, 33 tweets, 15 min read
My Authors
Read all threads
یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ موجودہ حکومت اقتدار کے دو سال خاصے دلڄسٻ رہے ہیں۔ جہاں ایک تعاثر یہ ہے کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے وہاں اس کے برعکس دوسرا تعاثر حکومت کی کارکردگی کے گن گاتا نظر آتا ہے۔
ان سب میں ایک بات ظاہر ہے کہ ہم جیسے بھی حالات کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں۔ (1/n)
۱۔ یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے حالیہ حکومت کی کارکردگی کی جانڄ اور اس کے اب تک کے اقدامات کا خلاصہ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا۔ PM @ImranKhanPTI کے شفافیت کے سیاسی نعرے کی طرح ان کی کارکردگی میرے سامنے کھلی اس لیے مجھے جانڄ کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔
2. عمران خان کا پہلے سو دن کا منشور پانچ موٹے نقاط اور ڄونتیس وعدوں پر مشتمل تھا۔ غرباء پر توجہ، حکومتی نظام میں بہتری، ریاست کی مضبوطی، پاکستان کی بین لاقوامی ساکھ کی بحالی اور ترقی کی سمت کا تعین کرنا حکومت کے پانچ نقاط میں شامل تھا۔
3. حالیہ حکومت کو گردشی قرضے کی مد میں سابقہ حکومت سے 20 ارب ڈالر ورثہ میں ملے جس کو موجودہ حکومت نے کم کر کے 3 ارب ڈالر کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک سے لیے گے قرضے 6 ارب ڈالر پر تھے اور اب @PTIofficial کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ قرضے صفر پر آ گے ہیں۔
4. #کورونا کی وبا سے پہلے حکومتی ٹیکس وصولی میں 17% اور بغیر ٹیکس آمدنی میں 33% آضافہ ہوا ہے۔
@FBRSpokesperson نے نہ صرف اپنے سارے اہداف پورے کیے بلکہ شفافیت کو مد نظر رکھتے اپنی تمام تحقیقاتی رپورٹیں منظر عام پر لے کر آٸ۔
یہ ساری وہ پیش رفت ہیں جو توازن مثبت جانب موڑ دیتی ہیں
5. کسانوں کے لیے 50$ ارب سبسڈی کے طور پر مختص کیے گے ہیں۔ ہماری ترسیلات میں 3% اور برآمدات پچھلے دس سال کے مقابلے میں اب ماہ وار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ڈی جی خان سیمنٹ کو فلپائن سے برآمدی آرڈر ملا ہے اور اس کے علاوہ پاکستان نے 5 ارب ڈالر کا قرضہ پھی ڄکا دیا ہے۔
6. صنعت کی بحالی کے لیے وزیراعظم @ImranKhanPTI صنعتی شعبے کی توسیع پر توجہ دے رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے خام مال پر درآمدی ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے بڑے مراعاتی پیکج کا اعلان بھی کیا ہے جس میں PKR 300 ارب کا نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ بھی شامل ہے۔
7. یہ منصوبہ عوام الناس کو اپنے گھر کم رقم میں تعمیر کرنے کا موقع دے گا۔ وزیراعظم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کمی نہیں کی بلکہ اس کے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی ہے, جو پھر سے ایک ہمدردانہ سربراہ کی عکاسی کرتا ہے۔
8. پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بدولت آج پاکستان کی عالمی نقشے پر اہم اورمستحکم جگہ ہے۔ یہ ایک غیر متنازعہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے باقی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات اور اتحاد گزشتہ کئی دہائیوں کی نسبت اب بہت بہتر اور مضبوط ہیں۔ مگر یہ کچھ کٹھن فیصلوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
9. اتحادیوں کے پیش کردہ پیکج کو آئی ایم ایف کے مقابل پہلے اتنی فضا رائ نہیں ملی۔ مگر یہ پیکیج حاصل کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ ثابت ہوا ہے۔ جو بات یہاں غور طلب ہے وہ یہ ہے کہ ان معاشی اصلاحات کی وجہ سے ملک یقینی دیوالیہ سے بچ گیا ہے۔
