My Authors
Read all threads
پاک فوج کا وہ کمانڈو جسے اس صدی کا بہترین کمانڈو کہا جاتا ہے"بریگیڈیئر طارق محمود شہید"

آپ نے غضب کی نگاہ پائی تھی. جس کی جانب دیکھتے ،کیا مجال جو مد مقابل زیادہ دیر آپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ پاتا صوفیائے کرام کے شہر ملتان میں 8 اکتوبر 1938 کو پیدا ہونے والا یہ👇🏻
سپاہی ایک داستان شجاعت کا ایک آمر کردار تھا آپ پیدائشی فوجی تھے، لاہور کے گورنمنٹ کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ پشاور میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے چلے گیے، مگر کوئی نہ کوئی ایسی چیز تھی جو آپ کے اندر ہل چل پیدا کرتی رہتی تھی، آپ سمجھ نہیں پارہے تھے کے آخر یہ کیا ہے،👇🏻
آپ راتوں کو سوتے ہوئے اٹھ کر بیٹھ جاتے، آپکو یوں لگتا تھا کے کوئی آواز دے رہا ہے کوئی بلا رہا ہے آخر ایک صبح وہ اٹھے، قانون کی تعلیم کو خیر باد کہا، اور فوج میں اپلائی کردیا، آپ جان گیے کہ دھرتی ماں کی پکار پر لبیک کہنے کا وقت آچکا ہیں، 1963 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے👇🏻
ایک بہترین افسر بن کر پاس آوٹ ہوے، نام تو آپ کا طارق محمود تھا مگر دنیا میں ٹی ایم ٹائیگر اور (Man of Steel) یعنی " مرد آہن " کے نام سے مشہور ہوے ،،،،

فوج نے آپکو کمانڈو تربیت دی، اور تربیت مکمل کر کے آپ ایس ایس جی کمانڈوز کے پہلی بٹالین میں شامل ہوے،👇🏻
1965 میں آپکو امریکہ میں ہونے والے ایک ایڈوانس سپیشل کورس کیلئے منتخب کیا گیا، مگر اس وقت 1965 کی پاک بھارت جنگ شروع ہوگئ، ٹی ایم ٹائیگر اپنے کمانڈر کے سامنے پیش ہوے اور احترام کے ساتھ امریکا جانے سے انکار کردیا، آپ نے کمانڈر سے کہا وہ وعدہ نبھانے کا وقت جو یہ خاکی وردی👇🏻
پہننے سے پہلے اس نے اپنے وطن سے کیا تھا، کمانڈر اپنی کرسی سے اٹھا، ٹائیگر کی طرف دیکھ کر مسکرایا اور آپ کے کاندھے پہ تھپکی دے کر وکٹری کا نشان بنایا، ٹائیگر کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی ، یہ وہ مسکراہٹ تھی جو شکار کرنے سے پہلے ٹائیگر کے چہرے پہ آتی تھی، 1965 کی جنگ میں آپ نے👇🏻
داستان شجاعت رقم کی، آپ اس بے جگری اور حکمت عملی سے لڑے کے دشمن دنگ رہ گیا، 1965 کی جنگ میں بے مثال بہادری پر ستارہ جرآت سے نوازا ،،،
1970 میں آپکو میجر کے رینک پر ترقی دی گئی، 1971 کی جنگ میں آپ نے دوبارہ شجاعت کے جوہر دکھائے، جہاں دشمن فوج کو لاشوں کے ڈھیر ملتے وہ سمجھ جاتے👇🏻
کہ یہاں ٹائیگر کا گزر ہوا ہے، ٹائیگر دشمن کی انٹیلی جنس نظر میں آچکا تھا، مگر کسی کی مجال نہ تھی، کہ ٹائیگر کے نزدیک آنے کی ہمت کرتا،،،

