#SearchTheTruth
@SearchTheTruth5

عنوان :_ وفات النبی کے بعد حضرت عیسی علیہ السلام کے زندہ آسمان پر اٹھائے جانے اور نبی کریم علیہ السلام کی وفات پر اجماع صحابہ۔۔۔۔
از ۔عبدالحکیم نعمانی ۔
قادیانی حضرات متنبی قادیاں آنجہانی مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنی کتاب روحانی خزائن جلد 15 ص 581 پر خطبہ صدیقی میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یہ الفاظ لکھے ہیں کہ عمر فرما رہے تھے کہ
وانما رفع الی السماء کما رفع عیسی ابن مریم الخ
ترجمہ از مرزا قادیانی بلکہ وہ آسمان پر
اٹھائے گئے ہیں جیسا عیسی ابن مریم اٹھائے گئے
قادیانی حضرات! حضرت عمرؓ نے حضرت عیسی کیلئے رفع الی السماء کا لفظ بولا اسکی تردید کہیں بھی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے منقول نہیں ہاں حضرت ابوبکر صدیق نے ان محمدا قد مات فرماکر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رفع الی السماء
کی تردید فرما دی یعنی یہاں پر مقیس حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مقیس الیہ حضرت عیسی علیہ السلام ہیں حضرت ابوبکر کا مقیس کی نفی فرمانا اور مقیس الیہ حضرت عیسی علیہ السلام کی رفع الی السماء کی نفی نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ اسمان پر اٹھاۓ. گۓ ہیں
اور اس پر تمام صحابہ کا اجماع ہے
نیز روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 586 پر آنجہانی مرزا غلام احمد قادیانی نے لکھا ہے کہ حضرت عمرؓ اپنی راےکی تائید میں یہی پیش کرتے تھے. کہ حضرت عیسی زندہ آسمان پر اٹھاۓگۓ ہیں معلوم ہوا کہ حضرت عمرؓ حضرت عیسی کو اسمان پر زندہ مانتے تھے
اور حضرت ابوبکرؓ نے اپنے پورے خطبہ میں حضرت عمرؓ کے اس بیان وعقیدہ کی تردید نہ فرمانااس بات کی دلیل ہے کہ حضرت عیسی کے رفع الی السماء پر اور حضرت. محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی موت پر تمام صحابہؓ کا اجماع ہو چکا ہے
اسی طرح ایک اور مقام پر آنجہانی مرزا غلام احمد قادیانی روحانی خزائن جلد 17ص93 پرخطبہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نقل کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ
عمر فرما رہے تھے اورمنافقوں کو قتل کریں گے اور وہ آسمان کی طرف ایسا ھی زندہ اٹھاۓ گۓ ہیں جیسا کہ عیسی بن مریم اٹھایا گیا تھا
جناب اس جگہ بھی عیسی، زندہ اورآسمان کے الفاظ ہیں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا حضرت عمرؓ کے اس موقف کی تردید نہ فرمانا اس بات کی دلیل ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ موجود ہیں مگر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر موت اچکی ہے
یعنی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کو حضرت عیسی کے رفع الی السماء پر قیاس کر رہے تھے توحضرت ابوبکرؓ نے مقیس حضرت محمد کی نفی فرما دی مگر مقیس الیہ حضرت عیسی کی رفع الی السماء کی تردید نہیں فرمائی آپ کا تردید نہ فرمانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام کے رفع الی السماء اور نبی کریم علیہ السلام کی وفات پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین کا اجماع تھا اور اس سے کسی ایک صحابی نے بھی اختلاف نہیں کیا۔
مرزائی حضرات سے چند سادہ سوالات
1-اگر آپ لوگوں کے بقول نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے موقع پر اجماع
صحابہ وفات عیسی علیہ السلام پر ہو گیا تھا تو پھر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ان تمام احادیث کا جن میں مسیح کے آنے کی خبر ہے مصداق کس کو سمجھتے تھے ؟؟؟کیونکہ مرزا صاحب کے بقول تو یہ مسئلہ قرون اولی کی آنکھوں سے بھی مخفی رہا کہ اس امت سے کوئی مسیح ہو گا -
بھی مخفی رہا کہ اس امت سے کوئی مسیح ہو گا -
2-اگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اجماع وفات عیسی علیہ السلام اور مثیل عیسی علیہ السلام کے آنے پر تھا تو پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نعوذ باللہ فورا اس اجماع سے بغاوت کیوں کر دی -بقول مرزا صاحب اس وقت کوئی ایک بھی صحابی ایسا
نہیں تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے موقع پر موجود نہ تھا-
3- اگر امامکم منکم سے مراد یہ ہے کہ تمہارا امام تم میں سے ہو گا یعنی اسی امت سے ہو گا تو اس حدیث امامکم منکم کے راوی ہی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں اور وہ اسی حدیث میں اپنا عقیدہ امامکم منکم کے قادیانی معنی
4-اگر ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آیت قد خلت سے وفات عیسی علیہ السلام ثابت کی تھی تو کسی ایک مقام پر رو خطبہ میں عیسی علیہ السلام کا ذکر کرتے یا یہ بتاتے کہ آنے والا مثیل ہے نہ کہ عیسی ابن مریم-
5- اگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین آیت قد خلت سے واقف نہ تھے
تو کیا وفات عیسی علیہ السلام صرف اس ایک آیت سے ثابت ہوتی ہے مرزائی احباب کے نزدیک یا 29 اور بھی ہیں؟ کیا اس آیت میں ان کے نزدیک زیادہ صراحت سے وفات عیسی علیہ السلام کا ذکر ہے یا انی متوفیک،اور لما توفیتنی میں، ؟؟
ابو بکر صدیق رضی اللہ کو اگر وفات عیسی علیہ السلام ثابت کرنا تھی تو ان آیات سے کیوں نہ کی جو آپ کے بقول زیادہ صراحت سے انکی وفات ثابت کرتی ہیں؟
6۔کیا قادیانی پورے خطبہ صدیقی میں فان عیسی قد مات کے الفاظ دکھا سکتے ہیں۔؟؟؟؟

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with داعی الی الخیر و خادم ختم نبوت

داعی الی الخیر و خادم ختم نبوت Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Khalidi75

19 Nov
#searchthetruth
@SearchTheTruth5
مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمۃاللہ علیہ پرختم نبوت کے منکر ہونے کا الزام اور اس کی حقیقت ....
