320 ملین کلومیٹر دور سیارچے سے نمونے لانے والا جہاز مشکل میں

خلا میں ناسا کا خلائی جہاز اپنی کامیابی کے جال میں الجھ کر رہ گیا ہے۔ یہ خلائی جہاز ایک سیارچے کی سطح سے نمونے لا رہا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اُس خلائی جہاز کو زمین Image
پر لانے میں کامیاب ہو جائیں گے جسے خلا میں سورج کے گرد گھومتے چٹان نما سیارچے کے نمونے جمع کرنے تھے۔ یہ مشن اپنے بنیادی مقصد میں تو کامیاب ہو گیا لیکن اس نے سیارچے کے نمونے اپنی وزن اٹھانے کی صلاحیت سے زیادہ جمع کر لیے
ہیں۔ اب اس خلائی جہاز کو واپسی کا سفر شروع کرنے سے قبل مشکل کا سامنا ہے۔

اوسیرس ریکس کی مشکل

سورج کے گرد گھومنے والی عظیم الجثہ چٹان نما سیارچے کا نام بینو ہے۔ اس چٹان کے نمونے لینے کے لیے جس خلائی جہاز کو
روانہ کیا گیا، اس نام اوسیرس ریکس ہے۔ اس جہاز نے تین سو بیس ملین کلومیٹر کا طویل سفر کامیابی سے طے کر کے منگل بیس اکتوبر کو بینو تک رسائی حاصل کی تھی۔ اس کا سفر سن 2016میں شروع ہوا تھا۔ منزل پر پہنچ کر خلائی جہاز نے
سیارچے بینو کی سطح سے اتنے نمونے جمع کر لیے کہ اب اس کا ایک دروازہ بند نہیں ہو رہا۔

بینو سے اوسیرس ریکس نے نمونے کے ٹکڑے اپنے خودکار روبوٹک بازو سے جمع کیے ہیں۔ سائنسدانوں کا خیال کو وہ اس
خلائی جہاز کو واپس زمین پر لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

کامیابی کا امکان

ایریزونا یونیورسٹی کے سائنسدان پروفیسر ڈانٹے لوریٹا نے بینو سے نمونے اکھٹے کرنے کے مشن کو ایک بہتر کوشش قرار دیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بدقسمتی سے یہ مشن اپنی کامیابی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے۔ پروفیسر لوریٹا اوسیرس ریکس مشن کے نگران بھی ہیں۔

ناسا سے منسلک سائنسدان تھامس زُربوشین کا کہنا ہے کہ اس مشن میں وقت
بہت ہی اہم ہے اور بظاہر یہ کام مشکل ہے لیکن یہ اچھی بات ہے کہ بہت سارے چٹانی ٹکڑے جمع ہو چکے ہیں۔ طے شدہ مشن کے مطابق اگر یہ خلائی جہاز صرف ساٹھ گرام تک نمونے بھی ساتھ لے آتا ہے تو یہ تجزیے کے لیے کافی ہوں گے۔ ان ٹکڑوں کی مکمل
ہیئت اسی وقت معلوم ہو گی جب اوسیرس ریکس ستمبر سن 2023میں واپس زمین پر پہنچے گا۔

اوسیرس ریکس کی مہم

تقریباً آٹھ سو ملین ڈالر سے تیار کیا گیا مِنی وین کی جسامت کا حامل خلائی جہاز
اوسیرس ریکس امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کی تخلیق ہے۔ یہ پہلا امریکی خلائی جہاز تھا جسے بینو سیارچے کے نمونے لینے روانہ کیا گیا۔ خلا میں سیارچوں کا وجود ساڑھے چار بلین برس قبل نظام شمسی کی تشکیل کے وقت سامنے آیا تھا۔ سائنسدانوں
کا خیال ہے کہ بینو سے حاصل ہونے والے نمونوں پر تحقیق سے زمین پر زندگی کی ابتدا کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں

مختصر معلوماتی اسلامی اور تاریخی اردو تحریریں پڑھنے کیلئے
دوسرا اکاؤنٹ فالو کریں 👈 @Pyara_PAK

ہمارا فیس بک گروپ جوائن کریں ⁦👇👇
bit.ly/2FNSbwa

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with دنیــــائےادبـــــــ

دنیــــائےادبـــــــ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AliBhattiTP

31 Oct
یہ 1917 کی بات ہے عراق کے پہاڑوں میں برطانوی جنرل
سٹانلی ماودے کا ایک چرواہے سے سامنا ہوا.
جنرل چرواہے کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنے مترجم سے کہا ان سے کہہ دو کہ جنرل تمہیں ایک پاونڈ دے گا بدلے میں تمہیں اپنے کتے کو ذبح کرنا ہوگا. Image
کتا چرواہے کے لئے بہت اہم ہوتا ہے یہ اس کی بکریاں چراتا ہے،دور گئے ریوڑ کو واپس لاتا ہے،درندوں کے حملوں سے ریوڑ کی حفاظت کرتا ہے،لیکن پاونڈ کی مالیت تو آدھا ریوڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے چرواہے نے یہ سوچا اس کے چہرے پر لالچی
مسکراہٹ پھیل گئی،اس نے کتا پکڑ لایا اور جنرل کے قدموں میں ذبح کر دیا.

جنرل نے چرواہے سے کہا اگر تم اس کی کھال بھی اتار دو میں تمہیں ایک اور پاونڈ دینے کو تیار ہوں،چرواہے نے خوشی خوشی کتے کی کھال بھی اتار دی،جنرل نے
Read 10 tweets
30 Oct
جس قوم میں ہاتھ دیکھنے والا اور سڑک پر طوطے سے فال نکالنے والا پروفیسر اور عامل کا بورڈ لگائے بیٹھا ھو۔
جس قوم میں پانی کے ٹیکے لگانے والا اپنی کلینک کے ماتھے پر اسپیشلسٹ کا اشتہاری بورڈ لگائے ھوئے ھو۔
جس قوم میں خون کی بوتلوں میں نارمل Image
سلائن ملا کر حرام خوری کی جاتی ہو ۔
جس قوم کے جاھل اسمبلیوں میں پہنچا دئیے جائیں اور قاتل و مجرم قانون سازی کرتے ھوں۔
جس قوم میں فٹ پاتھ پر سانڈے کا تیل نکالنے والے اور کیکر کی گوند کو سلاجیت
بنا کر بیچنے والے کو ڈاکٹر اور حکیم کہا جاتا ھو-
جس قوم میں ویگو ، پراوڈ ، جیسی گاڑیوں کو دیکھ کر ووٹ ڈالے جاتے ہوں ۔اور سائکل والے کو دھتکارا جاتا ہو ۔

جس قوم کے وزیر جعلی ڈگریاں لے کر
Read 9 tweets
30 Oct
استغفار_کی_عادت

ایک بار ایک شخص امام حسن بصری کے پاس آیا اور ان سے شکایت کی:
"آسمان ہم پر بارش نہیں برساتا."
انھوں نے جواب دیا:
" اللہ کی بخشش طلب کرو. (یعنی استغفر الله کرو)" Image
پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا اور کہا،
"میں غربت کی شکایت کرتا ہوں."
انھوں نے جواب دیا:
" اللہ کی بخشش طلب کرو."
پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا اور شکایت کی،
"میری بیوی بانجھ ہے؛ وہ بچے پیدا نہیں کر
سکتی.
" انھوں نے جواب دیا:
" اللہ کی بخشش طلب کرو."
جو لوگ موجود تھے انہوں نے امام حسن سے فرمایا:
"ہر بار شخص آپ کے پاس شکایت لے کر آیا، آپ نے صرف اللہ سے بخشش طلب کرنے
Read 7 tweets
29 Oct
پہلی تنخواہ اور ماں

