*🌹 اصحاب_الرسولﷺ*

یہی حضرات صحابۂ کرام رضوان ﷲ علیہم اجمعین ہی رسول ﷲ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہو کر’’کتابتِ وحی‘‘کا فریضہ انجام دیتے رہے… جس کی بدولت ان کے اپنے دل بھی کلام ﷲ کے نور سے مسلسل ’’منور‘‘ہوتے رہے۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*لہٰذا قابلِ غورہے یہ بات کہ ان مبارک وبرگزیدہ حضرات کی امانت ودیانت یاان کےمقام ومرتبےکےبارےمیں کسی قسم کےشکوک وشبہات کاکیامطلب ہوگا
اس چیز کےنتائج ومفاسد کس قدر تباہ کن اور خطرناک ہوں گےاور یہ کہ بات آخر کہاں تک جاپہنچےگی

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
مزید یہ کہ جب ﷲ سبحانہ وتعالیٰ نے تمام بنی نوعِ انسان میں سے اپنے حبیب ﷺ کو بطورِ خاص منتخب فرمایا

اورامام الأنبیاء بنایا تو یقینا ﷲ نے اپنے دین کی نشرواشاعت کےمعاملے میں اپنے حبیب ﷺ کے’’اَصحاب‘‘ کا انتخاب بھی خود ہی فرمایا ہوگا

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
ورنہ یہ شرف، یہ اعزاز، یہ توفیق، اور یہ مقام ومرتبہ خود بخود نصیب ہوجانے والی چیز ہرگز نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں جابجا ان خوش نصیب ترین افراد کو ہمیشہ کیلئے ﷲ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
رضامندی وخوشنودی اور جنت کی خوشخبری سے شاد کام کیا گیا ہے۔

*حضرات صحابۂ کرام رضوان ﷲ علیہم اجمعین کی یہ شان ، یہ مقام ومرتبہ ، اور پھریہ کہ ﷲ کا دین ہم تک پہنچانے کے معاملے میں ان کایہ عظیم احسان…*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
یہی وہ اسباب ہیں کہ جو ہم سے اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہم اپنے دلوں میں ان کیلئے عزت واحترام اور محبت وعقیدت کے جذبات کے ساتھ ساتھ …ان کے حالاتِ زندگی کو جاننے کی فکر وجستجو بھی کریں

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*💓 اور پھر یہی جذبہ ہم ’’نسلِ نو‘‘تک بھی منتقل کریں، تاکہ ان کی تربیت اور نشوونما بھی اس طرح ہو کہ حضرات صحابۂ کرام رضوان ﷲ علیہم اجمعین کی محبت وعقیدت ان کے دلوں میں پیوست ہو جائے*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
اور اس چیز کو وہ اپنے لیے جزؤِ ایمان تصور کرنے لگیں۔

*💞 رَضِىَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُوۡا عَنۡهُ‌*

ﷲ ان سے راضی ہوگیا، اور وہ ﷲ سے راضی ہوگئے.
*📖 سورة المجادلة : 22*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*اور انکےنقشِ قدم پرچلنے کے جذبے سے ہمیشہ سرشاررہیں۔*

اسی جذبے کے تحت اس ناکارہ وناتواں بندی عاجزکے دل میں اس بارے میں کچھ تحریر کرنے کی تمنابیدارہوئی ہے۔_

󠫌قینایہ کام انتہائی محنت طلب ہےجبکہ

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
ہمت اورحوصلے کامکمل فقدان ہے*اس سے بھی بڑھ کریہ کہ اپنی بے بضاعتی اورکم مائیگی کااحساس شدت کے ساتھ دامن گیرہے*

لیکن اس کے باوجودبس اللّٰہ کانام لے کرآج میں ناچیزاس کام کاآغازکررہی ہوں

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*اس یقین وایمان کے ساتھ کہ بندے کاکام تومحض اتناہے کہ کارِخیرکاآغازکردیاجائے، آگے اللّٰہ ارحم الراحمین کے حوالے*

