My Authors
Read all threads
میں نے چنگیزخان اور ہلاکو خان کا دور دیکھا تو نہیں مگر سنا ضرور ہے کہ چنگیز خان اور ہلاکو خان نے مسلمانوں کا قتل عام کرکے ان کے سروں کے مینار بنادیئے تھے اور کسی مسلمان ملک کے بادشاہ میں اتنی طاقت نہ تھی کہ وہ ان کا راستہ روک سکے۔ اس دور میں بھی مسلمان⬇️1/21
علم و عقل اور دانش و حکمت میں اپنا کوئی ثانی نہ رکھتے تھے۔ مگر آج کے دور کی طرح اس وقت کے مسلمان بھی ایک دوسرے کے ساتھ فرقہ واریت میں مصروف عمل تھے؛ اور ایک دوسرے کو کافر ثابت کرنے کےلیے اپنے تمام علم و عقل کا زور لگا دیتے تھے۔ ہر طرف حلال و حرام کے فتوے دیئے جارہے تھے۔⬇️2/21
ایک عالم دین اپنی بات کی نفی کرنے پر دوسرے عالم دین کا دشمن بن جاتا تھا۔ اخوت و بھائی چارے کا درس ختم ہوچکا تھا، صلہ رحمی کا نام و نشان تک نہیں تھا۔ درس قرآن پر دسترس ہونے کے باوجود، درس قرآن کا ان کے دلوں پر کوئی اثر نہ تھا۔
باقی جو چنگیز خان اور ہلاکو خان نے اس⬇️3/21
وقت کے مسلمانوں کے ساتھ کیا، وہ تاریخ کے اوراق میں آج بھی محفوظ ہے۔ تاریخ کیطرف میں اب زیادہ نہیں جاتا کیونکہ اب ہمارا مسئلہ ہے آج کا دور آج کا زمانہ اور آج کے مسلمان اور آج کے چنگیز خان اور ہلاکو خان۔ اس وقت دنیا میں مسلمان ممالک کی تعداد تقریباً 50 سے زیادہ (56 یا 57) ہے⬇️4/21
اور پوری دنیا میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 1.5 ارب بنتی ہے جو دنیاکی آبادی کا تقریباً 23 فیصد ہے۔ اب اگر باقی مذاہب پر نظر ڈالی جائے تو ان میں عیسائی مذہب ہے جو مسلمانوں کے قریب ترین ہے۔ عیسائیوں کی آبادی پوری دنیا میں اس وقت تقریباً 1.6 ارب ہے۔ اب اگر دیکھا جائے تو⬇️5/21
عیسائیوں کے علاوہ کوئی دوسرا مذہب نہیں جو عددی اعتبار سے مسلمانوں کا مقابلہ کرسکے۔
اب نظر ڈالتے ہیں مسلمانوں پر
مسلمان اسوقت پوری دنیا میں ذلیل و خوار کیوں ہو رہے ہیں؟ اسکی ایک ہی وجہ ہے؛ وہ ہے اسلام میں فرقہ پرستی کا فروغ۔ مسلمان اس وقت بہت سارے فرقوں میں تقسیم ہوچکے ہیں⬇️6/21
۔ مسلمانوں کے دلوں میں اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی محبت پر دنیا کی محبت غالب آچکی ہے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اس وقت تک کوئی مسلمان مومن نہیں ہوسکتا جب تک میں اسے اس کی اولاد، مال و جان، ماں باپ یہاں تک کہ ہر چیز سے زیادہ عزیز نہ ہوں۔ علامہ اقبالؒ نے کیا خوب فرمایا ہے:⬇️7/21
حقیقت خرافات میں کھو گئی
یہ امت روایات میں کھو گئی
سنن ابی داؤد کی ایک روایت کے مطابق، رسول اللہ ﷺ نے صحابہؓ سے فرمایا: ’’قریب ہے کہ (گمراہ) قومیں تمہارے خلاف اس طرح یلغار کریں گی جس طرح کھانے والے کھانے کھانے پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔‘‘
⬇️8/21
کسی نے عرض کیا: ’’اس روز ہماری تعداد کم ہونے کی وجہ سے ایسا ہوگا؟‘‘ آپﷺ نے فرمایا: ’’ نہیں، بلکہ اس روز تم زیادہ ہوگے لیکن تم سیلاب کے جھاگ کی طرح ہوگے۔ اللہ تمہارے دشمنوں کے دلوں سے تمہاری ہیبت نکال دے گا اور تمہارے دل میں وہن ڈال دے گا۔‘‘ ⬇️9/21
کسی نے عرض کیا، اے اللہ کے رسولﷺ ’’وہن کیا ہے؟‘‘ آپﷺ نے فرمایا: ’’دنیا سے محبت اور موت سے نفرت۔‘‘

اگر آج دیکھا جائے تو مسلمانوں پر ایسا ہی وقت گزر رہا ہے۔ کون ہے جو مسلمانوں کو اپنی مرضی سے شہید نہیں کررہا۔ برما کے بدھوں کو دیکھاجائے تو انہوں نے مسلمانوں کو زندہ جلاکر⬇️10/21
شہید کیا اور تمام مسلمانوں کو اپنے ملک سےنکال دیا کسی بھی مسلمان سربراہِ مملکت نےان سے یہ نہیں پوچھا کہ تم لوگ ایسا کیوں کررہے ہو؟ ہندوستان پر نظر ڈالی جائے تو ہندو، مسلمانوں کو طرح طرح کی اذیتیں دیکر قتل کررہے ہیں جس پر مسلم دنیا کے علاوہ تمام عالمی طاقتیں بھی خاموش ہیں
