مارک سپٹز دنیا کا نامور تیراک تھا‘ یہ تاریخ کا پہلا تیراک تھا جس نے اولمپکس میں 9 بار فتح حاصل کی‘ یہ اکٹھے سات گولڈ میڈل حاصل کرنے والا پہلا تیراک بھی تھا‘ مارک سپٹز نے 1972ءمیں میونخ کے اولمپکس میں سات گولڈ میڈل لیے اور پوری دنیا کو حیران کر دیا‘وہ یہ ریکارڈ
قائم کرنے کے بعد سٹیج پر بیٹھا اور ہنس کر رپورٹرز کے سوالوں کے جواب دینے لگا‘ایک رپورٹر نے اچانک اس سے کہا ”مارک ٹوڈے از لکی فار یو“ یہ فقرہ سیدھا اس کے دل پر لگا۔

وہ تڑپ کرمڑا اوررپورٹر کو سٹیج پر آنے کی دعوت دے دی‘ رپورٹرڈرتے ڈرتے سٹیج
پر آ گیا‘ مارک سپٹز نے اسے اپنے ساتھ بٹھایا اور بڑے پیار سے بولا ”میں 1968ءمیں میکسیکو کے اولمپکس میں شریک تھا‘ میں نے بڑی کوشش کی لیکن میں آدھ منٹ یعنی تیس سیکنڈ سے ہار گیا‘ میں نے اس وقت فیصلہ کیا میں اگلا اولمپکس بھی جیتوں گا اور سب سے زیادہ
گولڈ میڈل بھی حاصل کروں گا“ وہ رکا اور پھر بولا ”تم جانتے ہو مجھے تیس سیکنڈ کور کرنے کےلئے کتنی محنت کرنی پڑی“ رپورٹر خاموش رہا‘ مارک سپٹز چند سیکنڈ رک کر بولا ”میں چار سال میں دس ہزار گھنٹے پانی میں رہا‘ میں نے ان چار برسوں میں ایک بھی چھٹی نہیں کی‘ میں
کرسمس کے دن بھی سوئمنگ پول میں ہوتا تھا اور اپنا برتھ ڈے بھی تیر کر مناتا تھا‘ ان چار برسوں میں میرے والدین کا انتقال ہوا‘ میرے بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوا‘ میری گرل فرینڈز مجھے چھوڑ گئیں‘ میرا اکاﺅنٹ خالی ہو گیا‘ میرے کریڈٹ کارڈز بند ہو گئے‘ میری گاڑی میرا گھر بک گیا لیکن میں
نے ایک بھی دن چھٹی نہیں کی‘ تم اگر ان دس ہزار گھنٹوں کو چار پر تقسیم کرو تو یہ اڑھائی ہزار گھنٹے سالانہ اور آٹھ گھنٹے روزانہ بنتے ہیں‘ میں اتنا عرصہ پانی میں رہنے کی وجہ سے ایسڈ ری فلکس ڈزیز کا شکار ہوگیا‘ میرے پورے جسم میں درد ہوتا ہے اور مجھے روزانہ فزیو تھراپی کرنا پڑتی
ہے‘ میں اس بیماری اور دس ہزار گھنٹے کی پریکٹس کے بعد اپنی صرف 30 سیکنڈ کی کمی پوری کرنے کے قابل ہوا اور میں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سات گولڈ میڈل حاصل کر لیے لیکن تم کہتے ہو یہ میرا لکی ڈے ہے۔ میں روز پانی میں آٹھ گھنٹے پریکٹس کرتا تھا‘ تم روزانہ 10گھنٹے
پریکٹس کر لو‘ میرا لکی ڈے تمہارا لکی ڈے بن جائے گا“ وہ اس کے بعد رکا اور پھر تاریخی فقرہ کہا‘ اس نے کہا ”انسان جتنی محنت کرتا جاتا ہے وہ اتنا خوش نصیب ہوتا جاتا ہے“۔

دنیا میں سپورٹس واحد شعبہ ہے جس میں قسمت کم اور مہارت زیادہ کام آتی ہے‘
کھیل نفسیات‘ کیمسٹری‘ فزکس اور ریاضی کا زبردست کمبی نیشن ہوتے ہیں اور آپ اس کمبی نیشن پر اسی وقت پورے اتر تے ہیں جب آپ پریکٹس کی انتہا کر دیتے ہیں‘ قسمت بھی بے شک آپ پر مہربان ہوتی ہے‘ اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر پتا بھی نہیں ہل سکتا لیکن کھلاڑی
صرف قسمت سے پوری زندگی نہیں جیت سکتے‘ یہ چیمپیئن بھی نہیں بن سکتے‘ آپ کو اگر یقین نہ آئے تو آپ سچن ٹنڈولکر کی مثال لے لیجیے۔

سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ کا دیوتا کہا جاتا ہے اور یہ غلط بھی نہیں‘ یہ کرکٹ کی تاریخ میں 100 سنچریاں بنانے والا پہلا کھلاڑی ہے
‘ یہ تاریخ کا پہلا کھلاڑی ہے جس نے 664 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور34 ہزار 3 سو 57 رنز بنائے‘ یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں دس ہزار رنز بنانے والا پہلا کھلاڑی بھی تھا اور یہ دنیا میں تیز ترین رنز بنانے والا بیٹس مین بھی ‘ آپ سچن ٹنڈولکر کا اعتماد ملاحظہ کیجئے‘ آسٹریلیا کے بولر
بریڈ ہوگ نے 2007ءمیں حیدر آباد میں سچن ٹنڈولکر کو آﺅٹ کر دیا۔

یہ بریڈ کی زندگی کی سب سے بڑی اچیومنٹ تھی‘ یہ بال لے کر سچن ٹنڈولکر کے پاس چلا گیا اور بڑی عاجزی کے ساتھ عرض کیا ”سر یہ میری زندگی کا سب سے بڑا موقع ہے‘ میں نے گاڈ آف کرکٹ کو آﺅٹ کر
دیا‘ آپ پلیز مجھے اس بال پر آٹو گراف دے دیں“ سچن ٹنڈولکر نے گیند لی اور اس پر مار کر سے لکھ دیا ”دس ول نیور ہیپن اگین“ (تمہارے زندگی میں یہ موقع دوبارہ کبھی نہیں آئے گا) آپ سچن ٹنڈولکر کا اپنی ذات پر اعتماد دیکھیے‘ بریڈ ہوگ کا اس کے بعد سچن ٹنڈولکر سے 21 مرتبہ سامنا ہوا۔
ہوگ نے سچن کا غرور توڑنے کےلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا لیکن بریڈ ہوگ دوبارہ اس کی وکٹ نہیں لے سکا‘ سچن ٹنڈولکر کی اس کامیابی کے پیچھے کیا گُر تھا‘ یہ ساڑھے پانچ فٹ کا لٹل ماسٹر تھا‘ یہ بچہ دکھائی دیتا تھا لیکن یہ اس کے باوجود تاریخ کا سب سے بڑا بیٹس مین بنا اور یہ
سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے اور رنز بنانے والا کرکٹر بھی‘ آخر اس شخص کے پاس کون سا فارمولا‘ کون سا گُرتھا؟ یہ گُر سچن ٹنڈولکر نے 2013ءمیں اپنی زبان سے دنیا کو بتایا۔

اس کا کہنا تھا میں 1989ءمیں سولہ سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں آیا اور
2013ءمیں 200 ٹیسٹ میچ کھیل کر ریٹائر ہو گیا‘ میرے کیریئر کے 24 سال بنتے ہیں‘ ان 24برسوں میں ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جب میں صبح چھ بجے گراﺅنڈ نہ پہنچا ہوں اور میں نے 500 گیندیں فیس نہ کی ہوں‘ میں نے اپنے کیریئر کے 24 برسوں میں موبائل فون‘ آئینہ اور اپنے
رشتے داروں کا منہ بعد میں دیکھا اور پانچ سو گیندیں پہلے کھیلیں‘ انٹرویو کرنے والے نے پوچھا ”آپ نے کبھی چھٹی نہیں کی“۔

سچن نے جواب دیا ”میں نے ایک بھی چھٹی نہیں کی“ پوچھنے والے نے پوچھا ”کرسمس‘ نیشنل ڈے‘ دیوالی اور دسہرا آپ نے
کبھی چھٹی نہیں کی“ سچن نے جواب دیا ”میں شادی کے دن اور سہاگ رات سے اگلی صبح بھی ٹھیک چھ بجے گراﺅنڈ میں تھا‘ میں نے زندگی میں میچز کے علاوہ صرف پریکٹس کے دوران 44لاکھ گیندیں کھیلی ہیں اور یہ وہ 44 لاکھ گیندیں ہیں جن کی وجہ سے لوگ مجھے گاڈ آف کرکٹ کہتے
ہیں“ انٹرویو لینے والے نے پوچھا ”آپ سنچری یا ڈبل سنچری کرنے کے اگلے دن بھی پریکٹس کرتے تھے“۔

