My Authors
Read all threads
1/ یاجوج ماجوج
ایک قوم ہے جس کا ذکر الہامی کتابوں میں بھی موجود ہے کہ اس مخلوق کو حضرت ذوالقرنین نے دیوار تعمیر کرکے انسانی دنیا کے دوسری جانب قید کردیا تھا لیکن قیامت سے پہلے یاجوج ماجوج قوم اس دیوار سے نکلنے میں کامیاب ہوجائے گی اور جہاں سے گزرے گی انسانی بستیوں کو تباہ و
2/ برباد کرتی چلی جائے گی ۔

پھر وہ حملہ کرتے کرتے ایک جھیل پر پہنچے گی جس کا ذکر کتابوں میں موجود ہے کہ وہ اس جھیل کا سارا پانی پی جائے گی اور اس کے پیچھے آنے والے دوسرے یاجوج ماجوج گروہ کو اس میں ایک بھی پانی کا قطرہ نہیں ملے گا اور ایسا محسوس ہوگا جیسے یہاں کبھی کوئی جھیل
3/ ہی نہیں تھی۔

اس جھیل کا نام "طبریہ" ہے اور یہ بحرہ طبریہ کے پاس موجود ہے۔ جھیل طبریہ، اسرائیل کے شہر طبریہ میں واقع ہے۔ یہ اسرائیل میں سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل ہے جو 21 کلومیٹر لمبی، 13 کلومیٹر چوڑی اور 43 میٹر گہری ہے۔

یہ وہی جھیل ہے جسے آج اسرائیل اپنے لئے معتبر
4/ سمجھ رہا ہے۔ وہی یاجوج ماجوج کی منزل ہوگی جس کا ذکر قرآن مجید نے چودہ سو سال پہلے فرما دیا تھا
مولانا حافظ الرحمن نے اپنی کتاب قصص القرآن میں اسکا ذکر کیا ہے اور قرآن مجید کی سورہ کہف میں اس کا ذکر موجود ہے۔

ارشاد باری تعالی ہے
"یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہنچے
5/ تو انہیں ان پہاڑوں سے پہلے کچھ لوگ ملے، جن کے بارے میں ایسا لگتا تھا کہ وہ کوئی بات نہیں سمجھتے"

مفسرین و محقیقن نے لکھا ہے کہ حضرت ذوالقرنین سفر کرتے، وہاں جا پہنچے جو آرمینیا اور آذر بائیجان کے نزدیک واقع ہے۔ وہاں دو پہاڑوں کے درمیان سے ایک قوم نکلتی تھی۔ جو کھیت تباہ
6/ کر دیتی ترکوں کو بے دردی سے قتل کرڈالتی اور انہیں غلام بنا کر لے جاتی تھی ۔ وہاں کے لوگوں نے حضرت ذو القرنین سے درخواست کی کہ ہم آپ کو کچھ رقم جمع کردیں گے تاکہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان کوئی رکاوٹ بنادیں۔ یہ قوم یاجوج ماجوج تھی۔

قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے
"انہوں
7/ نے کہا ، اے ذوالقرنین! یاجوج اور ماجوج اس زمین میں فساد پھیلانے والے لوگ ہیں۔ تو کیا ہم آپ کو کچھ مال کی پیش کش کرسکتے ہیں، جس کے بدلے آپ ہمارے اور ان کے درمیان کوئی دیوار بنا دیں؟"
اس پر حضرت ذوالقرنین نے جواب دیا
"اللہ نے مجھے جو اقتدار عطا فرمایا ہے، وہی (میرے لیے) بہتر
8/ ہے۔ لہذا تم لوگ میری مدد کرو، تو میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنا دوں گا"
پھر حضرت ذوالقرنین نے لوہے کے بڑے بڑے ٹکڑے دونوں پہاڑوں کے درمیان کھڑے کیے اور لوگوں سے کہا
"ان کو جلاؤ"
جب وہ سرخ ہوگئے تو اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈالا گیا تاکہ لوہے کے ٹکڑے مضبوطی سے
9/ آپس میں جڑجائیں اور چکناہٹ کے سبب کوئی اس پر چڑھ نہ سکے۔چنانچہ یہ دیوار ایسی بن گئی کہ یاجوج ماجوج نہ اس پر چڑھنے کی طاقت رکھتے تھے، اور نہ اس میں کوئی سوراخ بنا سکتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی لمبائی پچاس میل، اونچائی 290 فٹ اورچوڑائی 10 فٹ ہے۔

محققین کے مطابق قرآن مجید
10/ کی گواہی سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت ذو القرنین نے دو پہاڑوں کے درمیان سفر کیا۔ اس پہاڑی سلسلے میں ایک جگہ بہت ہی بلند ترین پہاڑ ہیں جن کے درمیان وہ واحد راستہ ہے جہاں سے آیا جایا جاسکتا ہے مگر یہ راستہ مکمل برف سے ڈھکا ہوا ہے اس کے اندر لوہا اور دھات موجود ہے۔