*منزل تک پہنچانااسی کاکام ہے*

*وماتوفیقی الا باللّٰـــہ، علیہ توکلت والیہ اُنیب…*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
اس موقع پردل میں یہ تمنااورحسرت بھی شدت کے ساتھ موجودہے کہ اگرچہ حقیقت کی دنیا میں رسول اللّٰـہﷺ ٗنیز آپؐ کے جاں نثار صحابۂ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کے دیدار اور زیارت وملاقات کاشرف تونصیب نہیـــــں ہوسکا

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
لیکن اس تھریڈ کوتحریرکرتے وقت ’’تصورکی دنیا‘‘میں ہی چندگھڑیاں ان کی معیت میں گذرجائیں گی…

*شایدیہی چیزاس ناکارہ کیلئے ’’سرمایۂ حیات‘‘ اورپھرآخرت میں ’’وسیلۂ نجات‘‘ بن جائے…شایدیہی اندازِفکر…

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
اوریہ محنت وکوشش وہاں جنت الفردوس میں واقعی ان حضرات کی صحبت ومعیت کاسبب بن جائے…*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*صحابی کی تعریف:*

صحابی سےمراد وہ شخص ہےجسےاپنی زندگی میں بحالتِ اسلام اپنی آنکھوں سے براہِ راست رسول اللّٰہ ﷺ کے دیدار کاشرف نصیب ہوا اور پھر وہ مسلسل تادمِ آخر دینِ اسلام پر قائم رہا، اور اسی حالت میں اس کی وفات ہوئی۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*شرح العقیدۃ الطحاویۃ ،از: صالح بن عبدالعزیزآل الشیخ،صفحہ:۸۳۷،جلد:۲(باب :حب أصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم دین وایمان ،وبغضہم کفرونفاق وطغیان)*

نیز: مصطلح الحدیث،از:محمدبن صالح العثیمین،ص:۵۴۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*اہلِ علم کا اس پر اتفاق وإجماع ہے کہ امت کا کوئی اعلیٰ ترین فرد بھی کسی ادنیٰ صحابی کے مقام ومرتبے کو نہیـــــں پہنچ سکتا*
کیونکہ حضرات صحابۂ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین وہ مقدس و برگزیدہ ترین افراد تھےجنہوں نےرسول اللّٰہ ﷺ سےبراہِ راست

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
* استفادہ وکسبِ فیض کیا، اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ کا دین سیکھا اللّٰہ کا کلام سیکھا حکمت ودانش سیکھی*

𤘧ٓپﷺ کی تعلیم وتربیت اور فیضِ نظر کی بدولت یہ حضرات پاکیزہ و برگزیدہ ترین اشخاص بن گئے…

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
ان کے دلوں میں ایمان اس قدر راسخ ومضبوط ہو گیا کہ کوئی چیز انہیں کسی صورت راہِ حق سے برگشتہ ومنحرف نہیـــــں کرسکتی تھی-*

*یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے ان حضرات کے ایمان کو

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
رہتی دنیا تک تمام بنی نوعِ انسان کیلئے مثال اور معیار قرار دیا گیا ہے*

*جیسا کہ ارشادِ ربانی ہے*

*فَاِن آمَنُوا بِمِثلِ مَا آمنتُم بِہٖ فَقَداھتَدَوا*

*ترجمہ:-*
"اگر وہ لوگ بھی آپ کی طرح ایمان لائیں تو ہدایت پائیں

*📖 البقرۃ ۱۳۷*
#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
*یعنی اصل اور حقیقی ایمان تو وہی ہے جو حضرات صحابۂ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کے دلوں میں موجزن تھا*
اسی طرح قرآن کریم میں حضرات صحابۂ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کو خطاب کرتے ہوئے یہ ارشادِ ربانی ہوا:

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*وَلٰکِنَّ اللَّہَ حَبَّبَ اِلَیکُمُ الاِیمَانَ وَزَیَّنَہٗ فِي قُلُوبِکُمْ وَکَرَّہَ اِلَیکُمُ الکُفرَ وَالفُسُوقَ وَالعِصیَانَ أُولٓئِک ھُمُ الرَّاشِدُونَ فَضْلاً مِّنَ اللّہِ وَنِعمَۃً وَاللّہُ عَلِیمٌ حَکِیمٌ*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*🌸ترجمہ:-*

"لیکن اللّٰہ تعالیٰ نے ہی ایمان کو تمہارے دلوں میں محبوب بنا دیا ہے، اور اسے تمہارے دلوں میں زینت دے رکھی ہے۔ اور کفر کو ٗ اور گناہ کو ٗ اور نافرمانی کو تمہاری نگاہوں میں ناپسندیدہ بنا دیا ہے ٗ

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
یہی لوگ راہ یافتہ ہیں۔ اللّٰہ کے انعام واحسان سے۔ اور اللّٰہ دانا اور باحکمت ہے"

*📖 الحجرات : ۷۔۸*

*یقینا یہ آیت خالق ارض وسماء کی طرف سے ان حضرات کےحق میں بہت بڑی گواہی ٗنیز ان کےایمان اور رشد وہدایت پر ہونےکی واضح ترین دلیل ہے۔*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
اس سلسلے میں مزید قابلِ ذکر یہ کہ خود قرآن کریم میں ان حضرات کو اللّٰــــــــــــــــہ سبحانہ وتعالیٰ کی جانب سے ہمیشہ کیلئے رضامندی وخوشنودی کی خوشخبری سے شاد کام کیا گیا ہے،

*🕋 جیسا کہ ارشادِ ر بانی ہے:*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*رَضِيَ اللّہُ عَنھُم وَرَضُوا عَنہُ*

" اللّٰــہ ان سے راضی اور خوش ٗ اور یہ اللّٰــــــہ سے راضی اور خوش ہیں"

*📖 المائدۃ [ ۱۱۹]۔التوبۃ[۱۰۰]۔ البینۃ [۸]*

اسی طرح رسول اللّٰہ ﷺ کا ارشاد ہے:

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*خَیرُ النَّاسِ قَرْنِي ، ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَھُم ، ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَھُم*

"یعنی بہترین لوگ وہ ہیں جو میرے زمانے میں ہیں ٗ پھر وہ لوگ جو ان کے بعد اور پھر وہ لوگ جو ان کے بعد"

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*📗 بخاری [۳۶۵۱] باب فضائل اصحاب النبی ﷺ ۔*
📑 نیز: مسلم[۲۵۳۳] باب فضل الصحابہ

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
"اُن کے بعد اورپھروہ لوگ جو اُن کے بعد"_

*🌹نیز ارشادِ نبوی ﷺ ہے:*

*لَاتَسُبُّوا أصْحَابِي، فَلَوأنَّ أَحَدَکُم أنْفَقَ مِثلَ أُحُدٍ ذَھَباً مَا بَلَغَ مُدَّ أَحَدِھِم وَلَا نَصِیْفَہٗ*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
یعنی
میرےساتھیوں کو برا نہ کہو،کیونکہ تم میں سےاگرکوئی اُحد پہاڑ کےبرابرسونااللّٰہ کی راہ میں خرچ کرےتب بھی وہ اُس اجر وثواب کا مستحق نہں بن سکتا جو میرےساتھیوں میں سےمحض مٹھی بھراناج اللّٰہ کی راہ میں خرچ کرنےوالےکیلئےہے۔"

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*اسی طرح ارشادِ نبوی ﷺ ہے:*

*اَللّہَ اَللّہَ فِي أصْحَابِي ، لَاتَتَّخِذُوھُم غَرَضاً مِن بَعْدِي ، فَمَن أحَبَّھُم فَبِحُبِّي أحَبَّھُم ، وَمَن أبْغضَھُم فَبِبُغْضِي أَبْغَضَھُم ، وَمَن آذَاھُم فَقَدْ آذَانِي ،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
وَمَن آذَانِي فَقَد آذَیٰ اللّہَ، وَمَن آذَیٰ اللّہَ فَیُوْشِکُ أن یَأخُذَہ*

