My Authors
Read all threads
ابوالتاریخ ہیروڈوٹس ایک قدیم یونانی مؤرخ تھا، تاریخ ہیروڈوٹس مغرب کی تاریخی کتب میں قدیم ترین تاریخی کتب سمجھی جاتی ہے. اس کتاب کو ہیروڈوٹس نے 450 ق م اور 420 ق م کے درمیانی عرصے میں یونانی زبان کے آیونی لہجے میں لکھا.
اس کتاب میں بحیرہ روم اور مغربی ایشیا کی اس وقت کی تہذیب و ثقافت اور روایات کے علاوہ خصوصی طور پر بخامنشی سلطنت کے قیام و عروج کے مستند حالات و واقعات کے علاوہ پانچویں صدی ق م میں بخامنشیوں اور یونانیوں کے مابین ہونے والی جنگوں کے مستند واقعات بھی ملتے ہیں.
اس کتاب میں سندھ اور پنجاب سے لے کر یونان تک پھیلے ہوئے ممالک، فارس اور یونان کی تہذیبی اور سیاسی روایتوں، قدیم یورپ اور ایشیا کے ثقافتی اور مذہبی رسم و رواج، مُردوں کو حنوط کرنے کے مصری طریقوں، ان کے بادشاہوں، جنگوں اور حکومتوں کے متعلق معلومات کا بیش بہا ذخیرہ بھی ملتا ہے.
تاریخ ہیروڈوٹس بتاتی ہے کہ ہخامنشی سلطنت 559 ق م سے 338 ق م تک قائم ایک فارسی سلطنت تھی جو عظیم فارسی سلطنتوں کی پہلی کڑی تھی. ایران کے شمال، مشرق اور مغرب میں 7.5 ملین مربع کلومیٹر پر پھیلی ہخامنشی سلطنت تاریخ کی وسیع ترین سلطنت تھی؛ جس کا اختتام 330 ق م میں سکندر کے ہاتھوں ہوا.
سلطنت کا پہلا حکمران کورش اعظم یا سائرس اعظم تھا؛ جبکہ آخری حکمران دارا سوم تھا.
334 ق م میں سکندر نے درہ دانیال کو عبور کیا اور دریائے گرانیک کے کنارے ایرانی فوج کو پہلی شکست دی اور پھر ایک سال کے اندر سارڈیس، کاریہ، فریجیا اور ایشیا کوچک کے دوسرے علاقوں پر قبضہ کر لیا.
سکندر نے پیش قدمی جاری رکھی اور ایسس کے مقام پر دوسری بڑی جنگ ہوئی اور دارا کو شکست فاش ہوئی اور دارا سوم کی ماں، بیوی اور بیٹیاں گرفتار ہوئیں. ایرانی فوج کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا. اس موقع پر دارا نے مصالحت کی کوشش کی مگر فتح کے نشے میں سرشار سکندر نے حقارت سے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا.
سکندر نے فتوحات کا سلسلہ دراز کرتے ہوئے مصر تک کا علاقہ فتح کیا اور پھر واپس پلٹا اور ایران کی طرف پیش قدمی کی. نینوا کے قریب اربیلا سے 30 میل مغرب میں گوگامیلا کے مقام پر دارا اور سکندر کے درمیان آخری فیصلہ کن جنگ ہوئی جس میں دارا کو شکست ہوئی اور ایران دارا کے قبضے سے نکل گیا.
دارا رے سے شمال مشرق کی طرف بھاگتے ہوئے سکندر کے دو امراء کے ہاتھوں قتل ہوا.
تاریخ ہیروڈوٹس میں دارا سوم کا افسوسناک انجام پڑھ کر خیال آیا کہ
کاش!
اس کا بھی کوئی وزیرباتدبیر ہوتا جو اسے دو منٹ کی خاموشی کا آئیڈیا دیتا تو یوں دیارِ غیر میں بےکسی سے نہ مارا جاتا.
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with ندیّا اطہر

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!