My Authors
Read all threads
1/ *بچوں کی اچھی تربیت والدین کی ذمہ داری لیکن یہ غلطیاں انکا مستقبل برباد کر سکتی ہیں* ایک بچے کے لیے اس کے والدین دنیا میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل لوگ ہوتے ہیں- ان کی اس اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بچے کے مستقبل کی تعمیر کی سب سے اہم ذمہ داری والدین پر
2/ عائد ہوتی ہے اور تمام والدین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ اچھی تعلیم و تربیت حاصل کرے مگر بچوں کی تربیت کے دوران والدین ایسی بڑی غلطیاں کر بیٹھتے ہیں جو کہ بچوں کے کردار پر بڑے اثرات مرتب کرتے ہیں- *1* : *دوسروں_کے_سامنے_اپنے_بچوں_کو_سزا_دینا* بعض اوقات ماں باپ غصے میں
3/ یا پھر دوسروں کے سامنے خود کو بہت اچھا والدین ثابت کرنے کے لیے بچوں کو سب کے سامنے بری طرح ڈانٹ دیتے ہیں اور ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کر گزرتے ہیں ۔یہ سب کرتے ہوئے اگر وہ دوسرے لوگوں کی موجودگی کا احساس نہ بھی کر رہے ہوں تو بچہ اس بات کو بہت بری طرح محسوس کرتا ہے- جس کے
4/ نتیجے میں انکی کی خوداعتمادی ختم ہو جاتی ہے اور یہ کمی ان میں بڑے ہونےکے بعد تک رہتی ہے- *2* : *بچوں_کو_وہ_سزا_دینا_* جو_ *آپ_کے_والدین_نے_آپ_کو* *دی* عام طور پر والدین اپنے بچپن میں اپنے والدین کی جانب سے دی جانے والی سزائیں یاد رکھتے ہیں اور اپنے بچوں پر بھی انہی
5/ سزاؤں کا استعمال یہ سوچ کر کرتے ہیں کہ ان کے والدین نے ان کی تربیت اچھی کی تھی اس لیے وہ اپنے بچوں کی تربیت بھی اسی حساب سے کرتے ہیں- مگر ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے ان سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے اس قسم کی سزاؤں سے بچے میں منفی جذبات پروان چڑھتے ہیں اور ان کے اندر
6/ اپنے والدین کے لیے نفرت انگیز جذبات پروان چڑھتے ہیں- *3* : *بچوں_سے_محبت_کا_اظہار نہ* *_کرنا* عام طور پر والدین یہ سمجھتے ہیں کہ بچوں کے ساتھ زیادہ لاڈ پیار کرنا ان کو بگاڑنے کا سبب بنتا ہے اس وجہ سے والدین بچوں سے محبت کا اظہار نہیں کرتے اور نہ ہی ان کو گلے لگا کر پیار
7/ کرتے ہیں- مگر اس وجہ سے بچوں میں محبت کی طلب کے لیے دوسرے لوگوں پر انحصار کرنے کی عادت پڑ جاتی ہے اور وہ خاندان کی مضبوطی کا قائل نہیں رہتا ہے- *4: بری_عادات* اچھی بری عادات ہر انسان میں ہوتی ہیں مگر والدین بننے کے بعد ان عادات پر قابو پانا اس لیے ضروری ہوتا ہے کہ والدین
8/ بچے کے لیے ایک رول ماڈل ہوتے ہیں- اور وہ ان تمام عادات کو اپنانے کی کوشش کرتا ہے جو کہ اس کے والدین میں ہوتی ہیں- جیسے کہ تمباکو نوشی کرنے والے والدین کے بچے بھی اس عادت کو اپنانے کی کوشش کرتےہیں اسی طرح سست اور موٹے والدین کے بچوں کے موٹاپے کا شکار ہونے کے امکانات ستر فی
9/ صد تک زیادہ ہوتے ہیں- *5: زيادہ_آزادی_دینا* بچوں کی تربیت میں حد سے زیادہ آزادی بہت نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اس کا اثر بچوں کی آئندہ زندگی پر بہت برا پڑتا ہے اور بچے مستقبل میں بھی کسی قسم کی حدود اور قیود برداشت نہیں کر سکتے ہیں- جس کے سبب ان کو اپنی آنے والی زندگی میں
10/ بہت بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- *6: زیادہ_پابندیاں* جس طرح بے جا آزادی بچے کے لیے نقصان کا سبب ہوتی ہے اسی طرح بے جا پابندی بھی بچے کو بزدل اور ناکام بنا ڈالتی ہے- ان کی قوت فیصلہ ختم ہو جاتی ہے اور وہ اپنے ہر کام کے لئے دوسروں کی اجازت کے محتاج ہو جاتے ہیں اس
11/ لیے ان کو اس حد تک آزادی ضرور دیں جو کہ ان کے کردار سازی کے لیۓ ضروری ہو- *7* : *غصے_اور_جذبات_کا_بےجا_* *اظہار* بعض والدین بچوں کے سامنے بے جا چیختے چلاتے ہیں اور غصہ کرتے ہیں جس سے ان کا بچہ ان سے دور ہو جاتا ہے اور بچے کے اندر جذبات کو کنٹرول کرنے کے مسائل پیدا ہوتے
12/ ہیں اور وہ آنے والی زندگی میں جذباتی مسائل کا شکار ہو سکتا !!
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with !!!🇵🇰 میرے مطابق 🇵🇰!!!

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!