🇵🇰چوھان ویر 🇵🇰 Profile picture
Sep 26, 2020 91 tweets 31 min read Read on X
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اسلام میں دعا کی بے پناہ اہمیت ہے۔ قرآن و احادیث میں اس کے احکام واضح طور پر موجود ہیں۔ دعا خدا اور بندے کے درمیان سب سے مضبوط اور نزدیکی تعلق ہے۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
قرآن مجید میں ہے :میں اپنے بندے سے بہت ہی نزدیک ہوں ،اس کی رگِ جاں سے بھی قریب ہوں۔ دعا مانگنے کا حکم بار بار آیا ہے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :اُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّعِ اِذَا دَعَانِ….( القرآن ،سورہ بقرہ2؍،آیت 186)ترجمہ: میں دعا مانگنے والوں کی دعا قبول کرتا ہوں
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
،جب وہ مجھے پکارے۔ اور فرماتا ہے:وَقَالَ رَبُّکُمْ دْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَکْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادِتِی سَیَدْ خُلُوْنَ جَہَنَّمَ دَاخِرِیْن(القرآن ، سورہ مومن40 ،آیت 59)
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
ترجمہ: جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں عنقریب جہنم میں جائیں گے ذلیل ہوکر۔یہاں عبادت سے مراد دعا ہے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اس آیت کریمہ میں اکثر مفسرین نے عبادت کو دعا سے مراد لی ہے۔ حدیث پاک میں بھی دعا کو عبادت بلکہ عبادت کا مغز قرار دیا گیا ہے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
۔(اَلدُّعَاءُ ہُوَ الْعِبَادَۃُ اور اَلدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ)(مسند احمد جلد4،صفحہ 271۔مشکوٰۃ الدعوات) اس آیت میں ایسی رہنمائی دی جارہی ہے جسے اختیار کرکے دنیا و آخرت کی سعادتوں سے ہمکنار ہوسکے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
۔دوسرے مذاہب میں بھی دعا کی ترغیب دی گئی ہے اور دعا ئیہ الفاظ بھی ان کی مذہبی کتابوں میں موجود ہیں۔لیکن مذہب اسلام کے بنیادی عقیدۂ توحید سے ان کا دور دور تک تعلق نہیں ہے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اسلام میں عقیدۂ توحید پر قائم رہتے ہوئے اللہ رب العزت سے ہی اپنی بے بسی اور اپنی ضرورتوں کی التجا کا حکم ہے۔ اللہ کے رسول ﷺ نے بھی اسی کی تعلیم دی اور خود عمل کرکے دکھایا ۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی رحمت ﷺ فرماتے ہیں : کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جو تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دے اور تمہارے رزق کو وسیع کردے۔ رات دن اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے رہوکہ دعا سلاح( ہتھیار) مومن ہے۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
دعا سبھی مانگتے ہیں ، سب اپنے لئے ، اپنوں کے لئے مانگتے ہیں۔ ایسا حکم بھی ہے اللہ کے رسول نے طریقہ بتایا اور فرمایا:(مفہوم) پہلے اپنے نفس کے لئے پھر اپنوں کے لئے پھر دوسروں کے لئے دعا مانگو۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
دنیا میں جتنے جلیل القدر انبیاء کرام گزرے ہیں انہوں نے عقیدۂ توحید کی دعوت دی اور اللہ کے دین کی طرف انسانوں کو بلایا ۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
جن قوموں نے اپنے نبی کو جھٹلایا ،ان کو ستایا اور ان کی دعوت کو ٹھکرایا تو ان کے رسولوں نے ان کے لئے بد دعا کی اور اللہ نے بد دعا قبول فرماتے ہوئے ان قوموں کو برباد اور ہلاک کر دیا۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
حضرت نوح علیہ السلام کی قوم نے جب ان کو جھٹلایا اور ستایا تو حضرت نوح علیہ السلام نے اس طرح بد دعا کی
