My Authors
Read all threads
دل کو چھو لینے والی تحریر:
میرے قرآن پاک پڑھانے والی استاد جی بچوں میں پھل بانٹ رہے تھے ایک بچا بار بار لائن میں چلا آتا میں یہ منظر کافی دیر سے دیکھ رہا تھا ( واضح رہے میرے استاد جی نابینا ہیں) اب میں جو کافی دیر سے یہ تماشا دیکھ رہا تھا نہ جانے کونسی غیبی طاقت نے میرے قدم جکڑ⬇️
رکھے تھےورنہ میں اس بچے کو ضرور ایسا کرنے سے منع کرتا کیوں کہ باقی بچوں کے ہاتھوں میں ایک ایک فروٹ تھا پر وہ کمزور سا چڑیا جیسا بچہ اچھے خاصے آم اور تربوز اپنے تھیلے میں ڈال چکا تھا اور حیرانگی مجھے اس بات پر بھی ہوئی کہ استاد کے پاس اگر دوبارہ کوئی بچا آتا جو پہلے لے جا چکا⬇️
ہو تو استاد جی اسکے گال کھینچتے اور بھگا دیتے پر اسے نہ جانے کیسے نہیں پہچان پا رہے تھے یا وہ کیسے چکمہ دے جاتا تھا جبکہ آج تک مجھ جیسا بھگوڑا انہیں چکمہ نہیں دے پایا خیر دل میں ایک عجیب سی خوشی بھی تھی کوئی تو ہے جس سے استاد جی چکمہ کھا گۓ.
خیر جب فروٹ ختم تماشہ ہضم ہوگیا تو⬇️
میں استاد جی کے پاس چلا گیا جو اپنے گھر کی طرف واپس جا رہے تھے خیر میں نے راستے میں ہی انکو آ لیا اور کہنے لگا ..
" بادشاہ لوگو میرا حصّہ کہاں ہے ابھی اتنا بڑا تو نہ ہوا میں ..."
استاد جی مسکراۓ اور کہنے لگے ..⬇️
" میرے نالائق پتر پھل تو محنت کرنے والوں کو ملتا ہے تماشہ دیکھنے والے خالی ہاتھ ہی رہ جاتے ہیں تیری طرح ..."
( میرے استاد چاہے میرے سوہنے باوا جی ہوں یا میرے پیرے استاد جی پتا نہیں کہاں کہاں سے لفظوں کے جوڑ ڈھونڈ لاتے ہیں کہ میں لاجواب ہی ہوجاتا ہوں ..)⬇️
خیر میں انکے ساتھ چلتا رہا آج شاید انہیں تنگ کرنے کا ارادہ بن رہا تھا میرا .
" ارے استاد جی بہت افسوس کی بات ہے ایک چھوٹا سا بچہ آج ہاتھ کر گیا آپکے ساتھ."
کونسا بچہ ؟ اچھا کہیں تو اس چڑیا کی تو بات نہیں کر رہا جو ہاتھ میں بورا لئے بار بار گھوم کر آرہا تھا اپنا حصّہ وصول کرنے ؟⬇️
میں نے ایک نظر استاد جی کی طرف دیکھا اور سوچا یار یہ واقعی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے کیا ؟
جی استاد جی اسی کی بات کر رہا ہوں
" نہیں پتر وہ چکمہ نہیں دے رہا تھا میں چکمہ کھا رہا تھا .. یہ جو باقی بچے تھے نا روزے خور یہ تو خود ہی آم چوپتے اور پھر گھر والوں کے ساتھ بیٹھ جاتے پر⬇️
اس بچے کو اپنے گھر والوں کا خیال تھا یہ جو پیچھے جھگیاں ہیں نا یہ وہاں سے آتا ہے اور میں روز اس سے دھوکہ کھاتا ہوں اب تو کچھ نشہ سا لگ گیا ہے ..
"جہانگیر پتر کبھی ایسے بچوں سے دھوکہ کھا کر دیکھ تیری پریشانیاں کیسے دھوکہ کھا کر تجھ سے راستہ بدل لیں گی تو سوچ بھی نہیں سکتا"🔁
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with Anwar Ahmad Khan

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!