10. وزیراعظم اور وزیر خارجہ @SMQureshiPTI کی سفارتکاری نے بین الاقوامی محاذ پر کامیابی حاصل کی جس سے پاکستان کو معاشی و سیاسی فائدے حاصل ہوئے۔ آج ہمارے امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں جس میں ہم کسی جنگ کا حصہ نہیں بلکہ امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنا کردار اداکرینگے
11. ہم چین، سعودی عرب ،عرب امارات، قطر، ترکی ،ملائشیا، ایران اور روس کے ساتھ سفارتی تعلقات بہتر کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔وزیراعظم پچھلے سال چین کے تین دورے کر چکے ہیں جن کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینا اور 60 ارب ڈالرز سے تعمیر ہونے والے CPEC کو بحال کرنا تھا۔
12. قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری، سیاحت اور مالی ذہانت کے شعبوں میں تعلقات مضبوط کرنے کے لیے معاہدے کیے گئے ۔اس کے علاوہ قطر نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا پیکج دیا جس کی بدولت ڄار دوستانہ ممالک کی جانب سے ملنے والی مالی مدد 2019 میں 16 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
13. جب ہمیں مدد کرنے کی بات آتی ہے تو چین نے نقد رقم اور تجارتی قرضوں کی صورت میں کل ملاکر 4.6 ارب ڈالر دیئے ہیں ۔سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر نقد رقم اور 3.2ارب ڈالر تیل کی برآمدگی کی ملتوی ادائیگیوں کی صورت میں دیے ہیں۔عرب امارات نے پاکستان کے قومی خزانے میں 2 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں
14. #کشمیر کے معاملے پر ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے اس معاملہ پر مضبوط موقف اختیار کیا ہے ۔دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقاتوں میں مضبوط معاشی تعلقات کی تشکیل ،اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے، علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے موضوعات پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔
15. اقتدار سنبھالنے کے کچھ عرصے بعد عمران خان کی درخواست پر خلیجی ریاستوں کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کیا گیا اور آج کویت نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسوں کو ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔یہ دو اقدامات کورونا ہونے کے باوجود پاکستان کی بین الاقوامی سطح پرمضبوط تعلقات کے عکاسی ہیں
16. عمران خان نے جو #کشمیر لاک ڈاؤن پر مضبوط موقف اختیار کیا اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پچھلے دس مہینوں سے ہو رہی ہے ۔ @UN میں عمران خان نے نے خطرے کی گھنٹی بجاکر اور عالمی رہنماؤں سے متحد ہونے کا کہ کر اس معاملے کو بین الاقوامی بحران بنا دیا۔
17. احساس پروگرام جو ڈاکٹر @SaniaNishtar کی سربراہی میں چل رہا ہے, یہ پروگرام ہمدردی اور اور برابری کا اصل مظاہرہ ہے جو وزیراعظم عمران خان کے نظریے کا کلیدی حصہ ہے ۔ @Ehsaas_Pk
18.احساس پروگرام کے تحت ایک سے زائد پروگرام چلائے جارہے ہیں جو پسماندہ طبقے کے لئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔پناہ گاہ(200 مقامات پر قائم جہاں 1500 سے زائد طعام روزانہ دیے جاتے ہیں)،صحت سہولت پروگرام(1کڑور لوگوں کو انصاف کارڈ دیے گئے) اور اس جیسے اور پروگرام میرٹ پر پورے کیے گئےہیں۔
19.#کورونا کی وبا کے دوران @Ehsaas_Pk کے تحت 144 ارب روپے ے 12ملین لوگوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔احساس پروگرام کو 16 ملین خاندانوں تک پہنچانا حکومتی اہداف میں شامل ہے اس مقصد کے لئے پروگرام کو معاشی بحران کے باوجود 208 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے ۔یہ ایک قابل تحسین عمل ہے۔
20. زینب الرٹ، ریکیوری اور رسپانس بل کی منظوری ایک تاریخی اقدام ہے۔اس بل کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا عمرقید ہوگی اور ایک ملین روپے کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ کم از کم سزا دس سال ہوگی ۔یہ ایک وحشیانہ عمل جس نےکئ نسلوں کو تباہ کردیا ہے اس کے خلاف بہت ضروری اقدام ہے۔
