رانگ نمبرز :
ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے پاس ایک گاؤں سے کچھ لوگ آئے اور انہیں بتایا کہ ہمارے گاؤں میں ایک پیر صاحب آتے ہیں
جو خود کو بڑا پہنچا ہوا بتاتے ہیں
جب نماز کا وقت آتا ہے تو ایک کمرے میں بند ہو جاتے ہیں
جب ان سے پوچھا جائے کہ حضرت آپ نماز کیوں نہیں پڑھتے ؟
تو ارشاد 🔻
فرماتے ہیں کہ میں پانچوں وقت کی نماز مکہ یا مدینہ میں ادا کرتا ہوں
پیر صاحب کے مطابق وہ کمرے میں بند ہی اسی لئے ہوتے ہیں کہ نماز پڑھنے حرمین شریفین جا سکیں
علامہ صاحب نے لوگوں کی راہنمائی کی، انہیں ایک ترکیب سمجھائی اور واپس بھیج دیا
یہ لوگ اپنے گاؤں پہنچے
پیر صاحب سے جا کر ملے🔻
دوران گفتگو جونہی نماز کا وقت ہوا پیر صاحب کمرے میں چلے گئے
ان میں سے ایک بندہ اٹھا اور باہر سے تالا لگا دیا
نماز کا وقت گزرا تو پیر صاحب نے باہر نکلنا چاہا
اب دروازہ تو بند تھا
پیر صاحب بہت پریشان ہوئے
لگے کہنے کہ مجھے باہر نکالو
مجھے بھوک لگی ہے !
لوگوں نے دروازے کے سوراخ سے🔻
کچھ پیسے اندر پھینکے اور کہا کہ حضرت یہ پیسے رکھیں !
جب آپ مکہ ،مدینہ نماز پڑھنے جائیں تو وہاں کا کھانا متبرک ہوتا ہے
وہیں سے کھا لیجئے گا 🤭😂😂
پیر صاحب کو سمجھ آ گئی کہ ان کی بزرگی کی قلعی کھل چکی ہے
منت سماجت کر کے نکلے
اور یہ جا وہ جا !
دوبارہ کبھی نظر نہ آئے
ہمارا خطہ 🔻
جہالت اور توہم پرستی میں بے مثال ہے
اس خطے میں انسان تو انسان گائے، سانپ، بندر،ہاتھی اور چوہے جیسے جانوروں کی بھی پرستش ہوتی ہے
صوفیائے کرام آئے لوگوں کو مشرف بہ اسلام کیا
ہزار سجدوں سے نجات دلائی
صوفیاء کے انتقال کے بعد مگر ان میں سے اکثر لوگوں نے انہی صوفیاء کی پوجا پاٹ شروع 🔻
کر دی
یعنی جس عمل کیخلاف انہوں نے زندگی بھر جہاد کیا تھا
اس خطے کے لوگوں کے ڈی این اے میں بت پرستی شامل ہے
شعبدہ باز، نوسرباز، منفی ذہانت و فطانت رکھنے والے افراد لوگوں کی اس کمزوری سے واقف ہیں
اس لئے وہ ایسا روپ دھارتے ہیں
بول بچن استعمال کرتے ہیں
لوگوں کے مسائل پہ ان سے 🔻
ہمدردیاں جتاتے ہیں
جھوٹی سچی کرامتیں سناتے ہیں
بزرگانِ دین سے اپنی نسبت کو کیش کرتے ہیں
اللہ ،رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اہل بیت و صحابہ کے نام بیچتے ہیں
ملا کا بھی یہی طریقہ واردات ہے
سندھ ،ہزارہ اور جنوبی پنجاب میں تو یہ دھندہ زوروں پر ہے
لوگ اس قدر ضعیف الایمان ہیں کہ 🔻
انہیں فضل الرحمان بھی عالم دین لگتا ہے
نواز شریف، زرداری بھی معصوم نظر آتے ہیں
سزا یافتہ مجرم ان کے ہیروز ہیں
ایک پھٹے لباس والا ملنگ کہیں آ کے بیٹھ جائے تو کسی کی ہمت نہیں پڑتی کہ اسے اٹھنے کا کہہ دے
خواتین مردوں سے بھی زیادہ ضعیف الاعتقاد ہیں
میں نے اپنے ایک بزرگ سے پوچھا کہ🔻
