My Authors
Read all threads
بہت ہو گۓ
یہ لڑائی جھگڑے
اب کچھ
#کام_کی_بات کی جاۓ
#سوچئے
بحیثیت مسلمان
آپ نے کبھی
سچے دل
خلوصِ نیت
اور
علمی معلومات کیلۓ سوچا
کہ
آخر یہ
#شیعہ_سنی_تنازعہ ہے کیا؟
اس گفتگو میں
#اسلامی_تاریخ کے
چیدہ چیدہ واقعات کا تذکرہ ہے
اختلافی معاملات پر
کوئی
ذاتی راۓ نہیں دی گئی ہے
قارئین اختلاف کا حق رکھتے ہیں
لیکن
گفتگو مہذب اور #احترام کے ساتھ رہے
رسولؐ کی
ظاہری رخصت پر
مسلمانوں کی ریاست کے
نظم و نسق کیلۓ
#خلافت کا مسئلہ پیدا ہوا

مہاجر و انصار کے
اپنے اپنے دعوے تھے
مگر
حضرت ابوبکر ؓ کو
اکثریتی راۓ سے
پہلا خلیفہ منتخب کر لیا گیا

اس فیصلے کو
تقریباً سب مسلمانوں نے قبول کیا
البتہ
رسولؐ کے گھرانے بنو ہاشم کو
اس پر اعتراض تھا
بنو ہاشم اس معاملے میں
حضرت علؑی کو
خلیفہ بنانے کے دعویدار تھے
لہذا
اس موقعے پر
کچھ رنجش
کچھ تلخی
بھی ہوئی
لیکن
مسلمانوں کی اخوت اور یکجہتی کیلۓ
اس موقع پر جنگی مسئلہ نہ اٹھا
کوئی خون خرابہ نہ ہو
بنو ہاشم کی طرف سے
خلافت کے دعوے کے علاوہ
جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللّہ علیہا نے
#باغِ_فدک کی
ملکیت کا بھی دعوی
بھی پیش کیا تھا

اسکا جو بھی فیصلہ ہوا
اللّہ جانے
اللّہ مالک ہے
ہم اس پر کوئی راۓ نہیں دے رہے
#خلافت کے اس فیصلے پر
مسلمانوں میں
دو نظریاتی گروہ
وجود میں آۓ

پہلا گروہ
خلافت کا حامی تھا
جو اہل سنت کہلاۓ
جبکہ
دوسرا گروہ
علؑی کے حمایتیوں کا
چنانچہ
اس مناسبت سے
#شیعانِ_علؑی کے نام سے مشہور ہوا
ان دونوں گروہوں میں
صحابہؓ کی راۓ تقسیم ہوئی
اور
دونوں گروہ
اپنے نظرئیے اور سوچ کی
شدت سے حمایت کرتے رہے
البتہ
اکثریت نے میانہ روی رکھ کر
دونوں سے اچھے روابط قائم رکھے
#شیعانِ_علؑی نے
اپنا دعوی ضرور برقرار رکھا
لیکن
ریاست کے امور میں
کوئی رخنہ اندازی نہ کی
یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ
حضرت علؑی نے
متعدد بار
ضرورت پڑنے پر
خلیفہ کی مدد و معاونت بھی کی
چند سال بعد
پہلے خلیفہ کے انتقال پر
حضرت عمر ؓ کو
دوسرا خلیفہ نامزد کر دیا گیا
مسلمانوں نے اس فیصلے پر
کوئی اعتراض نہ کیا
اور
#شیعان_علؑی نے اس دفعہ
کوئی دلچسپی نہ ظاہر کی
اور
خاموش طبقے کے طور پر رہنے لگے
وقت گزرتا گیا
پھر
ایک قاتلانہ حملے میں
حضرت عمر ؓ شہید ہوۓ
اور
انکے بعد
حضرت عثمان ؓ
ایک شورٰی کے فیصلے سے
تیسرے خلیفہ منتخب ہوۓ
جنکا تعلق بنو امیّہ سے تھا
پہلے
دوسرے
اور
تیسرے خلفاء کے
منتخب ہونے میں
حالات کے لحاظ سے
تین الگ الگ مختلف طریقے رہے
حضرت عثمان ؓ کے دورِ خلافت میں
انکے خاندان کے کئی افراد نے
ریاست کے معاملات میں
اپنے اثر و رسوخ اور رشتہ داری سے
حکومت کے معاملات میں
دخل اندازی کی کوشش کی
اس چیز کو دیکھ کر
صحابہؓ میں سے
کئی ایک کو اعتراض بھی ہوا
جس کا انہوں نے اظہار بھی کیا
رسولؐ کی
انتہائی عظیم تربیت سے
تیار ہونے والی
صحابہؓ کی جماعت کے افراد
ریاست میں
ہونے والی خرابیوں پر
فکر مند ضرور ہوۓ
لیکن
احترام و ادب کے ساتھ
اپنی راۓ کا اظہار کرتے رہے
بنو امّیہ کے بعض افراد نے
جو کہ رسولؐ کو بھی ناپسندیدہ تھے
اور
فتح مکہ کے بعد
ظاہری اسلام لے آۓ تھے
اسلامی ریاست کے امور میں
بے جا مداخلت کا اضافہ کیا
چنانچہ
صحابہؓ کی شکایت پر
خلیفہ نے معاویہ بن ابو سفیان کو
عہدے سے معزول بھی کیا
ریاستِ مدینہ کی حدود
بہت پھیل چکی تھیں
اور
امورِ خلافت میں
رابطہ کا بھی مسئلہ ہو رہا تھا
اسی دوران
بنو امّیہ کی ریشہ دوانیاں بڑھتی گئیں
اکثریت صحابہؓ اس صورتحال سے پریشان تھے
اور
آہستہ آہستہ لوگ
خلیفہ کے خلاف باتیں کرنے لگے
حالات اتنے خراب ہوۓ
کہ
عوام نے
خلیفہ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کر لیا
عوام مشتعل تھے
اور
بے قابو عوام کے ہاتھوں
ایسے حالات پیش آۓ
کہ
خلیفہ کی شہادت ہو گئی
خانہ جنگی کی صورتحال
اور
#مسلمانوں کے ہاتھوں
انکے اپنے ہی خلیفہ کا قتل
بہت ہی خوفناک اور خطرناک معاملہ تھا

