My Authors
Read all threads
مصری اہرام

اہرام مصر کا شمار دنیا کے سات پُرانے عجائبات میں ہوتا ہے جو پانچ ہزار سال کے بعد بھی تقریباً صحیح و سلامت موجود ہیں۔ یہ فراعین مصر کے مقبرے ہیں کیونکہ مصر کے قدیم حکمران یہ خیال کرتے تھے کہ ان کی روحیں اس جگہ رہتیں ہیں جہاں ان کے جسم ہوتے ہیں اس لئے پہلے تو👇🏻
وہ بادشاہوں اور دیگر اہم لوگوں کو Mummy بنا کر محفوظ کیا جاتا تا کہ لاش مدتوں خراب نہ ہو۔ پھر اس ممی کے آس پاس اس کی ساری دولت جمع کر دی جاتی اور اس کے اوپر اہرام یعنی مقبرہ بنا دیا جاتا۔
اہرام مصر کی بنیادیں مربع مگر پہلو تکونے ہیں جو اوپرجا کر ایک نقطے پر مل جاتے ہیں۔👇🏻
اہرام کے سب مینار قدیم مصری شہر Memphis کے قریب ہی واقع ہیں۔ ماہرین اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکے کہ یہ پتھر کہاں سے آئے کیونکہ اہرام، مصر کے صحرائی علاقے میں واقع ہیں جہاں کئی سو میل تک پتھروں کا نام و نشان تک نہیں۔ ایک اہم معمہ یہ ہے کہ👇🏻
ان پتھروں کو ایک دوسرے کے اوپر کیسے رکھا گیا اور ان کے اندر کون سا سیمنٹ یا مصالحہ لگایا گیا کہ ہزاروں برس بعد بھی یہ وقت کی تباہ کاریوں سے محفوظ ہیں۔ تاریخ دانوں کے مطابق پہلا ہرم چوتھے خانوادے کے دور یعنی 2900 قبل مسیح میں تعمیر ہوا۔👇🏻
قاہرہ سے دس میل دُور جیزہ میں Khufu یا Cheops کا ہرم سب سے بڑا ہے اور دنیا کے سات عجائبات میں شامل ہے۔ یہ تیرہ ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ ہرم ابتداء میں 768فٹ اور 482 فٹ بلند تھا۔ لیکن ایک منزل گر جانے کی وجہ سے اب اس کی بلندی 450 فٹ رہ گئی ہے۔👇🏻
اس کی تعمیر میں پتھر کے 23 لاکھ بلاک استعمال کئے گئے ہیں اور ہر پتھر کا وزن اڑھائی ٹن اور جسامت 40 مکعب فٹ ہے۔ اگرچہ اہرام مصر عام طور پر چونے کے پتھر سے تعمیر ہوئے ہیں مگر کئی اہرام اینٹوں کے تھے جن کے اوپر پتھر لگایا گیا تھا۔👇🏻
اہرام بنانے والوں کو علوم جغرافیہ، ریاضی، جیومیٹری اور فلکیات پر عبور حاصل تھا۔
جب نپولین نے مصر کے دورے کے دوران خوفو کا ہرم دیکھا تو اس کے ساتھ آئے ہوئے سائنس دانوں نے اندازہ لگایا کہ صرف اس ہرم میں اتنا پتھر موجود ہے کہ اس سے فرانس کے گرد دس فٹ اونچی اور ایک فٹ👇🏻
موٹی دیوار تعمیر کی جاسکتی ہے ایک مصری پروفیسر بھی یہی کہتے ہیں کہ اگر اہرام مصر کے گرد موجود پتھر کو ایک ایک فٹ کے مکعب سائز میں کاٹ لیا جائے تو اس سے خط استواء کے ساتھ پوری دنیا کے گرد ایک پتھر کی زنجیر بنا ئی جاسکتی ہے۔ خط استواء کی لمبائی کا اندازہ 25 ہزار میل لگایا گیا ہے۔👇🏻
اہرام مصر کا وزن تقریباً 65لاکھ ٹن ہوگا۔ اس میں ایسی ایسی پتھروں کی سلیں ہیں جن کا انفرادی وزن سو سوٹن ہے لیکن اُن کو آپس میں اتنی خوبصورتی اور مہارت سے جوڑا گیا ہے کہ اس کے درمیان معمولی سی درز بھی نہیں ہے۔ مینار کی چوٹی نوک نہیں بلکہ ایک وسیع چبوترہ ہے👇🏻
جس کا ہر ضلع 18 فٹ لمبا ہے اور جو بارہ پتھروں سے تعمیر کیا گیا ہے۔
ہر ہرم میں کئی سرنگیں، دریچے، پلیٹ فارم اور خفیہ زمین دوز تہہ خانے ہیں اور یہ عظیم وزنی عمارت ہزار ہا سال گزرنے کے باوجود ایک انچ بھی زمین میں نہیں دھنسی۔ ان اہرام میں ایسے سربستہ راز اور پیش گوئیاں ہیں کہ👇🏻
انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ایک محقق نے کیا خوب لکھا ہے ۔ ’’وقت ہر چیز کا مذاق اُڑاتا ہے مگر یہ اہرام وقت کا مذاق اُڑارہے ہیں‘‘۔

#عشق_محمد♥️

#قلمکار
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with HUMAIRA RAJPUT

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!