My Authors
Read all threads
آج میں آپکو ایک لڑکی کی کہانی سنانے جا رہی ہوں اس کا نام صدف زہرہ نقوی ہےوہ کیسے ایک صحافی ، بلیک میلر علی سلمان علوی کی محبت کے جال میں پھنسی اس نے کیسے ایک زندہ دل لڑکی کی جان لے لی یہ ایک افسوسناک کہانی ہے، صدف نقوی ایک ذہین، سمارٹ، زندگی سے بھرپور لڑکی تھی وہ معاشرے کیلئے👇🏻
کچھ اچھا کرنے کا شوق رکھتی تھی سوشل میڈیا اپنی خواہشات کو آگے بڑھانے کا ایک میڈیم ہے اور یہاں ٹویٹر پر اس کی ملاقات علی سلمان علوی سے ہوتی ہے جس نے خود کو ایک صحافی کہہ کر تعارف کروایا ااور کچھ ہی دنوں میں وہ جان گیا کہ صدف ایک اچھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہےپیسے والی آسامی ہے👇🏻
اس نے بجائے لمبی دوستی کے فوری شادی کی بات کردی ایک لڑکی کا خواب بچے اپنا گھر اور ایک آرام دہ زندگی ہوتی ہے صدف کو اور کیا چاہیئے تھا وہ راضی ہوگئی اس نے سوچا یہ تو اچھا انسان ہے نکاح ہی تو کر رہا ہے، گھر والوں کے نہ ماننے کے باوجود اس کی ضد کے آگے مجبور ہوکر دونوں کی شادی👇🏻
کردی گئی، لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ اس کی یہ ضد ایک دن اس کی جان لے لے گی،شادی کے بعد اسے اپنے شوہر کی حرکتیں عجیب سی لگیں اور 7 ماہ بعد اس پر یہ انکشاف بم بن کر گرا کہ یہ شخص ایک بلیک میلر ہے اور سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتا ہے جب صدف نے اس بابت ہوچھا👇🏻
تو سلمان نے یہ کہ کر معاملہ کردیا کہ یہ سب اس کا ماضی تھا اب وہ ایسا نہیں ہے اور وہ اس کی باتوں میں آگئی لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ سلمان ایک پروفیشنل بلیک میلر ہے اس دوران وہ بیوی کے پیسوں پر آہستہ آہستہ ہاتھ صاف کرنے لگا ، ایک سال بعد صدف کو پھر معلوم ہوا کہ سلمان نے👇🏻
اسلام آباد میں کسی لڑکی سے ملاقات کی دونوں میں تلخ کلامی ہوئی، پھر اسے معلوم ہوا کہ اس کے شوہر کے درجنوں جعلی اکاؤنٹس ہیں جن سے وہ لڑکیوں کو بلیک میل کرتا ہے دونوں میں تلخ کلامی ہوئی چونکہ وہ حاملہ تھی شوہر کیساتھ لڑنے کی ہمت نہیں تھی پھر صدف ایک پیاری سی بیٹی کی ماں بن گئی👇🏻
اس نے سوچا کہ شاید بیٹی کی پیدائش پر شوہر کو عقل آجائے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ، صدف نہیں چاہتی تھی کہ اس کی بیٹی کا مستقبل خراب ہو اور لوگ اس کو باپ کی حرکتوں کا طعنہ دیں ایک دن اس نے شوہر کو رنگے ہاتھوں ایک لڑکی سے ویڈیو چیٹ کرتے پکڑلیا دونوں میں تلخ کلامی ہوئی👇🏻
اور سلمان نے پہلی بار اسے مارا وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اس کا شوہر ہاتھ اٹھائے گا وہ غصہ سے اپنے گھر چلی گئی لیکن بیٹی کے مستقبل نے اس کا دل نرم کردیا اور اس نے شوہر کو پھر ایک موقع دینے کا سوچا اور واپس آگئی 20 جون 2020ء کو اس نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ منائی لیکن جس👇🏻
کا ڈر تھا وہ ہو کر رہا 29 جون 2020ء کو صدف مردہ حالت میں گھر سے ملی جسے اس کے شوہر نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا پولیس نے بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کو گرفتار کرلیا یہ کہانی لکھتے وقت مجھے کافی دکھ ہو رہا تھا کہ کیسے ایک ظالم مرد نے ایک ہنستی زندگی کو ختم کردیا، اس👇🏻
شخص کی پشت پناہی تو اس سسٹم کے پرانے خیر خواہ سب ہی کریں گے شاید, صدف کے گھر والوں نے خاموشی اختیار کرلی کیونکہ ان کو بدنامی کا ڈر ہے لیکن ہمیں اب چوکنا رہنا ہوگا ، میں سب کی بات نہیں کروں گی پر ایسے بہت سارے مرد نما بھیڑیئے جو آج بھی سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو جال میں پھنسانے👇🏻
کیلئے بیٹھے ہیں ڈریں حساب کے دِن سے اور اُن بہنوں سے درخواست ہے 🙏کہ ایسے کسی پر یقین نہ کریں اللہ تعالی ہر لڑکی کو ایسے بھیڑیوں سے محفوظ رکھے آمین جزاک اللہ

#عشق_محمد♥️
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with HUMAIRA RAJPUT

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!