کورونا سے عوام کو محفوظ رکھنا حکومت کی ترجیح ہے، احساس پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ50 لاکھ افراد کی مدد کی، احساس پروگرام سے 45 لاکھ افراد کی مدد کی جارہی ہے، وزیراعظم نے70 لاکھ افرادکی مالی امدادکی ہدایت کی، احساس پروگرام کا بجٹ70 لاکھ افراد کی مدد کیلئےرکھا ہے،حفیظ شیخ
معیشت کو کورونا اثرات بچانے کیلئے صنعتکاروں کو مراعات دی گئیں، بزنس سیکٹرکو سستی بجلی،گیس اورآسان شرائط پرقرضے دیئے، کورونا کی وجہ سے عالمی جی ڈی پی میں ساڑھے 4 فیصد کمی ہوئی، عالمی مالیاتی ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کے طرزعمل کو سراہتی ہیں،مشیرخزانہ
ایکسپورٹ سیکٹرکیلئے بجلی،گیس پرسبسڈی دے رہے ہیں، ہمارا مقصد معاشی سرگرمیاں بڑھانا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹرکے پاس دسمبرتک آرڈرز ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹرکو لیبرکی قلت کا سامنا ہے، چند باتیں قومی مفادات اورآئی ایم ایف میں مشترکہ ہیں،حفیظ شیخ
حکومتی اخراجات کنٹرول کررہے ہیں، حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے رہی، ملٹری اخراجات منجمد کیے،سویلین حکومت کے اخراجات کوکم کیا، آمدن اوراخراجات مثبت ہوگئے،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے،حفیظ شیخ
آئی ایم ایف سے اچھے تعلقات ہیں،روزانہ کی بنیاد پررابطہ ہے، انرجی سیکٹر
میں بہتری لانا آئی ایم ایف کی منشا اورہمارے مفاد میں ہے، آئی ایم ایف چاہتا ہے بجلی سیکٹرکا خسارہ کم کیا جائے،حفیظ شیخ
ن لیگ حکومت نے آزاد کشمیر میں 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، سندھ حکومت نے کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا، لیکن دونوں جماعتوں کا اصرار ہے پشاور جلسہ ضرور ہوگا، اسد عمر
دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی، پشاور میں کل کورونا مثبت کیسز کا تناسب 13.39 فیصد تھا، 202 مریض انتہائی نگہداشت، 50 میں آکسیجن کا بہاؤ کم، 134 میں زیادہ ہے، اسد عمر
پشاور میں 18 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، کل 14 نئے کورونا مریض تشویشناک حالت میں تھے، پی ڈی ایم کا موقف ہے ہم اسٹیج پر محفوظ ہیں، شہریوں کی پرواہ کون کرتا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 843 کیس رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 42 اموات ہوئیں
ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 603 ہوگئی، ملک بھر میں کورونا سے متاثر 3 لاکھ 28 ہزار 931 مریض صحت یاب ہوئے، کورونا سے متاثر ایک ہزار 613 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، این سی او سی
ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 974 ہوگئی، پنجاب ایک لاکھ 13 ہزار 457، سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار 28 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 43 ہزار 730، بلوچستان میں 16 ہزار 699 کیس رپورٹ ہوئے
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی
ویکسین پہلے مرحلے میں شدید متاثرہ 5 فیصد آبادی کیلئے استعمال ہوگی، ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلے میں ایک کروڑ لوگ ویکسین سے مستفید ہوسکیں گے، اعلامیہ
ای سی سی نے وزارت صحت کو ویکسین کیلئے اداروں سے بات چیت کی ہدایت کی، جی 20 ممالک سے قرض پر سود ادائیگی کی 6 ماہ کیلئے معطلی کی منظوری دی گئی، پاکستان اسٹیل ملازمین کے بقایاجات کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، اعلامیہ
عالمی ماہرین نے بھارت میں 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار کردیا، واشنگٹن میں "نسل کشی اور بھارتی مسلمانوں کے 10 مراحل" کے موضوع پر مباحثہ ہوا
بھارتی حکومت کی نگرانی میں کروڑوں مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے، مباحثے کا اہتمام انڈین امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام کیا گیا، بھارت میں حقیقتاً مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے،سربراہ جینوسائیڈ واچ
کشمیر، آسام میں مسلمانوں پر ظلم، قتل عام سے پہلے کا مرحلہ تھا، بھارت میں انسانیت کیخلاف منظم جرائم کا سلسلہ جاری ہے، بابری مسجد گرانا اور مندر کی تعمیر اسی سلسلے کی کڑی ہے، سربراہ جینوسائیڈ واچ ڈاکٹر گریگری
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پریس کانفرنس
براہ راست دیکھیں: dunyanews.tv/live/
سینئر کھلاڑیوں سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، کوشش ہے نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی شروعات کریں، نیوزی لینڈ کیخلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے، بیک ٹو بیک سیریز کھیل چکے ہیں، کپتان بابر اعظم
نیوزی لینڈ کیخلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے، کوشش کریں گے بہترین کرکٹ کھیلیں، قومی ٹیم جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سینئر کھلاڑیوں سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، بابراعظم
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 738 کیس رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 562 ہوگئی، این سی او سی
ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 36 اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی، ملک بھر میں کورونا سے متاثر 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحت یاب ہوئے
کورونا سے متاثر ایک ہزار 517 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب ایک لاکھ 12 ہزار 893، سندھ میں ایک لاکھ 59 ہزار 752 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 43 ہزار 259، بلوچستان میں 16 ہزار 642 کیس رپورٹ ہوئے