یہ جو عورتیں سج سنور کر درباروں پہ جاتی ہیں کیا ان کا جانا جائز ہے ؟
انہوں نے جواب دیا کہ صاحب مزار بزرگ ایسی عورتوں کو دیکھ کر لاحول ولا قوہ پڑھتے ہیں اور لعنت بھیجتے ہیں
ایسے دو نمبر پیروں اور مولویوں کا دھندہ چلنے کی ایک بڑی وجہ جہالت ہے تو دوسری بڑی وجہ یہ عقیدہ ہے کہ ان کے🔻
پاس جانے سے ہمیں روزگار مل جائے گا
پیسے آجائیں گے
بچوں کے رشتے ہو جائیں گے
اور یہ رانگ نمبرز لوگوں کی انہی کمزوریوں سے فائدے اٹھاتے ہیں
لوگ ان کی چکنی چپڑی باتوں میں آ جاتے ہیں
اور بہت سے نقصانات اٹھاتے ہیں
جن میں سب سے بڑا نقصان ایمان کی کمزوری اور کجی ہے
بعض لوگ ان ٹھگوں کی🔻
باتوں میں آ کر عمر بھر کی جمع پونجی اور عزت بھی لٹوا بیٹھتے ہیں
حتی کہ بہت سے پڑھے لکھے لوگوں کی عقل پر بھی پردہ پڑ جاتا ہے
یاد رکھیں !
اہل فقر کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگتے
وہ اللہ کی توفیق سے ہمیشہ عطا کرنے والے ہوتے ہیں
اہل فقر کبھی مجمع پسند نہیں کرتے
وہ اپنے ذکر فکر اور 🔻
عبادت میں محو رہتے ہیں
فارغ وقت میں وہ خود مخلوق خدا کی خدمت کرتے ہیں
بجائے اس کے کہ وہ مخلوق سے خدمت لیں !
اس طرح کے لوگ کسی کو اپنے پاس پھٹکنے بھی نہیں دیتے
اگر کسی پہ مہربان ہوں تو اسے اللہ ،رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بلاتے ہیں
اپنی طرف نہیں
اور فی زمانہ ایسے لوگ🔻
بہت کم نظر آتے ہیں
ہیں اتنے ہی جتنے کہ ازل سے چلے آ رہے ہیں
مگر وہ ہم جیسے دنیا داروں سے گھبراتے ہیں
اکثر آبادیوں سے دور پہاڑوں میں بسیرا کرتے ہیں
ان کی دیکھا دیکھی کچھ رانگ نمبرز بھی پہاڑوں میں ڈیرے لگا لیتے ہیں
جھوٹ کی کھیتی مگر پکتی نہیں ہے

اب یہ سوال کہ کیا ان بابوں کے پاس🔻
جانا ضروری ہے ؟
پیری مریدی کوئی لازمی عمل ہے ؟
تو اس کا واضح جواب ہے کہ نہیں ہے۔
پیر و مرشد کی ضرورت اسے ہوتی ہے جس نے راہ حق ،راہ سلوک پہ چلنا ہو
اپنی شناخت کرنی ہو
اللہ کی معرفت حاصل کرنی ہو
ایک دنیا دار شخص کو اس کی قطعاً ضرورت نہیں ہوتی
اس کیلئے اس کے والدین ہی سب سے بڑے 🔻
پیر ہیں
پانچ وقت نماز پڑھے ،رزق حلال کھائے
والدین کی خدمت کرے، مخلوق خدا کو فایدہ دے
بیڑہ پار ہے
اب دوسرا سوال کہ کیا پیر فقیر واقعی کچھ کر سکتے ہیں ؟
تو اس کا جواب ہے کہ جو حقیقی اہل فقر ہیں
وہ اللہ کی مرضی کے بغیر قدم بھی نہیں اٹھاتے
وہ اللہ کی تقدیر پہ ہر صورت راضی رہتے ہیں🔻
مخلوق خدا میں سے وہ صرف اسی کا کام کرتے ہیں جس میں اللہ کی رضا شامل ہو
اس کے علاؤہ وہ حرکت بھی نہیں کرتے
رہے رانگ نمبرز تو وہ کچھ بھی نہیں کر سکتے
ماسوائے چند تماشوں کے یا شعبدہ بازیوں کے
حاصل تحریر یہی ہے کہ
ان رانگ نمبرز سے ہمیشہ دور رہیں
ہوتا صرف وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے!