تاریخ کے مطابق
11/ یاجوج ماجوج حضرت نوح ؑ کے ایک بیٹے "یافث" کی اولاد میں سے ہیں جو خانہ بدوش اور وحشی قبائل پر مشتمل تھی۔ ان کی تعداد بہت تیزی کیساتھ بڑھی۔ یہ حضرت ذو القرنین کے زمانے تک مختلف قبائل، قوموں اور آبادیوں میں پھیل چکے تھے۔ روایات میں آتا ہے کہ تب سے اب تک یاجوج ماجوج اس کوشش
12/ میں لگے ہوئے ہیں کہ کس طرح دیوار کو گرا کر باقی دنیا سے جا ملیں

یہ روز دیوار کو توڑتے ہیں، جب تھوڑا سا حصہ رہ جاتا ہے اور سورج غروب ہونے لگتا ہے تو ان کا سردار واپسی کا حکم دیتا ہے کہ باقی کا کام کل کریں گے مگر اگلے روز دیوار کہیں زیادہ مضبوط ہوچکی ہوتی ہے۔

جب یاجوج
13/ ماجوج کے خروج کا وقت آپہنچے گا تو وہ تمام دن دیوار میں سوراخ کریں گے اور ہر روز کی طرح ان کا سردار شام کو واپسی کا حکم دے گا اور کہے گا
"باقی کام کل کریں گے ان شاء اللہ"
اس سے پہلے کبھی انہوں نے یہ الفاظ استعمال نہ کیے۔ ان الفاظ کی برکت سے دوسرے روز دیوار کو ویسا ہی پائیں
14/ گے جیسا چھوڑ کر گئے تھے۔

انتہائی پر جوش ہوکر دیوار گرا دیں گے اور زمین پر پھیلتے چلے جائینگے۔ جہاں سے گذریں گے تباہی پھیلائیں گے ۔ مخلوق خدا کو اپنے شر و فساد کا نشانہ بنائیں گے۔ ان کا پھیلا گروہ جب بھاگتا ہوا جھیل "طبریہ" سے گزرے گا تو صحیح مسلم کے مطابق وہ سارا پانی پی
15/ جائیں گے۔ جب آخری گروہ وہاں پہنچے گا تو کہے گا کبھی یہاں پانی ہوا کرتا تھا۔
بحر طبریہ کا ذکر توریت و انجیل میں بھی آیا ہے۔ حضرت عیسیٰ ؑ نے بڑا حصہ اسی جھیل کے ساحل پر گزارا۔

یہاں سے قتل وغارت کرتے ہوئے یاجوج ماجوج بیت المقدس تک پہنچیں گے اور اعلان کریں گے کہ زمین پر ہمارا
16/ قبضہ ہوچکا، اب ہم آسمانوں پر بھی قبضہ کریں گے اور آسمان کی طرف تیر پھینکیں گے جو خون آلود واپس آئیں گے۔ کوئی ان کا مقابلہ نہ کر پائے گا حضرت عیسیٰ ؑ اللہ کے حکم سے مسلمانوں کو لے کر کوہ طور پر پناہ لیں گے اور عام لوگ محفوظ مقامات پر بند ہوکر اپنی جانیں بچائیں گے۔

مولانا
17/ حافظ الرحمن نے اپنی کتاب قصص القرآن میں لکھا ہے کہ حضرت عیسی ؑ اور تمام مسلمان مل کر اللہ سے دعا کریں گے۔ یہ ان سے جان چھڑا دیں پھر اللہ تعالیٰ ان کی گردنوں میں ایسا کیڑا پیدا کرے گا جو ان کی موت کا باعث بنے گا۔ پوری زمین ان کی لاشوں سے بھر جائے گی۔ پھر اللہ کے حکم سے بارش
18/ برسے گی جو زمین کو ان تمام لاشوں سے پاک کردے گی۔ یاجوج ماجوج کے نکلنے کا وقت ظہور مہدی ؑ پھر خروج دجال کے بعد ہوگا۔

اس وقت حضرت عیسیٰ ؑ نازل ہوکر دجال کو قتل کرچکے ہوں گے۔ ان کے نکلنے کی ایک علامت بحریہ طبریہ کے پانی کا تیزی سے کم ہونا بیان کیا جاتا ہے جس کا حدیث مبارکہ
19/ میں بھی ذکر ہے اور یہی وہ وقت ہو گا جب قیامت قریب ہو گی۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمارا خاتمہ ایمان پر کرے اور ہمیں اپنی پناہ میں رکھے، آمین ثم آمین
#پیرکامل
#قلمکار
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!