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
وَقَالَ نُوْحُٗ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَی الْاَرْضِ مِنَ الْکٰفِرِیْنَ دَیَّارًا۔اِنَّکَ تَذَرْ ہُمْ یُضِلُّوْا عِبَادَکَ وَلَا یَلِدُوْ آ اِلَّا فَاجِراً کَفَّارًا۔(القرآن ،سورہ نوح71 ،آیت26۔27)
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
ترجمہ: نوح نے کہا اے میرے رب ان کافروں میں سے کوئی زمین پر بسنے والا نہ چھوڑ ۔ اگر تو نے ان کو چھوڑ دیا تو یہ تیرے بندوں کو گمراہ کردیں گے اور ان کی نسل سے جو بھی پیدا ہوگا بدکار اور سخت کافر و نا شکرا ہی ہوگا۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اسی طرح حضرت لوط علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کی گمراہی اور ڈھٹائی پر بد دعا کی اور وہ قومیں ہلاک ہوئیں۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون اور اس کی قوم کے خلاف جو بددعا کی اس کا بیان کلامِ الٰہی میں اس طرح موجود ہے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
وَقَالَ مُوْسٰی رَبَّنآ آتَیْتَ فِرْعَوْنَ وَ مَلَاَہٗ زِیْنَۃً وَّ اَمْوَالاً فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا رَبَّنَا لِیُضِلُّو عَنْ سَبِیْلِکَ
رَبَّنَا اطْمِسْ عَلآٰ اَمْوَالِہِمْ وَشْدُدْ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ فَلَا یُؤْمِنُوْا حَتّٰی یَرَوُ االْعَذَابَ الْاَلِیْم(القرآن ،سورۃ یونس10،آیت نمبر 88)
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
ترجمہ : موسیٰ علیہ السلام نے دعا کی اے ہمارے رب تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں زینت اور مال و دولت سے نوازرکھا ہے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
۔ اے رب ان کے مال برباد کر دے اور ان کے دلوں پر ایسی مہر کردے کہ ایمان نہ لائیں جب تک دردناک عذاب نہ دیکھ لیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی بددعا قبول فرمائی کہ ان کے دلوں میں ایمان قبول کرنے کی گنجائش ہی نہ رہی،
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
جسے مہرلگ جانا کہا جاتاہے۔ معلوم ہوا دل کی سختی بھی بڑا عذاب ہے۔ اس سے اللہ بچائے ۔ اس کی پہچان یہ ہے کہ آنکھ سے آنسو نہ بہے ، دل اچھوں کی طرف مائل نہ ہو۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
چنانچہ جیسا حضرت موسیٰ نے دعا فرمائی ایسا ہی ہواکہ فرعونیوں کے درہم و دینار ، پھل اور کھانے کی چیزیں پتھر ہوگئیں اور انہیں ایمان کی توفیق نہ ملی۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
ڈوبتے وقت ایمان لائے قبول نہ ہوا۔ موسیٰ علیہ السلام نے دعا کی تھی ہارون علیہ السلام نے آمین کہا تھا۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
نبی رحمت ﷺ نے دشمنوں کے لئے دعا مانگی، ان کی ہدایت کی دعا مانگی ۔ یہ بڑے دل و جگر کاکام ہے ۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
زیادہ تر لوگ دشمنوں کے لئے بد دعا ہی کرتے ہیں لیکن قربان جائیے رب کریم کی شان رب العالمین پراللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنا تعارف رب العالمین کی حیثیت سے کر ایا ہے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
سورہ الفاتحہ کی ابتدا الحمد للہ رب العالمین سے ہوتی ہے۔ رب العالمین کامطلب ہے سارے جہان کاپالنے والا اور پرورش کرنے والا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری رسول محمد ﷺ کا تعارف رحمت اللعالمین سے کرایا۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