#میرا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @roymukhtar

28 Sep
Smart phone is very smart: !!!
وہ پیشے کے لحاظ سے انجنئیر تھا
گورنمنٹ جاب تھی، ڈیوٹی کے سلسلے میں دوسرے شہروں میں آنا جانا معمول تھا
آمدنی معقول ہوئی تو والدین کے اصرار پر ان کی ہی پسند سے شادی کر لی
بیوی بہت خوبصورت اور محبت کرنے والی ملی
شادی کے بعد چند ہی ہفتوں میں دونوں 🔻
میاں ،بیوی یک جان دو قالب ہو گئے
میاں کام پہ ہوتے تو دس بار فون کرتے
بیوی کا سارا دن بھی انتظار اور بے چینی میں گزرتا
شامیں خوشگوار اور راتیں رنگین گزر رہی تھیں
ابھی ہنی مون پیریڈ ہی چل رہا تھا کہ میاں کا اچانک تبادلہ دوسرے شہر ہو گیا
جو ان کے گھر سے کوئی چار سو کلومیٹر دور تھا🔻
اب روز گھر آنا ممکن نہیں رہا تھا
دن تو جیسے تیسے دونوں کا مصروفیت میں کٹ جاتا رات مگر انگاروں پہ لوٹتے ہوئے گزرتی
میاں محبت میں بیوی سے روزانہ فریش تصویروں کی ڈیمانڈ کرتے اور بیوی سج سنور کر نئے نئے پوز بنا کر وٹس ایپ کرتی رہتی
میاں دیکھ کر خوش ہوتا اور دل بہلاتا رہتا
جدائی کے🔻
Read 14 tweets
25 Sep
کام کے سلسلے میں باہر ہوتا ہوں تو جہاں جمعہ کا وقت ہو جائے وہیں پڑھ لیتا ہوں
آج جس مسجد میں جمعہ پڑھا وہاں پہ ایک نوجوان خطیب اپنی شعلہ بیانی کے جادو سے کراچی ریلیوں کے فضائل و برکات بتا رہا تھا
میں اسے منع کرنے کا سوچ ہی رہا تھا کہ مجھ سے پہلے ایک بزرگ کھڑے ہوئے
انہوں نے 🔻
مولوی صاحب سے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ کی اس تقریر کا جمعے سے کوئی تعلق نہیں یہ تقریر علماء کرام نے اس لئے رکھی ہے کہ عوام چونکہ عربی خطبہ نہیں سمجھ سکتے
تو انہیں ان کی مقامی زبان میں تبلیغ دین دی جائے
ان کی اصلاح کی جائے
جبکہ آپ لوگ مساجد کے منںبرز کو فرقہ پرستی 🔻
کیلئے استعمال کرتے ہو
مولوی صاحب غصے میں نظر آ رہے تھے
مگر خاموش تھے
مسجد بھری ہوئی تھی
لوگ مگر دلچسپی سے بزرگ کی باتیں سن رہے تھے
بزرگ کی بات ختم ہوئی تو مولوی صاحب نے گھسے پٹے چند دلائل دئیے
جو انہوں نے فوراً رد کر دئیے
کچھ لوگ مولوی صاحب کی حمایت کر رہے تھے
تو کچھ ان بزرگ کی🔻
Read 6 tweets
23 Sep
ملا گردی :
ویسے تو ضیاء دور نے پاکستان کو دہشت گردی، ہیروئن اور کلاشنکوف کلچر، ایم کیو ایم ،نوازشریف جیسے "تحفے" دئیے ہیں
مگر ضیاء دور کا سب سے بڑا "تحفہ" ملا گردی ہے
روس کے خلاف "پیڈ جہاد" کیلئے ایسے جنونی جذباتی مجاہدین کی ضرورت تھی جو سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں سے عاری ہوں 🔻
اس قسم کے لوگ صرف ملا ہی فراہم کر سکتے تھے
اور پھر قرآن کی جہاد والی آیات کی لوٹ سیل لگ گئی
ہر مدرسے ،ہر گلی ،ہر سکول میں لوگوں کو جہاد کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور دنوں میں ہزاروں سربکف مجاہدین تیار کر لئے گئے
امریکی اچھی طرح جانتے تھے کہ اس ضمن میں مدارس ان کے کیلئے کتنے 🔻
مددگار ثابت ہو سکتے ہیں
لہذا انہوں نے اپنے خزانوں کے منہ کھول دئیے
مدارس کو جدید اسلحہ، گاڑیاں اور بوریاں بھر کے ڈالرز دئیے گئے
مکمل حکومتی عمل داری میں پہلی بار ملا کو اتنی اہمیت اور دولت نصیب ہوئی تھی
ملا نے اپنی جان تو بچا کے رکھی مگر ہزاروں معصوم طلبا کو آگ کی چھ
