھا ؛ التھذیب، ج 6، ص 12، باب 5، تحریم المدینه و فضلھا)

اللہ تعالیٰ ہمیں ہر دجالی فتنے سے محفوظ رکھے اور امام مہدی ع کا جلد ظہور فرمائے، آمین
#پیرکامل
#قلمکار
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!