مسیلمہ کذاب (۱۲ھ)نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا حضرت وحشی رض نے جنگ یمامہ میں اس کو نیزہ مارکر ہلاک کیا
مختار ثقفی(۲۷ھ) نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا حضرت مصعب بن زبیر رح سے جنگ میں مارا گیا
مغیرہ عجلی(۱۱۹ھ) نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا ۔خلیفہ ہشام بن عبد الملک کے دور میں امیر عراق خالد بن عبد اﷲ قسری نے اسے زندہ جلا کر راکھ کر دیا
اسحاق اخرس مغربی نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا خلیفہ ابو جعفر منصور کی فوج سے شکست کھا کر ہلاک ہوا
علی بن محمد خارجی (۲۰۷ھ)نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا خلیفہ معتمد کے زمانے میں موفق نے فوج کو شکست دی اس کا سر کاٹ کر نیزوں پر چڑھایا
علی بن فضل یمنی (۳۰۳ھ) نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا ۔بغداد کے لوگوں نے اُ س کو زہر دے کر ہلاک کر دیا
حامیم مجلسی (۳۲۹ھ) نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا ۔قبیلہ معمودہ سے احواز کے مقام پر ایک لڑائی میں مارا گیا
اصغر تغلبی (۴۳۹ھ)نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا ۔حاکم نصر الدولہ بن مروان نے ایک دستہ بھیج کر اس کو گرفتار کروایا اور جیل میں ڈال دیا جہاں یہ ہلاک ہوا۔
عبد الحق مرسی (۶۶۸ھ) نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا ۔اس نے ایک روز فصد کھلوایا ۔قہر الہٰی سے خون بہتا رہا ۔یہاں تک کہ ہلاک ہوا
سنن ابی داؤد