میرے آفس سے آج اس ٹرینی کو پہلی تنخواہ ملی تو میں نے پوچھا ان پیسوں کا کیا کرو گے؟
وہ بولا دوستوں کے ساتھ انجوائے کروں گا
میں نے اس کاکندھا تھپتھپایا اور کہا نہیں بیٹے یہ نہ کرنا
وہ سوالیہ اندازسے میری طرف دیکھنے لگا
میں Image
نے باہر کھڑکی سے دووور خلا میں دیکھنا شروع کر دیا ایک پرانی یاد میں کھو گیااور بولا۔۔۔!
بیٹے آج سے تیس برس پہلے مجھے بھی پہلی بار تین سو روپے تنخواہ نما وظیفہ ملا تھا میں گھر آیا اور امی کو بتایا تووہ بے نیازی سے بولیں “تم رکھ لو کام آئیں گے
اور میں نے معصومیت سے وہ روپےجیب میں ڈال لئے
ابو دور سے یہ سب دیکھ رہے تھے
مجھے محسوس ہوا امی کچھ چپ سی ہو گئی ہیں رات تک میں اس کی وجہ نہیں سمجھ سکا نہ میں نے توجہ دی رات والد محترم نے شفقت سے پاس بٹھا کر کہا
“بیٹےجب
Read 8 tweets
24 Oct
صحابی رسول ﷺ کیطرف سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر مقدمہ

سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا گھر مسجد نبوی کے ساتھ تھا، اور اس مکان کا پرنالہ مسجد کی طرف تھا جب بارش ہوتی تو پرنالہ سے پانی گرتا جس کے چھینٹے نمازیوں پر پڑتے،
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نمازیوں پر چھینٹے پڑتے دیکھے تو
پرنالے کو اکھاڑ پھینکا،
سیدنا عباس آئے دیکھا ان کے مکان کا پرنالہ اتار دیا گیا ہے، پوچھا یہ کس نے اتارا،
جواب ملا امیر المومنین نے نمازیوں پر چھینٹے پڑتے دیکھے تو اسے اتار دیا،
سیدنا عباس نے قاضی کے سامنے مقدمہ دائر کر دیا،
چیف جسٹس ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ہیں،
امیر المومنین ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی عدالت میں پیش ہوئے تو جج صاحب لوگوں کے مقدمات سن رہے ہیں اور سیدنا عمر عدالت کے باہر انتظار کر رہے ہیں، کافی انتظار کے بعد جب سیدنا عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے تو بات کرنے لگے، مگر ابی بن
Read 13 tweets
24 Oct
مہمان اپنا نصیب لے کر آتا ہے

ایک گاؤں میں ایک صاحب کی اپنی بیوی کے ساتھ کچھ اَن بن ہو گئی ۔ ابھی جھگڑا ختم نہیں ہوا تھا کہ اسی اثنا میں ان کا مہمان آ گیا ، خاوند نے اسے بیٹھک میں بٹھا دیا اور بیوی سے کہا کہ فلاں رشتہ دار مہمان آیا ہے ، اس کے لیے کھانا بناؤ ۔ وہ
غصّے میں تھی ، کہنے لگی تمہارے لئے کھانا ہے نہ تمہارے مہمان کے لئے ۔

وہ بڑا پریشان ہوا کہ لڑائی تو ہماری اپنی ہے ، اگر رشتہ دار کو پتہ چل گیا تو خواہ مخواہ کی باتیں ہونگی ۔ لہٰذا خاموشی سے آ کر مہمان کے پاس بیٹھ گیا ۔ اتنے میں اسے خیال آیا کہ چلو بیوی اگر روٹی نہیں
پکاتی ، تو سامنے والے ہمارے ہمسائے بہت اچھے ہیں ، خاندان والی بات ہے ، میں انہیں ایک مہمان کا کھانا پکانے کے لیے کہہ دیتا ہوں ۔

چنانچہ وہ ان کے پاس گیا اور کہنے لگا کہ میری بیوی کی طبیعت خراب ہے ، لہٰذا آپ ہمارے مہمان کے لیے کھانا بنا دیجئے ۔
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!