یعنی سارے جہان کے لئے رحمت۔ رب فرمارہا ہے۔ وَمَااَرْسَلْنَاکَ اِلَّا رَحْمَۃَ الِّلْعَالَمِیْن (القرآن، سورۃ انبیاء،آیت107)اے نبی ، ہم نے تو تم کو دنیا والوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
نبی اپنے معاشرے کے لئے رحمت ہوتے ہیں۔جب قوم رحمت قبول نہیں کرتی توہلاکت اس کا مقدر بن جاتی ہے مگر اللہ کے آخری رسول محمد ﷺ کی شان دوسرے انبیا سے الگ ہے۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
کفار نے آپ کو بھی جھٹلایا، آپ کی مخالفت کی، آپ کو انتہائی اذیت دی بلکہ آپ کے قتل کا منصوبہ بنایا مگر نبی رحمت ﷺ نے ان کے لئے بد دعا نہ کی، ہدایت کی دعا کی۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ قیل یا رسول اللہ ادع علی المشرکین قال انی لم ابعث لعانا و انما بعثت رحمہ(مسلم ، کتاب البروالصلہ والادب، باب النہی عن لعن الدواب)
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ مشرکوں پر بد دعاکیجئے ۔نبی رحمت نے فرمایا میں لعنت کرنے کے لئے نہیں بھیجا گیا ہوں ۔ میں تو رحمت بنا کر بھیجا گیا ہوں
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
احادیث میں دشمنوں کے لئے دعا مانگنے کا ذکر صراحت کے ساتھ موجود ہے ۔ حضور نبی اکرم ﷺ کو کفار نے جتنی تکلیف پہنچائی ، جتنی مخالفت کی سیرت کی کتابوں میں موجودہے۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
طائف کے ہر قابلِ ذکر شخص سے حضور ﷺ نے ملاقات کی اور انہیں اللہ کی وحدانیت اور دین اسلام کو قبول کرنے کی دعوت دی۔ کسی نے شائستگی سے جواب دینے کی زحمت گوارہ نہ کی ۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
انتہائی ڈھٹائی سے دعوت توحید کو مسترد کر دیااور اس سے بھی زیادہ رذالت کاانہوں نے یوں مظاہرہ کیا۔کہنے لگے :یَا مُحَمَّدُٗ اُخْرُجْ مِنْ بَلَدِنَاکہ ہمارے شہر سے نکل جاؤ ۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
ہمیں اندیشہ ہے کہ تم ہمارے نوجوانوں کو اپنی باتوں سے بگاڑ دوگے۔انہوں نے شہر کے اوباش نوجوانوں کو نبی رحمت ﷺ کے پیچھے لگادیا ۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
وہ جلوس کی شکل میں اکٹھے ہوگئے اور حضور کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔ آوازے کستے ، پھبتیاں اڑاتے، دشنام طرازی (گالی گلوج) کرتے،
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اپنے بتوں کے نعرے لگاتے ہوئے حضور ﷺ پر پتھر برسانا شروع کردیا۔ رحمت اللعالمین ﷺ کے بابرکت قدموں کو اپنے پتھروں کا نشانہ بناتے۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
چلتے ہوئے آپ ﷺ جو پاؤں زمین پررکھتے ٹھک سے پتھر اس پر آلگتا۔ حضور اسے اٹھاتے اور دوسرا پاؤں زمین پر رکھتے تو وہ پاؤں بھی پتھروں کی زد میں آجاتا۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
یہاں تک کہ ان ظالموں کی سنگ باری سے آپ کے مبارک قدم زخمی ہوگئے اور خون بہنا شروع ہوگیا۔ ان کی سنگ باری جب شدت اختیار کر لیتی تو حضور درد کی شدت سے بیٹھ جاتے ۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
وہ ظالم حضور کو بازوؤں سے پکڑ تے اور کھڑا کردیتے ۔پھر پتھر برسانا شروع کردیتے اور ساتھ ہی قہقہے لگاتے ۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
زید بن حارثہ بیکسی کے اس عالم میں اپنے آقا کو بچانے کے لئے آڑ بن جاتے۔ کئی پتھران کے سر پر لگے اور خون بہنے لگا۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
طائف کے ان بدبخت لوگوں نے اپنے اس معزز و مکرم مہمان کو اپنے یہاں سے اس طرح رخصت کیا ۔نبی رحمت ﷺ جب طائف شہر کے باہر پہنچے تو آپ کا دل ان کے ظالمانہ سلوک سے از حد مغموم تھا۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