⬇️11/21
فلسطین، شام، لبنان، عراق، چین اور افغانستان کے حالات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اس وقت مسلمان پوری دنیا میں بے یار و مددگار ہیں کیونکہ مسلمان اس وقت فرقہ واریت کے پرفتن دور سے گزررہے جس کا فائدہ غیر مسلم مکمل طور پر اٹھا رہے ہیں۔ اس وقت دنیا میں دو ہی مذاہب پائے جاتے ہیں:⬇️12/21
ایک مسلمان اور دوسرا غیرمسلم۔ مسلمانوں کے علاوہ تمام غیرمسلم اس وقت مسلمانوں کے خلاف ایک مذہب کی صورت اختیار کرچکے ہیں۔ مسلمان ہیں کہ ایک مذہب ہونے کے باوجود بہت سارے فرقوں میں تقسیم ہوچکے ہیں۔ اس سے بڑا لمحہ فکریہ کبھی بھی مسلم امہ پر نہیں آیا۔
امریکا اور اسرائیل نے مل⬇️13/21
کر ایسا جال بچھایا ہوا ہے کہ مسلمان اگر نکلنے کی کوشش بھی کرتے ہیں تو اس جال سے نکل نہیں پاتے۔ دنیا کی تمام معیشت پر اس وقت امریکا قابض ہے اور امریکہ کے پیچھے جو ہاتھ کام کر رہے ہیں وہ ہے اسرائیل۔ بھارت اور اسرائیل کا ایک ہی مقصد ہے کہ اسلامی ممالک کی واحد ایٹمی طاقت⬇️14/21
پاکستان کو کسی بھی صورت دہشت گرد ملک قرار دلوایا جائے۔ اس کوشش کو کامیاب کرنے کےلیے یہ تینوں ممالک مل کر سازشیں کر رہے ہیں جن میں سے ایک سازش یہ بھی ہے کہ پاکستان کی مالی مدد دنیا کا کوئی بھی ملک نہ کرے؛ کیونکہ اس وقت پاکستان کی مالی حالت بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے۔
⬇️15/21
امریکا کے اشارے پر اسلامی اور دوسرے دوست ممالک نے بھی پاکستان کی مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان ہر صورت میں آئی ایم ایف سے قرضہ لے اور اس کی تمام شرائط قبول کرے۔ اگر پاکستان آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پر مجبور ہوجاتا ہے⬇️16/21
تو پھر پاکستانی عوام میں اتنی سکت نہیں کہ وہ یہ ظلم برداشت کرسکیں کیونکہ پاکستان کے عوام پہلے ہی بنیادی ضروریات سے محروم ہوچکے ہیں۔ پانی، بجلی، گیس، پیٹرول، زراعت اور صنعت کاری، پاکستان کے جسم کے یہ تمام اعضاء پہلے مفلوج ہوچکے ہیں۔ آئی ایم ایف سے قرضہ ان تمام اعضاء کو
⬇️17/21
مردہ کر دے گا، جو پاکستانی عوام کےلیے کسی ظلم سے کم نہیں ہوگا۔
اگر دوسرے ممالک، بشمول مسلم ممالک، اگر پاکستان کی مدد نہیں کرتے تو پھر گھر کو چلانے کےلیے قرضہ تو لینا ہی ہوگا ورنہ پہلے سے لیے ہوئے قرضے کا سود ہر دن ہم پر مکڑی کے جالے کی طرح پھیلتا ہی چلاجائے گا۔ بحیثیت قوم⬇️18/21
ہم نے کبھی اپنےسابقہ حکمرانوں سے نہیں پوچھا کہ پاکستان اتنا مقروض کیوں ہوگیا ہے؟ پاکستان ہر لحاظ سےقدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے پھر پاکستان کا زرمبادلہ کہاں گیا؟ اور ملک دن بدن مقروض کیوں ہوتا گیا؟ آج ہم جس مقام پر ہیں، اسے دیکھ کر پاکستان کے وجود پر ترس آتا ہے کہ ہم نے⬇️19/21
اس ملک کو صرف کھایا ہی ہے، اسے دیا کچھ نہیں۔ ہمارے عوام خاموشی سے ظلم برداشت کرتے رہے اور اپنا وجود خطرے میں ڈالتے رہے۔
حضرت علیؓ نے فرمایا کہ "اس سے بڑا ظالم کوئی نہیں جو ظلم توبرداشت کرے مگر زبان سے کچھ نہ کہے۔" ہماری اس خاموشی اور تنگ دستی کا فائدہ آج کے چنگیز خان اور⬇️20/21
ہلاکو خوب اٹھا رہے ہیں ہم کسی کو راہ حق پر ماننےکو تیارنہیں اور خود بھی حق پر چلنا نہیں چاہتے اگر آج نہ سوچا تو کل سوچنےکا موقع بھی نہیں ملےگا اورہو سکتا ہے پچھلے میناروں سےزیادہ اونچے مینار اس بار ہوں۔اللہ ہم مسلمانوں کی مدد فرمائے، آمین۔🔄21/21
بصد شکریہ طاہر فاروق
@AAK1958
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with Anwar Ahmad Khan

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!