بھٹی میں 🔻
Read 19 tweets
22 Sep
ایک ریاض احمد گوھر شاہی ہوا کرتے تھے
ایک جماعت بنائی تھی "انجمن سرفروشان اسلام"
دل پہ اللہ کے نام والا لوگو بنوایا
گرافکس کا آغاز ہوا تو چاند اور سورج پہ اپنی تصویر بنوا کر یہاں اپنی کرامت کے طور پر پیش کر دی
یہاں کے لوگ ابھی اس ٹیکنالوجی سے متعارف نہیں ہوئے تھے
پہلے ہی 🔻
بہت شہرت حاصل تھی
اب تو مگر ہر طرف ڈنکا بجنے لگا
لاکھوں عقیدت مند اور مریدین پاکستان اور بیرون ممالک میں موجود تھے
اللہ کا ذکر کرواتے اور قلب جاری ہو جاتا
لوگ ان کے پیچھے دیوانے ہوئے پھرتے تھے
ہر شہر ،گلی ،محلے میں ان کی بڑی بڑی تصویروں کے ہورڈنگز نظر آیا کرتے تھے
ان کے بہت سے 🔻
چاہنے والوں سے ہمارے تعلقات بھی تھے
ان کی زبانیں ہر وقت ریاض احمد گوھر شاہی کے ذکر سے تر رہتی تھیں
پھر چشم فلک نے عجب نظارہ دیکھا
ریاض احمد گوھر شاہی نے امام مہدی ہونے کا دعویٰ کر دیا
جی ہاں !
اس کے جھوٹے دعوے کے بعد جیسے ہی عوامی احتجاج شروع ہوا سرکار بھاگ کر امریکہ جا پہنچے🔻
Read 13 tweets
17 Sep
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جس نے میرے ولی سے عداوت رکھی،میں اس سے اعلان جنگ کرتا ہوں"
(بخاری رقم 6502)
اسی حدیث کو مسند احمد میں ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ 🔻
رضی اللہ عنہا سے بھی مروی ہے۔
(مسند احمد صفحہ 225)
امام ابن ماجہ روایت کرتے ہیں :
"حضرت عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ ایک دن سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ مسجد نبوی میں تشریف لے گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر کے پاس حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو روتے ہوئے 🔻
پایا۔ پوچھا تمہیں کیا چیز رلاتی ہے؟ انہوں نے بتایا مجھے وہ چیز رلا رہی ہے جسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا تھا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ قلیل ریاکاری بھی شرک ہے،اور جس نے اللہ کے ولی کے ساتھ عداوت کی تو اس نے اللہ کو جنگ🔻
Read 8 tweets
15 Sep
قول محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:
"من کنت مولاہ فہذا علی مولاہ"
"جس کا میں مولی ہوں تو علی اس کے مولی ہیں"
قول حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ:
"اے فرزند ابو طالب علیہ السلام آپ ہمیشہ کیلئے میرے اور ہر مومن اور مومنہ کے آقا ہو گئے"
قول امام شافعی:
"اے آل مصطفیٰ صلی اللہ 🌹
علیہ وآلہ وسلم تمہاری محبت اللہ جل جلالہ کے نازل کردہ قرآن کے مطابق فرض ہے،تمہاری عظمت کیلئے یہی بات کافی ہے کہ جو شخص تم پر درود نہ بھیجے اس کی نماز نہیں"

"آل نبی میرا ذریعہ ہیں اور وہی میرا وسیلہ ہیں،میں امید کرتا ہوں کہ ان کی بدولت مجھے میرا 🌹
نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا"
(دیوان شافعی)
ارشادات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:
"علی میری جان کی مانند ہے"
"اے علی آپ میرے صفی اور امین ہو"
(السنن الکبری صفحہ 434)"
"ستارے اہل آسمان کیلئے امان ہیں اور میرے اہل بیت میری امت کیلئے امان ہیں"
(المعجم الکبیر للطبرانی)🌹
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!