یہ 1917 کی بات ہے عراق کے پہاڑوں میں برطانوی جنرل
سٹانلی ماودے کا ایک چرواہے سے سامنا ہوا.
جنرل چرواہے کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنے مترجم سے کہا ان سے کہہ دو کہ جنرل تمہیں ایک پاونڈ دے گا بدلے میں تمہیں اپنے کتے کو ذبح کرنا ہوگا.
کتا چرواہے کے لئے بہت اہم ہوتا ہے یہ اس کی بکریاں چراتا ہے،دور گئے ریوڑ کو واپس لاتا ہے،درندوں کے حملوں سے ریوڑ کی حفاظت کرتا ہے،لیکن پاونڈ کی مالیت تو آدھا ریوڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے چرواہے نے یہ سوچا اس کے چہرے پر لالچی
مسکراہٹ پھیل گئی،اس نے کتا پکڑ لایا اور جنرل کے قدموں میں ذبح کر دیا.

جنرل نے چرواہے سے کہا اگر تم اس کی کھال بھی اتار دو میں تمہیں ایک اور پاونڈ دینے کو تیار ہوں،چرواہے نے خوشی خوشی کتے کی کھال بھی اتار دی،جنرل نے
کہا میں مزید ایک اور پاونڈ دینے کے لئے تیار ہوں اگر تم اس کی بوٹیاں بھی بنا دو چرواہے نے فوری یہ آفر بھی قبول کرلی جنرل چرواہے کو تین پاونڈ دے کر چلتا بنا.

جنرل چند قدم آگے گئے تھے کہ اسے پیچھے
سے چرواہے کی آواز سنائی دی وہ پیچھے پیچھے آ رہا تھا اور کہہ رہا تھا جنرل اگر میں کتے کا گوشت کھا لوں آپ مجھے ایک اور پاونڈ دیں گے؟

جنرل نے انکار میں سر ہلایا کہ میں صرف تمہاری نفسیات اور اوقات دیکھنا چاہتا
تھا،تم نے صرف تین پاونڈ کے لئے اپنے محافظ اور دوست کو ذبح کر دیا اس کی کھال اتار دی،اس کے ٹکڑے کیا اور چوتھے پاونڈ کے لئے اسے کھانے کے لئے بھی تیار ہو،اور یہی چیز مجھے یہاں چاہئے.

پھر جنرل اپنے ساتھیوں سے مخاطب ہوئے
کہ اس قوم کے لوگوں کی سوچیں یہ ہیں لہذا تمہیں ان سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے.

آج یہی حال مسلم ملکوں اور معاشروں کا ہے،اپنی چھوٹی سی مصلحت اور ضرورت کے لئے اپنی سب سے قیمتی اور اہم چیز کا
سودا کر دیتے ہیں.

اور یہ وہ ہتھیار ہے جسے ہر استعمار،ہر قابض،ہر شاطر دشمن ہمارے خلاف استعمال کرتا رہا ہے،اسی کے ذریعے اس نے حکومت کی ہے اور اسی کے ذریعے ملکوں کو لوٹا ہے.
آج ہمارے درمیان ہمارے ملکوں میں کتنے ہی ایسے 'چرواہے' ہیں جو نہ صرف کتے کا گوشت کھانے کے لئے تیار ہیں بلکہ اپنے ہم وطن بھائیوں کا گوشت کھا رہے ہیں اور
چند ٹکوں کے عوض اپنا وطن بیچ رہے ہیں.

اجتماعية من تاريخ العراق" سے ماخوذ.

مختصر معلوماتی اسلامی اور تاریخی اردو تحریریں پڑھنے کیلئے
دوسرا اکاؤنٹ فالو کریں 👈 @Pyara_PAK

ہمارا فیس بک گروپ جوائن کریں ⁦👇👇
bit.ly/2FNSbwa

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with دنیــــائےادبـــــــ

دنیــــائےادبـــــــ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AliBhattiTP

1 Nov
چین کی ایک پُرحکمت حکایت اردو ترجمہ کیساتھ پیش خدمت ہے...

فرض کریں آپ کے سامنے چائے کا ایک کپ رکھا ہوا ہے۔ اس میں شکر تو ڈال دی گئی ہے مگر ہلائی نہیں گئی۔ کیا چائے پیتے ہوئے آپ شکر کی مٹھاس محسوس کر پائیں گے؟
نہیں، ہرگز نہیں۔۔۔
اب ایسا کیجیئے کہ چائے کے کپ کو انتہائی غور سے دیکھنا شروع کر دیجیئے۔دو منٹ کے بعد چائے کو دوبارہ چکھیئے۔
کیا ذائقہ میں کوئی تبدیلی نظر آئی؟
کیا کچھ مٹھاس کا احساس ہوا؟
شاید نہیں!! بلکہ اب تو چائے ٹھنڈی بھی
ہونا شروع ہو چکی ہوگی۔
ابھی تک تو چائے کے میٹھا ہونے والی کوئی بات نظر نہیں آرہی۔ اب ایک آخری کوشش اس طرح کیجیئے کہ:
اپنے دونوں ہاتھ سر پر رکھ کر چائے کے کپ کے ارد گرد چکر لگائیے۔۔
Read 7 tweets
31 Oct
مائیكل ہارٹ نے اپنى كتاب’’ سو عظيم شخصيات‘‘ كو لكھنے ميں 28 سال كا عرصہ لگايا ، اور جب اپنى تاليف كو مكمل كيا تو لندن ميں ايك تقريب رونمائى منعقد كى جس ميں اس نے اعلان كرنا تھا كہ تاريخ كى سب سے ’’عظيم شخصيت‘‘ كون ہے؟ Image
جب وہ ڈائس پر آيا تو كثير تعداد نے سيٹيوں ، شور اور احتجاج كے ذريعے اس كى بات كو كاٹنا چاہا، تاكہ وہ اپنى بات كو مكمل نہ كرسكے۔۔۔
پھر اس نے كہنا شروع كيا:

ايك آدمى چھوٹى سى بستى مكہ ميں
كھڑے ہو كر لوگوں سے كہتا ہے ’’مَيں اللہ كا رسول ہوں‘‘ ميں اس ليے آيا ہوں تاكہ تمہارے اخلاق و عادات كو بہتر بنا سكوں، تو اس كى اس بات پر صرف 4 لوگ ايمان لائے جن ميں اس كى بيوى، ايك دوست اور 2 بچےتھے۔
Read 8 tweets
30 Oct
جس قوم میں ہاتھ دیکھنے والا اور سڑک پر طوطے سے فال نکالنے والا پروفیسر اور عامل کا بورڈ لگائے بیٹھا ھو۔
جس قوم میں پانی کے ٹیکے لگانے والا اپنی کلینک کے ماتھے پر اسپیشلسٹ کا اشتہاری بورڈ لگائے ھوئے ھو۔
جس قوم میں خون کی بوتلوں میں نارمل
سلائن ملا کر حرام خوری کی جاتی ہو ۔
جس قوم کے جاھل اسمبلیوں میں پہنچا دئیے جائیں اور قاتل و مجرم قانون سازی کرتے ھوں۔
جس قوم میں فٹ پاتھ پر سانڈے کا تیل نکالنے والے اور کیکر کی گوند کو سلاجیت
بنا کر بیچنے والے کو ڈاکٹر اور حکیم کہا جاتا ھو-
جس قوم میں ویگو ، پراوڈ ، جیسی گاڑیوں کو دیکھ کر ووٹ ڈالے جاتے ہوں ۔اور سائکل والے کو دھتکارا جاتا ہو ۔

جس قوم کے وزیر جعلی ڈگریاں لے کر
Read 9 tweets
30 Oct
استغفار_کی_عادت

ایک بار ایک شخص امام حسن بصری کے پاس آیا اور ان سے شکایت کی:
"آسمان ہم پر بارش نہیں برساتا."
انھوں نے جواب دیا:
" اللہ کی بخشش طلب کرو. (یعنی استغفر الله کرو)"
پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا اور کہا،
"میں غربت کی شکایت کرتا ہوں."
انھوں نے جواب دیا:
" اللہ کی بخشش طلب کرو."
پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا اور شکایت کی،
"میری بیوی بانجھ ہے؛ وہ بچے پیدا نہیں کر
سکتی.
" انھوں نے جواب دیا:
" اللہ کی بخشش طلب کرو."
جو لوگ موجود تھے انہوں نے امام حسن سے فرمایا:
"ہر بار شخص آپ کے پاس شکایت لے کر آیا، آپ نے صرف اللہ سے بخشش طلب کرنے
Read 7 tweets
29 Oct
پہلی تنخواہ اور ماں

میرے آفس سے آج اس ٹرینی کو پہلی تنخواہ ملی تو میں نے پوچھا ان پیسوں کا کیا کرو گے؟
وہ بولا دوستوں کے ساتھ انجوائے کروں گا
میں نے اس کاکندھا تھپتھپایا اور کہا نہیں بیٹے یہ نہ کرنا
وہ سوالیہ اندازسے میری طرف دیکھنے لگا
میں
نے باہر کھڑکی سے دووور خلا میں دیکھنا شروع کر دیا ایک پرانی یاد میں کھو گیااور بولا۔۔۔!
بیٹے آج سے تیس برس پہلے مجھے بھی پہلی بار تین سو روپے تنخواہ نما وظیفہ ملا تھا میں گھر آیا اور امی کو بتایا تووہ بے نیازی سے بولیں “تم رکھ لو کام آئیں گے
اور میں نے معصومیت سے وہ روپےجیب میں ڈال لئے
ابو دور سے یہ سب دیکھ رہے تھے
مجھے محسوس ہوا امی کچھ چپ سی ہو گئی ہیں رات تک میں اس کی وجہ نہیں سمجھ سکا نہ میں نے توجہ دی رات والد محترم نے شفقت سے پاس بٹھا کر کہا
“بیٹےجب
Read 8 tweets
28 Oct
320 ملین کلومیٹر دور سیارچے سے نمونے لانے والا جہاز مشکل میں

خلا میں ناسا کا خلائی جہاز اپنی کامیابی کے جال میں الجھ کر رہ گیا ہے۔ یہ خلائی جہاز ایک سیارچے کی سطح سے نمونے لا رہا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اُس خلائی جہاز کو زمین Image
پر لانے میں کامیاب ہو جائیں گے جسے خلا میں سورج کے گرد گھومتے چٹان نما سیارچے کے نمونے جمع کرنے تھے۔ یہ مشن اپنے بنیادی مقصد میں تو کامیاب ہو گیا لیکن اس نے سیارچے کے نمونے اپنی وزن اٹھانے کی صلاحیت سے زیادہ جمع کر لیے
ہیں۔ اب اس خلائی جہاز کو واپسی کا سفر شروع کرنے سے قبل مشکل کا سامنا ہے۔

اوسیرس ریکس کی مشکل

سورج کے گرد گھومنے والی عظیم الجثہ چٹان نما سیارچے کا نام بینو ہے۔ اس چٹان کے نمونے لینے کے لیے جس خلائی جہاز کو
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!