سارا جسم زخموں سے بھرا تھا۔ جسم مبارک سے خون بہہ رہا تھا۔ قریب ہی ایک باغ تھا ۔آپ ﷺ اس میں تشریف لے گئے اور انگور کی ایک بیل کے نیچے بیٹھ گئے۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
نبی رحمت ﷺ نے جو مناجات اس وقت اپنے رحیم و کریم رب کی بارگاہ میں کی اسے باربار پڑھئے، غور کیجئے ، شاید آپ ﷺ کی رفعتوں کا کچھ اندازہ ہوسکے۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
دیکھئے، پڑھئے سیرت کی کتابیں۔(سبل الہدی، ج۔2،ص577، سیرت ابن کثیر ،ج۔2،ص150، سیرت ضیاء النبی،ج۔2 ،صفحہ 444و دیگر کتب سیرت)
علامہ ابن کثیر صحیحین کے حوالے سے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی یہ روایت نقل کی ہے:ہَلْ اَتٰی عَلَیْکَ یَوْمُٗ کَانَ اَشَدَّ عَلَیْکَ مِنْ یَوْمِ اُحُدٍ؟فَقَالَ لَقَدْ لَقِیْتُ مِنْ قَوْمِکِ وَکَانَ اَشَدُّٗ مَالَقِیْتُ یَوْمَ الْعُقْبَۃِ
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
آپ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا ۔ یا رسول اللہ کیا احد کے دن سے بھی زیادہ تکلیف دہ دن حضور پر گزرا ہے؟ فرمایا تیری قوم کے ہاتھوں جو تکلیفیں مجھے یوم العقبہ کو پہنچیں وہ زیادہ سخت تھیں۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
یعنی جس روز میں نے بنی ثقیف کے سرداروں عبد یالیل ، سعود اور حبیب وغیرہ کو دعوت دی اور انہوں نے جو سلوک میرے ساتھ کیا وہ بڑا روح فرسا تھا۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اس روز میں سخت غمگین و پریشان تھا۔ زخموں سے خون نکل رہاتھا۔ راستہ میں ایک جگہ بیٹھ گیا ۔ میں نے سر اوپر اٹھایا تو میں نے دیکھا کہ ایک بادل کا ٹکڑا مجھ پر سایہ کئے ہوئے ہے۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
پھر میں نے غور سے دیکھا تو جبرئیل مجھے وہاں دکھائی دئے۔انھوں نے بلند آواز سے مجھے پکارااور کہا :
اللہ تعالیٰ نے وہ گفتگو سن لی ہے اور آپ کے ساتھ قوم کا سلوک دیکھ لیا ہے ۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اللہ تعالیٰ نے ملک الجبال یعنی پہاڑوں کے فرشتہ کو آپ کے پاس بھیجا ہے، وہ آپ کی خدمت میں سلام عرض کرتا ہے اور آپ کی خدمت میں گزارش پیش کی یا رسول اللہ آپ حکم دیں تو ابھی کفار کو دو پہاڑوں کے درمیان پیس دوں۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
رحمت مجسم ﷺ نے فرمایا:اَرْجُوْ اَنْ یَّخْرِجَ اللّٰہُ مِنْ اَصْلَابِہِمْ مَنْ یَّعْبُدَ اللّٰہَ لَا یُشْرِکُ بِہٖ شَیْءًا
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
ترجمہ:میں امید کرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی پشتوں سے ایسی اولاد پیدا کرے گا جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں گی اور کسی کو اس کا شریک نہیں بنائیں گی۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
(سبل الہدی ، ج2، ص579۔582، سیرت ابن کثیر ،ج۔2،صفحہ 152،153، ضیاء ا لنبی ،ج۔2،صفحہ447)
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھ رہا تھا جس وقت وہ اللہ کے نبی (یعنی حضور اپنا) واقعہ بیان فرمارہے تھے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
کہ ان کی قوم نے ان کو مارمار کر لہولہان کر دیا تھا وہ اپنے چہرے سے خون پوچھتے تھے اور کہتے تھے اَللّٰہُمَّ اِہْدِ قَوْمِیْ اِنَّہُمْ لَایَعْلَمُوْنْ اے اللہ میری قوم کو ہدایت دے وہ نادان ہے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
(بخاری کتاب الانبیاء، باب حدیث المغار) امام محمد یوسف الصالحی سبل الہدی میں امام احمد اور شیخین کے حوالے سے ایک روایت یوں نقل فرماتے ہیں :عکرمہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اے پہاڑوں کے فرشتے!میں صبر کروں گا
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