اس موقع پر
مدّبر صحابہؓ نے
جنکا تعلق
دونوں بڑے گروہوں سے تھا
حضرت علؑی کو
خلیفہ بنانے پر زور دیا
حضرت علؑی بہت عرصے سے
گوشہ نشین تھے
انہوں نے
اولاً معذرت کی
مگر
حالات کے پیش نظر
بڑی اکثریت نے
انہوں راضی کر لیا
جس پر انہوں نے
اپنی چند شرائط کے ساتھ
خلافت لینے پر
آمادگی ظاہر کر دی
جن مخدوش حالات میں
حضرت علؑی نے خلافت سنبھالی
اسکو دیکھتے ہوۓ
منافقون نے
اپنی ریشہ دوانیاں جاری رکھیں
اور
قتلِ عثمان ؓ کا مطالبہ لے کر
شورشیں شروع کر دیں

ایک گروہ نے
جناب عائشہ ؓ کو ورغلایا
اور
انکی قیادت میں
خلیفہ کے خلاف لشکر کشی کرا دی
اس معاملے کو
حضرت علؑی نے
بڑی حکمتِ عملی سے حل کیا
اور
ام المومنین جناب عائشہ ؓ کو
بہت عزت و احترام کے ساتھ
گھر واپس پہنچایا

اس واقعہ پر
ام المومنین ؓ کو
باقی زندگی بہت افسوس رہا
اور
ورغلانے والوں سے
ناراضگی بھی ظاہر کی
ان لوگوں میں
کئی #معتبر و #معزز صحابہؓ تھے
اس معاملے کی ناکامی پر
شورش پھیلانے والوں کے سردار
معاویہ بن ابو سفیان نے
براہ راست خلیفہ کے خلاف
جنگ آزمائی شروع کر دی
اور
جنگ صفین ہوئی
جس میں
کئی ہزار صحابہؓ شہید ہوۓ
یوں۔۔۔
وہ سب شروع ہوا
جو
رسولؐ کی تعلیمات نہ تھیں
مسلمانوں کا شیوہ نہ تھا
اور
جہالت کے دور کی ہوس و لوٹ مار
مسلمانوں میں پلٹ آئیں

تخت و تاج کی ہوس
اور
بنو امیّہ کا اقتدار سے احساسِ محرومی
خون خرابہ کا آغاز ہوا
کچھ عرصے بعد
ایک سازش کے تحت
خلیفۃ المسلمین حضرت علؑی کی شہادت ہوئی
اور
معاویہ بن ابو سفیان کا
جنگ و جدال جاری رہا
اسکے خلاف آواز اٹھانے پر
بہت سے معزز صحابہؓ شہید کیے گۓ
اپنی عیاریوں اور چالبازی کے ذریعے
معاویہ بن ابو سفیان نے
خلافت پر قبضہ کر لیا

اس
جبر و تشدد کے سلسلے کو
جاری رکھتے ہوۓ
مساجد کے منبروں سے
حضرت علؑی کے خلاف
سب و شتم کا
مکروہ و قبیح عمل شروع کیا گیا
جس کی مثال
دنیا کے
کسی وحشی معاشرے میں بھی نہ ملتی
اسکے بعد
اپنے فاسق و فاجر بیٹے
یزید کو
ولی عہد نامزد کر دیا
جس کی وجہ سے
کائنات کی بدترین بربریت کا واقعہ
کربلا پیش آیا

خلفاۓ راشدین ؓ کے معاملے میں
مسلمان متحد ہیں
لیکن
بنو امیّہ نے اسلام کا شیرازہ بکھیر دیا

لَّعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with Sarwar Naqvi (ر) 🇵🇰🇨🇦

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!