5 سوال پوچھے
مولانا روم کے جواب غور طلب ہیں
سوال
زہر کِسے کہتے ہیں ؟
جواب
ہر وہ چیز جو ہماری ضرورت سے زیادہ ہو "زہر" بن جاتی ہے
خواہ وہ قوت یا اقتدار ہو
انانیت ہو
دولت ہو
بھوک ہو
لالچ ہو
سُستی یا کاہلی ہو
عزم و ہِمت ہو
نفرت ہو یا کچھ بھی ہو
جاری ہے 👇
خوف کس شئے کا نام ہے ؟
جواب
غیر متوقع صورتِ حال کو
قبول نہ کرنے کا نام خوف ہے
اگر ہم غیر متوقع کو قبول کر لیں
اور اس کا مقابلہ کریں تو
وہ ایک مُہِم جُوئی میں تبدیل ہو جاتا ہے
جاری ہے 👇
حَسَد کِسے کہتے ہیں ؟
جواب
دوسروں میں خیر و خُوبی تسلیم نہ کرنے کا نام حَسَد ہے
اگر اِس خوبی کو تسلیم کر لیں تو یہ رَشک اور کشَف یعنی حوصلہ افزائی بن کر ہمارے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے
جاری ہے 👇
غُصہ کس بلا کا نام ہے ؟
جواب
جو امر ہمارے قابو سے باہر ہو جائے
اسے تسلیم نہ کرنے کا نام غُصہ ہے
اگر کوئی تسلیم کر لے کہ یہ امر اُس کے قابو سے باہر ہے تو غصہ کی جگہ عَفو
درگذر اور تحَمّل لے لیتے ہیں
جاری ہے 👇
نفرت کسے کہتے ہیں ؟
جواب
کسی شخص کو جیسا وہ ہے
تسلیم نہ کرنے کا نام نفرت ہے
اگر ہم غیر مشروط طور پر اُسے تسلیم کر لیں تو یہ محبت میں تبدیل ہو سکتا ہے۔۔