*📜ترجمہ:-*

"میرے ساتھیوں کے بارے میں اللّٰہ سے ڈرتےرہو،تم میرے بعد انہیں (اپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کی خاطر) نشانہ نہ بنانا،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
جوکوئی ان سے محبت رکھتا ہے وہ دراصل مجھ سے محبت کی وجہ سے ان سے محبت رکھتا ہے،اور جو کوئی ان سے بغض رکھتا ہے وہ مجھ سے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھتا ہے۔جس نے انہیں کوئی اذیت پہنچائی اس نے مجھے اذیت پہنچائی،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
اور جس نے مجھے اذیت پہنچائی اس نے اللّٰہ کو اذیت پہنچائی،اور جس نے اللّٰہ کو اذیت پہنچائی اللّٰہ عنقریب اس کی گرفت فرمائے گا۔"

*(۱)📚متفق علیہ ۔مشکوٰۃ المصابیح[۵۹۹۸]باب مناقب الصحابہ*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*(۲)📚ترمذی[۳۸۶۲]باب فی من سبّ أصحاب النبیﷺ۔*

(۳) 📚اُس دور میں’’مُد‘‘غلہ واناج تولنے کیلئے ایک پیمانہ تھا

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
حضرات صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں ’’فرقِ مراتب‘‘:*

یقینا حضرات صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تمام جماعت ہی برگزیدہ ترین ہے
البتہ اہلِ علم نےان میں باہم’’فرقِ مراتب‘‘اور’’تفاضل‘‘بیان کیا ہےجس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
٭مجموعی طور پر تمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سب سے بلند ترین مقام ومرتبہ ان دس خوش نصیب ترین حضرات کا ہے جنہیں ایک موقع پر خود رسول اللّٰہ ﷺ نے ایک ساتھ جنت کی خوشخبری سے شاد کام فرمایا

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
*اور اسی مناسبت سے انہیں’’عشرہ مبشرہ‘‘ یا ’’العشرۃ المبشرون بالجنۃ‘‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔*

📑ملاحظہ ہوحدیث: (ابوبکرفی الجنۃ ، وعمرفی الجنۃ، وعثمان فی الجنۃ، وعلی فی الجنۃ، وطلحۃ فی الجنۃ، والزبیرفی الجنۃ،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
وعبدالرحمن بن عوف فی الجنۃ، وسعدفی الجنۃ، وسعیدفی الجنۃ، وأبوعبیدۃ بن الجراح فی الجنۃ
*ترمذی [۳۷۴۷] عن عبدالرحمن بن عوف رضی اللّٰہ عنہ،ابواب المناقب*
٭اور پھر ان ’’عشرہ مبشرہ‘‘میں سےبلند ترین مقام ومرتبہ چاروں’’خلفائے راشدین‘‘کا ہے ۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
٭پھر حضرات ’خلفائے راشدین‘میں فرقِ مراتب ان کی ترتیب کےمطابق ہے،یعنی خلیفۂ اول حضرت ابوبکرصدیق رضی اللّٰہ عنہ،خلیفۂ دوم حضرت عمربن الخطاب رضی اللّٰہ عنہ،خلیفۂ سوم حضرت عثمان بن عفان رضی اللّٰہ عنہ،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
اور خلیفۂ چہارم حضرت علی بن ابی طالب رضی اللّٰہ عنہ۔*
ہجرتِ مدینہ سے قبل دینِ اسلام قبول کرنے والوں کا مقام ومرتبہ ہجرت کے بعد اسلام قبول کرنے والوں سے بلند ہے