سچن ٹنڈولکر نے جواب دیا ” ہم نے دو اپریل 2011ءکو ورلڈ کپ جیتا تھا‘ میں ورلڈ کپ جیتنے سے اگلی صبح یعنی 3 اپریل کو بھی ٹھیک چھ بجے گراﺅنڈ میں
تھا اور میں نے پانچ سو گیندیں کھیلنے کے بعد موبائل آن کیا تھا اور وزیراعظم من موہن سنگھ کی مبارک باد کی کال ریسیو کی تھی“ ۔آپ دیکھیے یہ پریکٹس اور خوفناک حد تک ڈسپلن تھا جس نے ساڑھے پانچ فٹ کے دھان پان سے لڑکے کو دنیا کا سب سے بڑا بیٹس مین بنا دیا‘ جس کے
ریکارڈ کوئی توڑ سکا اور شاید ہی کوئی توڑ سکے گا۔

یہ صرف خوش قسمتی‘ ماں یا قوم کو دعائیں نہیں تھیں یہ اس شخص کا ڈسپلن اور کام سے لگن بھی تھی اور اس لگن نے اسے عزت اور شہرت کی انتہا تک پہنچا دیا۔

ِیہی فلسفہ مذہب میں لاگو ہوتا ہے جتنی محنت اتنی کامیابی۔ اگر آخرت میں کامیاب
ہونا ہے تو ہمیں مذہب پر مکمل عمل کرنا ہو گا بصورت دیگر آخرت میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا
منقول

مختصر معلوماتی اسلامی اور تاریخی اردو تحریریں پڑھنے کیلئے
دوسرا اکاؤنٹ فالو کریں 👈 @Pyara_PAK

ہمارا فیس بک گروپ جوائن کریں ⁦👇👇
bit.ly/2FNSbwa

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with دنیــــائےادبـــــــ

دنیــــائےادبـــــــ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AliBhattiTP

22 Oct
اصل عمر اور اصل دولت

ایک بادشاہ نے اپنے دربار میں اعلان کیا کہ جو اِنسان جھوٹ بولتے ہوئے پکڑا جائیگا اُس کو پانچ دینار جرمانہ ہوگا لوگ ایک دوسرے کے سامنے بھی جھوٹ بولنے سے ڈرنے لگے کہ اگر جھوٹ بولتے ہوئے پکڑے گئے تو جرمانہ نہ ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔ ایک دِن
بادشاہ اور وزیر بھیس بدل کر شہر میں گھومنے لگے جب تھک گئے تو آرام کرنے کی غرض سے ایک تاجر کے پاس ٹھہرے انہوں نے دونوں کو چائے پلائی باتوں باتوں میں بادشاہ نے تاجر سے پوچھا۔۔۔۔۔۔۔ تمھاری عمر کتنی ہے؟ تاجر نے کہا ’20 سال’ بادشاہ اور
وزیر یہ جواب سُن کر چونک گئے پھر سوال کیا گیا تمھارے پاس دولت کتنی ہے؟ تاجر نے کہا ’70 ہزار دینار’ تمھارے بچے کتنے ہیں؟ تاجر نے جواب دیا صرف ’ایک’۔۔۔۔۔۔۔محل واپس آکر بادشاہ نے اپنے درباریوں سے تاجر کی ذاتی زندگی کے بارے میں سب
Read 9 tweets
14 Oct
ہمارے اور خدا کے درمیان دروازہ

بصرہ میں ایک رئیس تھا۔ وہ ایک مرتبہ اپنے باغ میں گیا۔ باغ کا جو باغبان تھا۔ وہ وہیں باغ میں اپنے بیوی بچوں سمیت رہتا تھا۔ اس باغبان کی بیوی حسین و جمیل اور خوبصورت تھی۔ رئیس اس کو دیکھ کر اس پر عاشق ہو گیا اور اس پر ایسا فریفتہ
ہوا کہ اس کے ساتھ ناجائز خواہش پوری کرنے کا خیال پیدا ہو گیا۔ اور اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے اس نے اپنے نوکر یعنی باغبان کو کسی کام سے بھیج دیا۔ اور اس عورت سے کہا کہ گھر کے تمام دروازے بند کر لو ۔ عورت نے جواب دیا کہ
سب دروازے بند کر دئیں ۔ لیکن ایک دروازہ نہیں بند کر سکتی۔ رئیس نے پوچھا وہ کونسا دروازہ ہے۔ باغبان کی بیوی نے جواب دیا۔’‘درے کے درمیان ما وخداوندست’‘ یعنی جو دروازہ ہمارے اور خدا کے درمیان ہے۔ میں اسکو کسی طرح بند نہیں کرسکتی۔
Read 6 tweets
14 Oct
لـــڑکیاں گھـــروں سے کیـــوں بھـــاگ جاتـــی ہیـــں؟