شاید ان کی اولاد میں سے کچھ ایسے لوگ پیدا ہوں جو لا الہ الاللہ پر ایمان لائیں۔ حضور کی اس رحمت اورشفقت کو دیکھ کر ملک الجبال (پہاڑوں کا فرشتہ) یہ کہہ اٹھا ،
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
جس طرح آپ کے رب نے آپ کا نام رکھا ہے بے شک آپ رؤوف و رحیم ہیں۔ رحمت کی یہ روشن سال انسانی تاریخ میں ڈھونڈنے سے نہیں ملے گی۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
یہی موقع ہوتا ہے جب نبی بد دعا کرتے ہیں۔ ان کی بددعا قبول ہوتی ہے اور قوم ہلاک و برباد ہوتی ہے۔ نبی رحمت ﷺ نے بد دعا بھی نہیں کی اورملک الجبال کی ہلاکت کی پیشکش کو ٹھکرادیا اور ہدایت کی دعا کی
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
کیونکہ اللہ نے آپ کو رحمت اللعالمین بناکر مبعوث فرمایا۔ *سلام اس پر کہ جس نے خون پیاسوں کو قبائیں دیں* *سلام اس پر کہ جن سے گالیاں سن کردعائیں دیں
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
حضرت زبنرہ رضی اللہ عنہا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے گھرانے کی باندی تھیں مسلمان ہوگئیں تو ان کو کافروں نے اس قدر مارا کہ ان کی آنکھیں جاتی رہیں
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
حضور نے ان کے لئے دعا مانگی۔خدا وند تعالیٰ نے حضور اقدس ﷺ کی دعا سے پھر ان کی آنکھوں میں روشنی عطا فرمادی تو مشرکین کہنے لگے یہ محمد(ﷺ) کے جادو کا اثر ہے۔(زرقانی علی المواہب، ج۔1، ص 270)
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
مدینہ میں انصار کے علاوہ بہت سے یہودی بھی آباد تھے۔ ان یہودیوں کے تین قبیلے بنو قینقاع، بنو نظیر، قریظہ مدینہ کے اطراف میں آباد تھے اور نہایت مضبوط محلات و قلعے بنا کر رہتے تھے۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
ہجرت سے پہلے یہودیوں اور انصار میں ہمیشہ اختلاف رہتا تھا ۔ چونکہ مدینہ کی آب و ہوا اچھی نہ تھی ، یہاں طرح طرح کی بیماریاں وبائیں پھیلتی رہتی تھیں۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اس لئے کثرت سے لوگ بیمار ہوتے ۔ مہاجرین بھی بیمار ہونے لگے۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت بلال رضی اللہ عنہ شدید لرزہ بخار میں مبتلا ہوکر بیمار پڑ گئے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اور بخار کی شدت میں یہ حضرات اپنے وطن مکہ کو یاد کرکے کفار مکہ پر لعنت بھیجتے تھے۔ اور مکہ کی پہاڑیوں اور گھاسوں کے فراق میں اشعار پڑھتے تھے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
حضور ﷺ نے لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھ کر یہ دعا فرمائی کہ یا اللہ، ہمارے دلوں میں مدینہ کی ایسی محبت ڈال دے جیسی مکہ کی محبت ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ ۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اور مدینہ کی آب و ہوا کو صحت بخش بنادے اور مدینہ کے صاع او ر مد ، ناپ تول کے برتنوں میں خیر و برکت عطا فرما اور مدینہ کے بخار کو حجفہ کی طرف منتقل فرمادے۔آپ کی دعا سے مدینہ کے لوگوں کوآرام مل گیا۔(مدارج النبوت، ج۔2، ص70، اور بخاری)
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
آپ کی دعاؤں اور عفو درگزر کی مثالوں میں سے یہ ہے کہ نبی رحمت ﷺ نے لبید بن عاصم یہودی کو جس نے آپ پر جادو کیا تھااور خیبر کی اس یہودن کو جس نے زہر آلود بکری کی ران آپ کودی تھی،معاف فرما دیا
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اور دعا سے نوازا۔(مدارج النبوت ، ج۔اول،ص74) آپ ﷺ کمال عفوو درگزر فرمانے والے تھے۔ مطلب یہ کہ آپ نے اپنی ذات کے لئے کسی سے انتقام نہ لیا۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