غزوۂ بدر میں شرکت کرنے والوں کا مقام ومرتبہ دوسروں سے زیادہ ہے

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
٭بیعتِ رضوان کے موقع پر جو حضرات شریک تھے ٗان کا مقام ومرتبہ دوسروں سے بڑھا ہوا ہے…نیز ان کیلئے اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے بطورِ خاص رضامندی وخوشنودی کا اعلان ہے۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with نم____ Nimra_____رہ

نم____ Nimra_____رہ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Nime786

16 Oct
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰــــــــــــــــہ عنہ:*

*_💞حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰــــــــــــــــہ عنہ کو رسول اللّٰــــــــــــــــہ ﷺ کے انتہائی مقرب اور خاص ترین ساتھی ہونے کے علاوہ مزیدیہ شرف بھی حاصل تھاکہ:_*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
💐 آپؓ رسول اللّٰــــــــــــــــہ ﷺ کے سسر بھی تھے

*🎀اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰــــــــــــــــہ عنہا آپؓ ہی کی صاحبزادی تھیں۔*

*♦حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کو یہ خاص شرف اور اعزاز بھی حاصل تھا کہ ان

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
کے خاندان میں مسلسل چارنسلوں کورسول اللّٰہ ﷺ کی صحبت ومعیت کاشرف نصیب ہوا*
چنانچہ ان کے والدین بھی صحابی تھے ،یہ خود بھی صحابی تھے،ان کے صاحبزادے عبد اللّٰہ اور عبدالرحمن ٗ نیز صاحبزادیاں عائشہ اوراسماءاور پھر نواسے

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@Nime786
Read 9 tweets
9 Oct
اہل بیت نبوت، خانوادہ نبوت ہے۔ اہل بیت نبوت سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کا گھرانہ ہے۔ اہل بیت نبوت کی محبت باعث تکمیل ایمان ہے۔ اہل بیت نبوت وہ مقدس ہستیاں ہیں کہ جس طرح حضور سرور کائنات صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انبیاء و رسل کے سردار ہیں
#حب_اہل_بیت_جزوایمان
اسی طرح رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل بیت تمام انبیاء کرام اور رسل عظام (علیہم السلام) کے اہل بیت کے سردار ہیں۔

انہی نفوس قدسیہ کی شان اقدس میں خالق کائنات اللہ سبحانہ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا:

#حب_اہل_بیت_جزوایمان
رضی اللہ عنھ
#سرمایہ_زیست
@Nime786
إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا.

#حب_اہل_بیت_جزوایمان
رضی اللہ عنھ
#سرمایہ_زیست
@Nime786
Read 58 tweets
22 Jun
آج کل کے مکّار فریبی عاشق کی حقیقت صرف اربابِ علم و دانش کے حوالے

نادان_بیٹیو!

پہلےکمنٹس پھر وہ میسنجرمیں آئے گا
سنجیدہ گفتگو سے تعلق بڑھائے گا

تیرے بِنا قرار نہیں ایک پَل مجھے
لفظوں کے ہیر پھیر سےچاہت جَتائے گا

#نمود_عشق
کیامجھ پہ اعتبار نہیں جانِ جاں تمہیں؟
مَکار اپنے مَکر سے چکر چَلائے گا

پِھر "دیکھ کےڈیلیٹ کرونگا" کہےگا وہ
شہوت کو محبت کا لِبَادَہ چَڑھائے گا

اِک مختلف سا پِک بھی دِکھاؤ تو بات ہو!
یہ کہہ کے بار بار وہ مَسکے لگائے گا

#نمود_عشق
نفسانی خواہشات کے دَلدَل سے دیوانہ
حیلے بہانے کرکے تجھے بھی دَھنسائے گا

وردِ پِلیز کرتے ہوئے تجھ کو شکاری
اک روز اپنی جالِ ہوس میں پَھنسائے گا

ممکن ہے دین دار ہو داڑھی بھی رکھی ہو
ممکن ہےکسی شیخ کی صحبت میں رہا ہو
#نمود_عشق
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!