My Authors
Read all threads
روسیوں_کے_لئے_قہر_بن_جانے_والی_عورت
نینہ_خاتون
یہ شخصیت کہانیوں یا تصوراتی واقعات کی ہیرو نہیں.. بلکہ حقیقی مسلم عورت ہیں جس کا تعلق سرزمین سلطنتِ_عثمانیہ سے تھا۔وہ عورت جس سے ہم تو شاید ناواقف ہیں، لیکن روسی اسے آج تک اچھی طرح جانتے ہیں ۔👇🏻
جو مملکت عثمانیۃ کے علاقہ ارضروم کے ایک محلہ میں رہتی تھی یہ علاقہ العزيزية کے نام سے معروف تھا. یہ محلہ ایک اہم قلعہ کے قریب واقع تھا جو شہر کا روسی افواج کی شورش کے خلاف مقابلہ کر رہا تھا۔

7نومبر 1877 کو روسی فوج نے العزيزية_قلعہ پر اس کی حفاظت کیلئے متعین فوج کو قتل👇🏻
کرنے کے بعد قبضہ کر لیا ، جو اس جان میں تن من کی بازی لگا چکی تھی ۔نینہ خاتون کا ایک بھائی جس کانام حسن تھا اس شام شدید زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

اور صبح جب اس تک قلعہ پر روسیوں کے قبضہ کی خبر پہنچی تو اس نے اپنے فوت شدہ بھائی کے چہرے کا بوسہ لیا اور قسم کھائی👇🏻
کہ اس کی موت کا انتقام لے گی یا پھر جنتوں میں اس سےجاملے گی۔

نینہ_خاتون نے پیچھے گھر میں اپنی 3سالہ بیٹی اس حال میں چھوڑی کہ اس کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو اپنی بیٹی کے آنسوؤں کے ساتھ مل رہے تھے اور اہلیان شہر سے جا ملی جنہوں نے اپنے دین اور سرزمین کے تحفظ اور مجاہدین کے👇🏻
خون کا انتقام لینے کیلئے زندگی کی آخری رمق تک جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے پاس اس کے فوت شدہ بھائی کی بندوق اور اس کے ساتھ ایک چھوٹی کلہاڑی تھی۔باوجودیکہ یہ حملے عثمانی عام شہریوں کی جانب سے ہو رہے تھے جن میں اکثریت عورتوں اور بوڑھوں کی تھی اور جو کلہاڑیوں اور زرعی👇🏻
آلات سے مسلح تھے مگر روسی فوج کی آنکھوں میں وہ دنیا کی طاقت ور ترین فوج تھے۔
شہریوں نے اپنے سادہ اسلحہ کے ساتھ روسیوں کے جدید ہتھیاروں کا مقابلہ کرنا شروع کیا اور ان حملہ آوروں میں سب سے آگے نینی خاتون تھی ، جو شدت جذبات میں دوڑتے ہوئے حملہ کے دوران تمام شہریوں سے آگے بڑھ گئی ،👇🏻
ان کی نظروں میں اس کے پاس محض بندوق اور کلہاڑی تھی ، لیکن وہ جانتی تھی کہ اس ظلم اور قابضین کے خلاف جنگ میں ﷲ_ربُ_العزت ان کے ساتھ ہے۔

روسی فوجیوں کے دل لرز رہے تھے کیونکہ ان کا مقابلہ کسی آرمی یا بھاری ہتھیاروں کے ساتھ نہیں تھا بلکہ ان کا مقابلہ پہاڑ جیسے بلند👇🏻
اور فولاد جیسے مضبوط دلوں کے ساتھ تھا۔ جنگ شروع ہوئی اور سینکڑوں عثمانی شہری روسیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوئے لیکن ان نہتے شریوں کی مزاحمت جاری رہی وہ قلعہ کے فولادی دروازے توڑ کر اس میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ،یہ جنگ جو محض ہاتھوں کلہاڑیوں اور چھریوں سے چل رہی تھی👇🏻
اس کے نتیجےمیں 2000 کے لگ بھگ روسی فوجی ہلاک ہوئے ، اورباقی روسی فوجی بھاگ جانے میں کامیاب ہوئے ۔

جنگ کے بعد جب نینہ خاتون کو پایا گیا تو زخمی اور بیہوش تھی ، اس کے دونوں ہاتھ خون میں رنگین تھے لیکن اس کے باوجود اس نے اس غلیل کو مضبوطی سے تھام رکھا تھا ،👇🏻
اور نینہ خاتون تمام مزاحمت کروں کے اعتراف کے مطابق ان سب سے زیادہ دلیر تھی۔ اس طرح وہ شجاعت و دلیری کی علامت بن گئی صرف سرزمین مملکت عثمانیہ میں ہی نہیں ، بلکہ تمام روس اور دنیا بھر میں۔

1952 میں امریکی جنرل Matthew Ridgway نے ترکی کا دورہ کیا👇🏻
تو نینہ خاتون سے ملنے کی خواہش پر اصرار کیا اور اس نے جب نینہ خاتون سے سوال کیا کہ کیا کسی نئی جنگ چھڑنے کی صورت میں وہ اس میں شرکت کیلئے تیار ہے تو اس نے جواب میں کہا ہاں بالکل میں اس میں شریک ہونے کیلئے تیار ہوں👇🏻
نینہ خاتون "ام الجیش الثالث” "Mother of the Third Army”کے نام سے مشہور ہوئی اور” ام الامہات” "Mother of the Mothers”کا لقب پایا، 1955 میں نینہ خاتون کا انتقال ہوا۔

#عشق_محمد♥️
#قلمکار
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with HUMAIRA RAJPUT

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!