================================
(حافظ عبيدالله)
جماعت مرزائیہ جس طرح قرآن وحدیث اور دوسرے بزرگان وصوفیاء کرام کی عبارات میں تحریف معنوی
کرکے اپنی خود ساختہ نبوت ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے ، ایسے ہی حضرت مولانامحمد قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک کتاب ’’تحذیر الناس ‘‘ کے مختلف مقامات سے ناتمام عبارات ماقبل ومابعد کے الفاظ حذف کرکے پیش کرتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ مولانا بھی اجراء نبوت کے قائل تھے حالانکہ مولانا
اپنی اسی کتاب میں منکر ختم نبوت کو کافر ومرتد کہتے ہیں لیکن افسوس یہ ہے کہ مرزائیوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کا ایک گروہ بھی دانستہ یا نادانستہ اس بات پر مصر ہے کہ حضرت مولانا نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ اجراء نبوت کے قائل ہیں اور قادیانیوں نے انہی کی عبارات کو دلیل بناکر مرزا قادیانی کی
Read 56 tweets
17 Nov
#searchthetruth
@SearchTheTruth5
مرزا قادیانی کی کتابیں اور مرزائیت کی مشکلات
کتبہ: ✍️ خالد محمود ۔ کراچی ۔
تیسرا سوال یہ ہے کہ:
اگر واقعی ہی مرزا قادیانی کی کتابیں علمی اور دلائل سے پر ہیں، تو پھر کیا وجہ ہے کہ جب علمائے کرام مرزا قادیانی کی کتابوں سے قرآن و حدیث کے خلاف
باتیں بتاتے ہیں ، تو قادیانی مربی ان باتوں کی من مانی تاویلات کرتے نظر آتے ہیں، اور وہ بھی ایسی تاویلات جن کو خود مرزا قادیانی کی کتابوں سے کچھ تعلق نہیں ہوتا۔
چوتھا سوال یہ ہے کہ:
اگر واقعی ہی مرزا قادیانی کی کتابیں پڑھنا قادیانیت کے یہاں اس قدر اہم اور ایمانی مسلہ ہے،
تو ہمارا سوال ہے،کہ قادیانیوں کے موجودہ خلیفہ مرزا مسرور احمد نے اب تک کتنی بار مرزا قادیانی کی کتابوں کو پڑھا ہے۔؟ قطع نظر اس سے کہ مرزا مسرور احمد کو قرآن کریم کی تلاوت تک صحیح طور پر کرنی نہیں آتی۔
واٹس ایپ گروپوں میں اکثر قادیانی/ مرزائی یہ کہتے ہوئے ملتے ہیں،
Read 12 tweets
16 Nov
#searchthetruth
@SearchTheTruth5
ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت
،
🌹مولانا قازی مظہر حسین رحمۃ اللہ علیہ💠
*
جناب انجم نیازی اپنی کتاب "" ایک تنہا آدمی"" میں لکھتے ہیں. ایک دن میں ایس ڈی ایم اے صاحب کے پاس بیٹھا تھا پولیس والوں کے چہرے اترے ہوئے تھے اور گھبراہٹ سے ادھر ادھر بھاگ
رہے تھے معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ چکوال میں پاکستان احمدیہ کانفرنس کا انعقاد ہونا ہے مصیبت اس بات کی پڑی تھی کہ ان دنوں ایم احمد، ایوب خان کا دست راست تھا اس کی وجہ سے مرزائیت پورے عروج پر تھی اور حکومت کی ساری مشینری ان کے اشاروں پر چلتی تھی.