جس نے آپ کے مال کو برباد کیا یا آپ کو برا کیا یا تکلیف پہنچائی ، اسے معاف کردیا۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
آج مسلمانوں کایہ شیوہ ہوگیاہے کہ جب اسے کسی سے تکلیف پہنچتی ہے تو کہتا ہے (بلکہ کرتاہے) میں اینٹ کاجواب پتھر سے دوں گا۔ افسوس صد افسوس آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
جو اچھے اور نیک کہلاتے ہیں یہاں تک علما(چند کو چھوڑکر)ذرا سی بات پر اپنے قریبی دوستوں ،رشتے داروں کے لئے بد دعا کرنے لگتے اور نقصان پہنچانے کے لئے اوراورادو وظائف اور تعویذ کا استعمال کرنے لگتے ہیں۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
مگر نبی رحمت ﷺ کی سنت یہ ہے کہ آپ نے پتھر کھائے جواب میں پتھر نہیں برسائے۔بلکہ ان کی ہدایت کی دعا کی اور آپ کی دعا قبول ہوئی
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
دنیا نے دیکھ لیاکہ طائف کی اگلی نسل نے رسول پاک کا کلمہ پڑھ لیا۔کل طائف کے لوگ رسول اللہ کے دشمن تھے آج طائف کے لوگ رسول پاک کا کلمہ پڑھ رہے ہیں۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
آپ کی امت میں ہیں یہ کرشمہ تھا آپ کی رحمت بھری دعاؤں کا اور آپ کے رحمت اللعالمین ہونے کا ۔ آپ ﷺ کی زندگی سراپا رحمت تھی۔ زحمت، تشدد ، انتقام جیسی چیزیں آپ کے اندر نہ تھیں
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
یہی وجہ تھی کہ دشمن بھی آپ کا گرویدہ ہوجاتا تھا اور آپ کی رحمت بھری شخصیت سے متاثر ضرور ہوتا تھااور آپ کو صادق الامین کے لقب سے پکارتا تھا اور اکثر کلمہ پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہوجاتا تھا
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب رسول کی اس صفت اور اس کے اثرات کا تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
ترجمہ: (اے پیغمبر) یہ اللہ کی بڑی رحمت ہے کہ تم ان لوگوں کے لئے نرم دل واقع ہوئے ہو ورنہ اگر تم تند خو اور سخت دل ہوتے تو یہ سب تمہارے گردوپیش سے چھٹ جاتے۔ ان کے قصور معاف کردو، ان کے حق میں دعائے مغفرت کرو۔(القرآن، سورہ آل عمران،آیت 159)
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
جس طرح ہمارے آقا ﷺ کی پہچان رحمت ہے اسی طرح امت محمدی کی پہچان بھی رحمت ہونی چاہئے۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
مسلمان اپنے فیملی کے لئے،اپنے محلہ اور سماج کے لئے اپنے ملک اورانسانوں کے لئے رحمت بننے کی کوشش کریں۔
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
اس وقت ایسے حالات پید اہوگئے ہیں کہ مسلمانوں کو زحمت سمجھا جاتاہے، ان کو ظلم و تشدد سے جوڑا جارہا ہے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
مسلم نوجوانوں میں صبر وتحمل اور رواداری کا جذبہ کم ہورہا ہے ۔ ان کو اپنے رسول کی سیر ت کو Role Modelماننا چاہئے،اپنانا چاہئے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
ہم مسلمانوں کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا۔ اپنی شخصیت کو رحمت بنانی ہوگی، اپنے کردار سے رحمت کا ثبوت دینا ہوگا اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بجائے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
رسول کی رحمت بھری سیرت کو اپنانا ہوگا۔ ہم تمام امتیوں کو اپنے آقا ﷺ کی اتباع کرتے ہوئے حسن اور اخلاق اور عفو ودرگزر کو اختیار کرنا چاہئے
#ہادی_و_رہنما_خاتم_الانبیاء
آخر میں میں دل سے پرودگار سے دعا گو ہوں
#سرمایہ_زیست
#نمود_عشق
#البدر
کی اور اس کاوش میں شامل تمام دوستوں کو
اجر عظیم سے نوازے
آمین ثمہ آمین

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 🇵🇰چوھان ویر 🇵🇰

