My Authors
Read all threads
"ہم سعودیوں کے آگے لیٹ گئے"

لگ بھگ پینتیس برس پہلے کی بات ہے۔ انڈیا پاکستان پر حملے کی تیاری کر رہا تھا کہ اچانک جنرل ضیاء انڈیا میچ دیکھنے پہنچ گئے۔ تب سوشل میڈیا تھا نہیں اور مین سٹریم میڈیا فقط اخبارات تک محدود تھا۔ اسی کے توسط سے کچھ لوگوں نے ہمیں بتایا👇🏻
"ہم راجیو گاندھی کے آگے لیٹ گئے"

ہم نے بھی یقین کرلیا، 16 برس کی عمر ایسے یقین آسانی سے کر لیتی ہے۔ کئی کلینڈر بدلے اور جنرل ضیاء کو دنیا سے گئے کئی سال ہوچکے تو ایک دن ہمارے سامنے انڈیا ٹوڈے کا شمارہ اور سابق بھارتی سفارتکاروں کی کتب آئیں جن سے پتہ چلا👇🏻
کرکٹ ڈپلومیسی والے روز ہم نہیں بھارت لیٹا تھا۔ بجائے اس کے کہ ہمارے لیٹنے کی بات کرنے والے ہم سے "سوری" کرتے ان کے بچے ہی ہمیں جنرل ضیاء کی راجیو کو لٹانے کی حکایت سنا کر داد کے طالب ہوئے۔

جب نائن الیون ہوا تو ایک بار پھر ہمیں بتایا گیا

"پاکستان امریکہ کے آگے لیٹ گیا"👇🏻
اس بار ہم 30 برس کے تھے۔ یقین کرنے کو زمین پر بہت کچھ تھا مگر ہم نے یقین نہ کیا کہ ایک بار اسی دعوے سے ڈسے جو جاچکے تھے۔ جوں جوں سال گزرتے گئے توں توں "لیٹ گیا" والی بات مزید شدت اختیار کرتی گئی۔ امریکی بھی" کارکردگی" پر اطمینان کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ "ڈو مور" کی بات کرتے۔👇🏻
جس سے تاثر یہی ملتا کہ

"ہم لیٹے ہوئے ہیں"

مگر ایک دن ہم نے ان گنہگار آنکھوں سے کلفٹن کے ساحل پر ملا داداللہ کو غروب آفتاب کا نظارہ کرتے دیکھ لیا۔ ہم مسکرائے، ہم لوٹ آئے، ہم نے کسی کو کچھ نہ بتایا۔ اور انتظار شروع کردیا وہ وقت آنے کا جب دشمن کی ہی صفوں سے ہمارے نہ لیٹنے کا👇🏻
اعلان سامنے آتا ہےدو ہی سال مزید گزرے تھے کہ بی بی سی کی طویل ڈاکومنٹری آگئی وہ دلائل اور گواہوں کی مدد سے ثابت کر رہے تھے کہ یہ خبیث اس بار بھی لیٹے نہیں ہیں، بلکہ بھارت سے بھی بڑی قوت کو لٹانے کے چکر میں ہیں۔اس ڈاکومنٹری کے بعد پورے مغربی میڈیا نے کورس کی صورت گانا شروع کردیا👇🏻
"پاکستان ہمیں لٹانے کی سازش کر رہا ہے، یہ ہمارا نہیں طالبان(افغان مجاہدین) کا سہولت کار ہے"

اسی میڈیائی یلغار کو بنیاد بنا کر امریکہ و برطانیہ ہمیں یقینی طور پر لٹانے میں جت گئے مگر ہم نہ لیٹے۔ تنگ آکر انہوں نے فرمائش شروع کردی👇🏻
"اچھا چلو خود نہیں لیٹتے تو کم از کم حقانی گروپ کو لیٹنے پر آمادہ کرلو"

ہم نے کامل معصومیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقین دلادیا

"ہم حقانی کو لٹانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے"

وہ خوش ہوئے، وہ چل دیئے۔ مگر نے سراج حقانی کی جگہ حسین حقانی کو لٹا دیا، تو ان کے طوطے اڑ گئے۔👇🏻
بمشکل اس کو ہی بچا پائے۔ جب حقانی کے لیٹنے کی خواہش بھی پوری نہ ہوئی تو فرمایا

"اگر تم لوگوں نے نہیں لیٹنا، تو پھر ہمیں نکلنے کا محفوظ راستہ دو کیونکہ ہم بھی لیٹنا نہیں چاہتے"

ہم نے ان کے پہلی بار یہ مطالبہ کرنے کے بعد بھی انہیں افغانستان میں 10 سال لٹائے رکھا۔👇🏻
اور بالآخر یہ اب جاکر 2020ء میں وہاں سے ذلیل ہوکر محفوظ راستہ لے پائے اور وہ بھی پوری دنیا کے سامنے "دہشت گردوں" سے معاہدہ کرکے۔ جو لوگ ستمبر 2001ء میں ہمیں بتا رہے تھے کہ "ہم لیٹ گئے" انہوں نے اس بار بھی "سوری" نہیں کہا۔ اور حد یہ کہ اب انہی بے شرموں کی تیسری نسل👇🏻
آج ایک تصویر شیئر کرکے کہہ رہی ہے

ہم سعودیوں کے آگے لیٹ گئے
ان بچوں کو بتاتی چلوں کہ پاکستان کا مستقبل سورج کی طرح روشن ہے ہر طرف صرف پاکستان ہی پاکستان ہوگا
بس دیکھتے جاؤ. نا پہلے کبھی وقت سے پہلے کچھ کہا نا اب کہا جائے گا تم بھی دیکھو گے کہ کون لیٹا تھا اور کس کو لٹائیں گے.👇🏻
"🇵🇰❤️
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with HUMAIRA RAJPUT

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!