21. جب #بلوچستان کی بات کی جاتی ہے تو گمشدہ لوگوں کی رہائی اور زوب- کوئٹہ سڑک کا افتتاح ایک احسن قدم ہے۔ گمشدہ لوگوں کی تنظیم آواز برائے گمشدہ لوگ نے وزیر اعلی کی یقین دہانی کے بعد ایک دہائی سے چلنے والا احتجاجی کیمپ پہلی بار بند کر دیا ہے۔
22. پاکستان نے سکھ یاتریوں کی آسانی کے لیےنومبر 2019 میں کرتار پور راہداری کو کھول دیا ہے تاکہ یاتری باآسانی اپنی مذہبی مقامات کی زیارت اور مذہبی سیاحت کو انجام دے سکیں ۔وزیراعظم نے سکھ یاتریوں کے لیے بغیر ویزہ رسائی کو یقینی بنایا ہے۔
23. جب بارڈر کے ذریعے منشیات کی نقل و حرکت کی بات کی جاتی ہے تو @ShehryarAfridi1 نے 97% اس کی روک تھام میں کامیابی حاصل کی, جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے,UNDOC نے بھی اعتراف کیا۔
بیرون ملک پاکستانیوں نے پہلی دفعہ مقامی حکومت کی جانب سے مددگار نظام حاصل کیا ہے۔@NationalITBoard
24. ان منصوبوں کے تحت یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کو بھی نوکریاں دی گی ہیں جنہوں نے وبا کی وجہ سے اپنی نوکریوں سے ہاتھُ دھوئے تھے اور رضا کران کے ذریعے سے آگاہی بھی پھیلائی جارہی ہے اور معیار کو بھی واضع کیا جا رہا ہے۔
25. تعلیم کے میدان میں@Shafqat_Mahmood نے انگریزی اور اردو نظام تعلیم اور مدرسی نظام کے درمیان تفرقہ ختم کرتے ہوئےمارچ 2021میں ایک نظام تعلیم کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ @DrMuradPTI نے ای ٹرانسفر کے ذریعے پنجاب میں ٹیچروں کے تبادلوں میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے.
26. 2020 اپنے ساتھ بہت سی غیر یقینی صورتحال ساتھ لے کر آیا اور اب تک دنیا ایک عالمی وبا سے نبرد آزما ہے.عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کےاقدام جس کی وجہ سے کھانے پینے کی قلت اوربیروزگاری کو کم رکھا گیا اس اقدام کو اب @UN اور @WHO WHO کی جانب سے سہرایا جا رہا ہے۔
27. پاکستان نے وبا کے جواب میں موثر اقدامات اٹھا کر اس کا مقابلہ کیا۔ NCOC نے @Asad_Umar کی سربراہی میں اعداد و شمار (بشمول صبوں کے)،ماہرین ڈاکٹرز کی رائے اور وبا سے نمٹنے کے لیے دنیا میں پائی جانے والے رحجانات کے تحت اپنی پالیسی تشکیل دی۔
28. چار ماہ کے قلیل عرصے میں پاکستان نے بڑے پیمانے میں سینیٹائزر اور اور پی پی ای کی پیداوار کی ہے ۔اس کُارا نامے میں اضافہ کرتے ہوئے عمران خان نے مقامی سطح پر بنائے گئے وینٹیلیٹروں کا پہلا دستہ این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ اس منصوبے کی سربراہی @fawadchaudhry نے کی ۔
29. کراتینہ مراکز اور ہسپتالوں کا ریکارڈ ٹائم میں قیام نے اس وبا سے نمٹنے اور قابو پانے میں اہم کرردار ادا کیا ہے۔
@UsmanAKBuzdar @Dr_YasminRashid @MuradAliShahPPP @IMMahmoodKhan @Jhagra @kamrankbangash
30. جب معلومات کی ترسیل کی بات کی جاتی ہے تو @DigitalPak_GoP ٹیم نے تشویشناک صورت حال میں اعدادوشمار اکھٹا کرنے اور معلومات کی بہتر تشریح کے لئے موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے @nhsrcofficial کی مدد کی
31. حکومت نے توانائی بہر ان سے نمٹنےکے لئے لیے کئی منصوبوں پر کام شروع کیا ہے جن میں دیامیر، بھاشہ اور مہمند ڈیم کے علاوہ کوہلہ اور آزاد پتن ہائیڈروپاور منصوبے سرفہرست ہیں۔
حکومت کی کارکردگی کی فہرست تو بہت لمبی ہے لیکن مختصرً اور نتیجہ اخذ کرنے کے لیے یہ کہنا کافی ہوگا کہ حکومت کی کارکردگی تعمیری اور ترقی پسند ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر #پاکستان کا مثبت چہرہ عیاں ہو رہا ہے۔

پاکستان زندہ باد۔
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with NABEELAQ

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!