🇵🇰چوھان ویر 🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @MajeedChuhan

Sep 25, 2020
#Pakistan_IsTheBest
کیلاش مذھب میں خدا کا تصور تو ھے مگر کسی پیغمبر یا کتاب کا کوئی تصور نہیں
#Pakistan_IsTheBest
#Pakistan_IsTheBest
چترال شہر سے کوئی دو گھنٹے کی مسافت پر کافرستان واقع ھے۔انکے مذہب میں خوشی سب کچھ ھے.وہ کہتے ہیں جیسے پیدائش خوشی کا موقع ھے اسی طرح اسکا مرنا بھی خوشی کا موقع ھے
#Pakistan_IsTheBest
چنانچہ جب کوئی مرتا ھے تو ھزاروں کی تعداد میں مردوزن جمع ہوتے ہیں- میت کو ایک دن کے لئے کمیونٹی ھال میں رکھدیا جاتا ھے ، مہمانوں کے لئے ستر سے اسی بکرے اور آٹھ سے دس بیل ذبح کئے جاتے ھیں
Read 6 tweets
Sep 25, 2020
#Pakistan_IsTheBest
چترال کی وادی بروغل: تیزی سے پگھلتے، سرکتے گلیشیئر اور نئی جھیلیں
#Pakistan_IsTheBest
پاکستان کے ضلع چترال کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گلیشیئروں کو اپنے سامنے تیزی سے پگھلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور اِس وجہ سے نئی جھیلیں وجود میں آ رہی ہیں۔
#Pakistan_IsTheBest
اس خطے کے گلیشیئروں پر پڑنے والے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے کے لیے برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن آج چترال جائیں گے اور ماہرین کے ساتھ مل کر وادی کے ایک کونے میں واقع کوئی گلیشیئر کا جائزہ لیں گے۔
Read 41 tweets
Sep 25, 2020
#Pakistan_IsTheBest
صدر ایردوان کا خطاب کشمیری عوام کے جذبات کا حقیقی اظہار ہے: غلام نبی فائی
#Pakistan_IsTheBest
صدر ایردوان نے اقوام متحدہ  کے 75 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں کشمیر کے لئے جو الفاظ استعمال کئے ہیں وہ علاقے کے لاکھوں ناامید انسانوں کے لئے امید اور الہام بنے ہیں: فائی
#Pakistan_IsTheBest
عالمی کشمیر آگاہی فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی سے خطاب میں  کشمیری عوام کے دعوے کے ساتھ تعاون کا ایک دفعہ پھر اعادہ کرنے پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Read 14 tweets
Sep 24, 2020
#Pakistan_IsTheBest
محض ہلکی پھلکی موسیقی 🎶
کیساتھ پاک وطن کے گیت گاتے یہ ٹرینڈ
20k
کراس کرچکا ہے
کل جب پوری آب و تاب سے دشمنان کا منہ کالا کیاجائے گا تو کیا بنے گا
سلام آپ سب دوستوں کی محبت کو
سلامت رہیں
Read 7 tweets
Sep 24, 2020
#Pakistan_IsTheBest
Green, white and blue
Pakistan on the front-lines of UN peacekeeping
👆👆👆👆
My topic in Trend
What,s your,s 🤔
Time Today 5pm PST
Are you ready warriors?
For 🇵🇰
@h4hafizg
@AliWehbePK
@_EhsanKhan_
@jogi512
@drislamilyas
#Pakistan_IsTheBest
From Europe to Africa, Pakistan has always stepped up to offer troops for maintaining peace in strife-torn regions
#Pakistan_IsTheBest
In what were once the world’s major conflict zones, many locals still remember Pakistan by the distinctive image of ‘Blue Helmets
@AliWehbePK
@lovepkAr77
@h4hafizg
Read 78 tweets
Sep 23, 2020
اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
جو دوست بار بار لمٹ لگنے کا شکوہ کرتے ہیں غور سے ٹویٹر رولز کو سمجھ کے عمل کریں
یہ رولز مارچ 2019میں لاگو کیے گئے ہیں
👇
hat are the technical follow limits
Every Twitter account is able to follow up to 400 accounts per day. Verified Twitter accounts are able to follow up to 1,000 accounts per day.
In addition to the daily limits, there are follow ratios that go into effect once you’re following a certain number of accounts
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(