گڑیا گھر سے اس وقت چلی گئی تھی جب وہ تقریباً اٹھارہ انیس سال کی تھی گھنٹوں بعد معلوم ہوا تو ماں باپ سر تھامے بیٹھے تھے اور بھائی ہاتھوں میں ہتھیار تھامے تلاش میں نکل گئے۔ ماں بہن گڑیا کی سہیلیوں کے
گھروں کو جا جا کر معلوم کرتی کہ شاید اس چور دروازے کا علم ہوجائے اور لاڈلی گھر لوٹ آئے گڑیا کے گھر سے کسی لڑکے کے لیے بھاگنے کا سن کر قریبی سہیلیوں کا ان کے گھر والوں نے جینا حرام کردیا کہ رہتی ہی کیوں تھی ایسی لڑکی کے ساتھ، اور گڑیا کے گھر والوں کا قریبی رشتے داروں
اور محلے والو نے....!!
گڑیا جو دن کے اجالے میں سہیلی کے گھر جانے کا کہہ کر گئی تھی اندھیری رات میں بھی لوٹ کر نہیں آئی۔
باپ کی ہمت رات کا اندھیرا ہوتے دیکھ کر ختم ہوتی چلی گئی اور بھائیوں کا غصہ آسمان کو چھوتے چھوتے سورج بن گیا چار
Read 18 tweets
13 Oct
بلیک ہولز

بلیک ہولز کے بارے میں قرآن نے ہمیں چودہ سو سال پہلے بتادیا ۔۔۔
سورة طارق اور سورة واقعہ میں بلیک ہولز کے بارے میں نشاندہی کی گئی اور لفظ "طارق" کو آج کی سائنسی زبان میں بیلک ہولز کہا جاتا ہے۔ آج کی سائنس نے
ابھی تک دو بلیک ہولز دریافت کیئے ہیں جن کا نام S50014+18 اور 500-XTEJ1650 رکھا گیا۔
جبکہ قرآن نے سورة مومنین میں بتایا ہے کہ انکی کل تعداد سات ہے۔ اور قرآن نے بلیک ہولز کو ستاروں کی ڈوبنے کی جگہ
بھی قرار دیا ہے جسکی تحقیق تک ابھی سائنس نہیں پہنچ پائی۔
قرآن یہ بھی بتا چکا ہے کہ اس کائنات جیسی مزید کائنات بھی موجود ہیں۔ جنہیں سورة نوح میں سات متوازن آسمانوں کا نام دیا گیا۔ اور آج سائنس نے
Read 6 tweets
13 Oct
کبوتر کے بارے میں انتہائی دلچسپ باتیں

کبوتر شیشے میں اپنے آپ کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کبوتروں کودور دراز کے علاقوں سے اپنے گھر جانے کا راستہ یاد ہو تا ہے۔

کبوتر انسانوں کی نسبت با آسانی ہموار سطحوں کو تھری ڈی میں دیکھ سکتے ہیں۔
کبوتر مختلف کبوتروں میں فرق سمجھنے اور پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں

کبوتر ایک لمبے عرصے کے لئے مختلف تصاویر ذہن نشین کر سکتے ہیں۔
کبوتر پیچیدہ ریسپانسز اور ترتیبیں سیکھ سکتے ہیں۔

کبوتروں کی سُننے کی صلاحیت انسانوں
سے بھی تیز ہے۔ وہ انسانوں کی نسبت کہیں درجے کم فریکئیوئنسی کی آواز سُن سکتے ہیں۔

کبوتر واحد پرندہ ہے جسے پانی نگلنے ک لئے اپنا سر نہیں اٹھانا پڑتا۔

پانچ ہزار سال قبل یونانی قوم نے کبوتروں کا استعمال پیغام رسانی کے لیے شروع کیا۔
Read 12 tweets
12 Oct
اﯾﮏ ﺑﺎﺭ ترکی کے ﺳﻠﻄﺎﻥ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﺍﻟﻘﺎﻧﻮﻧﯽ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﮍﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﻣﺎﮨﺮﯾﻦ ﮐﻮ ﺑﻼﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺣﻞ ﮨﮯ ؟
ﻣﺎﮨﺮﯾﻦ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻓﻼﮞ ﺗﯿﻞ ﺍﮔﺮ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ کی ﺟﮍﻭﮞ ﭘﺮ ﭼﮭﮍﮎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ جائیں ﮔﯽ، ﻣﮕﺮ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺱ
ﮐﮯﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﻋﯽ ﺣﮑﻢ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺧﻮﺩ ﭼﻞ ﮐﺮ ﺭﯾﺎﺳﺘﯽ ﻣﻔﺘﯽ ﺟﻦ ﮐﻮ ﺷﯿﺦ ﺍﻻﺳﻼﻡ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮔﺌﮯ ﻣﮕﺮ ﺷﯿﺦ ﮔﮭﺮ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺍﯾﮏ ﭘﯿﻐﺎﻡ
Read 15 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!