My Authors
Read all threads
💖🌹محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم🌹💖
عمدہ و حسین عادات والے، پیاری خصلتوں والے، کل کائنات کے نبیﷺ اور کل امتوں کی شفاعت فرمانے والے، امام الرسل، سیدھی راہ کی ہداہت دینے والے، خدا کے امانت دار اور جبریل امین علیہ السلام کے آقا، مخلوق خدا کے سفارشی،قیامت کے سردار،ہدایت کے⬇️1/8
امام اور محشر کی کچہری کے صدر، ایسے کلیم کہ گھومنے والا آسمان جن کا طور ہے، تمام نور آپﷺ ہی کے نور کا عکس ہیں۔ دریتیم ایسے کہ کسی سے تعلیم نہ حاصل کرنے کے باوجود کتنے ہی مزہبوں کے کتب خانے دھو ڈالے۔ ارادہ فرماتے ہیں تو چاند دو ٹکڑے ہوجاتا ہے، آپﷺ کا ظہور ہوا تو کسریٰ کے⬇️2/8
محلات میں لرزہ پیدا ہوگیا۔ کلمہ طیبہ کی تلوار سے لات کا بت پاش پاش کردیا اور دین کی عزت کے ساتھ عزی (بت) کی رونق برباد کردی، نہ صرف لات و عزی کو نیست و نابود کیا بلکہ تورات و انجیل کو بھی منسوخ فرمادیا ۔ معراج کی رات سوار ہوئے اور آسمانووں سے آگے نکل گئے جبکہ مرتبہ اور مقام⬇️3/8
میں فرشتوں سے بھی بڑھ گئے، میدان قرب میں سواری کو ایسا دوڑایا کہ جبریل امین بھی دیکھتے رہ گئے اور
ماہ عرب کے جلوے اونچے نکل گئے
خورشید وماہتاب مقابل سے ٹل گئے
آپﷺ نے جبریل علیہ السلام کو فرمایا کہ اے حامل وحی، میرے ساتھ کیوں نہیں چلتا؟ جب مجھے تونے دوستی میں مخلص پایا ہے⬇️4/8
تو میرے ساتھ چلنے سے کیوں گبھراتا ہے؟ جبریل نے عرض کیا میں تو تھک گیا ہوں اور اتنا کہ اب میرے پروں میں سکت ہی نہیں رہی اگر بال برابر بھی آگے جاؤں تو اللہ کے انوارو تجلیات کو برداشت نہ کرتے ہوئے جل جاؤنگا۔ بھلا آپﷺ کا کوئی امتی صرف گناہوں کے سبب دوزخ میں کیوں رہے گا جبکہ⬇️5/8
اسکے ہاتھوں میں حضور علیہ السلام کا دامن رحمت ہوگا۔ میں ،سعدی، آپﷺ کی تعریف کا حق کیسے ادا کرسکتا ہوں۔ بس یہی کہوں گا۔ علیک السلام اے نبی الوریٰ ﷺ
آپﷺ پر اور آپﷺ کے صحابہ کرام اور آپکے پیروکاروں پر درود و سلام ہو سب سے پہلے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر جو پیر بھی ہیں اور⬇️6/8
مرید بھی ہیں پھر سرکش شیطان کا پنجہ مروڑنے والے عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر، پھر شب زندہ دار اور عقل مند عثمان غنی رضی اللہ عنہ پر اور چوتھے علی المرتضیٰ شیر خدا رضی اللہ عنہ پر جو دلدل کے شہسوار ہیں۔⬇️7/8
اے اللہ، فاطمتہ الزہرا رضی اللہ عنہا کی اولاد کا صدقہ کلمہ ایمان پر مجھے موت دینا، میری دعا چاہے تو مقبول فرمائے یا نہ فرمائے بہرحال میرے ہاتھوں میں تو آل رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا دامن ہے۔⬇️8/8

اقتباس: بوستان سعدی
@AAK1958
اے رب کائنات, اے مہربان رب, اللہ العظیم
🌹🌹
اس پیاری سی دعا کو جن دوستوں نے آمین کہہ کر قبولیت کی درخواست کی ہے.
🌹🌹
آپ انہیں دنیا میں عزت عظمت اور خوشیاں اور سکون عطا فرمائے اور آخرت میں بہترین جزاء اور جنت کا حقدار بنا دیجئے.
آمین
🌹🌹
آمین یا رب العالمین
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with Anwar Ahmad Khan

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!