My Authors
Read all threads
پاک سر زمین شاد باغ

کیا آپ کو معلوم ہے ؟
ہمارا قومی ترانہ تیار ہونے میں سات سال لگے، یہ پہلی بار 13 اگست 1954 کو ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا،

14جنوری 1948 کو ریڈیو پاکستان والے زیڈ ۔ اے ۔ بخاری
نے یہ تجویز بھی پیش کی تھی کہ سورۃ فاتحہ کو قومی ترانہ قرار دے دیا جائے،
جاری ہے 👇
انہی دنوں جنوبی افریقہ میں
مقیم ایک مسلمان تاجر
اے آر غنی
نے پیشکش کی کہ وہ پاکستان کا قومی ترانہ لکھنے اور اس کی دھن بنانے والے کو پانچ پانچ ہزار روپے انعام دیں گے،

2جون 1948کو حکومت پاکستان نے اس پیشکش کو قبول کر لیا
14جولائی 1949 کو وزیر مواصلات سردار عبدالرب نشتر
جاری ہے 👇
کی زیرِ صدارت اجلاس میں قومی ترانے کیلئے پیش کی گئی دھنوں اور نظموں کا جائزہ لینے کیلئے دو کمیٹیاں بنائی گئیں،
اس بات پر اتفاق ہوا کہ
نغمہ
زبان
بحر،
دھن اور موسیقیت
میں مسلم قوم کی روایات کا خیال رکھا جائے،
21 اگست 1949 کو ترانے کیلئے ممتاز موسیقار احمد علی غلام علی
جاری ہے 👇
چھاگلہ کی تیار کردہ دھن منظور کرلی گئی،

اسے ریڈیو پاکستان میں بہرام رستم جی نے اپنے پیانو پر بجا کر ریکارڈ کرایا
اس کا دورانیہ80 سیکنڈ تھا اور اسے بجانے میں21 آلات موسیقی/ ساز استعمال کیے گئے
یکم مارچ 1950 کو شاہِ ایران پاکستان آئے تو پہلی بار
سرکاری طور پر
پاک بحریہ
جاری ہے👇
کے بینڈ نے
وارنٹ آفیسرعبدالغفور
کی قیادت میں کراچی ائیر پورٹ پر قومی ترانے کی یہ دھن بجائی
لیکن پاکستان کی مرکزی کابینہ نے اس دھن کی باقاعدہ منظوری
2 جنوری1954 کو دی،
اس کے خالق جناب چھاگلہ یہ دن نہ دیکھہ سکے،
وہ گیارہ ماہ قبل 5 فروری 1953 کو وفات پا چکے تھے،
ان کی
جاری ہے 👇
اہلیہ قمر النسأچھاگلہ
اور
بیٹے عبدالخالق چھاگلہ نے ترانے کے جملہ حقوق حکومت پاکستان کو دے دئیے
منظور شدہ دھن پر ترانہ لکھوانے کیلئے اس کے گراموفون ریکارڈ ملک کے تمام اہم شعرأ کو بھجوائے گئے
ہر رات ریڈیو پر بھی اسے نشر کیا جاتا رہا تاکہ شاعر اس پر بول لکھ سکیں
قومی ترانہ
جاری ہے👇
کمیٹی کو کل 723 ترانے موصول ہوئے،
کمیٹی کو
حفیظ جالندھری،
حکیم احمد شجاع
اور
زیڈ اے بخاری کےلکھے ہوئے ترانے سب سے زیادہ پسند آئے،
زیڈ اے بخاری نے حفیظ صاحب سے کہا
کہ دونوں کے بند ملا کر
ترانہ بنالیا جائے لیکن حفیظ نے صاف انکار کردیا،
بالآخر 4اگست1954 کو مرکزی کابینہ نے
جاری ہے 👇
جناب حفیظ جالندھری کے ترانے کو پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر منظور کرلیا،
بیگم خورشید حفیظ کا کہنا ہے
کہ
حفیظ جالندھری تین ماہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کمرے میں بند رہے،
کاغذ لکھ لکھ کر پھاڑتے رہے
بالآخر پاکستان کا یہ
قومی ترانہ وجود میں آیا
قومی ترانہ مخمس میں ہےاس میں
جاری ہے 👇
کُل 15 مصرعے ہیں،
اسے ممتاز گلوکاروں
شمیم بانو،
کوکب جہاں،
رشیدہ بیگم،
نجم آرأ،
نسیم شاہین،
احمد رشدی،
زوار حسین،
اختر عباس،
غلام دستگیر،
انور ظہیر
اور
اختر وصی علی کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا،
پورا قومی ترانہ بجنے میں ایک منٹ بیس سیکنڈ لگتے ہیں
13 اگست 1954 کو
جاری ہے 👇
قومی ترانہ پہلی بار ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا،
4 اگست 1955
کو حکومت پاکستان نے ترانے کے الفاظ کے حقوق حفیظ جالندھری سے خرید لئے،

اس تھریڈ پر ابھی کچھ نا سمجھ لوگ
یہ اعتراض ضرور دہرائیں گے
کہ
قومی ترانہ تو فارسی میں ہے
تو سنئیے
قومی ترانے میں یہ الفاظ آتے ہیں
جاری ہے 👇
ذوالجلال
سایہ
خدا
استقبال
جان
حال
شان
ماضی
ترجمان
کمال
ترقی
رہبر
ہلال
ستارہ
پرچم
مراد
منزل
شاد
تابندہ
پائندہ
سلطنت
ملک
قوم
عوام
اخوت
نظام
سر زمین
پاک
قوت
یقین
مرکز
ارض
عالی شان
نشان
تو
کا
حسین
کشور
اور
قومی نعرے
’’زندہ باد‘‘
والا باد،،
اب بتائیں ان سب میں کون سا لفظ
جاری ہے 👇
اردو ڈکشنری( لغات) میں نہیں ہے ؟
حقیقت یہ ہے کہ یہ سب
اب اردو کے الفاظ ہیں
بلکہ ان میں سے ہر لفظ کے نام والا کوئی اردو اخبار رسالہ بھی نکلتا تھا

ترانے میں گرامر صرف
"باد" کی حد تک ہے،
اور یہ ہم قومی نعرے
پاکستان زندہ باد
میں قیام پاکستان سے برسوں پہلے سے سمجھتے اور
جاری ہے 👇
قبول کئے ہوئے ہیں.
یہ درست ہے کہ
’’کا‘ کی جگہ ’’را‘‘ کردیں تو ایرانی اسے فارسی نظم مان لیں گے۔
لیکن یہ حفیظ کا کمالِ فن کیوں نہ سمجھا جائے کہ انہوں نے دونوں زبانوں کا مشترک ذخیرۂ الفاظ( vocabulary ) استعمال کر کے یہ ترانہ لکھ دیا،
جاری ہے 👇
آخر فارسی (شاید صدیوں ) اس خطے میں رائج رہی ہے،

اقبال اور فیض
کے اردو کلام میں سے
فارسی کے الفاظ نکال دیں
تو کتنے فیصد الفاظ باقی بچیں گے؟
ہمارا ترانہ ہماری پہچان ہے
فارسی اردو جو بھی ہے
پاک سر زمین شاد ہے
اور ان شاء اللّٰه
تا قیامت شادباغ رہے گا

کاواں دے کیاں باز نئیں مردے
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!