1971 کی جنگ کے بعد فوج نے آپکو ستارہ بسالت سے نوازا، 1974 میں ٹائیگر کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی،👇🏻
اس دوران بھی دھرتی ماں کی آواز آپکو بلاتی تھی، آپ اب بھی راتوں کو اٹھ کر بیٹھ جاتے تھے، آپ شیر کی طرح دشمن پر جھپٹتے تھے مگر وہ آواز آپکو بلاتی رہتی، آپ مزید بے جگری سے لڑتے، فوج نے آپ کی خدمات دیکھتے ہوئے 1977 میں آپکو ستارہ بسالت سے نوازا
1982 میں بریگیڈیر کے عہدے پر ترقی👇🏻
کے بعد آپکو ایس ایس جی کمانڈوز کا کمانڈنٹ تعینات کیا گیا، یہی وہ وقت تھا جب پاکستان اور بھارت کے مابین سیاچن کا تنازع زور پکڑ چکا تھا، پاک فوج نے سیاچن گلیشئر واپس حاصل کرنے کیلئے ٹائیگر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا، اور ٹائیگر نے اپنی ٹیم کے ساتھ برف پوش پہاڑوں میں👇🏻
دنیا کے بلند ترین محاز جنگ پر بھارت کی فوج کو بتا دیا کے شیر جب برف پوش پہاڑوں میں جھپٹے تو شکار کئے بغیر واپس نہیں جاتا بھارتی فوج سیاچن سے بھاگ کھڑی ہوئی، اور 1984 میں ٹائیگر ان برف پوش پہاڑوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا چکا تھا اور فضا اللہ اکبـــــر کے نعرو سے گونج اٹھی تھی ،،👇🏻
5 ستمبر 1986 کو کراچی ائیر پورٹ پر ایک مسافر بردار امریکی طیارہ ہائی جیک کرلیا گیا، 360 افراد کی جان خطرے میں تھی، ہائی جیک طیارے کا چھڑوانا بریگیڈیئر طارق محمود کی ٹیم کوسونپ دیا گیا، ٹائیگر نے ایس ایس جی کمانڈوز کی ٹیم کمان کی اور ان پر ہلا بول دیا، ہائی جیکر نے👇🏻
ایس ایس جی کمانڈوز پر فائر کھول دی، لیکن وہ نا جانتے تھے کہ یہ ہنر اس مجاہدوں کو سٹریئٹ فائر سے بچنے کا بھی آتا ہے جوانکی کوشش بہت سے رب انکی لکھی موت بھی ٹال دیتاہے اور وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے مد مقابل کون ہے تھوڑی ہی دیر بعدسب ہائی جیکر گرفتار ہوکر، ٹائیگر کے قدمو میں تھے👇🏻
، یہ پہلا موقع تھا جب پاکستانی قوم کو بریگیڈیئر ٹائیگر کے بارے میں پتا چلا ،،،،

بریگیڈیئر ٹائیگر کو پاکستان ہی کا نہیں اس صدی کا بہترین کمانڈو کہا جاتا ہے، بھارت کے خفیہ ادارے اس حد تک خوف زدہ تھے کہ بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو ہر ہفتے بریگیڈیئر ٹائیگر کے بارے میں👇🏻
رپورٹ دی جا تھی اور بھارت ٹائیگر کے لگائے گئے زخموں کا بدلہ لینے کی تلاش میں تھا، اس معاملے پر پاکستان کی ایجنسی آئی ایس آئی بھی بے خبر نہ تھی، انہوں نے رپورٹ دی کہ بھارت بریگیڈیئر ٹائیگر کو قتل کرنے کے در پے ہے جس کے بعد ٹائیگر کی سیکورٹی سخت کردی گئی، ان معاملات پر👇🏻
وہ صرف مسکرایا کرتا تھا،،،

ٹائیگر نے بے شمار آپریشن میں حصہ لیا، جس میں آپ نے بے مثال شجاعت اور بہادری کی داستانیں رقم کیں
یہ 29مئی1989کا دن تھا گجرانوالہ کے نزدیک رہوالی میں آرمی ایوی ایشن کی پاسنگ آوٹ تھی، بریگیڈیئر ٹائیگر ایس ایس جی کمانڈوز کی پیرا ٹروپنگ ٹیم کو لیڈ کر رہے👇🏻
تھے، آج اس آواز کی گونج ٹائیگر کو اپنے کانوں میں بہت صاف سنائی دے رہی تھی فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بریگیڈیئر ٹائیگر اور ٹیم کو لے کر فری فال کیلئے ہوا میں بلند ہوچکا تھا، جیسے ہی ہیلی کاپٹر مقررہ بلندی تک پہنچا، بریگیڈیئر ٹائیگر جست لگانے کیلئے اٹھے، ٹیم کی طرف وکٹری👇🏻
کا نشان بنایا اور ہیلی کاپٹر سے کود گئے، ایک دم ہی وہ آواز بہت قریب اور صاف ہوگئی، یہ ایک ماں کی آواز تھی دھرتی ماں کی آواز جو اپنے بیٹے کو پکار رہی تھی، ٹائیگر اس آواز کی مٹھاس میں کھو چکے تھے آپ نے بلندی تک آنے پر اپنا پیرا شوٹ کھولا مگر دھیان اس آواز کی طرف تھا،👇🏻
جس کی وجہ سے پیرا شوٹ نہ کھلا، جوں جوں ٹائیگر زمین کے قریب ہورہا تھا آواز بھی قریب سے آتی محسوس ہورہی تھی اس آواز میں وہی تڑپ تھی جو ایک ماں کی آواز میں ایک بیٹے کیلئے ہوتی ہیں، انہوں نے "ریزرو" پیرا شوٹ کھولنے کی کوشش کی لیکن انہیں احساس ہو چلا تھا، کہ اب اللہ کی امانت واپس👇🏻
کرنے کا وقت آچکا ہے سو اس جری نے خود کو خدا کے سپرد کردیا, اور دھرتی کا بیٹا دھرتی کے آغوش میں سما گیا اگلا دن پاکستانی قوم کیلئے سوگ کا دن تھا، اخباروں میں خبر آئی تھی، کہ پاکستانی کمانڈو بریگیڈیئر طارق محمود ٹائیگر فری فال کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیرا شوٹ نہ کھلنے پر شہادت پاگئے.👇🏻
یا اللہ پاک بریگیڈیئر طارق محمود صاحب کی قبر انور پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرما اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما آمین

#عشق_محمد♥️
#قلمکار
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with HUMAIRA RAJPUT

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!