My Authors
Read all threads
کہاں گیا وہ زمانہ ؟

جب خوشیاں بہت آسانی سے مل جاتی تھی
دوستوں سے ملکر
عزیز رشتہ داروں سے ملکر
نیکی کرکے
کسی کا راستہ صاف کرکے
کسی کی مدد کرکے
خربوزہ میٹھا نکل آیا
تربوز لال نکل آیا
آم لیک نہیں ہوا
ٹافی کھا لی
سموسے لے آئے
جلیبیاں کھا لیں
باتھ روم میں پانی گرم مل گیا
جاری ہے 👇
سکول یا کالج میں داخلہ مل گیا
پاس ہوگئے
میٹرک کرلیا
ایف اے کرلیا
بی اے کر لیا
ایم اے کرلیا
کھانا کھالیا
دعوت کرلی
شادی کرلی
عمرہ اور حج کرلیا
چھوٹا سا گھر بنا لیا
امی ابا کیلئے سوٹ لے لیا
بہن کیلئے جیولری لے لی
بیوی کیلئے وقت سے پہلے گھر پہنچ گئے
اولاد آگئی
جاری ہے 👇
اولاد بڑی ہوگئی
انکی شادیاں کردیں
نانے نانیاں بن گئے
دادے دادیاں بن گئے
سب کچھ آسان تھا
اور سب خوش تھے
پھر
ہم نے پریشانی ڈھونڈنا شروع کردی
بچہ کونسے سکول داخل کرانا ہے
پوزیشن کیا آئے
نمبر کتنے ہیں
جی پی اے کیا ہوگا
لڑکا کرتا کیا ہے
گاڑی کونسی ہے
کتنے کی ہے
جاری ہے 👇
تنخواہ کیا ہے
کپڑے برانڈڈ چاہیئں یا پھر اس کی کاپی ہو
جھوٹ بولنا پھر اسکا دفاع کرنا
سیاست انڈسٹری بن گئی
ہم سے ہمارے دور ہوگئے
شاید ہی ہمارے بچوں کو فوج کے عہدوں کا پتہ ہو
پر ان کو عامر خان
شاہ رخ خان
امیتاب
ڈی ایچ اے کونسے شہر میں ہے
سب پتہ ہے
گھر کتنے کنال کا ہو
جاری ہے 👇
پھر آرچرڈ سکیمز آگیئں
گھر اوقات سے بڑے ہو گئے
اور ہم دور دور ہو گئے
ذرائع آمدن نہیں بڑھے
پر قرضوں پر گاڑیاں
موٹر سائیکل
ٹی وی
فریج
موبائل سب آگئے
سب کے کریڈٹ کارڈ آگئے
پھر ان کے بل
بجلی کا بل
پانی کا بل
گیس کا بل
موبائل کا بل
سروسز کا بل
پھر بچوں کی وین
بچوں کی ٹیکسی
جاری ہے 👇
بچوں کا ڈرائیور
بچوں کی گاڑی
بچوں کے موبائل
بچوں کے کمپیوٹر
بچوں کے لیپ ٹاپ
بچوں کے ٹیبلٹ
وائی فائی
گاڑیاں
جہاز
فاسٹ فوڈ
باھر کھانے
پارٹیاں
پسند کی شادیاں
دوستیاں
طلاق
پھر شادیاں
بیوٹی پارلر
جم
پارک
اس سال کہاں جائیں گے
یہ سب پریشانیاں ہم نے خود اختیار کی
اور اپنی طرف سے
جاری ہے
ہم زندگی کا مزا لے رہے ہیں
کیا آپ کو پتہ ہے ؟
آپ نے خوشی کو کھودیا ہے
جب زندگی سادہ تھی تو
خوشی کی مقدار کا تعین ناممکن تھا
اب اسی طرح دھوم دھڑکا تو بہت ہے
پر پریشانی کا بھی کوئی حساب نہیں

اپنی زندگی کو سادہ بنائے
تعلق بحال کیجئے
دوست بنایئے
دعوت گھر پر کیجئے چاہے بس
جاری ہے 👇
چائے پر ہی بلائیں
یا آلو،مولی والے پراٹھوں کا ناشتہ ساتھ کریں

دور ہونے والے سب چکر چھوڑ دیجئے
واٹس ایپ
فیس بک
ٹویٹر
لنکڈ ان
ٹی وی
ڈرامے
میوزک
یہ سب دوری کے راستے ہیں
آمنے سامنے بیٹھئیے
دل کی بات سنیئے اور سنائیے
مسکرائیے
یقین کیجئے خوشی بہت سستی مل جاتی ہے
بلکہ مفت

جاری ہے 👇
اور پریشانی تو بہت مہنگی ملتی ہے
جس کیلئے ہم اتنی محنت کرتے ہیں
اور پھر خود اس کو حاصل کرتے ہیں،
خوشی ہرگز بھی چارٹر طیارے
میں سفر کرنے میں نہیں ہے

کبھی نئے جوتے پہن کر بستر پر
رہیئے یہ سوچ کر کہ
پاؤں نیچے رکھے تو جوتا گندا ہوجائے گا
بس محسوس کرنے کی بات ہے
جاری ہے 👇
چائے میں بسکٹ ڈبو کر تو دیکھئے
ٹوٹ کر گر گیا تو
کونسی قیامت آجائے گی
ہمسائے کی بیل تو بجائیے
ملئے مسکرائیے
دل کو صاف کریں
بس پھر مسکراہٹ واپس آجائے گی
دوستوں سے ملئے اور صرف
دوستی کی باتیں کیجئے
ان کو دبانے کیلئے
ڈگریاں
کامیابیاں
فیکٹریوں
گاڑیوں
کا
ذکر ھرگز مت کیجئے
جاری ہے 👇
پرانے وقت میں جایئے
جب ایک ٹافی کے دوحصے دانتوں سے
کرکے بانٹ کر کھاتے تھے
فانٹا کی بوتل آدھی آدھی پینی
گلی
محلہ
چوک
چڑیا گھر
باغ
سب دوستوں کو اپنی پرانی
جگہوں پر بلائیے
یسو پنجو پر ہاتھ لال کرنا
لڈو میں دھوکے سے گوٹی مارنا
یا
چپکے سے آگے کھسکا دینا
اور دوسرے کا دیکھ
جاری ہے 👇
لینا اور روٹھ جانا پھر منانا
ہم نے کیا کرنا ایسے چائے خانہ کا
جہاں پچاس قسم کی چائے ہے

آو وہاں چلیں جہاں سب
کیلئے ایک ہی چائے بنتی ہے
ملائی مارکے
چینی ہلکی پتی تیز
آو
پھر سے خوش رہنا اور خوش رکھنا
شروع کرتے
یقین کرو زندگی خوشحال بھی ہوگی
اور بہت پیاری بھی ہوگی۔۔۔
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!