میں نے گھبراہٹ کی وجہ پوچھی تو پتہ چلا کہ قاضی مظہر حسین نے الٹی میٹم دے رکھا ہے کہ یہ جلسہ ان کی لاش پر ہوگا میں نے کہا کیا ایک مولوی کے خوف سے اس قدر سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے؟ جواب ملا ایسا عام مولوی نہیں جس کے لیے ایک اے. ایس. آی کافی ہو
Read 18 tweets
16 Nov
#searchthetruth
@SearchTheTruth5
📗 ۔ قرآن کریم ہمارا ایمان ہے ۔
📗 ۔ قرآن کریم ہمارا عقیدہ ہے
⚖️ قرآن کریم کا حوالہ دینے میں علمی امانت و دیانت کا پہلو
⛔ ۔ یا علمی خیانت ؟
📓۔ دور حاضر کے ایک بی اے پاس میڈیا اسکالر کی کتاب مقامات کے حوالے سے۔۔۔۔۔
ایک بی اے پاس میڈیا اسکالر کی کتاب مقامات کا پانچواں ایڈیشن انکے ادارہ المورد نے2019 میں شائع کیا ہے
جس کے دیباچے میں بی اے پاس میڈیا اسکالر لکھتے ہیں :
کہ علم و فکر اور قلم و قرطاس کی دنیا میں کم و بیش ربع صدی کا سفر ہے
اس کتاب مقامات کے صفحہ 178 پر ان کا ایک مضمون بعنوان
ہماری دعوت ہے
جو انہوں نے 2012 میں لکھا
اس میں صفحہ179 کی سطر نمبر 5️⃣ سے ایک پیراگراف شروع ہوکر تیرھویں ستر میں مکمل ہوتا ہے
پیرا گراف کے اخر میں نمبر 2️⃣ کا نشان لگا کر حاشیے میں سورۃ الاعلی کی آیت 14 تا 17 کا حوالہ دیا گیا ہے
Read 17 tweets
16 Nov
#searchthetruth
@SearchTheTruth5
📝چندہ وصیت🏞
از شاہد کمال <سابق قادیانی>
چندہ وصیت، وہ وصیت ہے کہ موت کےبعد کل ملکیت اورجائیداد کے دسویں حصے سے ایک تہائی حصہ قادیانی کمیونٹی کو دیا جائے گا اورموصی (وصیت کرنے والےکو)ہرماہ تنخواہ کا زیادہ شرح والا چندہ ساری زندگی ادا کرنا ہے
🎟وصیت بہشتی مقبرہ اورجنت کا ٹکٹ ہےکہ اس کےبغیرجنت میں داخلہ ممکن نہیں اور یہ اسکیم ان کے'مسیح فراڈ' نےاپنی جھوٹی "وحی"کے تحت قائم کی تھی۔
ان کے مطابق یہ ایک رضاکارانہ چندہ ہے لیکن حقیقت یہ ہےان کےعہدہ داروں کووصیت کا عہد قبول کرنے کیلئےدھمکیاں دی جاتی ہیں اورتجویز کردہ شرح سے کم
دینےپربھی سرزنش کی جاتی ہے جیسا کہ مجلس عاملہ کےممبران کو لکھے گئے اس نوٹس سے واضح ہے۔
اس خط میں موصی بن کرمرزا کی دعائیں پانے کالالچ دیا گیا ہے یعنی اگر مرزا کی دعائیں لینی ہیں تووصیت چندہ دینا ضروری ہے۔❓سوال یہ ہے
Read 4 tweets
16 Nov
#searchthetruth
@SearchTheTruth5
💰 "زکوٰۃ " قادیانیت چھوڑنے کا سبب بنی 💱
یہ تحریر اتنی زیادہ پھیلائیں کہ ہر قادیانی تک پہنچ جائے✅
⁦✍️⁩ایک سابق قادیانی کی تحریر
"زکوٰۃ سے کوئی فرق نہیں پڑتا"
ایک قادیانی میٹنگ میں سنا گیا یہ جملہ میرے ذہن میں کئی سوالات اور الجھنوں کا
باعث بنا اورمیں نےیہ جاننا شروع کیا کہ کیا واقعی زکوۃ ایک عام قادیانی کے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتی جبکہ اسلام میں زکوٰۃ ایک ستون کی حیثیت رکھتی ہے اور اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں ہے۔
لہذا میں نےاسلام کی اس مالی فرض عبادت کےبارے میں علم حاصل کرناشروع کیا ۔ زکوۃ کا ذکرقرآن میں
کئی جگہ نماز کے ساتھ آیا ہےاوریہ مال کا صرف ڈھائی فیصد ہےاوراس کی ادائیگی کے لئے مالی استطاعت ہونا لازمی ہے ۔
۔اتنا آسان حکم اوراس کا انعام اتنا زیادہ ہے جبکہ قادیانی چندے کو جنت کا راستہ بتاتے ہیں لیکن اسلام میں چندے اورمال کےسولھویں حصےکا کوئ ذکرنہیں۔ لہذا چندہ زکوٰۃ نہیں اور
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!